سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری انجنینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان لازوال تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری انجنینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا طیارےکا دروازہ کھلنے سے پہلے ہم نے پاکستان کی محبت محسوس کی، ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں، ہمیں پاکستانی دوستی کی گرمجوشی کا احساس ہےسعودی وزیر کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کو کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہم ایک اور متحد ہیں، ہماری معیشت اور معاشرتی اقدار ایک ساتھ جڑی ہیں ان کا کہنا تھا ڈھائی ملین پاکسانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے پاک سعودی دوستی کے فروغ اور وسعت پر زور دیا ہے، ہم نے چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے کہا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو سنگل ونڈو بنائیں گے خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہمارے لیے اہم ہے آرمی چیف نے سعودی عرب کیلئے ریڈ ٹیپ کو ریڈ کارپٹ سے بدلنے پر زور دیا ہےسعودی وزیر کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ 27 ایم او یوز پر دستخط ہوں گے، پاکستان کے ساتھ ہاہمی تجارتی تعاون بڑھا ہے اور ہماری سرمایہ کاری تیزی سے بڑھی ہے پاک سعودی تعلقات کی طرح ہمارے معاشی تعلقات بھی لامحدود ہیں
Category: دلچسپ و عجیب
-

آسٹریلیا کی سرکاری ائیرلائن میں دوران پرواز فحش فلم چل گئی
آسٹریلیا کی سرکاری ائیر لائن قنطاس ائیر میں ایک گھنٹے تک چلنے والی فحش فلم سے جہاز میں موجود فیملیز مشکل میں آگئیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی سے ٹوکیو جانے والی قنطاس ائیر لائن کے مسافروں کو اس وقت ایک عجیب وغریب صورتحال کا سامنا رہا جب دوران پرواز اسکرین پر فحش فلم چل گئی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر مناسب واقعے کا ذکر ریڈٹ پر فلائٹ میں موجودمسافر کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے
ریڈٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک صارف نے بتایا کہ ’ وہ قنطاس ائیر کی فلائٹ میں سڈنی سے ٹوکیو جارہے تھے جس دوران پرواز میں فحش فلم اسکرین پر چل گئی، مسافروں کے پاس فلم کو تبدیل کرنے کا اختیار نہیں تھا اس لیے تکنیکی عملے کو فلم تبدیل کرنے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا لہٰذا بچوں کے ساتھ بیٹھے مسافروں کو فلائٹ میں آنکھیں بند کرنا پڑیں‘ -

ایک ایک انچ پر30 لاکھ جراثیم، بغیردُھلے تکیے غلاف اور بیڈ شیٹس کتنے نقصان دہ ہیں؟
کوئی بھی انسان جب کبھی تھکاوٹ سے چور ہوکر گھر پہنچتا ہے تو اسے سب سے پہلے اپنے بستر اور اس پر رکھے آرام دہ تکیے کی شدت سے طلب ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ تکیے اور بیڈ شیٹس کے غلاف کو ایک مقررہ وقت کے بعد نہ دھوئیں تو یہی غلاف اور تکیے آپ کے سکون کے بستر سے جراثیم کی آماجگاہ بن سکتے ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2013 میں بستر تیار کرنے والی امریکی کمپنی نے ایک جائزے کے بعد اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ’ ایک ہفتے سے بغیر دھلے تکیے کے غلاف پر فی مربع انچ تقریباً 30 لاکھ جراثیم موجود تھے جو اوسطاً ٹوائلٹ سیٹ پر موجود جراثیموں کی تعداد سے تقریباً 17 ہزار گنا زیادہ ہیں‘ تحقیق کے مطابق امریکا کے 41 فیصد لوگ روزانہ بغیر دھلے تکیے پر سوتے ہیں، یہ غفلت انہیں جِلدی الرجی اور سانس کی تکالیف جیسی بیماریوں کا شکار کرسکتی ہےلیکن تکیے کے غلافوں کی ایک سادہ سی دھلائی آپ کو ان تمام بیماریوں سے بچا سکتی ہے
-

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی
کراچی ملک میں دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 32 ہزار 393 روہے ہوگیا ہےدوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہو کر 2617 ڈالر فی اونس ہے
-

بھاری جرمانے کی ادائیگی کے بعد برازیل میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پابندی ختم
برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر عائد پابندی ختم کردی غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج الیگزینڈرا موریس نے ایکس پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ میں ایکس کی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دیتا ہوں رپورٹ کے مطابق ایکس پر پابندی ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایکس کی جانب سےلاکھوں ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کے بعد دیا گیا واضح رہے کہ برازیلین عدالت نے ایکس کے مالک ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ایلون مسک نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا
-

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ٹاپ تھری بیٹرز میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
آئی سی سی نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی رینکنگ میں ٹاپ تھری میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن ہےٹریوس ہیڈ 881 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو 807 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں تیسرا نمبر انگلینڈ کے فل سالٹ کا ہے جن کے 800 پوائنٹس ہیں، پاکستان کے بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبرپرآگئے اور ان کے 755 پوائنٹس ہیں ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے دوسرا نمبر ویسٹ انڈین بولر عقیل حسین اور تیسرا نمبر افغان اسپنر راشد خان کا ہےبھارت کے ارشدیپ سنگھ 8 درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبرپر آگئے، ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا 13 واں نمبر ہےٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کا پہلا نمبر ہے، بھارت کے ہاردیک پانڈیا چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں
-

سعودی وزیر سرمایہ کاری کل پاکستان آئیں گے، 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہےسنگ میل نیوز کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفلیح کل دو روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گےحکام کے مطابق سعودی وفد 11 اکتوبر کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا عسکری حکام سے بھی سعودی وفد کی ملاقاتیں 11 اکتوبر کو متوقع ہیں جب کہ اسی روز وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز بھی شیڈول ہیں
-

ہریانہ میں کانگریس کی شکست کے بعد بھارت میں ہر طرف جلیبی کا تذکرہ، ماجرا کیا ہے؟
نئی دہلی بھارت میں گزشتہ روز مقبوضہ جموں وکشمیر اور ہریانہ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کانگریس کی ہریانہ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ہر طرف جلیبی کا تذکرہ عام ہےبھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں ایگزٹ پولز کے برعکس کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بی جے پی نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر جلیبی ٹرینڈ کررہا ہے اور بھارتی ٹی وی چیلز پر بھی ہر طرف جلیبی کا تذکرہ عام ہےبھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہریانہ میں کانگریس کی شکست اور اپنی فتح کے بعد بی جے پی ہریانہ کے رہنماؤں نے راہول گاندھی کے لیے ایک کلو جلیبی ان کے دہلی آفس بھیجی ہے
-

امریکی حکومت گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے اس کے ٹکڑے کرنے پر غور کرنے لگی
امریکی محکمہ انصاف نے آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے کمپنی کے کچھ حصے فروخت کرنے کی سفارشات عدالت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کمپنی کے ٹکڑے کرنے پر مشتمل ان سفارشات کا مقصد گوگل کی اجارہ داری سے آن لائن سرچ مارکیٹ کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنا ہے اور اگر عدالت اس کی منظوری دیتی ہے تو یہ ایک تاریخی اقدام ہوگا 8 اکتوبر کو عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں محکمہ انصاف نے امریکی فیڈرل کورٹ سے درخواست کی کہ وہ الفابیٹ کو سرچ رزلٹس اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس پراڈکٹس کی تیاری سے متعلق ڈیٹا تک رسائی کا حکم دے
-

فیڈرل بی ایریا سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق ہوگئی
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے ریسکیو حکام کےمطابق بچی کی لاش ایف بی ایریابلاک 11میں گلی سے ملی اور بچی کی شناخت آمنہ دختر عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے بتایا کہ بچی صبح اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھےنکلی تھی، 7 بج کر 30 منٹ پربچی گھرسےکچھ فاصلے پرمردہ حالت میں ملی ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق بچی کےگلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسےگلا دبا کر قتل کیا گیا، گلی میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہے مگر پولیس دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے پولیس کے مطابق بچی 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی اور بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں
