Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1709 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کل اہم تقریب ہو گی

    میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کل اہم تقریب ہو گی

    (سنگ میل نیوز )صوبہ بھر کے میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو کل انعامات سے نوازا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کیلئے 25 کروڑ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں،نوے شاہرائے قائداعظم میں وزیر اعلی کیجانب سے کل میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب ہوگی۔

    تقریب کے دوران گذشتہ چار سالوں کے پوزیشن ہولڈرز کو سکالرز شپس اور میڈلز دیئے جائیں گے۔تقریب ایوان وزیر اعلی میں منعقد  کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چار سال قبل پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ہونے والی سرکاری تقریب ختم کر دی گئی تھی۔

  • گلوکار راحت فتح علی خان کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

    گلوکار راحت فتح علی خان کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

    (ویب ڈیسک)معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 27 ویں برسی کے موقع پرفیصل آباد میں ان کی قبر پر حاضری دی ہے

    ۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے

    جس میں راحت فتح علی خان کو بیٹے شازمان علی خان اور دیگر کے ساتھ نصرت فتح علی خان کی قبر پر چادر چڑھا کر پھول ڈالتے اور دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی 27ویں برسی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ دن میرے اور گھر والوں کے لیے سب سے افسوس ناک دنوں میں سے ایک تھا۔

  • تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم منتخب

    تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم منتخب

    (سنگ میل نیوز) تھائی لینڈ کی پھیو تھائی پارٹی کی رہنما پیتونگاترن شیناوترا وزیراعظم بن گئیں، شیناوترا کو ملک کی سب سے کم عمر وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پھیو تھائی پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے بعد شیناوترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر نوجوان وزیرِاعظم منتخب ہوگئی ہیں،

    شیناوترا تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم سریتا تھاویزن کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں،

    سریتا کو چند روز قبل عدالت نے غلط تقرری پر عہدے سے برطرف کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ شیناوترا اِنگ کے نام سے مشہور ہیں،

    وہ بزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جب کہ وہ اس منصب پر فائز ہونے والی خاندان کی تیسری شخصیت ہیں،

    شیناوترا کو وزیراعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ کی 493 نشستوں میں سے 314 نشستیں درکار تھیں۔

    سابق تھائی وزیراعظم سریتا تھاویزن اور فوج کے درمیان ایک طویل رصے تک کشیدگی بھی رہی ہے، انہوں نے ملک میں 2006 کی فوجی آمریت کے بعد کئی سال جلا وطنی کاٹی

    اور گزشتہ برس ہی ملک واپس لوٹے تھے، اس کے بعد انہوں نے صٓدرکا عہدہ سمبھالا لیکن چند روز قبل عدالت نے غلط تقرری پر انہیں عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد شینا واترا کو وزیرِاعظم منتخب کیا گیا ہے۔

  • رومانوی فلموں کے لیے مشہور شاہ رخ خان کو رومانوی فلمیں کیوں پسندنہیں؟

    رومانوی فلموں کے لیے مشہور شاہ رخ خان کو رومانوی فلمیں کیوں پسندنہیں؟

    (سنگ میل نیوز )رومانوی فلموں کے لیے مشہور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کورومانوی فلمیں پسندنہیں بلکہ وہ ٹام کروز کی ایکشن فلمیں شوق سے دیکھتے ہیں،

    شاہ رخ خان نے یہ انکشاف کرکے مداحوں کوحیران کردیا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے،

    رب نے بنادی جوڑی اور کچھ کچھ ہوتا ہےسمیت کئی رومانوی فلمیں کی ہیں تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے کنگ نے انکشاف کیاہے

    کہ انہیں رومانوی فلموں کی بجائےہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی ایکشن فلمیں پسند ہیں،انہوں نے ٹام کروزکی فلمیں دیکھ کر محسوس کیاہے کہ انہوں نے کوئی بھی ایکشن فلم نہیں کی .

    اس لیے فلم جوان اور پٹھان میں بطور ایکشن ہیرو کام کیا۔ شاہ رخ خان نے مزید کہاکہ میں کوئی ایک خاص طرح کی فلم دیکھنا پسند نہیں کرتا،

    مجھے ایکشن فلمیں دیکھنے کا شوق ہے اور رومانوی فلمیں بہت کم پسند ہیں،اس کے علاوہ سائنس اینڈ فکشن فلمیں،

    ہیومن ڈرامہ اور کارٹونز فلمیں بھی پسند ہیں۔ شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی فلم “کنگ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی عکس بندی کا آغاز لندن میں ہو چکا ہے۔

  • پنجاب حکومت نے تنخواہوں پربھاری ٹیکس لگا دیا

    پنجاب حکومت نے تنخواہوں پربھاری ٹیکس لگا دیا

    (سنگ میل نیوز ) غریب عوام پر پنجاب حکومت نے ایک اور بوجھ ڈال دیا،

    تنخواہوں پر نیا بھاری ٹیکس عائد۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی سے دوچار غریب عوام پر پنجاب حکومت نے ایک اور بم گرادیا،

    پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے،

    پروفیشنل ٹیکس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا۔

    پنجاب کی تمام کمپنیزکو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا گیا ہے،

    پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پرکاروائی کی جائے گی،

    کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسرپروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروائےگا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ1977 میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی،

    لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی  افرا اور شاہ رخ  نے راہیں جداکرلیں

    ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی افرا اور شاہ رخ نے راہیں جداکرلیں

    (سنگ میل نیوز )معروف ڈیجیٹل کری ایٹرجوڑی افرا اور شاہ رخ نے راہیں جداکرتے ہوئے طلاق کااعلان کردیا۔

    افرا اور شاہ رُخ کاشمار انٹرنیٹ کی دنیاکی خوبصورت جوڑی میں ہوتاہے لیکن گزشتہ کئی روز سے افرا اپنے شوہر شاہ رخ کے بغیر کانٹینٹ شیئر کر رہی تھیں

    جبکہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سےشاہ رخ کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کردی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیاپر ان کے بارے میں چہ میگوئیاں ہورہی تھیں،

    اب افرا نے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

    افرا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں نے اور شاہ رخ نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ فیصلہ بہت مشکل تھااور مجھے اس فیصلے کے منفی اثرات سے نکلنے میں کافی وقت لگا ہے،

    میں یہاں اس فیصلے کی تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہوں گی۔ افرا نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ ہم نے بہت اچھا وقت ساتھ گزارا اور میں اُس وقت کے لیے بہت خوش ہوں،

    اب ہم نے اکیلے رہنے میں اپنی خوشی ڈھونڈ لی ہے،افرا نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہِ مہربانی دل دُکھانے والے سوالات سے اجتناب کریں۔

  • اشیا کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،بھاری سامان ضبط

    اشیا کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،بھاری سامان ضبط

    (سنگ میل نیوز)ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات ،سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    4 اگست سے 11 اگست کے دوران ملک بھر سے 41.4 میٹرک ٹن چینی، 365.2 میٹرک ٹن کھاد، 345.15 میٹرک ٹن آٹا،31ہزار 9سو 51 سگریٹ کے سٹاکس،

    641 کپڑے کے تھان اور 0.13 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔ متعلقہ اداروں نے کوئٹہ سے 4720 ، پشاور سے25ہزار 1سو 25 اور کراچی سے 1706 اور ملتان سے 400 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کئے ،

    کراچی سے 18 کپڑے کے تھان ، ملتان سے 345 میٹرک ٹن آٹا اور 333.3 میٹرک ٹن کھاد جبکہ کوئٹہ سے 26.90 میٹرک ٹن کھاد ضبط کر لی۔

    آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیا کی سمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔ متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کیلئے اسمگلنگ کیخلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

  • چہلم حضرت امام حسینؓ،10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

    چہلم حضرت امام حسینؓ،10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

    (سنگ میل نیوز)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل کی جائے گئی،

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا،مراسلے میں جلوس اور مجالس کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی، راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل سروس جزوی بند ہوگی،

    لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی، امن و امان کے قیام کے لیے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہوا تو مزید ٹیکس لگے گا،آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا

    ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہوا تو مزید ٹیکس لگے گا،آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا

    (سنگ میل نیوز )ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہوا تو مزید ٹیکس لگے گا،آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کردیا ۔

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے ٹیکس وصولی کا ہدف 60 ارب روپے کے مارجن سے پورا نہیں کی

    ا تو پھر ٹیکس مشینری کو موجودہ مالی سال کے دوران ایک ہنگامی منصوبہ نافذ کرنا ہوگا۔ نئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی تعیناتی کے بعد ایف بی آر میں گارڈز کی تبدیلی کے ساتھ ان کا پہلا چیلنج

    رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے لیے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنا ہوگا ورنہ منی بجٹ آنے کا امکان ہے۔

    ایف بی آر کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین نے اپنی ٹیم کی تشکیل شروع کردی ہے اور BS-21 کے ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر آئی آر پالیسی مقرر کر دیا ہے،

    ڈاکٹر حامد عتیق سرور جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے، ڈیپوٹیشن سے واپس آئے اور اب ممبر آئی آر پالیسی مقرر کر دیے گئے، آنے والے دنوں میں ایف بی آر میں کچھ اور تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔

    ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا آمنہ فیض بھٹی (ان لینڈ ریونیو سروس/BS-20) کو ممبر آئی آر پالیسی سے تبدیل کرکے کمشنر آئی آر (اپیلز-I) لاہور تعینات کردیا گیا ہے،

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی حکام کو بتائے گئے ہنگامی منصوبے پر عمل درآمد واضح طور پر ظاہر کرتا ہے

    کہ حکومت کو رواں مالی سال میں منی بجٹ لانا ہو گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ٹیکس وصولی کے ہدف کے تحت ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے لیے 2652 ارب روپے جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

  • قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنایاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سےمتعلق کیس کا فیصلہ آج سنایا جائےگا۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ میں این اے79 گوجرانوالہ تھری، این اے 81 گوجرانوالہ فائیو اور این اے 154 لودھراں کے مختلف پولنگ اسٹیشنزمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق اپیلوں پرسماعت ہوئی تھی۔

    ان حلقوں سے سنی اتحاد کونسل کے احسان اللہ ورک، چوہدری بلال اعجاز اور رانا محمد فراز نون منتخب ہوئے تھے تاہم تینوں سیٹیں مسلم لیگ ن کو ملنے امکان ہے۔