Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 545 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پشاور مسجد دھماکے اور شہادتوں پر شوبز ستارے بھی سوگوار

    پشاور مسجد دھماکے اور شہادتوں پر شوبز ستارے بھی سوگوار

    کراچی: پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے اور متعدد شہادتوں پر شوبز ستاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا کہ پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کیلئے دعاگو ہوں، ایک عبادت گاہ میں حملہ ناقابل بیان جرم ہے۔

    انہوں نے دہشت گردوں کو مخاطب کرکے لکھا ’خدا کے واسطے معصوم لوگوں کو بخش دو، وہ امن کے ساتھ نماز ادا کررہے تھے، دہشت گردوں کا نہ کوئی ضمیر ہے اور نہ ہی مذہب‘۔

    فیصل قریشی نے پوسٹ لکھی کہ اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے اور جو ظلم کرتے ہیں بیشک ان کیلئے سخت سزا ہے۔

    احمد علی بٹ نے جہاں بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا کہ ہم پرانے خوفناک پاکستان میں آگئے ہیں۔

    صبا قمر نے بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

    ارسلان نصیر نے ایک زخمی دل کے ایموجی اور پشاور دھماکے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنی تشویش ظاہر کی۔

  • عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ

    عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہونگے۔ عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ رہائشگاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گیے ہیں۔ کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کردیا ہے، جبکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی مزید نفری بھی عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات کی جائے گی۔
    عمران خان کی ٹانگ کا زخم مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید چند روز درکار ہیں۔ ٹانگ ٹھیک ہوتے ہی عمران خان زمان پارک لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہو جائیں گے۔

  • الکا یاگنک یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے والی گلوکارہ بن گئیں

    الکا یاگنک یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے والی گلوکارہ بن گئیں

    ممبئی: بھارتی گلوکارہ نے بی ٹی ایس اور ٹیلر سوئفٹ کو پچھے چھوڑتے ہوئے یوٹیوب پر سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والی گلوکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بھارتی پلے بیک گلوکارہ کو 2022 میں 15 اعشاریہ 3 ارب مرتبہ اسٹریم کیا گیا جس کا روزانہ اوسط 42 ملین بنتا ہے۔

    بھارتی گلوکار ادت نارائن 10.8 ارب، ارجیت سنگھ 10.7 ارب اور کمار سانو نے 9.09 ارب اسٹریمز کے ساتھ ٹاپ فائیو میں جگہ پائی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2022 میں الکا یاگنک کی 80 فیصد اسٹریمز انڈیا سے تھی جبکہ پاکستان سے اسے 683 ملین اسٹریمز ملی ہیں۔

    الکایاگنک نے اپنے چار دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں 20 ہزار سے زائد گیت گائے ہیں اور وہ متعدد اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے، شہباز شریف آئی جی پر برہم

    وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے، شہباز شریف آئی جی پر برہم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے جہاں وزیراعظم نے پولیس لائنز دھماکے پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا، انہیں آئی جی نے ابتدائی رپورٹ پیش کی جس پر وزیراعظم نے آئی جی پر اظہار ہرہمی کیا کہ حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوگیا؟

    پشاورمیں خودکش حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پشاور پولیس لائنز کے زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ خواجہ آصف، مریم اورنگ زیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے عوامل اور محرکات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے پر ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعظم کو پولیس لائنز میں خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔

    شرکاء نے پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے پر آئی جی پر برہم ہوگئے اور ان سے پوچھا کہ خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوگیا ؟ پولیس لائنز میں داخلے کا ایک ہی گیٹ ہے، حملہ آور کہاں سے آیا؟

    آئی جی معظم جاہ انصاری بے جواب دیا کہ پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں، ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر رہ رہا ہوں، تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حملہ آور کیسے اندر داخل ہوا؟

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دفاع پر مامور اداروں پر حملے کرکے خوف و دہشت کی فضاء پیدا کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جسے ریاست اور عوام کے اتحاد کی قوت سے ناکام بنائیں گے، نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور جامعیت سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

    وزیراعظم نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اور پولیس لائنز میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر میں سربسجود نمازیوں کا خون بہانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، یہ جرم کرنے والے اللہ تعالی کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے۔

    وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام کے نام پر نماز کے دوران مساجد اور معصوم شہریوں پر حملہ کرنا بدترین فعل ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کا ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں۔ قوم اپنے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔ وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

    وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔

  • چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا

    چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کے مسلم لیگ (ق) کے صدر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کل (بروز منگل) کو سنایا جائے گا۔

    ای سی پی چوہدری شجاعت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چوہدری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔

    الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چوہدری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا.

  • زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان

    زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان

    اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے خلاف شکایت پر پولیس نے شیخ رشید کو تھانے طلب کرلیا۔

    وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ میں شہری کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی گئی ہے، جس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کی شکایت کی گئی ہے۔

    شہری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا ہے۔ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت آصف زرداری پر یہ الزام لگایا ہے، جس سے سابق صدر اور ان کے خاندان کو مستقل خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔

    شہری راجا عنایت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے لیے دی گئی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الزام کے ذریعے سازش کرنے پر شیخ رشید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، جس پر پولیس نے شیخ رشید کو آج شام تھانے طلب کیا تاہم وہ نہیں گئے۔

    اطلاعات ہیں کہ شیخ رشید کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا، شیخ رشید کو پانچ بجے تھانہ آب پارہ طلب کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف درخواست پر رپٹ درج کرلی ہے، عدم حاضری پر انہیں الزامات کا جواب دینے کے لیے مزید ایک نوٹس دیا جائےگا اور ان سے ثبوت مانگا جائے گا، ثبوت فراہم کرنے میں ناکامی پر اعلیٰ افسران کی اجازت سے مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائےگا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اگر ثبوت فراہم نہ کیے تو ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ پانچ سو پانچ کے تحت مقدمہ درج ہوگا، دفعہ پانچ سو پانچ کا مطلب کسی کے بارے میں جان بوجھ کرجھوٹی افواہ پھیلانا، کسی کونقصان پہنچانے کی نیت سے لوگوں کو اس کے خلاف ورغلانا، سنگین نوعیت جھوٹے الزامات سے کسی کی شہرت کو داغ دار کرنا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دفعہ پانچ سو پانچ کے تحت جرم ثابت ہونے کی سزا سات سال ہے اور یہ ناقابل ضمانت جرم ہے، شیخ رشید کو آصف زرداری کے خلاف ثبوت فراہم کرنے کا ایک اورموقع دیا جائے گا جس میں ناکامی پر پرچہ کاٹ دیں گے۔

  • پاکستانی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا مجسمہ امریکی عدالت کے باہر نصب

    پاکستانی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا مجسمہ امریکی عدالت کے باہر نصب

    نیویارک: پاکستان نژاد امریکی فنکارہ شازیہ سکندر کا بنایا ہوا مجسمہ ’لیڈی جسٹس‘ امریکی عدالت کے باہر نصب کیا گیا ہے۔

    یہ مجسمہ ’جسٹس‘ کے متعلق خواتین کی طرف سے پہلی پیشکش ہے اور اسے مین ہٹن میں نیویارک اپیلینٹ کورٹ ہاؤس کے باہر رکھا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا سے گفتگو میں شازیہ سکندر کا کہنا تھا کہ اس مجسمے کی ثقافتی سطح پر بہت ضرورت تھی کیوں کہ پوری دنیا میں طاقت کی پیشکش کے روایتی انداز میں تبدیلی آرہی ہے۔

    شازیہ سکندر کا مجسمہ اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ امریکہ میں خواتین کے پیداواری حقوق پر بحث جاری ہے کیوں کہ امریکی سپریم کورٹ نے ایبورشن کے آئینی حق کو ختم کردیا تھا۔

    فنکارہ نے اپنے بیان میں لکھا کہ بطور انصاف خواتین کے تصور کو صدیوں سے پیش کیا جارہا ہے لیکن اسے اپنے حق میں بولنے کی آواز پچھلی صدی میں ملی ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا

    انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا

    کراچی: حکومت اور ایکس چینج کمپنیوں کا کیپ اٹھاتے ہی ڈالر کے انٹربینک ریٹ پیر کے دن بھی ساتویں آسمان پر پہنچ کر 269 روپے سے زائد ہوگئے جبکہ اوپن ریٹ 275 روپے کی سطح پر آگئے۔

    پیر کو بھی ڈالر کی سرپٹ دوڑنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 7.03 روپے کے اضافے سے 269.63 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 روپے کے اضافے سے 275 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس طرح سے گذشتہ تین سیشنز میں انٹربینک میں ڈالر کی بہ نسبت روپیہ 16 اشاریہ 77 فیصد ڈی ویلیو ہوگیا۔

    آئی ایم ایف قرض پروگرام طول اختیار کرنے اور منفی معاشی اعشاریوں سے روزانہ ڈالر کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک اقدامات کے باوجود بینکوں کا خام مال کے ایل سیز نہ کھولنے سے تجارت صنعت مشکلات کا شکار رہے، نئے انفلوز آنے میں تاخیر سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھتاجارہا۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کو آزاد کرنے سے مہنگائی و کاروباری لاگت بڑھ جائے گی تاہم آئی ایم ایف شرائط پوری ہونے سے قرض پروگرام بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے اور قرض پروگرام بحال ہونے سے پاکستان کو جون 2023ء تک دو ارب 80 کروڑ ڈالر کی جو لازمی ادائیگیاں کرنی ہیں وہ ممکن ہوسکے گی۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھی قرضوں کا حصول ممکن ہوگا، مقامی ایکسچینج کمپنیوں نے بھی اوورسیز پاکستانیوں اور کمپنیوں سے ماہانہ 1 ارب ڈالر دو سالہ ادھار پر حاصل کرکے حکومت کو فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن اب تک حکومت کی جانب سے اس ضمن میں کوئی احکامات سامنے نہیں آئے۔

    ایکس چینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کیپ ختم ہونے سے چونکہ ڈالر اپنی حقیقی ویلیو پر آگیا ہے لہذا اب ایکسپورٹرز کو بیرون ملک رکھے ہوئے 8 سے 10 ارب ڈالر مالیت کی اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات پاکستان منگوا کر کیش کرانا چاہئیے تاکہ ڈالر بحران پر قابو پایا جاسکے۔

  • شاہ رخ کی تعریف پر ٹرول کرنے والوں کو انوشے اشرف کا کرارا جواب

    شاہ رخ کی تعریف پر ٹرول کرنے والوں کو انوشے اشرف کا کرارا جواب

    کراچی: پاکستانی فنکارہ انوشے اشرف نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریف پر ٹرول کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

    فلم ’پٹھان‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی پر انوشے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بالی وڈ کنگ کو ’یونیورسل اسٹار‘ قرار دیا تھا۔

    اداکارہ کی پوسٹ ایک شوبز میگزین کے انسٹاگرام پیج پر شیئر ہوئی جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انوشے کو ٹرول کیا اور اسے ’فین گرل موومنٹ‘ قرار دیا۔

    انوشے اشرف اس ٹرول پر خاموش نہیں رہیں اور انہوں نے جواب میں پوسٹ لکھی کہ میں اپنی وال پر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہوں لیکن یہاں کے کمنٹ سیکشن میں لوگ بڑے ’شاندار‘ ہیں جو کوئی رائے نہیں رکھتے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ سمجھتے ہیں میں خان کی تعریف اس لئے کی کہ میں نوٹس میں آنا چاہتی تھیں حالانکہ نوٹس میں آنے کے بہت سارے طریقے موجود ہیں۔

    اپنے پچھلے کمنٹ کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شوبز ستاروں کو یونیورسل محبت اور احترام ملتا ہے اسی لئے ہم اس کے متعلق بات کرتے ہیں۔

  • بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر

    فلوریڈا: جامعہ فلوریڈا نے مچھروں کوآپ سے دور رکھنے والا ایک ایسا نظام بنایا ہے جسے جلد پر لگانےیا چلانے کے لیے حرارت یا بجلی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ سب سے بڑھ کر حکام نے اسے عسکری استعمال کے لیے بھی منظورکرلیا ہے۔

    منصوبے کے لیے رقم امریکی محکمہ دفاع نے ادا کی تھی ۔ یہ آلہ جامعہ کے پی ایچ ڈی طالبعلم، ناگ راجن راجہ گوپال نے اپنے پروفیسر کرسٹوفر بیٹخ کی نگرانی میں بنایا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت نے اسے چار ہفتے تک مختلف کھیتوں اور کھلے میدان میں آزمایا ہے۔ یہاں اس کی افادیت سامنے آئی ہے۔ اس دوران مختلف ماہرین نے نظام کی افادیت کو دیکھا اور اس کی تصدیق کی۔

    یہ آلہ دھیرے دھیرے ایک عام نامیاتی کیمیکل ’ٹرانسفلوتھرن‘ خارج کرتا رہتا ہے جو انسان اور جانوروں کے لیے بے ضرر بھی ہے۔ اس آلے نے تمام اقسام کے مچھروں کو فوجی خیمے یا تنصیبات کے قریب آنے سے روکے رکھا۔ اسے ہاتھوں سے اٹھاکر ایک سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا ہے، اس میں موجود محلول، کسی حرارت، بجلی اور آلے کے بغیر کام کرتا رہتا ہے۔