Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 558 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج کردیا۔

    ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے تمام افلاطون اکٹھے کرکے مذاکرہ کرلیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کیے اور حکومت جاتی دیکھ کر خود ہی توڑ دیے۔

    انہوں نے کہا عمران خان کی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، معیشت کی بدحالی کے ذمہ ہم نہیں عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا، نیازی کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔
    ’عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار جاری کیے‘

    اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کے غلط اعداد و شمار جاری کیے، جی ڈی پی پر جھوٹ بولا، عمران خان کی ترقی کا ہدف یہ ہے کہ اگر میری حکومت نہیں تو ریاست بھی نہ رہے۔

    وزیر خزانہ نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ حکومت آپ کی تباہی ٹھیک کررہی ہے، آپ نے ملک کو یہاں لاکر کھڑا کیا گیا، آپ نے مان لیا تو کون چوری شدہ الیکشن سے آپ کو لایا، اور آپ نے خود ہی اُس کا نام بتادیا۔

    ’عمران خان سیاسی دشمنی نہ کرتے تو پاکستان آج اس ڈگر پر نہ ہوتا‘

    ان کا کہنا تھا کہ اپ اگر معیشت پر کام کرتے اور سیاسی دشمنی نہ کرتے تو پاکستان آج اُس ڈگر پر نہ ہوتا، ہمارے لیے ریاست یا سیاست کا آپشن تھا، لوگ نوازشریف کے پاس لائنیں لگا کر کھڑے تھے جب عدم اعتماد ہورہا تھا، ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا اور سیاست کو قربان کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین

    حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روپیہ 2 دن میں 34 روپے گرگیا ہے، آئی ایم ایف اس لیے ان کے پاس نہیں آ رہا کہ ان کا بجٹ خسارہ 3 کھرب سے زائد کا ہے اور اب نئے ٹیکس کے ساتھ پٹرول کی قیمت بڑھادی جائے گی اور بجلی کا یونٹ اب یہ 50 روپے تک لے کر جائیں گے۔

    پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ وہ وزیر ہے جو کہتا تھا کہ جہاز پر چڑھتے ہیں ڈالر آئیں گے اور 1200 ارب روپے قرضہ کم ہوا گا، جب ہم چھوڑ کر گئے تھے تو ڈالر 182 روپے تھا۔

    شوکت ترین نے کہا کہ انہوں نے 2 دونوں میں 4 کھرب سے زائد کا قرضہ بڑھا دیا ہے، ملکی ذخائر اس وقت 4 ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں، اس وقت ایف بی ار کا ریونیوز اپنے ٹارگیٹ سے 400 ارب روپے کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں کیا تو باقی دوست ممالک بھی پیسے نہیں دیں گے، یہ تو آئی ایم ایف کے سامنے بالکل لیٹ گئے ہیں، ان کا سرکولر ڈیٹ اس وقت تین اشارہ دو ٹریلین پر چلا گیا ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت یہ ہدف سے 800 ارب روپے شارٹ ہیں، سی پی آئی تیس سے پنتیس فیصد پر جاتا دیکھیں گے، مہنگائی کا طوفان بدتمیزی آنے والا ہے اور بے روزگاری بڑھے گی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ کاروبار بند ہو رہے چھ فیصد جو معیشت بڑھی رہی تھی لیکن ہمارا تخمینہ ہے کہ یہ منفی ہو گی۔

  • ماہرہ خان نے شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پر جذباتی کیپشن ڈال دیا

    ماہرہ خان نے شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پر جذباتی کیپشن ڈال دیا

    لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’رئیس‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

    شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے 2017 میں راہول ڈھولکیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔

    بالی وڈ کنگ کی نئی فلم ’پٹھان‘، ’رئیس‘ کے ٹھیک پانچ برس بعد ریلیز ہوئی ہے اور ماہرہ خان نے اس اہم موقع کوضائع نہیں ہونے دیا۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے اور اداکارہ نے اس پر جذباتی کیپشن لکھا ہے ’میرا پٹھان‘ اور اس پر ایک دل کی ایموجی بھی لگائی۔

    فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ اور شاہ رخ کے علاوہ نوازالدین صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

    فلم ’رئیس‘ میں کام کے بعد شاہ رخ اور ماہرہ خان متعدد مواقع پر ایک دوسرے کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔

  • پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی

    پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور مردم شماری کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹیاں لگانا پنجاب پولیس کیلئے مشکل ہوگا، پولیس حکام نے وفاق سے 15 ہزار کی نفری طلب کرلی۔

    پی ایس ایل اور مردم شماری کے دوران سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے پاس نفری کم پڑگئی، آئی جی پنجاب نے یکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شروع ہونے والی مردم شماری کےلئے 15 ہزار کی نفری وفاقی حکومت سے مانگ لی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کےلئے لاہور میں 45 سو ٹیموں کےلئے 5 ہزار سے زائد ملازمین درکار ہوں گے جب کہ صوبہ بھر میں ساڑھے 47 ہزار سے زائد ٹیموں کیلئے 50 ہزار نفری درکار ہوگی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ریزویر میں صرف 14 ہزار سے زائد نفری موجود ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو نفری کس طرح فراہم کی جائے گی، پلان ترتیب دے دیا گیا، جس کے تحت تمام اضلاع میں تھانوں کی نفری مردم شماری کی ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گی اور ہر ٹیم کے ساتھ 1 اہلکار جب کہ 10 ٹیموں پر ایک سپروائزری افسر تعینات کیا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران متعلقہ اضلاع میں وفاق سے مانگی گئی نفری مردم شماری کےلئے تعینات کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ مردم شماری کے لئے محکمہ تعلیم نے 50 ہزار کی نفری مانگی تھی۔

  • اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح

    اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا۔

    جدید سہولیات سے آراستہ یہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلوے مین لائن۔ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی۔ اس ٹرین کو چین سے آنے والی نئی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔

    اسلام آباد سے کراچی تک چلنے والی گرین لائن راستے میں راولپنڈی، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ اسٹیشنز پر رکے گی۔ گرین لائن میں فائیو اسٹار ہوٹل کی طرف سے ناشتہ، لنچ، ہائی ٹی، ڈنر اور انٹرنیٹ ٹکٹ کی قیمت ہی میں دیا جائے گا جبکہ اعلیٰ معیار کی بیڈنگ، یوٹیلیٹی کٹ اور ہاوٴس کیپنگ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

    گرین لائن کا ٹرن اراوٴنڈ ٹائم 22 گھنٹے رکھا گیا ہے، گرین لائن کراچی سے رات دس بجے چلا کرے گی، اگلی دوپہر سوا دو بجے لاہور پر اسٹاپ کرے گی اور رات سوا آٹھ مارگلہ پہنچے گی۔

    اسی طرح مارگلہ سے کراچی جاتے وقت سفر کا آغاز سہ پہر تین بجے ہو گا، رات آٹھ بجے ٹرین لاہور رکے گی جبکہ اگلے روز دوپہر دو بج کر بیس منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

    اپنے خطاب میں وزیراعظم نے ملکی معاشی حالات کا کھل کر ذکر کیا اور کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، پاکستان اس دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ہم ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر کو دیکھ کر درآمدات کی ترجیحی فہرست بنائی ہے مشکل وقت ہے جلد مشکلات سے نکلیں گے۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کو پنشن اورتنخواہ میں مشکلات کا سامنا ہے، کچھ معاونت کردی جائے تاکہ محنت کش پنشنرز کا چولہا جلتا رہے، آئندہ چند ماہ میں یہ شارٹ فال پورا کرلیں گے۔

    انہوں ںے کہا کہ ہماری روزانہ آمدن ساڑھے 15 کروڑ ہے جبکہ اخراجات 20 کروڑ ہیں، ریلوے کو اپنی زمینیں کمرشل استعمال کی اجازت مل گئی ہے، آئندہ دس روزمیں قواعد بنا کر کابینہ میں لائیں گے۔

  • خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان

    خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان

    پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر حاجی محمد غفران نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔

    نگران صوبائی وزیر حاجی محمدغفران نے اپنی تنخواہ اور دیگر مراعات نہ لینے کااعلان کردیا اور انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کردیا۔

    اپنے تحریر کردہ مراسلے میں انہوں نے کہا کہ میں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی سرکاری مراعات یا تنخواہ نہیں لوں گا اور اس سے دستبراداری کا اعلان کرتا ہوں۔
    letter

    اُدھر گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی وزیر کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں نگران صوبائی کابینہ کے 15ویں رکن منظور خان آفریدی نے بحیثیت نگران صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

    گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر منظور خان آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

    گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی نگران صوبائی وزیر منظور خان آفریدی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں نگران صوبائی وزراء شفیع اللہ،فضل الٰہی، حامد شاہ، کمشنر پشاور ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کی۔

  • دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا

    دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا

    راچی کی ہول سیل مارکیٹوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، اگر پورٹ پر موجود دالوں کو فوری کلئیرنس نہ ملی تو ملک میں دالوں کی قلت ہوجائے گی۔

    ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کا اسٹاک صرف 15 دن کا رہ گیا ہے، کراچی کے ہول سیل ڈیلرز نے دالوں کی قلت کا عندیہ دے دیا ہے۔

    ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ہمارے کنٹینر ریلیز نہیں کئے جارہے ہیں، پورٹ پر دالوں کے ہزاروں کینٹینرز پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دالوں کی قلت ہوگئی ہے۔

    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک قریب ہونے کی وجہ سے دالوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اب رمضان میں اجناس کی قلت کا خدشہ ہے کیوں کہ درآمدی اجناس کے کنٹینر پر تاحال ڈیمرج معاف نہیں ہوا اور ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی وجہ سے اجناس کی لاگت میں 25 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجناس کے کنٹینرز بروقت کلیئر کیے جائیں تو دالوں کی قیمت میں 100 روپے کلو تک کی کمی لائی جاسکتی ہے۔

    امپورٹرز نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بینکس ریٹ زیادہ ہونے کے باوجود ڈالر نہیں دے رہیں جب کہ پورٹ چارجز جو معاف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس پر بھی ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمت میں 25 فیصد ڈیٹینشن اور ڈیمرجز کا اضافہ اور ڈالر بڑھنے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔

  • لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔  زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے، آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو مجھے قتل کرانے کیلیے پیسے دیے اور سہولت کاری کیلیے پیسہ لگایا، اس سازش میں سہولت کار طاقت ور ایجنسیوں کے لوگ شامل ہیں۔   انہوں نے کہا کہ اب یہ میرے خلاف اگلی واردات کرنے والے ہیں جس کی آج ہی قوم کو خبر دے رہا ہوں، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور مجھے کسی کا خوف نہیں، میں ہر صورت انتخابی مہم پر نکلوں گا، مجھے کچھ ہوا تو قوم کو معلوم ہونا چاہیے یہ سب کرنے والے کون تھے؟ میں نے ان کے نام اسلیے لکھے ہیں تاکہ قوم انہیں کبھی معاف نہ کرے۔  انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میرے قتل کا بند کمرے میں فیصلہ کرنے والے چار لوگ تھے جنہوں نے مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش کی،  مجھے قتل کی سازش کا معلوم ہوا تو ویڈیو بنا کر بیرون ملک بھیج دی تھی اور عوامی جلسے میں اعلان کردیا تھا کہ اگر کچھ ہوا تو ویڈیو ریلیز ہوجائے گی، اس ویڈیو میں سازش کرنے والے چار لوگوں کے نام ہیں جن میں زرداری بھی شامل ہے۔  عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پلان بی کے تحت مجھے مذہبی انتہا پسندی کے نام پر قتل کا منصوبہ بنایا، اس پلان کا مجھے علم ہوا تو جلسوں میں ساری سازش کو بے نقاب کیا، مجھے قتل کرنے کے پلان میں یہ تقریباً کامیاب ہوگئے تھے مگر اب یہ پلان سی کی طرف جارہے ہیں جس کے لیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو ٹاسک دیا اور سہولت کاری کےلیے پیسہ بھی لگایا ہے۔  اُن کا کہنا تھا کہ ’زرداری نے یہ پیسہ سندھ سے لوٹ کر حاصل کیا جسے وہ الیکشن پر لگا کر اراکین اسمبلی کو خریدتا ہے‘۔  چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت اور اداروں کو تباہ کرنے کا مقصد اپنی چوری چھپانا ہے، یہ سب کچھ مجھے راستے سے ہٹانے کیلیے کیا جارہا ہے، اس سے ملک ترقی نہیں بلکہ مزید تباہی کیطرف جائے گا، ان کو خوف ہے کہ کہیں سازش کرنے والوں کا پتہ نہ لگ جائے یہ مزید غلطیاں کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ قوم اور عدلیہ سُن لے یہ پاکستان کیلیے یہ فیصلہ کن وقت ہے اور یہ وقت اُس وقت آتا ہے جب ہر کوئی بے نقاب ہوجاتا ہے، ان 9 ماہ میں بہت سارے لوگ بے نقاب ہوگئے، ڈار اور شہباز کیا تھے قوم کو معلوم ہوگیا، اسحاق ڈار پاکستانی معیشت کو وہاں لے گیا جہاں قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔  عمران خان نے مزید کہا کہ ماہرین پاکستانی معیشت کی خوفناک تصویر پیش کررہے ہیں، پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو لائسنس دے دیا گیا ہے۔

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔ زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے، آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو مجھے قتل کرانے کیلیے پیسے دیے اور سہولت کاری کیلیے پیسہ لگایا، اس سازش میں سہولت کار طاقت ور ایجنسیوں کے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ میرے خلاف اگلی واردات کرنے والے ہیں جس کی آج ہی قوم کو خبر دے رہا ہوں، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور مجھے کسی کا خوف نہیں، میں ہر صورت انتخابی مہم پر نکلوں گا، مجھے کچھ ہوا تو قوم کو معلوم ہونا چاہیے یہ سب کرنے والے کون تھے؟ میں نے ان کے نام اسلیے لکھے ہیں تاکہ قوم انہیں کبھی معاف نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میرے قتل کا بند کمرے میں فیصلہ کرنے والے چار لوگ تھے جنہوں نے مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش کی، مجھے قتل کی سازش کا معلوم ہوا تو ویڈیو بنا کر بیرون ملک بھیج دی تھی اور عوامی جلسے میں اعلان کردیا تھا کہ اگر کچھ ہوا تو ویڈیو ریلیز ہوجائے گی، اس ویڈیو میں سازش کرنے والے چار لوگوں کے نام ہیں جن میں زرداری بھی شامل ہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پلان بی کے تحت مجھے مذہبی انتہا پسندی کے نام پر قتل کا منصوبہ بنایا، اس پلان کا مجھے علم ہوا تو جلسوں میں ساری سازش کو بے نقاب کیا، مجھے قتل کرنے کے پلان میں یہ تقریباً کامیاب ہوگئے تھے مگر اب یہ پلان سی کی طرف جارہے ہیں جس کے لیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو ٹاسک دیا اور سہولت کاری کےلیے پیسہ بھی لگایا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’زرداری نے یہ پیسہ سندھ سے لوٹ کر حاصل کیا جسے وہ الیکشن پر لگا کر اراکین اسمبلی کو خریدتا ہے‘۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت اور اداروں کو تباہ کرنے کا مقصد اپنی چوری چھپانا ہے، یہ سب کچھ مجھے راستے سے ہٹانے کیلیے کیا جارہا ہے، اس سے ملک ترقی نہیں بلکہ مزید تباہی کیطرف جائے گا، ان کو خوف ہے کہ کہیں سازش کرنے والوں کا پتہ نہ لگ جائے یہ مزید غلطیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور عدلیہ سُن لے یہ پاکستان کیلیے یہ فیصلہ کن وقت ہے اور یہ وقت اُس وقت آتا ہے جب ہر کوئی بے نقاب ہوجاتا ہے، ان 9 ماہ میں بہت سارے لوگ بے نقاب ہوگئے، ڈار اور شہباز کیا تھے قوم کو معلوم ہوگیا، اسحاق ڈار پاکستانی معیشت کو وہاں لے گیا جہاں قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ماہرین پاکستانی معیشت کی خوفناک تصویر پیش کررہے ہیں، پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو لائسنس دے دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے چدہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے والوں کو سیاسی غدار قرار دے دیا۔

    پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہایت افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جنہوں نے چودھری ظہور الٰہی شہید کی سیاسی میراث کو زندہ رکھا، آگے بڑھایا اور خاندان کو اکٹھے رکھنے کیلئے قربانیاں دیں اُنہیں انکے اپنے چھوٹے بھائی نے اپنی خود غرض سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے غیر آئینی طور پر پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے چوہدری شجاعت کو ہٹا کر خود کو کٹھ پتلی صدر بنانے کی ناکام کوشش کی ہے، حلقہ کے عوام جانتی ہے کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ اپنی دی ہوئی زبان کا مان رکھا ہے۔
    چوہدری سالک نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اپنی ذاتی خواہشات ،انا ،لالچ اور عہدوں کی حوس میں خاندان کی ساکھ، روایت اور شہید ظہور الٰہی کے سیاسی نظریے سے غداری کی ہے.

  • میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان

    میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔

    زمان پارک لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب پلان سی بنا ہے جس کے پیچھے آصف زرداری ہے، آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو مجھے قتل کرانے کیلیے پیسے دیے اور سہولت کاری کیلیے پیسہ لگایا، اس سازش میں سہولت کار طاقت ور ایجنسیوں کے لوگ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب یہ میرے خلاف اگلی واردات کرنے والے ہیں جس کی آج ہی قوم کو خبر دے رہا ہوں، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور مجھے کسی کا خوف نہیں، میں ہر صورت انتخابی مہم پر نکلوں گا، مجھے کچھ ہوا تو قوم کو معلوم ہونا چاہیے یہ سب کرنے والے کون تھے؟ میں نے ان کے نام اسلیے لکھے ہیں تاکہ قوم انہیں کبھی معاف نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے میرے قتل کا بند کمرے میں فیصلہ کرنے والے چار لوگ تھے جنہوں نے مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش کی، مجھے قتل کی سازش کا معلوم ہوا تو ویڈیو بنا کر بیرون ملک بھیج دی تھی اور عوامی جلسے میں اعلان کردیا تھا کہ اگر کچھ ہوا تو ویڈیو ریلیز ہوجائے گی، اس ویڈیو میں سازش کرنے والے چار لوگوں کے نام ہیں جن میں زرداری بھی شامل ہے۔

    عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پلان بی کے تحت مجھے مذہبی انتہا پسندی کے نام پر قتل کا منصوبہ بنایا، اس پلان کا مجھے علم ہوا تو جلسوں میں ساری سازش کو بے نقاب کیا، مجھے قتل کرنے کے پلان میں یہ تقریباً کامیاب ہوگئے تھے مگر اب یہ پلان سی کی طرف جارہے ہیں جس کے لیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو ٹاسک دیا اور سہولت کاری کےلیے پیسہ بھی لگایا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’زرداری نے یہ پیسہ سندھ سے لوٹ کر حاصل کیا جسے وہ الیکشن پر لگا کر اراکین اسمبلی کو خریدتا ہے‘۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت اور اداروں کو تباہ کرنے کا مقصد اپنی چوری چھپانا ہے، یہ سب کچھ مجھے راستے سے ہٹانے کیلیے کیا جارہا ہے، اس سے ملک ترقی نہیں بلکہ مزید تباہی کیطرف جائے گا، ان کو خوف ہے کہ کہیں سازش کرنے والوں کا پتہ نہ لگ جائے یہ مزید غلطیاں کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم اور عدلیہ سُن لے یہ پاکستان کیلیے یہ فیصلہ کن وقت ہے اور یہ وقت اُس وقت آتا ہے جب ہر کوئی بے نقاب ہوجاتا ہے، ان 9 ماہ میں بہت سارے لوگ بے نقاب ہوگئے، ڈار اور شہباز کیا تھے قوم کو معلوم ہوگیا، اسحاق ڈار پاکستانی معیشت کو وہاں لے گیا جہاں قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ماہرین پاکستانی معیشت کی خوفناک تصویر پیش کررہے ہیں، پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو لائسنس دے دیا گیا ہے۔

  • چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق

    چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق

    پیرس: سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چونٹیاں پیشاب کو سونگھ کر کینسر کی نشان دہی کر سکتی ہیں۔

    ماضی کی تحقیقوں میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ مختلف اقسام کے کینسر پیشاب کی بو کو بدل دیتے ہیں لیکن ماہرین کے سامنے یہ بات پہلی بار آئی ہے کہ چینٹیوں میں کینسر تشخیص کرنے کی یہ صلاحیت موجود ہے۔

    جرنل پروسیڈنگز آف دی رائل سوسائٹی بی: بائیولوجیکل سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ چیٹیوں کو مریضوں میں کینسر کی تشخیص کے لیے سستے طریقے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
    فرانس کی سوربان پیرس نورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر اور تحقیق کی مصنفہ پیٹریزیا ڈیٹورے نے بتایا کہ چیونٹیوں کو صحت مند افراد اور کینسر کے مریضوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کی تربیت کرنا آسان ہے، یہ تیزی سے سیکھتی ہیں، بہت کارآمد ہوتی ہیں اور ان کو رکھنا مہنگا نہیں ہوتا۔

    یہ تحقیق پروفیسر ڈیٹورے اور ان کے ساتھیوں کی گزشتہ تحقیق پر مبنی ہے جس میں دیکھا گیا تھا کہ چیونٹیاں لیب میں بنائے گئے کینسر کے خلیوں کو سونگھنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    حال میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے 70 چیونٹیوں کو کینسر کی رسولیوں اور بغیر کینسر والے چوہوں کا پیشاب سُنگھایا۔

    تین تجربوں کے بعد چیونٹیوں میں یہ صلاحیت پیدا ہوگئی کہ وہ صحت مند چوہوں اور کینسر زدہ چوہوں کے درمیان فرق کر سکیں۔