Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 540 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ

    پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کی ہے۔

    قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی جی خیبرپختونخوا نے بریفنگ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولیس لائنز میں قائم گھروں میں سے کسی سویلین رہائشی نے خودکش بمبار کیلیے سہولت کاری کی تاہم ابھی اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں 97 پولیس اہلکار اور افسران جبکہ 3 سویلین شہید ہوئے ہیں، خود کش دھماکے کے 216 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 27 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ملبے میں سے بھی کئی زخمی اور لاشیں نکالی گئی ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کی ہے، مستقبل میں امن و امان کے حوالے سے لائحہ عمل دینے کے لیے وزیر اعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ایوان میں آئیں گے اور اراکین کا اعتماد میں لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ہی خودکش تھا، بمبار مسجد تک کیسے پہنچا اور کس نے سہولت کاری کی اس حوالے سے اداروں کی تحقیقات جاری ہیں اور وہ بہت قریب پہنچ چکی ہیں، انکوائری مکمل ہونے پر وزیراعظم ایوان کو اعتماد میں لیں گے، یہ واقعہ پاکستان کے اورقوم کے خلاف ہے، یقین دلاتا ہوں ہر شہید وہ کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتا ہے اس کا احترام اور دکھ اپنے عزیز جیسا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ہر قیمت پر اس دہشت گردی کی جنگ جیتیں گے، ہم اسی جذبے کے تحت اسی پالیسی کے تحت آگے بڑھیں گے جو سانحہ اے پی ایس کے موقع پر بنائی گئی تھی، ہمارا قائد آج بھی وہی ہے جس کے 126 دن دھرنا دے کر تذلیل کرنیوالے کو بھی قومی سلامتی کمیٹی کے لئے کال کرکے مذاکرات میں شامل کیا، ضرب عضب اور ردالفساد کے سبب دہشت گردی کو ہم نے کافی حد تک ختم کیا آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے، اس بات کا ذکر ہونا چاہیے اور اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جو بریفنگز بھی ہوئی، ان میں کسی حد تک مسلح افراد سے بات چیت کرنے پر زور دیا گیا، یہ بات بھی کی گئی کہ ان کی تعداد سات آٹھ ہزار اور ان کی فیملی 25000 ہزار کے قریب ہے۔ اس وقت بھی کہا گیا کہ ان کا کیا قصور ہے ان کیساتھ بات چیت ہونی چاہیے، یہ سوچ، پالیسی چاہے وہ نیک نیتی سے ہی کی گئی ہو مگر یہ طریقہ کار غلط ثابت ہوا، جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں اور میں ثبوتوں کے ساتھ سابق حکومت کو اس کا الزام دے سکتا ہوں کیونکہ سابق حکومت نے ایسے لوگوں کو چھوڑا جنہیں سزائے موت ہوچکی تھی۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اب نئے سرے سے وزیراعظم، عسکری قیادت اس ایوان کو اعتماد میں لے اور پالیسی مرتب کرے، پچھلی حکومت کی فاش غلطیوں کا خیمازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بم بھی گرا دیا، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا گیا ایل پی جی کی قیمت 204 سے بڑھ کر 264 روپے ہوگئی۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر، پٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ ہوا ہے، جس سے غریب کی کم توٹ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل پی جی مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، بلیک قیمت پر سرکاری مہر لگا دی، اب گیس مافیا کی چاندی ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے ماہ فروری 2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیش جاری کر دیا ہے، اوگرہ نے ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 703 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2706 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    بیش بہا اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 3115 روپے اور کمرشل سلنڈر 11984 روپے میں فروخت ہوگا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہے اور من مانی قیمت پر ایل پی جی کی فروخت جاری ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بحرانی حالات میں سرکاری گیس کمپنی مافیا بن گئی ہے، ملک میں یومیہ 5000 ٹن ایل پی جی فروخت ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کو سستی گیس فراہم کرنی ہے تو لوکل پلانٹ JJVL چلانا ہوگا، JJVL آپریشنل کرنے سے یومیہ 550 تا 750 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار ہوگی جس سے مافیا کا خاتمہ اور صارفین کے لیے ایل پی جی کو مقررہ سرکاری قیمت پر لایا جاسکتا ہے۔

    عرفان کھوکھر نے کہا کہ جے جے وی ایل کی 31ماہ سے بندش کے باعث 157 ارب روپے ریونیو خسارہ ہوچکا ہے، سرکاری گیس کمپنی نے جے جے وی ایل کی مستقل بندش کے لیے لابنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

  • اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا

    اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا

    میونخ: جرمنی میں اگست کو ایک کار سے ملنے والی نوجوان لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    دی گارڈین کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس اگست میں ایک کار سے 23 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش ملی تھی جس کی گھر والوں نے کپڑوں اور چہرے مہرے سے شارابن کے نام سے شناخت کرلی تھی۔

    تاہم اگلے روز جب لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا اور فرانزک رپورٹ میں لاش شارابن کی نہ ہونے کا انکشاف ہوا تھا تو یہ پولیس کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے لیے بھی حیرانی اور پریشانی کی بات تھی۔

    پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو پتہ چلا کہ لاش دراصل خدیجہ نامی بلاگر کی تھی جس کا تعلق الجزائر تھا تاہم اس کی شکل عراقی نژاد جرمن لڑکی شارابن سے بہت ملتی تھی۔

    تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ شارابن نے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے کے لیے الجزائر سے تعلق رکھنے والی بیوٹی بلاگر کا قتل کیا۔ جس کے لیے شارابن نے انسٹاگرام کے ذریعے خدیجہ سے تعلق بنایا۔

    شارابن نے خدیجہ کو ملاقات کے لیے بلایا اور اپنے دوست کی مدد سے کار میں قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور عدالت میں عمر قید کی سزا کے دعوے کا سامنا کر رہے۔

  • سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان

    سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان

    اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سانحہ پشاور کے بعد پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے اور آرمی چیف سے بریفنگ دینے کا مطالبہ کردیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں پشاور سانحہ پر بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ آپ نےہمارا کلچر ختم کر دیا ،افغانیوں کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، کیا پھر ہمارے بچے ،جوان ہماری خواتین شہید ہوں گی، پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے، سانحہ پشاور کے بعد اجلاس بلا کرآرمی چیف ک پارلیمنٹ میں بریفنگ کے لیے وبلایا جانا چاہیے تھا،

  • آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید متاثر کرتی ہے، ثروت گیلانی

    آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید متاثر کرتی ہے، ثروت گیلانی

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید متاثر کرتی ہے۔

    ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز مہم چلانے والے افراد کو پہلے خود پر نظر ڈالنی چاہئے اور خود پر کنٹرول کرنا سیکھنا چاہئے۔

    ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ شوبز شخصیات بھی انسان ہیں اور جذبات رکھتے ہیں، نفرت انگیز مہم ان پر اثر ڈالتی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ بسا اوقات ان غیر ضروری مہم سے فنکار ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور وہ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ اور کی بورڈ موجود ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو لوگوں کی عزتیں اچھالنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    ثروت گیلانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج کل ہمارے ہاں یہ کلچر بن گیا ہے کہ ہم اچھی چیزوں کو سراہتے نہیں ہیں بلکہ جیسے ہی ہمیں کوئی غلط چیز نظر آئے ہم منفی مہم شروع کردیتے ہیں۔

  • سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع

    سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا کہ پشاور پولیس خودکش حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے تاہم اس کا فیصلہ قومی سلامتی کی کمیٹی کرے گی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس وقت بھی قومی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پشاور پولیس لائن مسجد پر خود کش دھماکے میں 100 افراد کی شہادت سانحہ آرمی پبلک اسکول سے کم نہیں۔ اس وقت قوم کو تمام تر اختلافات کے باوجود اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اے پی ایس سانحہ کے وقت بھی تمام سیاستدان اکٹھے ہوئے تھے لیکن ہمیں ماضی پر بھی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے اور غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جب روسی فوج افغانستان میں داخل ہوئی تو ضیا دور میں ہم امریکی جنگ میں کود گئے۔ روس واپس چلا گیا اور امریکا خوش ہوگیا لیکن خمیازہ ہم نے بھگتا اور پھر مشرف دور نائن الیون میں دوبارہ اس حصہ کا بن گئے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ اس پوری جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہم نے بھگتا۔ پھر ان دہشت گردوں کو واپس لانے کی باتیں ہوئیں اور اب ہم کیسے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو کیسے بتائیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔

    خواجہ آصف نے فرقہ واریت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ایسا دنیا میں کہاں ہوتا ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ساڑھے چار لاکھ افغانی قانونی دستاویزات پر پاکستان آئے اور اب وہ واپس نہیں جائیں گے۔ معلوم نہیں ان میں سے کون معصوم شہری ہے اور کون دہشت گرد ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں امریکا کا حواری بننے کے بجائے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔ دوحہ مذاکرات میں طالبان نے لکھ کر یقین دلایا تھا کہ افغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

  • ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

    راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبر کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے ڈالر بھیجنے کا جھانسہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سیلاب متاثرین کے نام پر دونمبری کرتا تھا۔
    ملزم نے شکایت کنندہ سے کسٹم کلیئرنس اور کارگو چارجز کے نام پر پیسے ہتھیائے، فراڈ کی گئی رقم کی کل مالیت 7,120,000 روپے ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان علی کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کریے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • اے این ایف کی کارروائی؛ بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد

    اے این ایف کی کارروائی؛ بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں برفانی پہاڑوں میں بنائی گئی چرس کی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 459 کلوگرام سے زائد چرس اور 46 کلو گرام سے زائد بھنگ کے بیج قبضے میں لےلیے۔

    انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان میں اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں برآمد شدہ منشیات تحویل میں لے لی۔

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ فورس نے قلعہ عبداللہ کے قریب برفانی پہاڑوں میں بنائی گئی چرس کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری سے 459 کلو 220 گرام چرس جب کہ 46 کلو 650 گرام بھنگ کے بیج برآمد کیے۔
    ترجمان اے این ایف کے مطابق فیکٹری میں چرس کی تیاری اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا، اس دوران منشیات کی تیاری میں استعمال ہونیوالے آلات بھی قبضے میں لیے گئے۔

    اے این ایف نے گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیے گئے۔

  • گاڑیوں کا دھواں صرف دو گھنٹے میں دماغی روابط تبدیل کرسکتا ہے

    گاڑیوں کا دھواں صرف دو گھنٹے میں دماغی روابط تبدیل کرسکتا ہے

    آسٹریلیا: گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں نہ صرف پورے بدن کے لیے نقصاندہ ہوتا ہے تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ گاڑیوں کا دھواں صرف دو گھنٹے بعد ہی دماغ پر ایسے مضر اثرات مرتب کرتا ہے کہ اس سے دماغی روابط کمزور ہوجاتے ہیں۔

    جامعہ برٹش کولمبیا اور جامعہ وکٹوریا،کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ کسی کار کا دھواں دماغی عصبیوں (نیورون) کے باہمی روابط کو کمزور کردیتا ہے۔ اسے دماغی روابط یا برین کنیکٹووٹی کہا جاتا ہے۔

    اس ضمن میں سائنسدانوں نے اٹکل (رینڈم) انداز میں 25 تندرست اور بالغ افراد کو شامل کیا۔ ان میں سے ایک گروہ کو کاروں کے دھویں کے سامنے لایا گیا اور دوسرے کو صاف ہوا کے ماحول میں رکھا گیا اور انہیں نہیں بتایا گیا تھا کہ تحقیق کا مقصد کیا ہے۔

    دھویں والے ماحول میں وقت گزارنے والے رضاکاروں کے دماغی اسکین لیے گئے اور ان کا بغور مطالعہ کیا گیا۔ جن افراد کو دھویں کا سامنا تھا ان کے دماغ کے باہمی رابطے کمزور دیکھے گئے جنہیں ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک ( ڈی ایم این) کہا جاتا ہے۔ دماغ کے یہ مقامات اس وقت بہت سرگرم ہوتے ہیں جب ہم اپنی سوچوں میں گم ہوتے ہیں مثلاً اپنا جائزہ لینا، کچھ یاد کرنا وغیرہ۔

    ماہرین یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ ڈی ایم این کمزور ہونے سے کیا ہوتا ہے تاہم بعض تحقیقات بتاتی ہیں کہ اس طرح عملی یادداشت میں کمی اور خود کام کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ تحقیق میں شامل سائنسداں، جوڈی گوریالک کہتی ہیں کہ گاڑیوں کی آلودگی دماغ کو متاثرکرسکتی ہے۔

    تاہم اچھی بات یہ ہے کہ یہ تبدیلی عارضی ہے اور دماغ کے روابط دوبارہ مضبوط ہوجاتے ہیں لیکن ماہرین نے طویل عرصے تک اس ماحول میں رہنے والوں پر مزید تحقیق کا عندیہ دیا ہے۔ ان میں ٹریفک اہلکار اور سڑک کے کنارے کام کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

  • بلیو اوریجن صرف خواتین عملے پر مشتمل مشن خلا میں روانہ کرے گی

    بلیو اوریجن صرف خواتین عملے پر مشتمل مشن خلا میں روانہ کرے گی

    واشنگٹن: دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی اسپیس کمپنی بلیو اوریجن آئندہ برس مکمل طور پر خواتین عملے پر مشتمل مشن کو خلاء میں بھیجی گی۔

    جیف بیزوس کی گرل فرینڈ لورین سینچیز کا وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ 2024 کے ابتداء میں بھیجے جانے والے مشن کی رہنمائی کریں گی۔

    لورین سینچیز کے ساتھ مشن پر جانے والی دیگر پانچ خواتین کی شناخت لانچ سے قریب ظاہر جائے گی۔ تاہم، مشن کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے تصدیق کی جانی باقی ہے۔
    واضح رہے ایمازون کمپنی کے بانی اور سابق سی ای او جیف بیزوس 20 جولائی 2021 کو خلاء میں عملے سمیت بھیجے جانے والے پہلے مشن میں سوار تھے۔

    لورین سینچیز کی جانب سے بتایا جانے والا یہ منصوبہ ناسا کے منصوبے سے مشابہ ہے جس کے تحت 2025 میں چاند پر بھیجے جانے والے آرٹِمس پروگرام میں پہلی خاتون خلاء نورد موجود ہوں گی۔