Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 30 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں’براڈ بوائے‘ کے نام سے مشہور شہروز کاشف آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پر پہنچ گئے شہروزکاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ماؤنٹینئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا

  • پی ایس ایکس میں نئی تاریخ بن گئی، انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کرگیا

    پی ایس ایکس میں نئی تاریخ بن گئی، انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے آج ایک اور تاریخی حد عبور کر لی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے آغاز سے مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور انڈیکس 443 پوائنٹس کے اضافے سے 86 ہزار 107 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا گزشتہ روز 100 انڈیکس نے پہلے کاروبار کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی۔

  • ستمبر ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ رہا: یورپی یونین کلائیمٹ مانیٹر

    ستمبر ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ رہا: یورپی یونین کلائیمٹ مانیٹر

    پیرس-ستمبر رواں سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ رہا اور ستمبر میں دنیا بھر میں بارشیں بھی انتہائی ہوئیں اور تباہ کن طوفان بھی آئےمنگل کو یورپی یونین کے کلائیمنٹ مانیٹر نے کہا کہ عالمی طور پر یہ ریکارڈ گرم تر ین مہینہ ہے، رواں سال گرمی کی شدت گلو بل وارمنگ کے تناطر میں غیر معمولی رہی ہے، ستمبر میں دنیا بھر میں بارشیں بھی انتہائی ہوئیں اور تباہ کن طوفان بھی آئے، موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر درجہ حراست میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہےانہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں امسال درجہ حرارت اس سے دوسرے نمبر پر رہا

  • پانچ آئی پی پیز نے کنٹریکٹ ختم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیے

    پانچ آئی پی پیز نے کنٹریکٹ ختم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیے

    اسلام آباد- تازہ ترین منظرنامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں کے خاتمے کی دستاویزات پر ابتدائی دستخط کردیے ہیں ان مذکورہ آئی پی پیز کو اب سے کیپسٹی پیمنٹ نہیں دی جائے گی، ان مذاکرات کا حصہ رہنے والے ایک سینیر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اس طرح 300 ارب روپے کی دیوہیکل رقم 3 سے 10 برس کے دوران ان معاہدوں پر بچائی جائے گی تاہم کیپسٹی چارجز کی مد میں اور بجلی کی لاگت پر ماضی کے اخراجات ادا کیے جائیں گےاس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ پانچوں آئی پی پیز نے 40 ارب روپے کے سود کو بھی ختم کردیا ہے اور ایک مرتبہ جب وفاقی حکومت اسے آگے بڑھانے کی اجازت دیتی ہے تو پانچوں آئی پی پیز جن میں سے 1994 اور ایک 2002 کے معاہدے کے تحت وجود میں آئی ہے انہوں نے ان معاہدوں کے خاتمے کے کی آفیشل دستاویزات پر رسمی طور پر دستخط کردیے ہیں

  • جامعہ کراچی- ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر 3 ارکان کی مخالفت

    جامعہ کراچی- ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے پر 3 ارکان کی مخالفت

    کراچی- جامعہ کراچی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دے دی سنگ میل نیوز کے مطابق اعزازی سند دینے کی باقاعدہ منظوری وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے زیر صدارت منعقدہ یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی تاہم سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور مخالفت کی، تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں

  • پنجاب کابینہ نے اجتماعی شادیوں کے تاریخی پروگرام کی منظوری دیدی

    پنجاب کابینہ نے اجتماعی شادیوں کے تاریخی پروگرام کی منظوری دیدی

    لاہور پنجاب کابینہ نے اجتماعی شادیوں کا تاریخی پروگرام منظور کرلیا جس میں سلامی اور قیمتی تحائف بھی دیے جائیں گےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں 3 ہزار غریب خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی اجتماعی شادی منصوبے کے تحت دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ا س کے علاوہ فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ سمیت استعمال کی13 اشیا بھی تحفے کے طور پر دی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اجتماعی شادیوں کا دائر مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہےاجلاس میں صوبے بھر میں عارضی کاشت کے لیے ایک لاکھ ایکڑ 3اور 5 سال کے لیے لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کے لیے 1.2 میگا واٹ سولر پینل لگائے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 680 ای بسیں سال کے آخر تک فنکشنل ہو جائیں گی

  • صوابی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس محفوظ

    صوابی میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹس محفوظ

    پشاور صوابی کے علاقے گندف میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ حادثے کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے
    پولیس کے مطابق طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں
    قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں

  • معاشی استحکام کامیاب آئی ایم ایف معاہدے کی تکمیل کا نتیجہ ہے

    معاشی استحکام کامیاب آئی ایم ایف معاہدے کی تکمیل کا نتیجہ ہے

    اسلام آباد وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی استحکام ایک کامیاب آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے کی تکمیل کا نتیجہ ہے، جس کا آغاز وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا اور نگراں حکومت نے اسے کامیابی سے مکمل کیافنانس ڈویژن میں بارکلیز کے سربراہی میں آئے ہوئے سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی بنیادی توجہ اقتصادی ڈھانچے میں ضروری اصلاحات کو یقینی بنانا ہے جس میں توانائی، سرکاری ادارے، نجکاری، ٹیکس کا نظام اور حکومت کے سائز میں کمی شامل ہیں، اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو صرف ایک قسط وصول کرنے والا ملک سمجھا جاتا تھا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس تاثر کو ختم کیا جائے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت طے شدہ اہداف کو مستقل بنیادوں پر لاگو کیا جائے تاکہ پاکستان کی معاشی استحکام کو پائیدار بنایا جا سکے

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 556 رنز بناکر آؤٹ

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھےمیچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز اور پھر شاہین شاہ آفریدی 26 رنز اور ابرار احمد 3 بناکر پویلین لوٹ گئے
    قومی کرکٹر سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغانے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہےٹیسٹ میچ کا پہلا دن

  • میڈیکل کے طالب علم نے تحقیق کیلئے ایک ماہ میں 700 سے زائد انڈے کھالیے

    میڈیکل کے طالب علم نے تحقیق کیلئے ایک ماہ میں 700 سے زائد انڈے کھالیے

    امریکی میڈیکل اسکول ہارورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے ایک ماہ میں 700 زائد انڈے کھائے جس کے بعد اس کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی سامنے آئی یہ بات آپ سب نے یقیناً سنی ہوگی کہ انڈے کی سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے تو اس کی زردی میں کولیسٹرول بھاری مقدار میں پائی جاتی ہےکہا جاتا ہے کہ اگر انڈے کا زیادہ استعمال کیا جائے تو اس کے سبب جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے