Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 532 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

    بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافیز اور کیپس کے ساتھ اپنی خصوصی تصاویرشئیر کردیں۔

    سماجی رابطے کی سائٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سیاہ رنگ کے سوٹ ملبوس کپڑوں میں آئی سی سی کی طرف سے اب تک ملنے والی 3 ٹرافیوں اور 4 کیپس کے ساتھ خصوصی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

    ٹرافیز میں سال 2022 کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی بھی شامل ہے جو گزشتہ روز پی سی بی مینجمٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے انہیں قذافی اسٹیڈیم میں پیش کی تھی۔

  • پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

    پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور: تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

    جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران لا آفیسر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 4 دن ہو گئے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا۔ سائلین کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی دور حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے لا افسران کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
    واضح رہے کہ نگراں کابینہ کی منظوری سے سیکرٹری قانون نے پرانے لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔

  • پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت

    پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت

    کابل: افغانستان کی طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

    طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین حملوں میں استعمال نہیں ہورہی۔ پشاور حملے کی پاکستان کو مکمل تحقیقات کرنا چاہئیں۔

    افغان وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ افغانستان میں جنگ اور بم حملے ہوتے رہے ہیں تاہم کسی خود کش حملے میں چھت اڑنے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوتے نہیں دیکھے۔
    چند روز قبل پشاور کی پولیس لائنز میں مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • شاہ رخ خان کے چہرے پر پٹیاں، نئی فلم کے سیٹ کی تصاویر وائرل

    شاہ رخ خان کے چہرے پر پٹیاں، نئی فلم کے سیٹ کی تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے چہرے پر پٹیاں بندھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔ فلم ’جوان‘ کے سیٹ پر لی گئی شاہ رخ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    شاہ رخ خان کی وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کے آدھے چہرے کو پٹیوں میں ڈھکا دیکھا جا سکتا ہے۔ فینز نے شاہ رخ خان کی تصویروں پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’پٹھان اب جوان ہوگیا‘ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بادشاہ اب نہیں رکے گا۔ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں سال جون میں ریلیز ہوگی۔

    شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ دنیا بھر میں ریلیز کے6 دنوں میں 600 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔

  • پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    پشاور: پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کی مدد سے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

    حاصل کردہ تصاویر پولیس لائنز مسجد کے قریب والے کیمرے کی ہے۔

    فوٹیج کے مطابق دھماکا 1 بجکر 17منٹ کے قریب ہوا اور دھماکا ہوتے ہی بجلی منقطع ہوگئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل

    عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل

    کراچی: عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالے بغیر ٹیکس وصولی میں 1500 ارب روپے کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستان بزنس کونسل نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی توجہ اربوں روپے کی ٹیکس گنجائش کی جانب دلواتے ہوئے پوٹینشل کے باوجود کم ٹیکس دینے والے شعبوں سے وصولیاں بڑھانے کے اقدامات اور انڈر انوائسنگ کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    پاکستان بزنس کونسل کے مطابق زراعت، پراپرٹی ، ہول سیل اور ریٹیل سیکٹرز سے وصولیاں بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وفاق کے علاوہ صوبے بھی ٹیکس وصولیاں بڑھا سکتے ہیں۔ زراعت اور پراپرٹی ٹیکس سے صوبے 288 ارب روپے کے مزید محصولات جمع کرسکتے ہیں۔

    ہول سیل، ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس کی موثر نگرانی میں لاکر وفاق 1230ارب روپے جمع کرسکتا ہے، 195ارب روپے کے پوٹینشل کے باوجود صوبے زراعت سے 3 ارب روپے وصول کررہے ہیں۔

    پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 116 ارب روپے کی گنجائش کے باوجود 20 ارب روپے کی وصولیاں کی جارہی ہیں۔ ہول سیل، ریٹیل، رئیل اسٹیٹ سے کم وصولی اور انڈر انوائسنگ سے وفاق 1385ارب روپے کے ٹیکسوں سے محروم ہے۔

    وفاق ہول سیل، ریٹیل، رئیل اسٹیٹ سے صرف 150ارب روپے وصول کررہا ہے۔ ہول سیل، ریٹیل ٹریڈ سے ٹیکس وصولیاں 43 ارب روپے تک محدود ہیں جبکہ گنجائش 277 ارب روپے تک کی ہے۔

    رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس وصولیاں 107ارب روپے تک محدود ہیں جبکہ 234 ارب روپے کی گنجائش ہے۔ انڈر انوائسنگ سے ملکی معیشت کو سالانہ 488 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

  • شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی  کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: اداروں میں بغاورت پر اُکسانے کے مقدمے میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، جس میں شہباز گل نے راجا رضوان عباسی کی بطور اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ اس موقع پر راجا رضوان عباسی کی جانب سے راجا علیم عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا کیا ہوا، جس پر شہباز گل کے وکیل نے جواب دیا کہ تعیناتی ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اکثر کیسز میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیے جاتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ ایسا صرف غیر معمولی حالات میں ہوتا ہے اور اس کیس میں ایسی صورتحال نہیں ہے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوٹرز تعیناتی پر بل ابھی قائمہ کمیٹی میں زیر بحث ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مطلب یہ ابھی قانون نہیں بنا ہوا ۔ صوبوں میں تو خاص مقدمات میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز گل کے خلاف ایف آئی آر پولیس کی ہے یا ایف آئی اے کی ؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کہ پولیس کی ایف آئی آر ہے۔

    عدالت نے پوچھا کہ کیا اس کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ، پراسیکیوٹر ہو سکتا ہے ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پراسیکیوٹر نہیں ہو سکتے ۔ وکیل علیم عباسی نے کہا کہ راجا رضوان عباسی نوٹیفائی اسپیشل پراسیکیوٹر ہیں، ان کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی۔ ملزم کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا حق ہے، پراسیکیوٹر تعیناتی کا اختیار نہیں ۔

    عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ ایڈیشنل اور اسسٹنٹ پراسیکیوٹرز تعینات کیوں نہیں کرتے؟، کہہ کہہ کر تھک گئے کہ ایڈیشنل اور اسسٹنٹ پراسیکیوٹرز تعینات کریں۔

    علیم عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ شہباز گل کے اوپر بغاوت اور غداری کے مقدمات ہیں، بنتے ہیں یا نہیں وہ مجھے نہیں معلوم۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام

    پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام

    کراچی: پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کے عدم تعاون، تاجروں کے اعتراضات اور سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث وفاقی حکومت کی توانائی بچت کے لیے قومی مہم کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

    تاجر انجمنوں کا کہنا ہے کہ ملک کی خراب معاشی صورت حال کی وجہ سے بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ایک اندازے کے مطابق 40 فیصد تک محدود ہوگئی ہیں۔ دکاندار خریداروں کے منتظر رہتے ہیں، مہنگائی اور قوت خرید کم ہونے کی وجہ سے خریدار صرف کھانے پینے اور انتہائی ضرورت کی اشیاء خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال رہی تو بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھانٹی شروع ہوسکتی ہے، اس لیے حکومت ملک میں معیشت کو بچانے کے لیے معاشی ایمرجنسی لگائے۔

    فرنیچر کی فروخت سے وابستہ ایک دکاندار یاسر نے بتایا کہ خراب معاشی صورت حال کے اثرات ہر کاروبار پر پڑے ہیں، کاروباری سرگرمیاں محدود تر ہوتی چلی جا رہی ہیں۔

    برقی مصنوعات فروخت کرنے والے دکاندار راحیل نے بتایا کہ کراچی کی بڑی مارکیٹیں رات 9 بجے کے بعد ہی بند ہو رہی ہیں۔

    کریانہ شاپ کیپر علی قریشی نے بتایا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی پہلی ترجیح آٹا،دال، چاول، گھی، تیل،چینی،پتی، دالیں اور اشیائے خورونوش خریدنا ہے۔ لوگ ماہانہ اور ہفتہ وار کی بجائے دو سے تین دن یا یومیہ بنیاد پر راشن خرید رہے ہیں۔

    ایک ریسٹورنٹ کے مالک حاجی زبیر نے بتایا کہ جو گھرانے خوش حال ہیں، وہ تو بآسانی ہوٹلنگ کر لیتے ہیں مگر مہنگائی کے باعث متوسط اور غریب طبقہ تو باہر کھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

    شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے بتایا کہ کراچی میں شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کیلیے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ تاہم عموما رات 11 بجے ازخود ہال بند کیے جا رہے ہیں۔

    آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے بتایا کہ توانائی کے حوالے سے حکومت کی قومی بچت مہم دو صوبوں کے عدم تعاون کے باعث ناکام ہوگئی۔کاروباری سرگرمیاں 40 فیصد تک محدود ہوگئی ہیں۔ اگر رات 8 بجے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کے فیصلے پر عمل ہوتا تو کاروباری سرگرمیاں گھٹ کر صرف 20 فیصد رہ جاتیں۔

    وزیر محنت سندھ سعید غنی نے بتایا کہ توانائی بچت کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلوں پر سندھ حکومت نے تاجر اور کاروباری انجمنوں سے مشاورت کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بازار 9 بجے تک کھولے جائیں۔ ان تمام تجاویز سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد کہا گیا کہ بازار ساڑھے 8 بجے بند کئے جائیں، تاہم دو صوبوں کے اعتراضات اور فیصلے پر عمل نہ کرنے کے باعث یہ معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔

  • پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    کراچی: ایف بی آر کے ماتحت کارپوریٹ ٹیکس آفس، کراچی نے پوائنٹ آف سیلز میں رجسٹریشن نہ کرانے پر نشاندہی شدہ دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

    کارپوریٹ ٹیکس آفس کے ایم آئی ایس جمشید علی صدیقی نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اعوان کی تشکیل شدہ ٹیم نے سیکشن 33 کی شق 25اے کے تحت پوائنٹ آف سیلز میں رجسٹریشن کیلیے متعدد نوٹسز کے باوجود پی او ایس سے منسلک نہ ہونے پر بدھ کو ایک کارروائی میں پانچ دکانیں سیل کردیں۔

    سیل ہونے والی دکانوں میں ڈالمین مال میں واقع ریڈی میڈ گارمنٹس کی 2 دکانیں، مہنگے جوتوں کے معروف برانڈ کی طارق روڈ کی 2 دکانیں اور اسی برانڈ کی صدر میں واقع ایک دکان شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس نے شہر کے مختلف علاقوں میں نشاندہی شدہ 150دکانوں کو پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ہونے کے نوٹس جاری کیے ہیں لیکن ان دکانوں کے مالکان کی جانب سے تاحال اپنی دکانوں کو پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے منسلک نہیں کیا گیا، لہذا ایف بی آر کی تشکیل شدہ ٹیموں نے ان نشاندہی شدہ دکانوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

    ایف بی آر ریونیو کے حصول کے لیے پی او ایس کے مطلوبہ معیار پر آنے والی دکانوں کو رجسٹرڈ کرنے کے بعد اپنے خودکار نظام میں ان کی سیلز سمیت دیگر ڈیٹا شئیرنگ کے لیے مستعد ہے۔

  • بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ

    بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: چند ماہ کے تنازع کے بعد وفاقی حکومت نے بیرسٹر شہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل برائے پاکستان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    حکومت نے بالآخر شہزاد عطاء الٰہی کو نیا اے جی پی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہزاد الٰہی اشتر اوصاف علی کی جگہ لیں گے جنہوں نے خراب صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

    شہزاد الٰہی سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کے پوتے ہیں اور اپنی محنت، دیانت اور قانونی معاملات کو سمجھنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ ایک نوجوان کارپوریٹ وکیل بھی ہیں جنہیں تجارتی، ٹیکس اور بینکنگ قوانین، سول، تجارتی، کارپوریٹ، آئینی قانونی چارہ جوئی وغیرہ کا تجربہ ہے۔
    شہزاد الٰہی کا تعلق مشہور لا فرم کارنیلیس، لین اینڈ مفتی سے ہے۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن بھی بنچ میں ترقی سے قبل اسی فرم سے تعلق رکھتے تھے۔