جی میل میں ایک کارآمد نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے اس میں مطلوبہ مواد یا ای میلز ڈھونڈنا آسان ہو جائے گاگوگل کی ای میل سروس کی اینڈرائیڈ ایپ میں نئے سرچ فلٹرز کا اضافہ کیا جارہا ہےسرچ فلٹرز کے ذریعے صارفین کے لیے ای میلز کو ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا کیونکہ انہیں Most recent اور Most relevant آپشنز دستیاب ہوں گےاینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق جب یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا تو انہیں کسی چیز کو سرچ کرنے پر کمپنی کی جانب سے ایک پوپ اپ وضاحت کے ذریعے بتایا جائے گا کہ یہ فیچر کس طرح ان کے لیے مددگار ثابت ہوگا
Category: دلچسپ و عجیب
-

10 سال میں ایک بار کھلنے والے پھول کو سونگھنے کیلئے ہزاروں افراد جمع
کیا کوئی مردہ چوہے کی بو سونگھنا پسند کرے گا؟ کم از کم آسٹریلیا میں ہزاروں افراد اس مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں آسٹریلیا کے شہر جیلانگ میں ٹائٹن اروم نامی ایک غیر معمولی پھول کھلا ہے اور اسے دیکھنے اور سونگھنے کے لیے ہزاروں افراد قطاریں لگائے کھڑے ہیں اسے مردہ پودا بھی کہا جاتا ہے جس میں سے ایسی بو خارج ہوتی ہے جیسے متعدد چوہے مرے ہوئے ہوں جبکہ کچھ افراد اسے پیروں کی بو سے بھی تشبیہ دیتے ہیں یہ پھول 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے اور کھلنے کے 48 گھنٹے بعد مر جاتا ہےیہ دنیا کا ایک تنے والا سب سے لمبا پودا ہے جس پر ایک پھول کھلتا ہے اور اس کی کوئی اور شاخ نہیں ہوتی یہ پودا بنیادی طور پر انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے تعلق رکھتا ہے جو بظاہر ایک پھول نظر آتا ہے مگر یہ حقیقت میں پھولوں کا ایک گچھا ہے
-

یوٹیوب میں ایسی تبدیلی جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل دے گی
یوٹیوب میں ایسی تبدیلی کی جارہی ہے جس کو بیشتر صارفین نے بدترین قرار دیا ہےاینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی موبائل ایپ میں یہ تبدیلی کی جا رہی ہے جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گی واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں ویڈیوز دیکھنے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا تھا اور اس میں ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے swipe up کیا جاتا ہےٹک ٹاک سے متاثر یوٹیوب شارٹس میں بھی اسی انداز کو اپنایا گیا مگر اب گوگل کے اس پلیٹ فارم کی دیگر horizontal ویڈیوز میں اسکرولنگ کے لیے بھی اس طریقہ کار کو اپنایا جا رہا ہے
-

نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق
کراچی- نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جناح اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اسپتال میں 3 سال کی بچی مردہ حالت میں لائی گئی، بچی کو اختر کالونی میں قائم نجی اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگایا گیااسپتال انتظامیہ کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچی کو بخار کی شکایت پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، بچی کو انجیکشن لگنے کے بعد خون جمنے سے جسم میں سوجن شروع ہوئی جس سے اس کی موت واقع ہوئی
-

خاتون اس لاٹری ٹکٹ سے 27 کروڑ روپے جیتنے میں کامیاب جسے وہ بھول چکی تھی
ایک خاتون نے اس لاٹری ٹکٹ پر 10 لاکھ ڈالرز (27 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) جیت لیے جسے وہ خریدنے کے بعد بھول گئی تھی یہ دلچسپ واقعہ امریکی ریاست الینواس میں سامنے آیا جہاں اس خاتون نے اکتوبر 2024 میں سپر مارکیٹ سے ایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا تھاخاتون (ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کا لاٹری ٹکٹ خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ اسے خریدنے کے بعد پرس میں ڈال کر بھول گئیں خاتون نے الینواس لاٹری پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘اپنی آنٹی کے جاتے ہوئے میں نے سپر مارکیٹ میں شاپنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہاں سے باہر نکلتے ہوئے لاٹری ٹکٹ خرید لیا’20 اکتوبر کو انعام جیتنے والے لاٹری ٹکٹ کے نمبر جاری کیے گئے اور خاتون کا ٹکٹ کا نمبر وہی تھا، مگر انہیں اس وقت علم نہیں ہواانہوں نے بتایا کہ ‘لاٹری ڈرا کے چند دن بعد میں نے اپنے پرس میں ٹکٹ کو دیکھا اور پھر لاٹری ایپ اوپن کرکے اپنے ٹکٹ کو اسکین کیا اور 10 لاکھ ڈالرز دیکھ کر دنگ رہ گئی’ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ایک بار پھر ٹکٹ کو اسکین کیا تاکہ مکمل یقین ہوسکے اور پھر 10 لاکھ ڈالرز لکھا آیا اور میں فوراً ہی رونے لگی’خاتون کے مطابق انعامی رقم سے انہیں زیادہ سفر کرنے کا موقع مل سکے گا
-

پنجاب میں دھند اور اسموگ کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار
لاہور- پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی مختلف ملکی اور غیرملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ ریل سروس بھی متاثر ہے فلائٹ شیڈول کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث آج بھی ملتان اور فیصل آباد کی 3 پروازیں متبادل منتقل کی گئیں اور2 منسوخ ہوگئیں جدہ ملتان کی غیر ملکی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں، دبئی ملتان کی نجی ائیرلائن کی پرواز کراچی میں اتارلی گئی جب کہ کراچی ملتان کی پرواز کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا اس کے علاوہ شارجہ فیصل آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز لاہور میں اتاری گئی جب کہ ملک بھر میں کل 36 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں دوسری جانب دھند اور اسموگ کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہےریلوے حکام کا بتانا ہےکہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی روانگی بھی 5 گھٹنے تاخیر کا شکار ہے جب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے
-

پی ٹی اے نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے
اسلام آباد- پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیےذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کےلیے کیا گیا ہےذرائع کا بتانا ہےکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہےذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی این کی رجسٹریشن کا آغاز کیا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی این رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں جب کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی این رجسٹرڈ کراچکی ہیں
وی پی این کیا ہے ؟
وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہےایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں -

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، گھر کی بالکنی میں کھڑی لڑکی گولی لگنے سے زخمی
کراچی- گلشن اقبال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گھر کی بالکنی میں کھڑی لڑکی گولی لگنےسے زخمی ہوگئی تفصیلات کےمطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود ضیاءکالونی بلاک سے شادی کی بارات جارہی تھی کہ اس دوران باراتیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گھر کی بالکنی میں کھڑی 20 سالہ سدرہ زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی گولی کا خول لگنے سے زخمی ہوئی، واقعے کے بعد دُلہے سلمان کو حراست میں لیا گیا تاہم دُلہے کو بارات سے واپس آکر پیش ہونے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا گیا
-

سیریز کا فیصلہ کن معرکہ-نسیم اور شاہین نے آسٹریلیا کے 3 کھلاڑیوں کو 56 رنز پر پویلین لوٹا دیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہےپاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلوی ٹیم کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے
-

شدید دھند اور اسموگ کے باعث موٹر ویز بند، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق
شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی ہےگوجرہ میں اسموگ کے باعث ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ماں اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئےبھکر کے ایم ایم روڈ پربس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکر اگئی ریسکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں 2 مسافر جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے،
