Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 535 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

    لاہور: ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ دیگر تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

    ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے سے پاکستان ریلوے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ادارے کے لیے کرایے کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر کل محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3 رکنی لارجر بینچ 2 فروری (بروز جمعرات) کو فیصلہ سنائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے 11 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    لارجر بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہے۔ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اگست 2022 میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

  • اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا

    اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا

    لندن: برطانوی اسکول کی 12 سالہ ذہین طالبہ نے ایک بیگ پیک بنایا ہے جو نہ صرف پہننے والے کے اطراف کی ہوا کو صاف کرکے خارج کرتا رہتا ہے بلکہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔

    ایلینور وڈز نے یہ ڈیزائن ایک انجنیئرنگ مقابلے کے لیے تیار کیا ہے تاہم اس کی تحریک ان کی بیمار والدہ ہیں جو دمے کی مریضہ ہے اور معمولی آلودہ ہوا میں بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔ اس بیگ کے اندر ایئرفلٹر، پنکھے اور ایک ڈائنیمو بھی نصب ہے۔ اس ایجاد سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد مستفید ہوسکیں گے۔

    اس ایجاد کو انعام ملنے پر ایلینور نے خوشی سے کہا کہ ’یہ بیک پیک ہوا فلٹر کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ میرے کچھ دوست اور اہلِ خانہ کے افراد دمے اور سانس کے مسائل کے شکار ہیں۔‘

    اس مقابلے کا نام ’بیک پیک ٹو دی فیوچر کمپیٹیشن‘ ہے جس کے تحت 13 برس تک کے طلبا وطالبات سے کسی سائنسی تصوریا ایجاد سے وابستہ بیگ ڈیزائن کرنا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں پورے ملک کی سطح پر یہ مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں سینکڑوں بچے شریک ہوتے ہیں۔

  • اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان

    اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں، آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعوی کریں، ہتک عزت کا دعوی وہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو عام انتخابات نہیں ہونے تھے، اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بند گلی میں آ چکی ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی، 90 روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو آئین شکنی ہو گی۔
    عمران خان نے مزید کہا کہ ٹھیک ہو کر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا، ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا ہے۔

  • ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

    ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز

    بہاولپور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا۔

    مریم نواز نے بہاولپور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا کہ ن لیگ چپ ہے اور دب گئی ہے، تم نے میدان کے جتنے چکر لگانے تھے لگا لیے اب مسلم لیگ ن کی باری ہے، مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کااحساس ہے، عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیا تھا، نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سےبچایا، جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا، ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، نوازشریف دور کے 9سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔
    پارٹی کی چیف آرگنائزر بننے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے عہدوں پر بڑی بات ہورہی ہے، یہ عہدے تو مجھے ابھی ملے ہیں میں عہدوں کی محتاج نہیں ، ان عہدوں کے بغیر بھی عوام کے شانہ بشانہ تھیں، جب میرے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا تب بھی عوام میری طاقت تھی، عوام کے پیار کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے نہیں۔

  • سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 5 ہزار روپے کی سطح پر آگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3000 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

    اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 205000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 175754 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور فلسطین کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں ملکی قیادت سے ملاقات کی اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 35 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 10 کے قریب اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔

    خطے میں تشدد اور تناؤ میں اضافے پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پہلے اسرائیل پہنچے اور وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔

    ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فریقین سے پُرسکون رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر دو ریاستی حل پر بھی زور دیا۔

    بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل سے فلسطین پہنچے اور صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر اتفاق کیا۔

    فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ یہودی آبادکاروں کی توسیع، چوکیوں کو قانونی حیثیت دینا، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور بے دخلی، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں رکاوٹیں ڈالنے اور تشدد پر کے لیے اکسانے پر اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور مغربی کنارے میں تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل پر غور کیا جانا چاہیے۔

    سعودی عرب نے امریکی وزیر خارجہ کے دو ریاستی حل کو امن کی کنجی قرار دینے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کا بھی مؤقف یہی ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کو دو الگ الگ اور آزاد ریاستیں تسلیم کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں استحکام ممکن نہیں۔

  • پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ

    پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ

    کراچی: ملک میں خام مال، دالوں اور اشیائے خور و نوش کے بعد اب چائے کی پتی کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے خام مال اور اشیائے ضروریہ کے پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کلیئر کرنے کی اجازت کے باوجود جہاں اب بھی ہزاروں کنٹینرز پورٹ پر پھنسے ہیں انہی میں چائے کی پتی کے سیکڑوں کنٹینرز بھی شامل ہیں۔

    اس سلسلے میں سابق چیئرمین پاکستان ٹی ایسوسی ایشن اور ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر محمد شعیب پراچہ نے آنے والے دنوں میں چائے کی انتہائی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ بندرگاہوں پر پھنسے تقریباً 250 کنٹینرز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے چیپٹر 84، 85 اور 87 کے درآمدی کنٹینرز کی اجازت دی تاہم اس میں چائے کی پتی شامل ہے یہ واضح نہیں۔

    شعیب پراچہ نے کہا کہ تاجروں کے احتجاج کے بعد اسٹیٹ بینک نے 180 دن کی تاخیر سے ادائیگی پر کنٹینرز ریلیز کرنے کی اجازت دی، تاہم چائے کی پتی کے فروخت کنندہ ادائیگی میں تاخیر کی اجازت نہیں دے رہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ مستقبل میں فروخت کنندہ آرڈر نہیں لیں گے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں میں ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے اسوقت تک دارآمد کنندگان پر کروڑوں روپوں کا ڈیمریج اور کنٹینرز کے کرائے لگ چکے ہیں۔ قلت کی ایک بنیادی وجہ حکومت کی طرف سے کوئی طویل مدتی پالیسی نہ ہونا ہے۔

    سابق چیئرمین ٹی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ چائے ایک بنیادی جز ہے جسے ہر عام آدمی بھی استعمال کرتا ہے اور چائے کی طلب تقریباً 250 ملین کلو سالانہ ہے۔

    گزشتہ ہفتہ روپے کی تنزلی سے چائے کی فی کلو قیمت پر اوسطاً 110 روپے کا فرق پڑ چکا ہے۔ نئے درآمد کے لیے کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے سپلائی چین انتہائی متاثر ہوسکتی ہے۔

  • پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

    پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

    کراچی: پاکستان میں افراط زر کی شرح پانچ دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    جنوری 2023 میں افراط زر کی شرح 27.6 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل مئی 1975ء میں افراط زر 27.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا

    فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

    فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی، فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    سینیئر وکیل سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

    جج فیضان گیلانی نے ریمارکس دیے کہ اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ فواد چوہدری یہ گفتگو دوبارہ نہیں کریں گے۔ دوران سماعت، الیکشن کمیشن اور پراسیکیوشن نے فواد چوہدری کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

    فواد چوہدری کی ضمانت منظور ہونے کے بعد فیصل چوہدری نے اسلام آباد کچہری میں کارکنان کو ہدایت کی کہ ابھی ہم اڈیالہ کی طرف نکلیں گے۔