Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 548 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

    پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

    کراچی: ناکامیوں کو پیچھے چھوڑکر پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز ہوگئیں۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ آسٹریلیا انتہائی مایوس کن ثابت ہوا جہاں پر اسے پہلے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں بھی ناکامیاں ہی ہاتھ آئیں، خاص طور پر بیٹنگ لائن کینگرو اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کرپائی۔

    اتوار کے روز دونوں ٹیموں کے درمیان کینبرا میں تیسرا ٹی 20 میچ شیڈول تھا تاہم بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ بغیر کوئی گیند ہوئے ختم قرار دینا پڑا، جس کی وجہ سے مختصر فارمیٹ کی سیریز ٹرافی بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم کے نام رہی جس نے یہ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔ اس مایوس کن ٹور کو پس پشت ڈالتے ہوئے اب گرین شرٹس کی نگاہیں آنے والے بڑے چیلنج پر مرکوز ہوچکی ہیں۔
    منگل کے روز پاکستانی ٹیم براستہ دبئی جنوبی افریقہ کیلیے روانہ ہوگی جہاں پر آئندہ ماہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول ہے، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے گروپ میں مضبوط ترین حریفوں کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اسے گروپ آف ڈیتھ بھی قرار دیا جاسکتا ہے، پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز ہی روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اسی گروپ میں انگلینڈ بھی شامل ہے۔

    ادھر پاکستان ویمنز ٹیم کے کوچ سلیم جعفر آسٹریلیا کے مایوس کن ٹور میں بھی کچھ مثبت چیزیں دیکھ رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ مجموعی طور پر نتائج کے لحاظ سے آسٹریلیا کا یہ دورہ انتہائی مایوس کن ثابت ہوا مگر آنے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے تناظر میں اس دورے کو کافی اچھا قرار دیا جاسکتا ہے، اس میں ہماری ٹیم کو مختلف قسم کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوا جوکہ ورلڈ کپ میں کام آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت ہی مختلف رہیں، ٹی 20 سیریز کے لحاظ سے پچز پر گھاس اوور بائونس زیادہ تھا، ٹیم کے ساتھ کچھ فٹنس سائل بھی رہے، ہماری کچھ بیٹرز کو جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا، مجھے بڑی امید ہے کہ جنوبی افریقہ میں شیڈول ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم کافی اچھا پرفارم کرے گی، میگا ایونٹ میں ہمارا گروپ بہت مضبوط ہے جس میں بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میدان سنبھالنا ہوگا۔

  • 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ

    96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ

    لاہور: حکومت پنجاب کی 96 ارب سے زائد کی مقروض لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    حکومت پنجاب کی 96 ارب سے زائد کی مقروض لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو وسائل اور افرادی قوت کی فراہمی کے باوجود پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا اور بیرون ممالک کی کمپنیوں کیلیے راہ ہموار کی جارہی ہے، پیپر ورکنگ شروع ٹینڈرز جلد طلب ہونگے، کمپنی کو خود چلانے کے بجائے بیرون ممالک کمپنیوں کو کنٹریکٹ پر دینے سے اخراجات ڈبل سے زیادہ ہونگے۔

    لاہور میں صفائی، کوڑاکرکٹ آٹھانے اور ٹھکانے لگانے کی ذمے داری لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہے ، مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت 2003-4 میں میٹروپولیٹین کارپوریشن جو شہر میں صفائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کام سالانہ بجٹ آڑھائی ارب روپے میں کرتی تھی سے کام لیکر بیرون ممالک کمپنیوں البراک اور ازبک کو انتہائی مہنگے داموں پر دیدیا گیا ، دیہات کی یونین کونسلوں کاکام کمپنی خود چلاتی رہی۔

  • غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین

    غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین

    برسلز: یورپی یونین نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس نہ بلانے پر ویزا پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔

    یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیرلیین کی جانب سے یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں کو خط لکھا گیا ہے جس میں پاکستان، بنگلادیش، مصر، مراکش اور کئی دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

    خط میں کہاگیا ہے کہ یورپی یونین خطے کے محفوظ ممالک کی فہرست تیار کرے اور بحیرہ روم اور مغربی بلقان کے ان راستوں پر سرحدی نگرانی کو سخت بنائے جو تارکین وطن یورپ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    یورپی یونین نے پاکستان، بنگلادیش، مصر، مراکش، تیونس اور نائیجیریا جیسے ممالک کے ساتھ تارکین وطن سے متعلق معاہدے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ واپسی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔

    سربراہ یورپی کمیشن کا یہ خط یورپی یونین کے 9 اور 10 فروری کے سربراہی اجلاس سے قبل بھیجا گیا ہے۔

  • ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی

    ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، امریکی دھمکی

    واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔

    عرب میڈیا کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کو دہرایا ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے امریکا کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدہ میں دوبارہ شمولیت کو مسترد کردیا ہے تاہم امریکا اب بھی ایران کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو سب موثر طریقہ سمجھتا ہے۔
    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ عوام پرمنحصر ہے لیکن ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکا حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

  • حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی

    حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی

    اسلام آباد: حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی۔

    گوادر میں ایک چینی کمپنی کی جانب سے 4.5 بلین ڈالرز کے آئل ریفائنری پلانٹ کے منصوبہ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے حب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 10 بلین ڈالرز سے زائد کے آئل ریفائنری پلانٹ منصوبہ میں نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے پاکستانی حکومت نے آئل ریفائنری پالیسی 2023 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی۔

    آئل ریفائنری پالیسی میں متعدد ٹیکس چھوٹ اور مراعات شامل ہیں۔

  • پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں

    پٹرولیم قیمتیں مہنگائی کا مزید طوفان لائیں گی، تاجر تنظیمیں

    لاہور / اسلام آباد / راولپنڈی: تاجروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کر دیا۔

    پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبہ پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا سراسر زیادتی ہے، چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل، سیئنر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور نے کہا کہ پٹرول بم مہنگائی بم ثابت ہو گا، موجودہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جو ملک میں مہنگائی کا مزید طوفان لائٰیں گی، حکومت پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح کم کرے، غیر پیداواری اخراجات میں کمی لائی جائے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر طبقے و افسران کو مفت بجلی،گیس اور پٹرول مہیا کرنا بند کیا جائے،بجلی اور گیس مہنگی کی گئی تو زندگی عذاب بن جائے گی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت میں بہتری لانے کی بجائے مزید بربادی کر دی۔

    راولپنڈی چیمبر کے صدر ثاقب رفیق نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے کاروبار بند ہو جائیں گے، کاروباری لاگت بڑھنے سے مینوفیکچرنگ کا شعبہ شدید دباو کا شکار ہے۔

  • لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید

    لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی سیل کرنا سیاسی دہشتگردی اور فاشزم ہے۔

    شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ رات کےاندھیرے میں حکومت پرشب خون مارنےوالوں نےلال حویلی پرشب خون مارا ۔ پانچ مرلہ سےکم لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہےاورعوامی خدمت کا مرکزی سیکریٹریٹ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز اور ایف سی سے مدد مانگی ان کے انکار کرنے پر ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے لال حویلی کو سیل کردیا۔ لال حویلی سیل کرنا فاشزم اور سیاسی دہشتگردی ہے۔

  • مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل

    مودی سرکار کی مسلم تاریخ مٹانے کی مہم، ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل

    نئی دلی: مودی سرکار میں مسلم تاریخ مٹانے کی مہم زور پکڑ گئی۔ ایوان صدر کے تاریخی مغل گارڈن کا نام تبدیل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ایوان صدر کے مغل گارڈن کا نام تبدیل کر کے ’امرت اددیان‘ رکھ دیا گیا ہے۔

    کانگریس اوردیگر اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کی حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس رہنما راشد علوی نے سوال کیا کہ حکومت مغل گارڈن کا نام کیوں بدل رہی ہے؟ کیا اسے بی جے پی نے بنایا تھا؟ کیا آپ لال قلعہ اور تاج محل کا نام بھی بدل دیں گے؟جہاں وزیر اعظم رہتے ہیں اسے بھی انگریزوں نے بنایا تھا، کیا اس کو بھی گرا دیا جائے گا۔
    تاریخی مغل گارڈن 15 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جسے 1917 میں سر ایڈون لوٹینز نے ڈیزائن کیا تھا۔ مغل گارڈن دنیا کے تمام معروف پھولوں کی خوشبو سے معطر رہتا ہے۔ یہاں ہالینڈ کے ٹیولپس، برازیل کے آرکڈز، جاپان کے چیری کے پھول اور دیگر موسمی پھولوں کے ساتھ چین سے لائے جانے والے کنول کے پھول بھی ہیں۔ مغل گارڈن میں مغل طرز کی نہریں اور چبوترے بھی ہیں۔

    مغل گارڈن کو سال میں ایک مرتبہ عوام کے لیے کھولا جاتا ہے۔

  • عاطف اسلم کے گانوں کی دُھن بجا کر گٹار بیچا کرتا تھا، فلک شبیر

    عاطف اسلم کے گانوں کی دُھن بجا کر گٹار بیچا کرتا تھا، فلک شبیر

    دبئی: فلک شبیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر کی شروعات سے پہلے عاطف اسلم کے گانے کی دُھن بجا کر گٹار بیچا کرتے تھے۔

    حال ہی میں مشہور گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ اردو فلکس کے پروگرام دی مرزا ملک شو میں شریک ہوئے۔

    شو کے میزبان قومی کھلاڑی شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فلک سے سوال کیا کہ انہیں عاطف اسلم کا کون سا گانا پسند ہے۔

    جس پر گلوکار نے بتایا کہ انہیں عاطف اسلم کا مشہور ترین گانا ’عادت‘ بےحد پسند ہے اور گلوکار بننے سے پہلے جب وہ ایک چھوٹی سی دکان میں گٹار بیچا کرتے تھے تو عاطف اسلم کے اس گانے کی دھن بجا کر انہوں نے بہت گٹار بیچے۔

    فلک شبیر نے کہا کہ یہ 2005 اور 2006 کی بات ہے جب عاطف اسلم اور علی ظفر کے گانے ہی مشہور تھے اور وہی گانے سن کر ہم انڈسٹری میں آئے ہیں۔

  • مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری

    مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری

    راولپنڈی: ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اگلے 6 گھنٹوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔

    برفباری کے دوران قدآور درخت سڑک پر آگرا جس کے باعث ٹریفک کو روک دیا گیا۔ مری انتظامیہ اور مقامی افراد درخت کو کاٹ کر ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب، ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دوران برفباری مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

    ڈی ایس پی ٹریفک مری عرفان حیدر نے ہدایت کی ہے کہ مری جانے سے پہلے موسمی حالات سے آگاہی حاصل کر کے سفر کا آغاز کریں، دوران برفباری مری آنے والے سیاح مکینکلی طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں اور منفی ٹمپریچر ہونے کی وجہ سے گاڑی میں اینٹی کولنگ لیکیوڈ کا استعمال کریں۔

    انکا کہنا ہے کہ دوران برفباری اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، سیاح اپنے ساتھ گرم ملبوسات اور خشک میوہ جات ضرور رکھیں، برفباری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں اور گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشے مکمل طور پر بند نہ کریں۔ دوران برفباری کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں۔

    ڈی ایس پی کے مطابق برفباری کے دوران مری میں روڈ پر کھڑے ہو کر سیلفی بنانے سے گریز کریں، گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔ محفوظ اور پرسکون سفر کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق دوران برفباری کسی بھی جگہ ٹریفک مسائل پیش آنے کی صورت میں کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں، ٹریفک پولیس کے افسران و جوان سخت سردی میں آپ کی سہولت کے لیے ہیں انکے ساتھ تعاون کریں۔