Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 536 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب

    پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

    نثار کھوڑو سندھ سے ایوان بالا کی جنرل سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ سینیٹ کی نشست سے فیصل واوڈا نے استعفیٰ دیا تھا۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔
    پیپلزپارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو، عاجز دھامرا اور سرفرار راجڑ نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

  • شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز

    شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔

    مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔ اجلاس میں مریم نواز کے تنظیمی دوروں کے حوالے سے مشاورت اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج رہی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

  • پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے

    پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ کیلئے پشاور زلمی نے ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

    بابراعظم کی قیادت میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ کامران اکمل کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کامران اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔

    کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک ہزار 972 رنز اسکور کرنے والے دوسرے سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔

  • (ن)  لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی

    (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی

    لاہور: مریم نواز اور نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔

    مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر رہنما اور ورکر ہیں۔ میرے خیال میں سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے شاہد خاقان عباسی کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ بہت بڑے لیڈر ہیں۔وزیراعظم رہ چکے ہیں اور پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کر دستیاب مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، برتن دھونے کے پاؤڈر سمیت مختلف اشیا مہنگی ہوگئیں۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 20 روپے، نمک 20 روپے اور ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ دودھ کا ڈبہ 40 روپے، نوڈلز 35 روپے اور اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا جبکہ مشروبات 60 روپےاور آلمنڈ آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی گئی۔ جوتوں کی پالش کی قیمت میں 35 روپے تک بڑھ گئی۔
    یوٹیلیٹی اسٹورز پر میکرونی کی قیمت میں 45 روپے، چلی گارلک ساس 40 روپے، بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نمکو کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فروٹ جام 45 روپے، کریم 40 اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

  • آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توانائی کے شعبے پر مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے نظرِ ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔

    فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں آئندہ ماہ 3 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا اور مئی میں 70 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال کے پہلے مہینے تک بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

    آئی ایم ایف نے 300 یونٹ تک سبسڈی کی تجویز ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صرف 100یونٹ تک غریب صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے 200ارب روپے ریونیو حاصل کیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف نے 4100ارب روپے کا گردشی قرضہ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گردشی قرض میں 952 ارب روپے کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ صارفین کو ملنے والی 675 ارب روپے کی سبسڈی بھی ختم ہوگی۔

    بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ 2500 ارب روپے ہے جبکہ گیس کے سیکٹر کا گردشی قرضہ 1600 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

    واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ نے 7 سے 10 روپے فی یونٹ تک اضافے کی تجویز دی تھی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں جاری ہے جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے منی بجٹ، انفورسمںٹ اور انتظامی اقدامات سے متعلق جائزہ لیا جا رہا ہے۔ غیر ضروری ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور نان فائلرز کے لیے وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

  • دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم

    دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کو انسداد دہشت گردی کے لیے اربوں روپے دیے گئے، ان کا حساب دیا جائے کہ وہ کہاں گئے؟۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور دھماکاافسوسناک ہے۔ تاریخ خیبر پختونخوا کی ماؤں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈز کی مد میں 417 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ صوبوں ،وفاق کا حصہ تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا۔ خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے دیے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟۔ 10سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ بہتان بازی نہیں کررہا،2010ء سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی ۔

    پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل تھے تو ہم نے سی ٹی ڈی قائم کی۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔ خیبرپختونخوا کو اربوں روپے ملے جوکسی اور صوبے کونہیں ملے۔ پی ٹی آئی نے 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی اور پھر کہا کہ وسائل نہیں ہیں۔صوبے کو دیا گیا پیسہ خیبرپختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بہتری کے لیے استعمال ہوناتھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایوان کو حقائق بتانا اصل مقصد ہے۔ 2 آپریشنز میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگی۔ دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں اور دہشت گردی کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے۔ نیکٹا اور سی ٹی ڈی کو بنایا گیا۔ صوبے میں کام ہوا ،پھر بھی شکوہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے منہ میں خاک،تاریخ میں ہمارا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آ ج سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا؟۔ گزشتہ دور میں پختونخوا کو دوبارہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ کس طرح کے پی دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا؟۔ کس نے کہا تھا کہ ان لوگوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، یہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ یہ چھبتے ہوئے سوال آج قوم پوچھ رہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے پر کراچی سے خیبر تک ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشت گردی پاکستان میں پھیل جائےگی۔

  • یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب

    یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب

    ریاض: سعودی عرب نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے یورپی ممالک سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی سرگرمیوں کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا مکروہ عمل ناقابل قبول ہے۔

    کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں سعودی عرب کے غیرمتزلزل مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔

  • کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ

    کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہو چکی ہے۔

    عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو شہر میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران آبزرویشن دیتے ہوئے جسٹس عقیل احمد عباسی نے وکلا کو ضابطے کی کارروائی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا

  • پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور

    پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرول، ڈیزل عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا، تیل کمپنیوں نے روپے کی قدر کا بہانہ بنا کر سپلائی انتہائی محدود کردی۔

    ریفائنریز کی نمائندہ تنظیم دی آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔

    او سی اے سی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے آئل انڈسٹری کو اربوں روپے کو نقصان ہوا، ایل سیز کے نئے ریٹس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا فرق ہے۔