Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 538 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر اڑانا سیکھ لیا

    اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر اڑانا سیکھ لیا

    دبئی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹراڑانا سیکھ لیا ۔

    اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے لیے ہیلی کاپٹر اڑاتے ہوئے تصاویر شئیر کیں جو وائرل ہوگئیں۔

    مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر پرشئیر کی گئی پوسٹ پر لکھا خواتین اور حضرات آپ کی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے۔ مہوش حیات ان دنوں دبئی میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں اور اپنی تصاویر فینز کے لیے سوشل میڈیا پر شئیر کررہی ہیں۔

  • پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی

    پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی

    پشاور: تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت شہدا کی تعداد 101 ہوگئی جبکہ 49 افراد زخمی ہیں۔

    لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ابتک 101 افراد شہید ہوئے جبکہ ایل آر ایچ میں زخمیوں کی تعداد 49 رہ گئی ہے، جن میں سے 7 اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں 10 کی آپریشن تھیٹرز میں سرجری بھی کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق زیر علاج زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تمام زخمیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جب کہ ایل آر ایچ لائے گئے دیگر زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو 1122 اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے

  • پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا

    پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا

    گجرات: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا۔

    ذرائع کے مطابق گجرات پولیس کی بھاری نفری نے علی الصبح سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کے گھر کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپا مارا۔ پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سیکڑوں اہل کاروں نے رہائش گاہ کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ارد گرد گشت شروع کردیا۔

    پولیس نے کنجاہڑی ہاؤس کے آہنی گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھاپے کے وقت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اس رہائش گاہ پر موجود تھے جب کہ مونس الٰہی گزشتہ دنوں سے بیرون ملک میں ہیں۔

    پولیس سمیت دیگر اداروں نے 4 گھنٹے تک رہائش گاہ کو حصار میں لیے رکھا، تاہم داخل ہونے کی کوشش ناکام رہی۔ علی الصبح 4 بجے مارے گئے چھاپے کے بعد سورج طلوع ہوتے ہی پولیس نے رہائش گاہ کا محاصرہ ختم کردیا۔

    دوسری جانب ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی لاہور میں ہیں جب کہ چوہدری برادران کی فیملی کا بھی کوئی فرد رہائش گاہ پر موجود نہیں تھا۔

  • پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار

    پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار

    لاہور: پی ایس ایل8 میں 21غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار ہیں۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8کا میلہ سجانے کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں،13فروری کو شروع ہونے والے ایونٹ میں ملتان افتتاحی تقریب سمیت 5میچز کا میزبان ہوگا،کراچی اور لاہور میں 9،9 اور راولپنڈی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔

    لیگ 8 میں 21 غیر ملکی اور 15 مقامی کرکٹرز ڈیبیو کریں گے،انٹرنیشنل کھلاڑی عادل رشید، عقیل حسین، اینڈریو ٹائی ، بھانوکا راجا پکسا، ڈیوین پریٹوریس، فضل الحق فاروقی، گس اٹکنسن، اظہار الحق نوید، جیمز فلر، جمی نیشم، جوش لٹل، کوشل مینڈس، میتھیو ویڈ، نوین الحق، نووان تھشارا، اوڈین اسمتھ ، رچرڈ گلیسن، شین ڈیڈسویل، تبریز شمسی، ٹام کرن اور وانندو ہسارنگا پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں گے۔

    مقامی کرکٹرز میں عامر جمال، احسن بھٹی، ایمل خان، عرفات منہاس، حسیب اللہ، حسن نواز، عرفان خان نیازی، مرزا طاہر بیگ ، محمد کرنال زاہد، محمد سرور آفریدی، عمیر بن یوسف ، سعود شکیل، شاویز عرفان، سفیان مقیم اور طیب طاہر لیگ میں انٹری کو یادگار بنانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

    انفرادی اہداف کو دیکھا جائے تو بابر اعظم 68 میچز میں 2413 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں مگر وہ تاحال ایونٹ میں پہلی سنچری نہیں بنا سکے، اس بار خواب پورا کرنے کا اچھا موقع ہوگا۔

    کامران اکمل اس بار پی ایس ایل میں شرکت نہیں کررہے مگر 75 میچز میں 1972 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، وکٹ کیپر بیٹر سب سے زیادہ 3 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں، شرجیل خان2 ، فخر زمان، رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، کولن انگرام، کرس لین، عثمان خواجہ، ہیری بروک اور جیسن رائے ایک ایک تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    وہاب ریاض پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے واحد بولر ہیں، پیسر نے77 میچز میں 103 شکار کیے، حسن علی 81، شاہین شاہ آفریدی 70 اور شاداب خان 65 وکٹیں اڑاچکے ہیں۔

    کامران اکمل کی غیر موجودگی میں ٹاپ وکٹ کیپر کی نشست محمد رضوان کی منتظر ہے، انھوں نے وکٹوں کے پیچھے 62شکار کیے تھے، رضوان 60 شکارکرچکے ہیں، سرفراز احمد( 43) تیسرے نمبر پر ہیں۔

    ایونٹ میں لاہور قلندرز کیلیے اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا موقع ہوگا، اسلام آباد یونائیٹڈ 3 بار ٹائٹل جیتنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلیے بے تاب ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جیت کا تناسب 57.54 سب سے زیادہ ہے، پشاور زلمی54.37 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،تیسری پوزیشن پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے 53.89فیصد میچز میں کامیابی حاصل کی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز( 50.7) چوتھے، لاہور قلندرز(43.75) پانچویں اور کراچی کنگز (41.09) چھٹے نمبر پر ہیں۔

  • پٹھان کی  کامیابی نے ناکامی کے 4 سال بھلا دیے، شاہ رخ خان

    پٹھان کی کامیابی نے ناکامی کے 4 سال بھلا دیے، شاہ رخ خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے پٹھان کی کامیابی نے ناکامی کے 4 سال بھلا دیے۔

    شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’ پٹھان‘ کی غیرمعمولی کامیابی پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پٹھان کی غیرمعمولی کامیابی نے گزشتہ 4 سال کی ناکامیاں بھلا دیں۔ آخری فلم کے فلاپ ہونے لوگوں نے کہا کہ اب میری فلمیں نہیں چلیں گی۔

  • ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی

    ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی

    کوئٹہ: بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے کیلیے بلوچستان کی صوبائی حکومت کو3 ملین ڈالر (تقریباً 750 ملین روپے) کی پہلی ادائیگی کردی ہے۔

    بیرک گولڈ کارپوریشن نے ریکوڈک منصوبے کی نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت بلوچستان کی صوبائی حکومت کو3 ملین ڈالر (تقریباً 750 ملین روپے) کی پہلی ادائیگی کردی ہے۔

    پچھلے ماہ حتمی معاہدوں پر دستخط اور ضروری قانونی تقاضوں کے پورا ہونے کے بعد بیرک اور حکومتِ بلوچستان نے حال ہی میں صوبے کیلیے مختص کردہ فنڈز کی ادائیگی کے ٹائم ٹیبل پر باہمی رضامندی ظاہر کی تھی۔
    ریکوڈک پاکستان کے کنٹری منیجر علی رند نے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ ڈپیارٹمنٹ بلوچستان سیدل خان لونی کو 3 ملین ڈالر کا چیک پیش کیا، یہ پراجیکٹ اپنی تعمیر سے متوقع طور پر تقریبا 7,500 افراد کو روزگار مہیا کرے گا اور پیداواری مرحلے کے آغاز میں تقریبا 4,000 طویل المدتی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔ کان کی تعمیر دو مراحل میں مکمل ہوگی اور پہلے مرحلے میں پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔

  • بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی

    بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارے اور حسابات جاریہ کے کھاتوں کے توازن کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔

    ماہانہ رپورٹ کے مطابق پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ 11.21 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی سے دسمبر تک پاکستانیوں نے 14.1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا۔ اس مدت میں برآمدات کا حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8 فیصد کم ہے۔

    حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 59.7 فیصد کمی ہوئی۔ حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 3.7 ارب ڈالر رہا براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 58.7 فیصد کمی ہوئی۔
    27 جنوری کو اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3.087 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.656 ارب ڈالر تھے۔ گزشتہ سال اسٹیٹ بینک کے پاس 15.750 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 6.353 ارب ڈالر تھے۔

  • ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

    ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا

    تہران: ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی جوڑے کو بدعنوانی، جسم فروشی اور پروپیگنڈے کے الزامات پر سزا سنائی گئی۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ جوڑے کی گرفتاری سے قبل ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

    اسطیازۃ حقی اور ان کے منگیتر امیر محمد احمدی جوڑے پر سوشل میڈیا کے استعمال اور ملک چھوڑنے پر بھی دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی ایک خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں شامل افراد کو حکام سخت سزائیں دے رہے ہیں۔

  • شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے

    شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے

    کراچی: کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے۔

    شپنگ سیکٹر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے ہیں جس سے کنٹینرز کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ایکسپورٹرز کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین کو مطلع کیا ہے کہ اس قسم کے جعلی شپرز سے ہوشیار رہیں۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے بندرگاہوں سے 600 خالی کنٹینرز اٹھاکر غائب کر دیے، مبینہ طور پر خالی کنٹینرز پشاور پہنچائے گئے کارگو ایجنٹ نے کنٹینر ریلیز آرڈر حاصل کرکے خالی کنٹینرز بندرگاہ سے جمع کیے۔

  • دہشت گردوں کا سر کچلنا پڑے گا

    دہشت گردوں کا سر کچلنا پڑے گا

    پشاور، پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 93 افراد شہید جب کہ 221سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق مسجد میں با جماعت نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں کھڑے خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے مسجد کی دو منزلہ عمارت کرگئی۔

    ان سطور کے لکھے جانے تک بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ بھی کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِن مجرموں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر دَم لیں گے، اسلام کے نام پر دوران نماز مساجد اور معصوم شہریوں پر حملہ بدترین فعل ہے۔

    دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سوشل میڈیا پر پشاور خود کش دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا کہ یہ خود کش دھماکا ہم نے کیا ہے اور یہ حملے جاری رہیں گے۔

    رب کائنات کی بارگاہ میں سر بسجود مسلمانوں کا نشانہ بنانا انسانیت سوز اور اسلام دشمن کارروائی ہے۔ درحقیقت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ حالیہ کارروائی کے بعد دہشت گردوں نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے۔

    دہشت گردوں کے خلاف ابتدائی کامیابیوں کے بعد گزشتہ تین چار برسوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے دہشت گردی کے حوالے سے نرم پالیسی اپنائی بلکہ غفلت کا مظاہرہ کیا ، اس وجہ سے دہشت گردوں کے سلیپر سیلز اور سپورٹ نیٹ ورک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکے، پھر افغان طالبان کے کہنے پر ٹی پی ٹی کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔

    اس دوران ٹی ٹی پی کے جنگجو دوبارہ منظم ہونے اور اپنے آپ کو دوبارہ فعال کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ سابق حکومت کے دور میں تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ جو نرم گوشہ اور مفاہمت کی پالیسی اختیار کی گئی، اسی کا شاخسانہ ہے کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر قوت پکڑ رہے ہیں۔

    حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردی کے بیش تر واقعات کا سِرا مشرقی افغانستان سے ملتا ہے جہاں ٹی ٹی پی کے لوگوں کی افغان طالبان مہمان نوازی کر رہے ہیں۔

    افغان طالبان نے ڈیورنڈ لائن کے مسئلے کو بھی دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی ہے، 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے لگائی جانے والی سرحدی باڑ پر سوال کھڑے کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اکھاڑنے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ چند ماہ کے دوران زیادہ تر دہشت گرد حملوں کا دائرہ وزیرستان، باجوڑ اور کرم اضلاع سے ملحق بنوں میں مرکوز رہا ، یہ اضلاع براہ راست افغان صوبوں کنڑ، ننگرہار، پکتیا، پکتیکا سے ملحقہ ہیں۔

    اسی لیے یہ علاقے پاکستانی حدود میں دہشت گردی کے مقاصد کے تحت داخل ہونے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور پھر یہ دہشت گرد اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

    ہماری دشمن قوتیں پاکستان میں شر پسندی پیدا کر کے ملک کو کھوکھلا کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں ملکی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی اور پاکستانی مارکیٹ سے ڈالر کو غائب کیا گیا اور مصنوعی معاشی بحران پیدا کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ شاید پاکستان دیوالیہ ہو جائے اور معاشی طور پر تباہ حال ہو جائے اور بین الاقومی معاشی نظام سے کٹ جائے یہاں تک کہ یہ باتیں کی گئیں کہ جب پاکستان معاشی نظام میں پھنس جائے گا اور بینک کرپٹ ہو جائے گا تو بلوچستان میں بدامنی پھیلا کر اسکو الگ کر دیا جائے گا اور ساتھ ساتھ انڈیا کا آزاد کشمیر پر قبضہ اور سندھ پر انڈیا کی طرف سے قبضہ کرنے کی باتیں بھی کی گئیں یہاں تک کہا گیا کہ معاشی بدحالی کے بعد پاکستان کے پاس صرف نیوکلیئر اثاثے بچے ہیں جس پر اس کے بعد سودا کیا جائے گا۔

    پاکستان مخالف قوتوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر پاکستان کا امن خراب کیا گیا تو امن کے ساتھ وہ بھی نہیں رہ سکتے۔

    علاقائی امن کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں میں مداخلت بند کرنا ہوگی اور دہشت گردی کے منصوبوں کو بھی ختم کرنا ہو گا تاکہ پورے جنوبی ایشیااور وسط ایشیا میں بھی امن رہ سکے۔ ان دہشت گرد کارروائیوں کے باعث قوم کو ستر ہزار جانوں کی قربانیاں دینے کے ساتھ ساتھ اربوں ڈالر کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

    ٹی ٹی پی کے کئی ہزار لوگ سابقہ فاٹا اور خیبر پختونخوا میں اپنے قبائلی روابط کی وجہ سے برسوں سے پاکستان کی سرحد سے متصل افغانستان کے صوبوں میں موجود ہیں۔

    افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی کے وہ لوگ جنھیں اشرف غنی حکومت نے گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال رکھا تھا۔

    انھیں رہا کردیا ہے۔افغان عبوری حکومت کے کرتا دھرتا ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ،انھیں زیادہ آزادی دے رہے ہیں بلکہ افغان طالبان نے پاکستان کی سابق حکومت کے دور میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا ڈول ڈالا، لیکن دیوار پر لکھا تھا کہ یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں اور ایسا ہی ہوا۔

    افغانستان کی طالبان حکومت نے دوحہ امن معاہدے میں تسلیم کیا ہے کہ ان کی حکومت افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ افغان طالبان کی قیادت کی طرف سے بھی پاکستان کے ساتھ اس عزم کا کئی بار اعادہ کیا جا چکا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس عزم کو عملی طور پر پورا کیا جائے ۔

    پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے اثرات نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ عالمی امن بھی متاثر ہوسکتا ہے ، عسکریت پسندوں کے چیلنج کے خلاف فوجی کارروائیوں کو ہمیشہ ایک سیاسی نقطہ نظر اور موثر نگرانی سے تعاون حاصل کرنا ہوتا ہے۔

    نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) نے وہ اقدامات طے کیے تھے جن پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کو ایک تنظیم کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی اور مرکز اور صوبوں کے درمیان اور فوج اور سویلین انسداد دہشت گردی کے ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

    تاہم، نیکٹا ایک موثر قومی ادارے کے طور پر ترقی اور ارتقاء نہیں کر سکا کیونکہ آنے والی حکومتوں نے اسے کبھی اپنی ترجیح نہیں بنایا۔ زیادہ حساس اور طویل المدتی اقدامات جن میں یکساں نظام تعلیم اور نصاب تیار کرنا اور دینی مدارس کو مرکزی دھارے میں لانا شامل ہے، کو چھوا تک نہیں گیا۔ اب چونکہ ریاست پاکستان ، دہشت گردوںکے خلاف ایک نیا انسداد دہشت گردی اقدام شروع کرنے پر مجبور ہے، اس لیے ماضی سے سبق سیکھنا ضروری ہے۔

    اس بار، انسداد دہشت گردی آپریشنز کو حتمی نتیجے تک لے جانا ہے جس میں دہشت گردی کا خاتمہ اور ان عوامل کا مقابلہ کرنا ہے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے یا اس کی حمایت کرنے والے ماحول کا باعث بنتے ہیں۔

    خطے اور دنیا میں قیام امن کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد اور حمایت جاری رکھنی چاہیے تاکہ دہشت گردوں کے جو بچے کھچے گروپ رہ گئے ہیں ان کا بھی صفایا کیا جاسکے۔

    پاکستان دہشت گرد تنظیموں سے لڑنے اور انھیں شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے ، یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ امریکا اور نیٹو نے دہشت گردی کے خلاف جتنے وسائل اور ڈالرز ضایع کیے پاکستان نے اس کا صرف ایک فیصد خرچ کرکے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا۔

    امریکی میڈیا اور امریکی حکام اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ افغان فوج کو اس قابل نہیں بنا سکے کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرسکیں ، وقت آنے پرافغان فوجی ہتھیار ڈال کراپنے گھروں کوچلے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اپنے بیان میں اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ وہ افغان فوج میں لڑنے کا جذبہ پیدا نہیں کرسکے۔

    پاکستان کی دلیر اور باہمت آرمڈ فورسز کی وجہ سے ان دونوں دہشت گردتنظیموں کا نیٹ ورک ختم کیا جا چکا ہے۔

    پاکستان نے ایک طرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ لڑی تو دوسری طرف اپنے خلاف ہونے والی پروپیگنڈہ وار کا بھی سامنا کیا۔

    پاکستان ففتھ جنریشن وارفئیر کا مقابلہ بھی کر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پالیسی مزید واضح کرنے اور نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی اور نیکٹا کو مرکزی کردار دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کا ایک مربوط میکانزم بنانا چاہیے جس تمام ایجنسیاں آن بورڈ اور ہمہ وقت رابطے میں ہوں۔