Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 543 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی ’مالتی میری‘ کو منظرِعام پر لے آئیں

    پریانکا چوپڑا اپنی بیٹی ’مالتی میری‘ کو منظرِعام پر لے آئیں

    لاس اینجلس: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئیں۔

    پریانکا چوپڑا پہلی مرتبہ اپنی بیٹی مالتی میری جونس کو منظرِ عام پر لے آئیں، اداکارہ بیٹی اور شوہر نک جونس کے ہمراہ لاس اینجلس میں منعقد ہالی ووڈ واک آف فیم کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں جہاں ان کے شوہر کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنی بیٹی مالتی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی پریانکا اور ان کی بیٹی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

  • سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن

    سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن

    اسلام آباد: سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں روزگار میں اضافہ اور جی ڈی پی کی نمو میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    پاک، چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا،صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

    پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے بے روزگاری کا خاتمہ، مختلف شعبوں میں معلومات کا تبادلہ اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔

    حکام کے مطابق سی پیک کا اب دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اس مرحلے میں صنعتی تعاون سے اور زراعت کے فروغ کے منصوبوں کی وجہ سے پہلے مرحلہ سے بھی زیادہ وسیع تر اور نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

    زندگی کا ہر شعبہ کسی نہ کسی طرح سی پیک سے منسلک ہے ،یہ ایک خالص ترقیاتی منصوبہ ہے جو نہ صرف چین اور پاکستان تک محدود ہے بلکہ پورے خطے کیلئے ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اس لئے پاکستان اور چین دونوں ہی سی پیک کے تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں گی۔دونوں ممالک سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے دسویں اجلاس کی تیاری کررہے ہیں۔

  • پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم

    پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم

    پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جلد از جلد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    آئی جی کے پی نے آج صبح جائے وقوعہ کا دورہ کیا جس میں دھماکے کی تفتیش سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے افسران سے پوچھ گچھ کی کہ خودکش حملہ آور اندر کیسے داخل ہوا۔

    صوبائی پولیس چیف نے سیکیورٹی لیپس سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 2 روپے31 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا حکام کے مطابق بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ 2 روپے 31 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

  • پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی

    پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 100 ہوگئی

    پشاور: تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت شہدا کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ 53 افراد زخمی ہیں۔

    دھماکا عین نمازِ ظہر کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    دھماکے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں زخمیوں کو خون دینے کے لیے اپیل کی گئی ہے جس میں O negative خون خصوصی طور پر عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی۔

  • کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار

    کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار

    کراچی: بینک دولت پاکستان نے حال ہی میں اپنی زری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ریٹ میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 17 فیصد کر دیا۔

    اسٹیٹ بینک پوڈ کاسٹ میں شعبہ زری پالیسی، اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فدا حسین نے تازہ ترین زری پالیسی فیصلے کی اہم وجوہات بیان کی ہیں۔زری پالیسی کمیٹی نے اپنے بیان میں تین اہم عوامل کا ذکر کیا ہے۔

    پہلا عامل مہنگائی کی بلند سطح ہے، جو اکتوبر کی 26.6 فیصد سے معمولی کمی کے ساتھ نومبر میں 23.8 فیصد پر آگئی اور دسمبر 2022ء میں 24.5 فیصد پر تھی۔ گزشتہ دس مہینوں سے مہنگائی میں اضافے کا رجحان رہا ہے، جس سے طلب کے دباؤ کے ساتھ ساتھ توانائی اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں پہلے کیے گئے اضافوں کے دورثانی اثرات کی نشاندہی ہوتی ہے۔

    مزید برآں کاروباری اداروں اور صارفین دونوں کے مہنگائی میں اضافے کے خدشات بڑھے ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ اگر مرکزی بینک حالیہ صورت حال میں اقدام نہیں کرتا تو یہ خدشات آگے چل کر مہنگائی کو مزید بڑھانے کا باعث بن سکتے تھے۔

    زری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دوسرا اہم عامل کرنٹ اکاؤنٹ میں خاصی کمی کے باوجود پاکستان کے بیرونی کھاتے اور اس کے امکانات کو درپیش قلیل مدتی چیلنجوں میں اضافہ ہے۔ مقررہ ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی اور ملکی دونوں سطح پر بے یقینی کے باعث متوقع رقوم کی آمد تخمینے کے مطابق نہیں ہوئی۔تیسرا اہم عامل غیریقینی عالمی اقتصادی حالات ہیں۔

    اِس وقت عالمی معیشت بھی سست روی کا شکار ہے اور ایسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں کہ بعض بڑے ترقی یافتہ ملکوں میں کساد بازاری آسکتی ہے۔

    بین الاقوامی ماحول برآمدات اور ترسیلات کے لیے سازگار معلوم نہیں ہوتا اور اس کے ساتھ ہی ساتھ اشیا کی پست قیمتوں اور عالمی مالی صورتِ حال میں نرمی کے وقفوں کا بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

    مثال کے طور پر ترقی یافتہ ملکوں کے مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافہ سست رفتاری سے ہو تو ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ملکوں کی طرف سرمائے کے بہاؤ کی بحالی میں مدد دے سکتا ہے اور ان کے لیے سرمائے کی بین الاقوامی مارکیٹوں سے فائدہ اٹھانا آسان ہو سکتا ہے۔

    مستقبل میں ہمیں اشیا کے معمولی سے گرتے ہوئے نرخوں سے فائدہ اٹھانے کی توقع ہے اور اگر یہ رجحان جاری رہا تو اس کا ہماری درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ پر مثبت اثر ہوگا۔

  • یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس

    یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس

    ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یقین ہے امریکا روس کی جانب سے پاکستان کو تیل فراہم کرنے کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا۔

    ماسکو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ امریکا سب سے کہہ رہا ہے کہ روس کے ساتھ معاملات نہ کیے جائیں۔ امریکا بڑے غرور سے کام لے رہا ہے اور اسے شرم بھی نہیں آتی۔

    روسی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے حالیہ عرصے میں چین ،بھارت اور ترکی پردباؤ ڈالا ہے۔ کوئی ایسا ملک نہیں جسے نئے سامراج امریکا کی طرف سے پیغامات نہ ملے ہوں۔

    سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس صورتحال میں بھی پاکستان سمیت ایسے ملکوں کی اکثریت موجود ہے جو اپنے جائز قومی مفادات کا خیال رکھتے ہیں۔ انہیں اپنی معیشت بہتر بنانے اور عوام کے مفاد میں دلچسپی ہے۔ مغربی ممالک روس پر نہ صرف پابندیاں لگا سکتے ہیں بلکہ دہشتگردی بھی کروا سکتے ہیں جیسا کہ سمندر میں روس کی گیس پائپ لائن کے ساتھ کیا گیا۔

  • شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم

    شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم

    لاہور: ’’فٹنس کسی 25سالہ نوجوان سے کم نہیں‘‘ شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے ایک بنگلہ دیشی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ میں ٹیم میں سب سے سینئر ہوں مگر آپ فٹنس کا کسی بھی 25سالہ کرکٹر سے موازنہ کرسکتے ہیں، سب سے ہم بات یہ ہے کہ میں میدان میں اپنے وقت سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ مزید کھیلنے کی بھوک محسوس کرتا ہوں،اسی وجہ سے کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پْرعزم ہوں اور ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہر سطح کی کرکٹ کو ایک ساتھ خیرباد کہیں گے مگر فی الحال جہاں بھی پرفارم کرنے کا موقع ملے اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں،ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کرکٹ سے تو پہلے ہی ریٹائر ہوگیا تھا مگر ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

    بی پی ایل میں اپنے تجربات کے حوالے سے آل راؤنڈر نے کہا کہ بنگلہ دیشی بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں،وہ ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، میں یہاں کے کھانوں خاص طور پر مچھلی سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں،بنگلہ دیشی کرکٹرز بھی بہت پیار کرنے والے ہیں،وہ مسلسل اپنے کھیل میں بہتری لانے کیلیے کوشاں رہتے ہیں، کرکٹ اور میزبانی کے حوالے سے بنگلہ دیش ایک مکمل پیکیج ہے مگر یہاں صرف ایک مسئلہ ٹریفک کا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹرز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آگئی اور اب وہ انٹرنیشنل لیگز کا حصہ بھی بن رہے ہیں،صرف ان کو بیرون ملک کھیلتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تسلسل کے ساتھ مواقع ملتے رہے تو اس معاملے میں بھی بہتری آئے گی۔

  • پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش

    پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش

    لاہور: انگلش کرکٹر الیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ میں فرنچائز کے ہوم گراؤنڈ راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پْرجوش ہوں،بیٹنگ کیلیے سازگار پچ پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

    الیکس ہیلز کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی بار پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہی نمائندگی کی،اس بار میرا اس فرنچائز کے ساتھ پانچواں سیزن ہوگا، سب جانتے ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ماحول ایک فیملی جیسا ہے،کھلاڑی اور مینجمنٹ ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

    گزشتہ سیزن میں کورونا ببل کی سختیوں کی وجہ سے الیکس ہیلز ایونٹ کے درمیان میں ہی وطن واپس لوٹ گئے تھے، ذہنی تھکاوٹ کا احساس کرتے ہوئے فرنچائز نے بخوشی ان کی خدمات سے محرومی گوارا کرلی تھی۔

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر نے کہا کہ مشکل وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے میرے فیصلہ کا احترام کیا، اسی وجہ سے پلے آف میچز کیلیے دوبارہ پاکستان آتے ہوئے مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی، ٹیم کے ساتھ اپنی وابستگی کی وجہ سے ہی رواں سال کیلیے میں نے اپنی دستیابی ظاہر کی، میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا کھیلنے کا انداز پسند کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8میں فرنچائز کے ہوم گراؤنڈ راولپنڈی پر کھیلنے کی وجہ سے بھی میں زیادہ پْرجوش ہوں،مجھے وہاں چند میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے،پچ بیٹنگ کیلیے سازگار اور میں وہاں عمدہ کارکردگی پیش کرنے کیلیے بے تاب ہوں، مجھے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شائقین بہت ہی پْرجوش ہیں، امید ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا تجربہ شاندار ہوگا۔

  • ٹیم ڈائریکٹر کی کرسی پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا

    ٹیم ڈائریکٹر کی کرسی پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا

    لاہور / کراچی: پاکستانی ٹیم ڈائر یکٹر کی کرسی پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا، ڈاربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے وہ انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ثقلین مشتاق کا معاہدہ ختم ہونے پر پی سی بی کو قومی ٹیم کیلیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش تھی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی کا اولین انتخاب مکی آرتھر بنے مگر انگلش کاؤنٹی ڈاربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے انھوں نے عدم دستیابی ظاہر کر دی، کئی بڑے ناموں کی عدم دلچسپی کے بعد بورڈ نے آرتھر سے ہی دوبارہ رابطے شروع کیے اور انھیں من پسند انداز میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ہیڈ کوچ کا عہدہ ہی ختم کر دیا جائے گی، ٹیم ڈائریکٹر کی پوسٹ متعارف ہو گی جس پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا، ڈاربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے وہ انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے،انھوں نے اپنی ٹیم کے نام پی سی بی کو ارسال کر دیے۔
    بطورمنیجر پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کے ریحان الحق کا نام تجویز کیا گیا ہے، نائب کوچز بھی کام کریں گے، گرانٹ بریڈ برن کو اسسٹنٹ کوچ بنانے کا امکان ہے،وہ پاکستان میں ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچ کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں، سابق کیوی کرکٹر فیلڈنگ کوچ بھی رہ چکے۔

    امکان ہے کہ جس سیریز میں بھی آرتھر کی ڈاربی شائر کے ساتھ مصروفیات آڑے آئیں ان کا ویڈیو کال پر ٹیم کے ساتھ رابطہ ہوگا، اس دوران معاون اسٹاف میدان میں ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

    ذرائع کے مطابق اپریل میں انگلش سیزن شروع ہوجائے گا، اس لیے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں مکی آرتھر آن لائن کوچنگ کریں گے،جولائی میں سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ، پاکستان اور افغانستان کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ویڈیو کال پر ہی رابطہ ہوگا، رواں سال بھارت میں ورلڈکپ کے دوران ان کا ساتھ میسر ہوگا،آئندہ سال امریکا میں ورلڈکپ سمیت بیشتر موقع پر بھی وہ ویڈیو کال سے کام چلائیں گے،کئی ملکی اور غیر ملکی کوچز کا آپشن ہونے کے باوجود مکی آرتھر کو پارٹ ٹائم ملازمت میں فل ٹائم اختیارات دینے کی سوچ پر حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے بالاتر ہے، صرف غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہے؟ پاکستان میں بھی قابل اور اہل لوگ ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے ٹیم میں تگڑے گروپ کا وجود نہیں دیکھا، ہر کپتان کی ذاتی پسند اور ناپسند ہوتی ہے،میرے دور میں بھی ہوتی تھی،چیف سلیکٹر کی ذمہ داری بہت اہم ہے، پاکستان کو اچھے فاسٹ بولرز مل رہے ہیں مگر آل راؤنڈرزکی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ کرکٹ کو عروج کی جانب گامزن کرنے کیلیے گراس روٹ پر کام کرتے ہوئے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ضروری ہے۔