Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 560 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ

    فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے اکیلی کافی ہوں۔

    فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا تھا کہ رش کے باعث میرا پاؤں زخمی ہوگیا ہے۔ دھکےبھی لگے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر نے الیکشن کا اعلان کرنا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ 10 دن سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے گورنر کو ہدایات جاری کرے

  • ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کیلئے شیڈول جاری

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔
    الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول کا آغاز 3 فروری کو پبلک نوٹس جاری ہونے سے ہو گا ، ان 33 حلقوں میں کراچی کے 9، اسلام آباد کے تین اور راولپنڈی کے پانچ، لاہور اورملتان کے دو دو ، جبکہ کوئٹہ ، جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کا ایک ایک جبکہ خیبرپختونخوا کے 8 حلقے شامل ہیں
    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9فروری کو ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن 33حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23فروری کو جاری کرے گا۔

  • مشکل حالات میں حکومت ملی،ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں : وزیراعظم

    مشکل حالات میں حکومت ملی،ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں : وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں مشکل حالات میں حکومت ملی ، ہم ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اللہ کا شکر بجا لانا چاہیے ، خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں ۔
    وزیراعظم نے کہا کہ گرین لائن کی بنیاد نوازشریف کے دور میں رکھی گئی تھی ، میرٹ پر انحصار نوازشریف کی حکومت کا طرہ امتیاز رہا ہے ، قومیں وہی آگے بڑھتی ہیں جو مشکلات کو عبور کرتی ہیں، ہم مشکلات سے نکلنے کے لئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ سروسز کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے، آج حکومتیں خود ادارے نہیں چلاتیں بلکہ ان کو آؤٹ سورس کرتی ہیں ، کاش ایم ایل ون گزشتہ 4سال کی بے بنیاد الزام تراشی کا شکار نہ ہوتا، ایم ایل ون منصوبے پر چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
    وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے اس ہی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، پاکستان اس نہج پر کھڑا ہے جہاں ایک ایک پائی بچانے کی ضرورت ہے، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، چینی حکومت اور عوام نے پاکستان سے ہمیشہ محبت کا رشتہ رکھا، ترقی کا سفر مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرے گا

    اس سے قبل وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمانوں کا شکرگزار ہوں ، چائنیز دوستوں کے تعاون سے یہ ممکن ہوا ہے ، ہم نے اپنے محدود وسائل سے ریلوے آپریشن کو چلادیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ مسافروں کو ہر سہولت دی جائے۔
    وزیر ریلوے نے کہا کہ اس ٹرین پر 2200افراد سفر کرسکیں گے، آئندہ بوگیاں پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی ، تمام پاکستانی گرین لائن ٹرین کو ترجیح دیں، ہمیں ریونیو کی سخت ضرورت ہے ۔
    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں جب دوبارہ نظام چلانے کو ملا ہم نے صفر سے شروع کیا، سیلاب نے ریلوے کے محکمے کی کمر توڑ کررکھ دی ہے ، ہم نے اپنے محدود ترین وسائل سے ریلوے آپریشن کو چلا دیا ہے، ریلوے کو ایک طاقت کا ٹیکہ چاہیے، ہمیں پنشنز اور تنخواہوں کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ، ڈیڑھ ماہ ریلوے آپریشن رکا رہا ہے جس سے ریونیو کا نقصان ہوا ۔
    وزیر ریلوے نے کہا کہ علم ہے وزیر خزانہ دباؤ میں کام کررہے ہیں، پورا ملک ان کی طرف دیکھتا ہے، اگر وزیر خزانہ ہماری تھوڑی سی مدد کردیں تو ورکرز کا چولہا جل جائےگا، ہم اگلے 8ماہ میں اس بحران پر قابو پالیں گے۔
    افتتاح کے موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال وزیراعظم کے ہمراہ تھے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو ٹرین بارے بریفنگ دی ۔
    واضح رہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی ، یہ ٹرین راولپنڈی، چکلالہ ،لاہور ، خانیوال ، بہاولپور، روہڑی ، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلوے سٹیشنز پر رکے گی۔

  • چوہدری برادران ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے: کیا یہ نورا کشتی ہے؟

    چوہدری برادران ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے: کیا یہ نورا کشتی ہے؟

    پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے اندر رسہ کشی کا ہونا کوئی انہونی بات نہیں ہے۔ تاہم گجرات کے چوہدریوں کی ق لیگ کے نام سے جانی جانے والی سیاسی پارٹی آج کل اندرونی اختلافات کے باعث پھر خبروں میں ہے۔
    جمعرات کو دوسری مرتبہ چوہدری پرویزالہی نے پارٹی کے دفتر میں ایک مشاورتی اجلاس بلا کر ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت اور سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی جگہ چوہدری وجاہت کو پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی جگہ کامل علی آغا کو جماعت کا نیا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    گذشتہ سال جولائی میں جب چوہدری پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلی بنے تو انہوں نے اس وقت ایک اجلاس بلا کر اپنی پارٹی کے صدرچوہدری شجاعت کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے صدر کو ہٹائےجانے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کر دیا جو تاحال جاری ہے۔ اب یہ دوسری بار ہوا ہے کہ ایک اجلاس بلا کر چوہدری شجاعت کو صدارت سے ہٹایا گیا ہے۔
    کامل علی آغا نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’آج پارٹی کا نیا الیکشن ہوا ہے۔ جو کہ کافی عرصے سے تاخیرکا شکار تھا۔ آج ملک بھر کی جنرل کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں دوہزار کے قریب عہدیدار شریک تھے۔ ان انتخابات کا پورا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے جو اب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جائے گا۔ پارٹی کے صدر اب چوہدری وجاہت حسین ہیں۔‘
    جب ان سے پوچھا گیا کہ اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ چوہدری شجاعت کا ہٹایا گیا تھا تو اب کیا فرق ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’پہلے پارٹی کی سی ڈبلیو سی نے ایک قرارداد کے ذریعے ہٹایا تھا۔ کیونکہ پارٹی یہ سمجھتی تھی کہ چوہدری شجاعت اب پارٹی چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ اس پر الیکشن کمیشن کا سٹے آرڈر ہے اب ہم نے ہٹایا نہیں صرف پارٹی کا الیکشن کرایا ہے اور یہ مکمل طور پر پارٹی آئین کے مطابق ہے۔ حکم امتناعی الیکشن پر نہیں تھا۔‘
    دوسری طرف طارق بشیر چیمہ، جو کہ اپنے آپ کو پارٹی کا اب بھی جنرل سیکرٹری سمجھتے ہیں، نے بتایا کہ ’یہ سب فراڈ ہوا ہے جو بھی لاہور میں چوری چھپے کیا گیا ہے۔

    ’جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف پارٹی کارروائی کرے گی۔ اجلاس سیکرٹری جنرل نے بلانا ہوتا ہے۔ الیکشن بھی سیکرٹری نے کال کرنا ہوتا ہے۔ یہ جو کچھ بھی ہوا ہے سب غیر قانونی ہے۔‘
    چوہدری برادران کے درمیان اختلافات گذشتہ برس اس وقت سامنے آئے جب چوہدری پرویز الہی نے پی ڈی ایم کے ساتھ متوقع الحاق چھوڑ کر تحریک انصاف کے وزیر اعلی کے امیدوار کے طور پر سامنے آگئے۔ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک البتہ پی ڈٰی ایم میں حکومت میں وزیر بن گئے۔
    ایسی اطلاعات بھی آتی رہیں کہ چوہدریوں کے خاندان میں تاریخ میں پہلی مرتبہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔ لیکن جب پرویز الہی وزیر اعلی بن گئے تو پھر ایک دوسرے کے بارے میں خیر سگالی کے پیغامات خبروں کی زینت بنتے رہے۔ ایسے میں یہ قیاس آرائیاں جنم لیتی رہیں کہ یہ لڑائی محظ ’نورا کشتی ‘ ہے۔
    ان قیاس آرائیوں کو کبھی بھی رد نہیں کیا گیا۔ ق لیگ کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سینئر صحافی لیاقت انصاری کہتے ہیں کہ ’عملی طور پر پرویز الہی نے پارٹی ہائی جیک کر لی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ یہ کوئی نورا کشتی ہے۔ چوہدری شجاعت تو صرف علامتی سربراہ ہیں۔ آج وہ پرویز الہی کی ہاں میں ہاں ملا دیں تو لڑائی ختم ہو جائے گی۔ جتنا میں چوہدریوں کو جانتا ہوں میرا نہیں خیال کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہورہا ہے۔ یہ پارٹی کے اندر اقتدار کی پوری جنگ ہے۔‘
    سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ چوہدریوں کی سیاست ہمیشہ مصالحت کے گرد رہی ہے اس لیے اب بھی اس بات کے چانسز ہیں کہ اگر ان کے مفادات اکھٹے ہو گئے تو یہ لڑائی ختم ہو جائے گی۔

  • ’پرویز الٰہی کو گرفتار کیا جاتا تو پنجاب ایسا نہ ہوتا،‘ فواد چوہدری کی اہلیہ کا جوابی وار

    ’پرویز الٰہی کو گرفتار کیا جاتا تو پنجاب ایسا نہ ہوتا،‘ فواد چوہدری کی اہلیہ کا جوابی وار

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے پروزیر الہی کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا۔‘
    اے آر وائی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران پرویز الہی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔
    حبا چوہدری نے کہا کہ ’ماضی میں پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج پنجاب ایسا نہ ہوتا۔ ہم پریشانی میں ہیں اور پرویز الٰہی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔‘
    حبا چوہدری نے بتایا کہ گھر کے اسٹاف نے بتایا فواد چوہدری کو اٹھانے کے لیے 14 لوگ آئے تھے، شوہر کو تو معلوم ہی نہیں تھا کہ ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں، عدالت میں ان کو بتایا گیا کہ ان پر کون سی دفعات لگائی گئی ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ’میرے گھر لوگ بھیجے جا رہے ہیں یہ کیا طریقہ ہے، عدالت میں بھی لوگ بھیجے جا رہے تھے ہم نے کون سی دہشت گردی کی ہے۔‘
    دوسری جانب رات گئے پرویز الہی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے حوالے سے اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں۔ پرویز لہی نے ٹویٹ کی کہ ’آج تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں. فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں. میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔‘

    قبل ازیں پرویز الٰہی نے جمعرات کے دن میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’میں نے پی ٹی آئی والوں کو کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دو، اسمبلی مت توڑو، مگر میری بات نہیں مانی گئی۔‘
    انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم ایک سال تک مزید کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔‘
    ’لیکن خان صاحب کے ساتھ جو بیٹھنے والے لوگ تھے وہ پارٹی کو لے کر بیٹھ گئے، تین چار بندوں کی وجہ سے، ان میں سے ایک بے چارہ (فواد چودھری) جس کا مجھے بہت افسوس ہے اگر پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام بن جاتا اور شاید اسمبلیاں نہ ٹوٹتیں۔‘
    چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ قدرتی امر ہے کہ ن لیگ والے بھی یہ ہی چاہ رہے تھے کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔‘
    ’میں نے انہیں کہا کہ آپ کو 25 مئی یاد ہے، آپ پھر کیوں بار بار ان ہی لوگوں کو آزماتے ہیں جو پہلے ہی آزمائے ہوئے ہیں ایسا نہ کریں۔‘
    چودھری پرویز الٰہی کے مطابق ’ان لوگوں نے عمران خان کو غلط مشورے دیے اور آج اس فیصلے کا نتیجہ دیکھ لیں۔‘

  • علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

    علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

    برج حمل
    سیارہ مریخ، 21 مارچ تا20اپریل
    آپ کا سیارہ مریخ مسلسل کم زور(الٹا) رہنے کے بعد طاقت ور ہونے جارہا ہے ۔ کیریئر سے متعلق جاری خرابیوں کا اختتام ہونے جارہا ہے۔ سواری میں جو خرابی سمجھ میں نہیں آرہی تھی اب سمجھ میں آجائے گی، اگر کوئی الزام لگا تھا تو اس کے دباؤ سے نکلنے کا وقت آگیا ہے۔ پیر اور منگل دونوں ایام بہتر ہیں۔ نیا چاند پرانے دوست سے نیا تعاون پرانے مسائل کا حل نکال دے گا۔ آپ کی آمدن کا سیارہ اخراجات کے خانے میں منتقل ہورہا ہے۔ آپ کے ہاتھ سے کچھ لوگوں کا بھلا ہوتا نظر آتا ہے۔

    برج ثور
    سیارہ زہرہ، 21اپریل تا 20 مئی
    مکان، سواری اور کیریئر سے متعلق جاری مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ آپ کا پیسہ جو بیرون ملک لگایا تھا اس بارے میں جو الجھنیں تھیں وہ سلجھ سکتی ہیں۔ بیرون ملک سفر کے راستے میں حائل جو کاغذی الجھنیں تھیں، دور ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ کسی بزرگ کی صحت بھی ٹھیک ہوتی نظر آتی ہے لیکن دوستوں پر اندھا اعتماد بالکل نہ کریں، ورنہ دل ٹوٹ سکتا ہے۔

    برج جوزا
    سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
    گذشتہ دو ہفتوں میں اٹھائے گئے غلط اقدام کا اب احساس ہونے لگے گا یا ان کا خمیازہ بھی بھگتا پڑسکتا ہے یہ وقت ایسا ہے جو غلط فہمیوں کو دور کرسکتا ہے اور ممکن ہے کسی نے غلط بیانی کا سہارا لیا تھا تو اس کا بھی پردہ چاک ہوجائے گا لیکن ابھی آپ کو مسائل سے نکلنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ بیرون ملک سے منسلک افراد تازہ ہوا کا جھونکا آتا ہوا محسوس کریں گے جو اس سرد فضا کو بہار بناسکتا ہے۔

    برج سرطان
    سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
    شراکت داری میں جو الجھنیں سر اٹھا کے کانٹے کی طرح چبھ رہی تھیں ان کی نوک اب دور ہوتی نظر آتی ہیں۔ شریکِ حیات کو جو غلط فہمیاں دور لے گئی تھیں وہ دور ہوتی ہوئی اور دوریاں نزدیکیوں میں بدلتی نظر آتی ہیں۔ نیند جو خراب تھی اب کچھ پرسکون ہوجائے گی۔ وراثتی نیا فائدہ مل سکتا ہے کاروبار میں نئی راہ کھل سکتی ہے۔

    برج اسد
    سیارہ شمس، 24جولائی تا 23 اگست
    یہ نیا چاند شادی، تعلق اور شراکت داری کے مقام پر طلوع ہورہا ہے۔ نیا تعلق، نیا کام یا کوئی اجنبی شخص آپ کو نئی راہ سجھاسکتا ہے۔ اس سے متعلق جلد ہی آپ کچھ نفسیاتی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اعتماد کی فضا متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ گذشتہ کئی ایام سے جاری لوگوں کے منفی رویے ہیں۔ بہرحال یہ ایک معاون وقت ہے آپ قدم آگے بڑھاسکتے ہیں۔

    برج سنبلہ
    سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
    آپ کا سیارہ سیدھا ہوچکا ہے رفتار پکڑ چکا ہے لیکن یہ جہاں جس مقام پر ہے اس کا میزبان کم زور ہے اور جس مقام پر ہے اسے اولاد اور محبوب کا مقام کہا جاتا ہے۔ محبوب اور اولاد سے متعلق الجھنیں اگرچہ کافی حد قابو آچکی ہیں لیکن اس ہفتے 26 کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ صحت اور غلط قدم جیسے معاملات ذہنی الجھن بن سکتے ہیں۔ آپ کے وقار کے مقام پر مریخ بہتر ہوچکا ہے۔ الجھنوں سے آپ انوکھے طریقے سے نکلنے کا راستہ بنالیں گے۔

    برج میزان
    سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
    آپ کا سیارہ زہرہ اس ہفتے اپنے شرفی برج حوت میں داخل ہورہا ہے۔ ازدواجی امور میں ہم آہنگی اور خوشیاں آسکتی ہیں۔ آپ کا حلقۂ احباب بڑھ رہا ہے اور اس میں تیزی آرہی ہے۔ بیرون ملک سے رشتہ آسکتا ہے۔ ملک سے باہر جانے کے خواہش مند افراد اپنے معاملات میں مثبت پیش رفت ہوتی ہوئی دیکھ سکیں گے۔ اولاد کی خوشیاں مل سکتی ہیں۔ بزرگوں سے جو شکایت تھی وہ دور ہوجائے گی اور خدا سے دوری کا جو دور تھا وہ ختم ہوجائے گا۔

    برج عقرب
    سیارہ پلوٹو، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
    ہفتے کی ابتدا ہی نیا چاند آپ کے مکان میں طلوع ہورہا ہے، جہاں سورج کے ساتھ زحل بھی ہے بیرون ملک /شہر یا رہائش تبدیل کرنے کی ضرورت یا مجبوری ہوسکتی ہے۔اچانک ایسا قدم اٹھانے کا ارادہ کرسکتے ہیں جو دوسروں کو حیرت میں ڈال دے۔ اس معاملے میں جو بھی قدم اٹھائیں سوچ سمجھ کے اٹھائیں، ہوسکتا ہے کچھ قریبی افراد آپ کے ارادے اور قدم سے نالاں ہوجائیں۔

    برج قوس
    سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
    طالع کا مالک مشتری پانچویں اور پانچویں کا مالک سیارہ ساتویں یعنی محبت کا سیارہ متحرک ہورہا ہے، لیکن ساتویں کا مالک تعاون کرنے کے خیال میں نہیں ہے۔ دوسری شادی کے خواہش مند افراد فیملی سے مخالفت کا سامنا کرسکتے ہیں یا اگر رشتہ طے تھا تو اس میں غلط فہمیوں کا طوفان اس رشتے کی بنیادیں ہلاسکتا ہے۔ 26 تاریخ کو کوئی غلط قدم اٹھ سکتا ہے محتاط رہیں۔ اس ہفتے قریبی سفر بھی ہوسکتا ہے۔

    برج جدی
    سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
    یہ ہفتہ بہت شان دار ہوسکتا ہے۔ آپ کی جیب میں شمس، زحل، زہرہ اور قمر ملاقات کررہے ہیں۔ یہ آمدن میں واضح بڑی خوش حالی کو ظاہر کررہے ہیں۔ لاٹری جیسی کوئی مالی آمدن ہوسکتی ہے۔

    مکان کی تبدیلی کا امکان پیدا ہورہا ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں سے جاری خرابیاں ایک ایک کرکے دور ہورہی ہیں۔ بزرگوں کا تعاون حاصل رہے گا دوردراز سے کوئی بزرگ ملنے کے لیے آسکتا ہے۔

    برج دلو
    سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
    وراثتی نقصان ہوتے ہوتے امید ہے بچ گیا ہوگا، کیوںکہ آپ کا مقدر کا سیارہ مسلسل آپ کو سعد روشنی دیتا رہا ہے، بلکہ اس ہفتے آپ کی جیب کو وزنی بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ایسا اس ہفتے کے ابتدائی دو ایام ہی میں ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ آپ کا ازدواجی تعلق پہلے سے زیادہ رومان پرور ہوسکتا ہے۔ بچوں کے حوالے سے کچھ ذہنی الجھن ہوسکتی ہے۔ پرانا دوست ملنے آسکتا ہے یا بعد مدت اس سے رابطہ ہوسکتا ہے۔

    برج حوت
    سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
    آپ کے ہاتھ کئی لوگوں کا بھلا ہوتا نظر آتا ہے۔ فلاحی کاموں میں آپ لوگوں کی مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ مشتری آپ کی جیب میں آچکا ہے۔ دوہرا مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس ہفتے کچھ غیرضروری اخراجات بھی ہوسکتے ہیں۔

    آپ کا تیسرے اور آٹھویں کا مالک شرفی حالت میں آرہا ہے۔ بہن بھائی کے ساتھ وراثتی امور پر مذاکرات کام یاب ہوسکتے ہیں۔

  • جمائما نے اپنی فلم میں عمران خان کی بھانجی کا کونسا ڈائیلاگ شامل کیا ہے؟

    جمائما نے اپنی فلم میں عمران خان کی بھانجی کا کونسا ڈائیلاگ شامل کیا ہے؟

    لندن: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم ’whats love got to do with it‘ میں سابق شوہر کی بھانجی کے کہے ہوئے جملے شامل کیے ہیں۔

    جمائما نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم میں عمران خان کی بھانجی کے کہے ہوئے جملوں کو بطورِ ڈائیلاگ استعمال کیا ہے جس سے وہ ماضی میں بےحد متاثر ہوئی تھیں۔

    ’جب میرے والدین نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے سب لڑکوں میں سے کون سا لڑکا سب سے زیادہ پسند آیا ہے۔ تو میں نے کہا نہیں! آپ انتخاب کریں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ اگر یہ فیصلہ غلط ثابت ہو تو میں کسی کو قصوروار ٹھہرا سکوں۔‘

    یہ جملے عمران خان کی بھانجی کے ہیں جو انہوں نے اپنی شادی سے قبل اپنے والدین کو کہے تھے، جمائما کی فلم ’whats love got to do with it‘ کی کہانی اس ہی ڈائیلاگ کے گرد گھومتی ہے یعنی فلم میں پاکستان میں روایتی انداز سے کی جانے والی ارینج میریج رسم و رواج اور رہن سہن کو دکھایا گیا ہے۔

    جمائما کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ جب عمران خان کی بھانجی سے یہ جملے سُنے تو یہ ناصرف ان کیلئے دلچسپ تھے اور وہ ان سے محظوظ ہوئیں بلکہ یہ ان کو ہمیشہ یاد بھی رہے اور یہی وجہ ہے کہ اب یہ اُن کی نئی فلم کا حصہ ہیں۔

    جمائما کی فلم کی کہانی برطانیہ کی کثیر الثقافتی کمیونٹی میں ارینج میریجز اور پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی ہے جمائما کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں گزرے ہوئے وقت کی وجہ سے اس فلم کی کہانی اور کرداروں کو لکھنے میں بےحد مدد ملی۔

    جمائما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ارینج میرج کو سالوں کامیاب اور خوشحال دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئیں کیونکہ برطانیہ میں شادی کا رواج اس سے بلکل مختلف ہے۔

    ہالی ووڈپروڈیوسر اور رائٹر جمائما نے اس فلم کو اپنے پرانے دوست یعنی پاکستان کیلئے لکھا ہوا ایک محبت بھرا خط قرار دیا ہے۔ جمائما نے اپنی نئی فلم ’whats love got to do with it‘ کو جلد پاکستان میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

    یاد رہے کہ مزکورہ فلم کو برطانیہ سمیت کئی ممالک میں فلم اگلے ماہ نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا فلم میں پاکستان کی اداکارہ سجل علی جبکہ بھارتی اداکارہ شبانہ عظمیٰ سمیت برطانوی فنکاروں نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

  • محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

    محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

    کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے ضلع کمیاڑی میں پراسرار بیماری سے ہلاک ہونے والے 18 افراد کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔

    کماڑی کے محمد علی گوٹھ میں 18 اموات ہوئیں جس کے بعد محکمہ صحت اور ڈی ایچ او کیماڑی کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا۔

    ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اموات 16 دنوں میں ہوئیں، مرنے والوں میں بچوں سمیت تمام عمر کے افراد شامل ہیں اور متوفیوں میں موت کی علامات میں بخار، گلے کی سوزش، سانس لینے میں تکلیف پانچ سے سات دن تک برقرار رہی۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق البتہ کسی جسم پر کوئی نشانات نہیں ملے جس کا مطلب ہے کہ مرنے والے بچوں اور دیگر افراد کو خسرہ نہیں، مقامی لوگوں کے مطابق ہوا میں شدید بدبو ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ اموات کسی کیمیکل کے فضاء میں شامل ہونے کے بعد پھیپھڑوں کے متاثر ہونے سے ہورہی ہیں، علاقے میں متاثرہ افراد کو نمونیہ سمیت پھیپھڑوں کے مرض کی ادویات دی جارہی ہیں۔

  • پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب کی 11 اور خیبرپختونخوا کی 14 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والی نگراں کابینہ میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا کی 14 رکنی نگراں کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاورمیں حلف اٹھایا۔ نگراں کابینہ کے ارکان میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، بخت نواز، فضل الٰہی، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ اور ریٹائرڈ جسٹس ارشاد قیصر شامل ہیں۔

    یہ پیشرفت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پنجاب میں 9 سے 13 اپریل اور کے پی میں 15 اور 17 اپریل کے درمیان انتخابات کرانے کی سفارش کے بعد سامنے آئی ہے۔

    ای سی پی کی یہ ہدایت 21 جنوری کو محمد اعظم خان کی کے پی کے نگراں وزیر اعلیٰ اور سید محسن رضا نقوی کی 22 جنوری کو پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر تقرری کے کچھ دن بعد سامنے آئی ہے۔