Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 542 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری

    موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری

    کراچی: موٹر وے اسکینڈل میں نیب نے سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ روپے کی ریکوری کرلی۔

    ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم 6 اسکینڈل کی نیب تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، جس میں قومی احتساب بیورو (کراچی) نے ملزم عاشق کلیری سے 44 کروڑ روپے کی کیش ریکوری کرلی۔

    ملزم عاشق کلیری سے نیب نے 30 کروڑ روپے کیش گزشتہ روز ریکور کیے جب کہ 14 کروڑ کیش کی ریکوری 5 دن قبل کی گئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم عاشق کلیری سابق وزیر کا پرسنل اسسٹنٹ ہے، جس کی نشاندہی پر موٹروے تحقیقات میں 5 لگژری گاڑیاں بھی ریکور کرلی گئی ہیں، جن کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔

  • تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی

    تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی

    پشاور: کوہاٹ کے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے طلباء کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے اور مبینہ طور پر زیر آب دو طلباء کی لاشوں کو تلاش کیا جا رہا ہے، ریسکیو آپریشن کی تمام تر کارروائی کی نگرانی ڈی پی او کوہاٹ عبدالرؤف بابر قیصرانی خود کر رہے ہیں۔

    مہتمم مدرسہ شاہد نور نے بتایا کہ انہوں نے خود کشتی میں 50 بچوں کو ترتیب سے بٹھایا تھا جس میں انکا ایک بیٹا اور چھ بھانجے بھی موجود تھے۔ شیید ہونے والوں میں میرا بیٹا محمد طلحہٰ اور میرے بھانجے بھی شامل ہیں۔

  • نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا

    نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا

    ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی سے ابوظبی جانے والے طیارے میں نشے میں دھت خاتون نے فضائی میزبان کو مکا مار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نشے میں دھت 45 سال کی خاتون نے طیارے میں ہنگامہ کردیا۔ اکانومی ٹکٹ رکھنے والی اطالوی خاتون نے زبردستی بزنس کلاس میں بیٹھنے کی کوشش کی اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے روکنے پر آپے سے باہر ہوکر مکا مار دیا۔

    طیارے کے عملے نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نےاپنے کپڑے اتارنا شروع کردئیے اور طیارے میں بھاگنا شروع کردیا۔ سیکورٹی کے عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ

    پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ

    پولیس لائن پشاور پولیس کا ہیڈکوارٹر ہے جہاں سے پولیس کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ پولیس کی تقرریاں و تبادلے، نفری کی تعیناتی پولیس لائن سے کی جاتی ہے۔ اس کے اردگرد انتہائی حساس مقامات ہیں۔ سول سیکریٹریٹ، کچھ ہی فاصلے پر وزیراعلیٰ ہاؤس، سینٹرل پولیس آفس اور گورنر ہاؤس ہیں۔

    انتہائی حساس علاقے میں قائم مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ پولیس لائن پشاور جیسے انتہائی حساس علاقے میں، جہاں ایک عام شہری کا داخلہ بھی ناممکن ہو، وہاں تک دہشتگردوں کی رسائی کیسے ممکن ہوئی؟

    دہشت گردوں نے ملک سعد شہید کے نام سے منسوب پولیس لائن پشاور کو پیر کے دن نماز ظہر کے وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔ جب یہ سطور لکھی جارہی تھیں اس وقت تک 92 افراد کی شہادت اور 150 زخمیوں کی اطلاعات تھیں۔ دھماکے کے 20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری تھا۔

    پولیس لائن دھماکے کے بعد بہت سے سوالات نے جنم لیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومت اور ہر شہری کے ذہن میں ایک ہی سوال اٹھ رہا ہے کہ دہشت گردوں کی رسائی پولیس لائن تک کیسے ممکن ہوئی؟ جب ہم نے 1997 میں صحافت شروع کی تھی تو اس وقت کرائم رپورٹنگ کا شوق تھا۔ اس وقت جرائم کی خبروں کے لیے پولیس لائن آنا جانا لگا رہتا تھا لیکن اس وقت دہشت گردی کا ناسور ہماری اس دھرتی پر نہیں ہوا کرتا تھا۔ تب بھی صحافی ہوتے ہوئے پولیس لائن میں پوچھ گچھ کے بعد بغیر تعارف کے چھوڑا نہیں جاتا تھا۔ ابھی بھی پولیس لائن کسی کام سے جانے کےلیے پہلے سے پولیس لائن کے پی آر او کو آگاہ جاتا ہے کہ ضروری کام کےلیے آنا چاہتے ہیں، وہ گیٹ پر بتادیں۔ تب کہیں جاکر رسائی ممکن ہوتی ہے۔

    2007 میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد پولیس لائن کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔ پولیس افسران کے علاوہ کسی کو بھی پولیس لائن کے مرکزی گیٹ سے اندر جانے پر پابندی لگادی گئی۔ کسی کام کےلیے جانے پر مکمل پوچھ گچھ کے بعد ہی چھوڑا جاتا تھا۔ پولیس لائن تک رسائی کےلیے تین سیکیورٹی حصار سے گزرنا پڑتا تھا لیکن جب دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی ہوئی تب سے پولیس لائن جانے والے راستوں پر سیکیورٹی پہلی جیسی نہیں رہی۔ لیکن ابھی بھی پولیس لائن کے مرکزی گیٹ سے گزر کر جانا عام آدمی کےلیے ممکن نہیں۔ دہشت گردی کا حالیہ واقعہ سوچنے پر مجبور کردیتا ہے۔

    جب وزیراعظم کو دھماکے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تو اس وقت شہباز شریف نے بھی سوال اٹھایا کہ پولیس لائن کا ایک گیٹ ہونے کے باوجود دہشت گرد کیسے پولیس لائن میں داخل ہوئے؟ اس وقت آئی جی خیبرپختونخوا بھی تحقیقات سے قبل جواب دینے سے قاصر تھے۔

    دھماکے کی تحقیقات کےلیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جنہوں نے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور نے پہلی صف میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ مسجد کی چھت منہدم ہوگئی اور چھت تلے کئی پولیس اہلکار اور نماز کےلیے آئے شہری دب گئے۔ منہدم چھت تلے زخمیوں کو نکالنے کےلیے صبح تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

    پولیس لائن دھماکے سے قبل دہشت گردی کے اِکا دُکا واقعات کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا۔ پشاور کے نواحی علاقوں میں پولیس چوکیوں اور گشت پر پولیس ہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ کافی عرصے بعد سانحہ پولیس لائن دہشت گردی کی بڑی واردات ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے چند ماہ قبل حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔ سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور قبائلی اضلاع میں بھی عوام نے امن مارچ کیا اور دہشت گردوں کا پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی کےلیے استعمال ہونے نہیں دیں گے لیکن دہشت گرد مذموم کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    پولیس لائن پشاور کے دھماکے کی تحقیقات ہوگی، اس کی رپورٹ بھی آئے گی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کو جاگنا ہوگا۔ پشاور پولیس لائن کا دھماکا یقیناً سیکیورٹی غفلت ہے۔ سیکیورٹی کے اتنے بڑے حصار سے اور حساس مقام کے اندر ٹارگٹ تک پہنچنا غفلت کے سوا کچھ نہیں۔ سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا۔ مزید خون بہانے والوں کا ہاتھ روکنا ہوگا۔ موجودہ حکومت کو بھی یہ دیکھنا ہوگا کہ دہشت گردی کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں۔ اگر سرحد پار سے یہ ہورہا ہے تو اس کا بھی جواب دینا ہوگا۔

    کب تک مائیں اپنے بیٹوں، بہنیں اپنے بھائیوں کی میتوں پر آنسو بہائیں گی؟ کب تک باپ اپنے بیٹوں اور بھائی اپنے بھائیوں کا جنازہ اٹھائیں گے؟ کب تک چھوٹے بچے اپنے باپ کی میت کو دیکھ کر کہیں گے بابا کب آؤ گے؟ پشاور پولیس لائن دھماکے کے بعد چوکنا رہنا ہوگا۔ دہشت گردی کی جو نئی لہر شروع ہوئی ہے اور پولیس لائن جیسے حساس مقام کو دہشت گرد نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے اس پر ہمیں آنکھیں بند نہیں کرنا ہوں گی۔۔

  • چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر قرار دیتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

    مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر برقرار رہیں گے۔

  • کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی

    کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی

    نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی جس کراچی کے صارفین کو 12 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

    کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی۔

    کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی لیکن نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ بنتی ہے۔
    اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی سے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا۔ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ صارفین سے مزید کم چارج کیا جائے گا۔

    نیپرا کے مطابق کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا جبکہ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

  • الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور

    الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

    توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی، جس میں وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور بابر اعوان کی مصروفیت سے آگاہ کرتے ہوئے سماعت میں وقفے کی استدعا کی۔

    وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا، جس میں عمران خان کی جانب سے سکیورٹی خدشات اور میڈیکل کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر داخلہ نے کہا ہے عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں۔ کہا گیا ہے کہ عمران خان پر دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔ عدالت سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر ، آئی جی کو ہدایت کرے کہ پیشی پر سکیورٹی فراہم کی جائے۔

    بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ 10 فروری کی تاریخ دے دیں، عمران خان پیش ہو جائیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر 10 فروری کو عمران خان نے آنا ہے تو آئی جی کو سکیورٹی کا کہہ دیتے ہیں، جس پر بابر اعوان نے کہا کہ 10 فروری سے 48 گھنٹے پہلے میں عدالت کو آگاہ کر دوں گا۔

    عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں حاضری استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کردی۔

  • فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

    فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئیں۔

    آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5 مقدمات درج ہوئے۔

    مقدمات کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف 3 جب کہ اسلام آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے۔
    فواد چوہدری کے خلاف 2 مقدمات خارج، ایک میں بے گناہ اور 2 مقدمات زیر التوا ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جہلم میں 13 اکتوبر 2022ء کو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، جب کہ فواد چوہدری کے خلاف 25 ستمبر 2022ء کو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہوچکا ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف 30 اپریل 2022ء کو درج ہونے والے مقدمے میں بھی انہیں بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ 22 اگست 2022ء کو مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہوا۔ 25 جنوری 2023ء کو تھانہ کوہسار میں فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

  • ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور

    ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور

    پشاور: سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ ممکن ہے پولیس لائنز دھماکے کا حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو۔

    سی سی پی او محمد اعجاز خان نے کہا کہ دھماکا بظاہر خود کش حملہ لگتا ہے۔ جائے وقوع سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ حملہ آور کسی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو۔ سی ٹی ڈی کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔

    سی سی پی او پشاور نے مزید کہا کہ مسجد کی دیوار گرنے سے زیادہ نقصان ہوا۔ ہال میں دھماکے بعد آگ سے بھی نقصان ہوا۔ ہال پرانا تھا جس میں بیمز تھیں جبکہ باقی مسجد نئی بنائی گئی تھی۔

    سی سی پی او پشاور نے کہا کہ یومیہ 1500 سے 2 ہزار اہلکار آتے اور جاتے ہیں۔ پولیس لائنز میں ایف آر پی، ایس ایس یو، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی سمیت 8 سے زائد یونٹس کے دفاتر ہیں۔ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد پتا چلے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔

  • پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ

    پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ

    خیبر پختون خوا میں پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دھماکے اور سانحہ تاندہ ڈیم کوہاٹ کے پیش نظر صوبے بھر میں آج سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

    ڈائریکٹریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم، وزیراعلیٰ ہاؤس اور سیکریٹریٹ سمیت خیبر پختون خوا کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

    تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 92 افراد شہید جبکہ 48 سے زائد افراد زخمی ہیں۔