Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 546 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • لال حویلی کو سربمہر کردیا گیا، شیخ رشید سیل توڑ کر اندر داخل ہوگئے

    لال حویلی کو سربمہر کردیا گیا، شیخ رشید سیل توڑ کر اندر داخل ہوگئے

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا، محکمہ متروکہ وقف املاک نے علی الصبح پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی تاہم شام کو شیخ رشید سیل توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

    ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ وقف املاک آصف محمود نے بتایا کہ محکمہ نے راولپنڈی میں شیخ رشید کی لال حویلی سمیت 7 یونٹس کو سیل کیا ہے جبکہ لال حویلی کے ایک یونٹ کی رجسٹری کی تصدیق کے لیے حکام کو لکھ دیا ہے، رجسٹری تصدیق پر سیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    آصف محمود نے کہا کہ لال حویلی سرکاری اراضی ہے جس پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا ہے۔

    لال حویلی سیل کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ محکمہ اوقاف نے لال حویلی کے تمام داخلی دروازوں پر سرکاری تالے لگا کر سیل کر دیے ہیں، محکمہ مزید قانونی کارروائی آج سے شروع کرے گا۔

    دوسری جانب، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو سیل کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وکلاء کو پٹیشن تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دو گھنٹے میں اقدام چیلنج کیا جائے گا۔ درخواست میں لال حویلی ڈی سیل کرنے کی استدعا کی جائے گی اور سینیر جج جسٹس صداقت علی خان سماعت کریں گے۔

    شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ لال حویلی سیل کرنے کی فوٹیج اور تصاویر حاصل کر لی ہیں۔

    متروکہ وقف املاک کی جانب سے کارروائی پر صدر ایپکا نے کہا کہ محکمے نے ایجوکیشن دفاتر، اسکولز ایجوکیشن اور کالجز ڈائریکٹوریٹ بھی سیل کر دیا، اگر ڈی سیل نا کیا تو سخت احتجاج ہوگا۔

    محکمہ لٹریسی دفتر اور چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم کا دفتر بھی سیل کیا گیا ہے۔

    محکمہ وقف متروکہ املاک کا کہنا ہے کہ کالج ڈائریکٹوریٹ، لٹریسی اور اسکولز ایجوکیشن ہماری ملکیت ہیں، یہ بلڈنگز اب ہم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دیں گے۔

    لال حویلی سیل کارروائی میں کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں ہوئی جبکہ کارروائی کے وقت شیخ رشید اور سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق حویلی میں موجود نہیں تھے، حویلی میں موجود ملازمین نے بھی کوئی مزاحمت نہیں کی۔

  • عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

    عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1924 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت 1500روپے بڑھکر 210500روپے کی نئی بلند سطح پرآگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھکر 180470روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

    اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 210500روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 180470 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے

    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا اور نویں اقتصادی جائزے پر 31 جنوری (بروز منگل) سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پروگرام ٹریک پر آنے اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔

    مذاکرات میں آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022 معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی، اور ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
    آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کو کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے، انرجی سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل ہی متعدد شرائط پوری کی جاچکی ہیں اور بجلی و گیس کے بارے میں بھی جلد فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی معاہدے کی تکمیل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

  • فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

    فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی پولیس کی استدعا مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری کو پیش کیا گیا۔

    پولیس نے فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کردی۔
    ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ فواد چوہدری کا فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ کرا لیا ہے ، فواد چوہدری کا میڈیکل ابھی کرانا ہے۔

    عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

  • دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف

    دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا، یہ کون لوگ ہیں ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گرد مسجد میں پہلی صف میں کھڑا تھا، یہ کون لوگ ہیں اور ان کا دین سے کیا تعلق ہے؟

  • بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید

    بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید

    بنی گالا: نامعلوم ملزمان نے بنی گالہ آنے والی جھنگ پولییس کی ٹیم پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا۔

    تھانہ بنی گالہ کے علاقہ عمران خان چوک کے قریب ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی نتیجے میں پنجاب پولیس کا کانسٹیبل اخلاق گولی لگانے سے شہید ہوگیا۔

    مقام پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ کی پولیس اقدام قتل کے ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے یہاں آئی تھی، ملزم طارق کو گرفتار کر کے لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کار سوار افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

    امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار

    واشنگٹن: قرضوں کے بوجھ تلے دبے امریکا کے دیوالیہ کرجانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں جس پر ایوان نمائندگان کے اسپیکر، صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے لیے راضی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تعداد کم و بیش برابر ہونے کے باعث کئی بار ووٹنگ کے نتیجے میں بمشکل تمام اسپیکر منتخب ہونے والے کیون میکارتھی نے بالآخر صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔

    خیال رہے کہ حکومتی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مزید قرض لینے کی منظوری ایوان نمائندگان سے لینا ہوتی ہے جہاں اکثریت اپوزیشن جماعت کی ہے جس کے اسپیکر ٹرمپ کی جماعت کے رکن کیون میکارتھی ہیں اور اپنے انتخاب کے بعد سے صدر جوبائیڈن سے ملنے سے گریز کر رہے تھے۔

    اس غیر متوقع ہونے والی ملاقات کے حوالے سے نومنتخب اسپیکر نے ٹی وی ٹاک شو میں بتایا کہ وہ بدھ کو صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے جس میں ملک کے دیوالیہ ہو جانے کے خدشات اور حکومتی اخراجات میں کمی پر مذاکرات کریں گے۔

    اسپیکر کیون میکارتھی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے قومی قرضوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا تاہم حکومتی اخراجات جو جون میں 31.4 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کی حد تک پہنچ گئے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ کو اس میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔

    ٹرمپ کی جماعت سے تعلق رکھنے والے اسپیکر نے خبردار کیا کہ حکومت اپنے اخراجات کی مد میں سالانہ جمع کیے گئے ٹیکس سے زیادہ خرچ نہیں کر سکتی۔ اسی طرح قرضوں کی حد کو بھی مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب صدر جوبائیڈن اور ان کی جماعت ڈیموکریٹس کے ارکان مستقبل کے اخراجات سے منسلک قرض کی حد کو بڑھانے کی منظوری چاہتے ہیں لیکن ایوان نمائندگان میں حکومتی ارکان کے مقابلے میں اپوزیشن جماعت ری پبلکنز کے 10 ارکان زیادہ ہیں۔

    عددی اکثریت کی بنیاد پر اپوزیشن جماعت نے سالانہ خسارے کو روکنے کے لیے نئے اخراجات پر حد لگانے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ سالانہ 1 ٹریلین ڈالرز سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

  • صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا

    صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا

    پشاور: صوابی میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

    پولیس کے مطابق صوابی میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شرپسندوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ ہنڈ کے علاقے میں ہونے والے آپریشن کے دوران کافی دیر تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا، اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔

    آپریشن کے دوران خودکش حملہ آوروں نے راہ فرار نہ پاتے ہوئے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جب کہ ایک شرپسند کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں کے خلاف رات گئے ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں خودکش حملہ آوروں کی ہلاکت اور ایک شرپسند کی گرفتاری سے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

  • فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا  چوہدری

    فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے کچھ پتا نہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حبا چوہدری نے کہا کہ فواد کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا۔ گزشتہ روز کہا گیا کہ وہ لاہور میں ہیں۔ یہ نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں اور کس تھانے میں ہیں۔

    حبا چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ 7 روز ہوگئے کچھ معلوم نہیں کیس کا کیا بنے گا۔ ہم اس ملک کے شہری ہیں۔ میری دو بچیوں کو مجبور کیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور نگراں حکومت مداخلت کرے۔ بتایا جائے کہ فواد چوہدری کہاں ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کریں یا جو مرضی کریں مجھے توڑ نہیں سکتے۔ میں کسی پارٹی کی نہیں مجھے میرا حق دیا جائے۔ چیف جسٹس مجھے انصاف فراہم کریں۔ عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی انہوں نے بڑی عزت دی۔ عمران خان کی سیکورٹی ہٹا کر کیا کرلیں گے۔

  • پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 48 افراد شہید، 157زخمی

    پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 48 افراد شہید، 157زخمی

    پشاور: تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 48 افراد شہید جبکہ 157 زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عین ظہر کی نماز کے وقت ہوا جہاں حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا، دھماکے کی نوعیت کا معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    دھماکے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال میں زخمیوں کو خون دینے کے لیے اپیل کی گئی ہے جس میں O negative خون خصوصی طور پر عطیہ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
    خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے امام مسجد پولیس لائنز صاحبزادہ نورالامین کی تصویر۔
    خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے امام مسجد پولیس لائنز صاحبزادہ نورالامین کی تصویر۔

    لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ابتک 32 افراد شہید ہوئے جبکہ ایل آر ایچ میں زخمیوں کی تعداد 65 سے زائد ہوگئی۔ اسپتال لائے گئے زخمیوں میں 10 کی آپریشن تھیٹرز میں سرجری جاری ہے جبکہ 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس سے قبل، کمشنر پشاور ریاض محسود نے تصدیق کی تھی کہ دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے۔ مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔