Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 6 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل

    اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی امیدواروں طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دیے۔

    ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف شعیب شاہین، علی بخاری و دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔

    درخواست گزار پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے دلائل دیے کہ الیکشن کی رات 12 بجے تک میرے پاس 380 فارم 45 آئے تھے، میں آر او کے دفتر گیا تو میرے فارم طارق فضل چوہدری کے کھاتے میں ڈال رہے تھے اور ان کے میرے کھاتے میں، بمشکل ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچا اور کہا کہ اگر غلطی ہے تو اسے درست کر لیں، ریٹرننگ افسر نے دبے لفظوں میں مجھے کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ ورنہ نکال دینگے، فارم 45 پر ریٹرننگ افسر کے دستخط موجود ہیں، الیکشن نتائج کے بعد دو فارم 47 جاری کردئیے گئے تھے، عثمان اشرف حلقہ این اے 47 کے آر او تھے۔
    ہائیکورٹ نے تمام درخواستوں کی سماعت کے بعد حلقہ این اے 46 سے انجم عقیل، این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دیے۔

  • ریپ ملزمان کی سرعام پھانسی کا بل مسترد، پی پی اور ن لیگ کی مخالفت، پی ٹی آئی تقسیم

    ریپ ملزمان کی سرعام پھانسی کا بل مسترد، پی پی اور ن لیگ کی مخالفت، پی ٹی آئی تقسیم

    اسلام آباد: ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد کر دیا گیا، 14 ارکان نے سرعام پھانسی کے سزا کے حق جبکہ 24 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے جنسی زیادتی پر سرعام پھانسی کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس کی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے مخالفت کی جبکہ جماعت اسلامی، ق لیگ، جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے بیشتر سینیٹرز نے بل کی حمایت کی۔

    پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سرعام پھانسی ملک میں بربریت پھیلاتی ہے اور پیپلز پارٹی نے ریپ پر سزائے موت کی مخالفت کی تھی، پولیسنگ بہتر کریں نہ کہ سزائے موت کے قوانین۔

    انہوں نے کہا کہ سزائے موت میں دنیا میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، سر عام پھانسی اکیسویں صدی کے معاشرے کو زیب نہیں دیتا، سر عام پھانسی سے کرائم نہیں رکے گا۔

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی سرعام پھانسی سے متعلق قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پھانسی کو پھانسی گھاٹ تک رکھا جائے۔ قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون میں سزائے موت موجود ہے اس لیے سرعام پھانسی کی مخالفت کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے بھی ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ موجودہ قانون میں سخت سزا سزائے موت ہے جس کی حمایت کرتے ہیں، سرعام پھانسی کی مخالفت کرتے ہیں۔ سزائیں سرعام اور سڑکوں پر ہونے کے بجائے نظام انصاف کو بہتر بنانے پر کام ہونا چاہیے۔

    بل کی حمایت کرنے والے ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ امریکا میں انجکشن لگا کر سزائے موت کے بعد ویڈیو جاری کی جاتی ہے اور سعودی عرب میں سرعام سر قلم کیا جاتا ہے، اگر مسلمان ہیں تو مؤقف درست ہونا چاہیے لیکن دنیا میں کیا ہو رہا ہے یہ اہم نہیں اسلام کیا کہتا ہے یہ اہم ہے۔

    پی ٹی آئی کے دوسرے سینیٹر حمایو مہمد نے ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی کی حمایت کر دی۔ سینیٹر حمایو مہمند نے کہا کہ جن ممالک میں سرعام سزائیں ہیں وہاں جرائم کم ہیں، جہاں ہاتھ کاٹے جاتے ہیں وہاں چوری بھی کم ہیں۔

    ریپ کے بیشتر ملزمان کی ضمانتوں پر رہائی کا انکشاف

    سینیٹ میں ہونے والے اجلاس میں ریپ کے ملزمان کو سرعام پھانسی کی سزا دینے سے متعلق بل پیش کرنے کے بعد انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پانچ سال کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 122 ریپ کے واقعات ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ریپ کے مقدمات میں 581 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں سے 494 بری ہوگئے اور صرف 87 کو سزائیں ہوئیں ہیں۔ خواتین کے ساتھ ریپ کے جرم میں گرفتار 341 ملزمان بری ہوئے ہیں اور صرف 23 کو سزائیں ہوئیں۔

    سینیٹر مشتاق نے بتایا کہ 153 بچیوں سے ریپ کے ملزمان بری ہوئے ہیں صرف 64 کو سزا ہوئی ہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق 2023 کے پہلے چھ ماہ میں ہر وز 12 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ صرف چار سرعام پھانسیاں لگائیں یہ جرم ختم ہو جائے گا، آپ امریکا اور یورپ سے نہ ڈریں، جرم پر قابو پانے کیلیے سخت سزائیں دینا لازم ہیں۔

  • پاکستان کی موجودہ غیر یقینی سیاسی صورت حال آئی ایم ایف پروگرام کیلیے خطرہ ہے، فچ

    پاکستان کی موجودہ غیر یقینی سیاسی صورت حال آئی ایم ایف پروگرام کیلیے خطرہ ہے، فچ

    اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات کو آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات کو آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

    فچ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال قرض پروگرام میں پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہے، پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے،امید ہے نئی منتخب حکومت آ ایم ایف سے فوری طور پر رابطہ کرے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے، نئی حکومت کو فوری طور پر امدادی اداروں سے فنڈنگ کی ضرورت ہوگی۔

    فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے مضبوط کارکردگی پیش کی، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنانے میں مصروف ہیں، نئی حکومت کیلئے آئی ایم ایف سے پروگرام کا حصول ایک بڑا چیلنج ہوگا، غیر یقینی سیاسی صورت حال قرض پروگرام میں طوالت کا سبب بن سکتی ہے، امدادی اداروں اور ملکوں سے فنڈنگ میں تاخیرسیاصلاحات کا عمل متاثر ہوگا، پاکستان کی بیرونی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

  • کمشنر راولپنڈی معاملے پر کارروائی جاری ہے، اداروں پر اعتماد کرنا چاہے، وزیر اطلاعات

    کمشنر راولپنڈی معاملے پر کارروائی جاری ہے، اداروں پر اعتماد کرنا چاہے، وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی والے معاملے پر کارروائی جاری ہے، ہمیں اداروں پر اعتماد کرنا چاہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی ہے۔ کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے۔ الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔ قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہیے۔

    مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن انتخابی امیدواروں کی لسٹ جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائے گی۔صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

  • ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک بار پھر خسارے کا سامنا

    ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کو ایک بار پھر خسارے کا سامنا

    کراچی: ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر خسارے کا شکار ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 27 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا۔ دسمبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 40 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 71 فیصد کمی واقع ہوئی۔

    رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 9 کروڑ ڈالر رہا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں 60 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی

    اسٹاک مارکیٹ میں 60 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھی گئی جس کے سبب 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

    لسٹڈ کمپنیوں کے متوقع اچھے نتائج، سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت اور دو اکثریتی نشستوں کی حامل جماعتوں کے درمیان حکومت سازی پر بات چیت جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 60 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔

    مارکیٹ میں تیزی کے سبب 52 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 87ارب 50کروڑ 04لاکھ 31ہزار 725روپے کا اضافہ ہوگیا۔ حصص کی تجارتی سرگرمیوں پر سیاست میں اتار چڑھاؤ بھی اثرانداز ہیں یہی وجہ ہے کاروباری دورانیے کے دوران گھبراہٹ میں حصص کی فروخت بڑھنے سے ایک موقع پر 681 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن بعد دوپہر آئل اینڈ گیس اور پاور سیکٹر میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے جاری مندی تیزی میں تبدیل ہوگئی۔

    اس سے ایک موقع پر 632پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 586۔79 پوائنٹس کے اضافے سے 60459.75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    کے ایس ای 30 انڈیکس 247.54 پوائنٹس کے اضافے سے 20346.85 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1919.18پوائنٹس کے اضافے سے 100424.88پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 355.96 پوائنٹس کے اضافے سے 29398.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی بہ نسبت 17 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 26کروڑ 17لاکھ 99ہزار 826 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 330 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔

    ان میں 170 کے بھاؤ میں اضافہ 139 کے داموں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں رفحان میظ کے بھاؤ 373.35 روپے بڑھ کر 8739 روپے اور انڈس موٹرز کمپنی کے بھاو 51.28روپے بڑھ کر 1501.94 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ 289.89 روپے گھٹ کر 7910.11 روپے اور پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ 38.25روپے گھٹ کر 471.75 روپے ہوگئے۔

  • حکومت کے آخری 2 سال مجھے وزیراعظم بننے کا کہا گیا میں نے منع کردیا، بلاول

    حکومت کے آخری 2 سال مجھے وزیراعظم بننے کا کہا گیا میں نے منع کردیا، بلاول

    ٹھٹھہ: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ’’پاور شیئرنگ فارمولا‘‘ مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے کہا گیا کہ پہلے 3 سال پہلے ہمیں اور پھر 2 سال آپ وزیراعظم بنیں، میں نے منع کردیا، اس طریقے سے وزیراعظم نہیں بنوں گا۔

    ٹھٹھہ میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے وزیراعظم نہیں بننا چاہتا اگر عوام منتخب کرے گی تو بنوں گا۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بہت سارے سیاستدان مجھ سے عمر میں تو بڑے ہیں پر وہ عوام کا نہیں اپنا سوچتے ہیں، جس کا نقصان پورے ملک اور عوام کو ہو رہا ہے جبکہ ہونا یہ چاہتے تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور سیاستدان عوام کے مفاد کا سوچتے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہارنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں اور جیتنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں، اگر پیپلزپارٹی کا ووٹ لینا ہے تو وزارتیں نہیں سندھ کے عوام کو منصوبے دیں،

    ’’الیکشن اس لیے نہیں لڑرہا تھا کہ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنا ہے‘‘

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن اس لیے نہیں لڑرہا تھا کہ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنا ہے، میرے پاس ایسے بھی فارم 45 ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کا امیدوار جیت چکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’لیکن ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے جیت کا اعلان کیا گیا، میں اس لیے الیکشن لڑ رہا تھا پاکستان کے عوام مشکلات میں ہیں، عوام نے ثابت کردیا چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی ہے۔

    ’’وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہوا تو کارکنوں کو نکلنے کی کال دوں گا‘‘

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران ہے معاشرے کو تقسیم کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ میں لگی آگ کو بجھانا ہے، پاکستان کو بچانے کا وقت آگیا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف علی زرداری سینیٹ الیکشن کے بعد صدر کے امیدوار ہوں گے، آئیں ہمارے ساتھ بات چیت کرکے شکایات کو دور کریں، وفاق اور جمہوریت کو خطرہ ہوا تو کارکنوں کو نکلنے کی کال دوں گا۔

    ’’ایک طرف خود کو مولانا کہتے ہیں اور پھر ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں‘‘

    انہوں نے کہا کہ میری چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن ہوں گے، ایک سیٹ چھوڑ رہا ہوں مولانا اور پیر صاحب وہاں مقابلہ کریں، ایک طرف خود کو مولانا کہتے ہیں اور پھر ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیر صاحب اتنے سارے مریدوں کو دیکھ کر سمجھتے ہیں الیکشن جیت جائیں گے، پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں آمرانہ نظام لانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین لاوارث ہیں انکی مدد کرنی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے آزاد منتخب اراکین کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے آزاد منتخب اراکین کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کا پارٹی شمولیت کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی، منتخب اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزاد منتخب ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے، پی ٹی آئی کے تمام آزاد ارکان سے بیان حلفی لینا شروع کر دیا گیا۔

    تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کرے گی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی کامیاب ہوچکے ہیں اور انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔
    واضح رہےکہ صاحبزادہ حامد رضا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر چلنے کا پہلے ہی اعلان کر چکے تھے۔

  • علی امین گنڈاپور کا قومی و صوبائی اسمبلی سے کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    علی امین گنڈاپور کا قومی و صوبائی اسمبلی سے کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد / پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن علی امین گنڈاپور کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-44 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 113 سے کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-44 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے-113 سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب الیکشن کمیشن نے دونوں اسمبلیوں سے کامیابی کا گزٹ نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈاپور سمیت خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کا گزٹ اعلامیہ روک لیا گیا تھا۔
    نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے حلقہ این اے 44 کا اعلامیہ گزٹ اعلامیہ میں شامل نہیں تھا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کا اعلامیہ بھی روک دیا گیا۔

    نواز لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے حلقہ کا بھی گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔

    اس کے علاوہ، این اے 27 خیبر، این اے 28 پشاور، این اے 38 کرک، این اے 40 شمالی وزیرستان اور این اے 43 ٹانک کا اعلامیہ بھی جاری نہ ہوسکا۔

  • پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند

    پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند

    کراچی: پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی، صدر اور اسپیکر کے عہدے پیپلز پارٹی کو ملیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی دو تین وزیر پیپلزپارٹی سے لیے جائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ممکنہ طور پر راجہ پرویز اشرف کو ہی دوبارہ اسپیکر نامزد کر سکتی ہے۔