پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے دلہن بنی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کردی جس نے ان کے مداحوں کو بے چین کردیاوینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا، اداکارہ نے اس کے ساتھ اسٹوری میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا ہےدوسری جانب شہریار نامی شخص نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہےواضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ شادی کرنے والی ہیں اور اپنے دلہے کا چہرہ جلد سامنے لے آئیں گی
یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی
Category: دلچسپ و عجیب
-

کیا وینا ملک نے دوسری شادی کرلی؟ اداکارہ کی نئی تصویر نے مداحوں کو بے چین کردیا
-

شادی میں صرف 5 مہمانوں کی شرکت، جوڑے کا یادگار دن ڈراؤنا خواب بن گیا
شادی بیاہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس کے لیے دلہا دلہن سمیت ان کے گھر والے کچھ مہینے پہلے سے ہی تیاریوں کا آغاز کردیتے ہیں جب کہ تقریب میں رشتہ داروں سمیت دوستوں اور ملنے جلنے والوں کو مدعو کیا جاتا ہےتقریب میں بڑی تعداد میں مہمان شرکت کرتے ہیں لیکن کیا کبھی ایسا تصور میں بھی کسی نے سوچا ہوگا کہ شادی میں مہمان شرکت ہی نہیں کریں گے؟امریکی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی ایک ٹک ٹاکر کالینا میری نے اپنی شادی کے موقع پر ہونے والے ایک انتہائی ناخوش گوار تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا
کالینا نے ٹک ٹاک پر اپنی شادی کی ایک ویڈیو شیئر کی جو چند لمحات میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی وائرل ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو اپنے شوہر شین اور بیٹے کے ہمراہ ایک ایسے بڑے شاندار شادی ہال میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو تقریباً خالی ہےاُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ہماری اپنی شادی کی تقریب میں انٹری کی ویڈیو ہے جس میں صرف 5 مہمانوں نے شرکت کی، میرا خواب تھا کہ جب میری شادی ہال میں انٹری ہو تو لوگوں کا ایک ہجوم ہمارا خوشی سے استقبال کرے لیکن اس کے برعکس میری شادی کی تقریب میں صرف 5 لوگ تھےاُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ یہ ویسی شادی کی تقریب نہیں تھی جس کا میں نے تصور کیا تھاکالینا اور شین پچھلے 9 سال سے ساتھ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے، اس جوڑی نے ایک شاندار تقریب میں اپنے دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کرنے کا خواب دیکھا تھا -

نیٹ میٹرنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی، نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد-نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو نیٹ میٹرنگ قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےنیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی، کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا احکامات پر 2 بار جواب بھی پیش کیا گیا جس پر کے الیکٹرک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے کر شوکاز جاری کیا جائے گا
-

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اہم پیشرفت، ایف آئی اے نے رپورٹ پیش کردی
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اہم پیشرفت کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردی رپورٹ میں سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی اور ایس ایس پی اسد چوہدری سمیت 10 اہلکاروں کو روپوش قرار دیا گیا ہےرپورٹ کے مطابق روپوش اہلکاروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں اب تک اس کیس میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں جبکہ ملزمان کی فون کالز کے ریکارڈ کا تجزیہ ہونا باقی ہے، کیس کی مزید سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں 16 نومبر کو ہوگی خیال رہے کہ 18ستمبر 2024 کی رات سندھڑی پولیس نے مبینہ مقابلے میں عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹرشاہنواز کی ہلاکت کا دعوٰی کیا تھابعد ازاں میرپورخاص میں توہین مذہب کےمبینہ الزام میں گرفتار ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ سندھڑی تھانےمیں درج کیا گیا تھا جس میں قتل، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی تھیں
-

واٹس ایپ چیٹس کے لیے کارآمد فیچر صارفین کو دستیاب
واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہےمگر میٹا کی زیرملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہےجی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہےWabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے بیٹا ورژن میں تصاویر کی شیئرنگ کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہےرپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی جانب سے بیک وقت متعدد تصاویر کو سلیکٹ کرنے کا عمل آسان بنایا جا رہا ہےابھی جب آپ اپنے کسی دوست یا رشتے دار کو تصاویر بھیجنا چاہتے ہیں تو ایک، ایک کرکے میڈیا فائل سلیکٹ کرنا پڑتی ہےجب کسی تصویر کو سلیکٹ کیا جاتا ہے تو ایڈٹ اسکرین اوپن ہو جاتی ہے جس سے اس وقت جھنجھلاہٹ ہوتی ہے جب آپ فوری طور پر متعدد تصاویر سلیکٹ کرکے بھیجنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب اس کا حل کمپنی کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہےاس تبدیلی کے بعد جب کسی تصویر کو سلیکٹ کیا جائے گا تو ایڈیٹنگ اسکرین کی بجائے چیٹ اسکرین اوپن ہو جائے گی جہاں مزید تصاویر کو سلیکٹ کرنے کا آپشن موجود ہوگا
-

کیا اس تصویر کو دیکھ کر بتاسکتے ہیں کہ یہ کس جاندار کی آنکھیں ہیں؟
کیا آپ اوپر موجود تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ کس جاندار کی آنکھیں ہیں؟جی ہاں واقعی یہ ایک جاندار کی آنکھیں ہیں اور اسے ایک فوٹوگرافر راکیل مورے نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اگر آپ کو اندازہ نہیں ہوسکا تو جان لیں کہ یہ ہمپ بیک وہیل کی آنکھیں ہیں تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس وہیل کی نیلی آنکھیں کتنی خوبصورت اور منفرد ہیں اس تصویر کو 6 اکتوبر 2024 کو تاہیٹی کے قریب راکیل مورے نے کھینچا تھاوہیل کی آنکھوں کے گرد ایک قسم کی چربی کی موٹی تہہ موجود ہے جو درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا کام کرتی ہے فوٹوگرافر کے مطابق وہیل کی عمر 3 سے 4 سال تھی اور اس تصویر کو کھینچے جانے کے 2 دن بعد وہ ایک بحری جہاز سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئی انہوں نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘وہیل سے اس قسم کے تعلق کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا اور یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت تجربہ تھا
-

نشتر اسپتال کی مشین پر ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کرنے سے مزید 30 مریض ایڈز میں مبتلا
ملتان کے نشتر اسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا ہوگئےنشتر اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال کےڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کاڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیااسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا جب کہ واقعے کی تفتیش کیلئےانکوائری کمیٹی بنادی گئی ہےاسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ممکن ہےکسی مریض نے باہرسے خون لگوایا ہو اور ایڈزکے جراثیم اس میں منتقل ہوگئے ہوں
-

’جرائم پیشہ افراد سکیورٹی گارڈز بن گئے ہیں‘ کراچی پولیس چیف کا اظہار تشویش
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سکیورٹی گارڈز بن گئے ہیں اور یہ ایک نیشنل کنسرن بن گیا ہےکراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، سکیورٹی کمپنیز کے مالکان نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ان کیخلاف کرمنل ایکٹ کا مقدمہ بنایا جائے گاجاوید عالم اوڈھو کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی جانب سے چائنیز قونصل خانے کے اطراف لگنے والے آٹھ جدید کیمروں کے پراجیکٹ کا افتتاح کرنے کیلئے بوٹ بیسن تھانے پہنچے اور مانیٹر نگ روم کا جائزہ لیااس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی گارڈز اور کمپنیز کا معاملہ اس وقت ہمارا نیشنل کنسرن ہے، سکیورٹی گارڈز کے حوالے سے ہوم ڈپارٹمنٹ قانون سازی کرنے جا رہا ہے جس کے بعد بہت سی باتوں پر ایکشن لینے کے قابل ہو جائیں گےانہوں نے کہا کہ کرمنلز سکیورٹی گارڈ بن گئے ہیں، اسپیشل برانچ، آئی بی اور دیگر ایجنسیوں نے اس حوالے سے ورکنگ شروع کردی ہے، سکیورٹی کمپنیوں کے مالکان نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو کرمنل ایکٹ کا مقدمہ ان پر درج کریں گےایڈیشنل آئی جی کا مزید بتانا تھا کہ کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ اور اسلحے کی نمائش پر ہمارا سخت ایکشن جاری ہے، ایک ہفتے میں لگ بھگ 6 ہزار چالان کئے گئے ہیں جبکہ 940 کے قریب مقدمات درج کرکے ہم نے گاڑیاں ضبط کیں اور لوگ گرفتار کئے
-

ملک میں سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا
کراچی- ملک میں سونی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 31 ہزار911 روپے ہوگئی عالمی بازار میں سونے کی قیمت 77 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 593 ڈالر فی اونس ہے
-

ماہرین نے اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کے درست مقام کو تلاش کرلیا
ماہرین آثار قدیمہ نے عراق میں اسلامی تاریخ کی ایک اہم ترین جنگ کے درست مقام کو شناخت کیا ہےبرطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی اور عراق کی القادسیہ یونیورسٹی کے ماہرین نے امریکی جاسوس سیٹلائیٹس کی ڈی کلاسیفائی تصاویر کے ذریعے اس مقام کو شناخت کیاانہوں نے جنگ قادسیہ کے مقام کو دریافت کیا اور اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جاری کیے636 یا 637 عیسوی میں ہونے والی یہ اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ ہے جس کے بعد جزیرہ نما عرب سے باہر مسلمانوں کی فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا اور وہ ایران کی سرزمین کے مالک بن گئےیہ اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ ہے مگر اب تک اس کے درست مقام کا علم نہیں تھاتحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے تاریخی مقامات کا نقشہ بنانے پر کام کر رہے ہیں اور اس دوران یہ دریافت ہوئی انہوں نے آغاز میں کوفہ سے مکہ مکرمہ کے درمیان سفر کرنے والے عازمین کے راستے کا نقشہ تیار کیا اور اس کے لیے 1970 کی دہائی میں امریکی جاسوس سیٹلائیٹس کی کھینچی گئی تصاویر اور تاریخی مسودوں کو استعمال کیااس کام کے دوران انہیں احساس ہوا کہ وہ اسی طریقہ کار کے ذریعے جنگ قادسیہ کے مقام کی شناخت بھی کرسکتے ہیں ڈرہم یونیورسٹی کے ماہر ولیم ڈیڈمین نے بتایا کہ ‘مجھے لگا تھا کہ یہ کوشش کرکے اس مقام کو دریافت کرنے کا بہترین موقع ہے’سب سے پہلے انہوں نے نقشے پر تاریخی داستانوں میں بیان کیے گئے راستوں کے گرد دائرے بنائے اور پھر ان جگہوں کی سیٹلائیٹ تصاویر کا باریک بینی سے جائزہ لیاولیم ڈیڈمین نے بتایا کہ وہ داستانوں میں بیان کیے گئے ایک قلعے اور دیوار کو دریافت کرکے دنگ رہ گئے اور شروع میں انہیں یقین ہی نہیں آیا