کراچی- وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں 15 افراد پر مقدمہ درج کرلیا میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر ہیومن رائٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی انکوائری افسر انسپکٹر ارفع سعید نے پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 3 ملزمان طارق عزیز سومرو، بلال شیرازی اور ایک نامعلوم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے
Category: دلچسپ و عجیب
-

گوگل نے نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا ہے گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے جیمنائی کے نئے ماڈل کو Agentic ٹیکنالوجی کا نیا عہد قرار دیا ہے گوگل نے نئے اے آئی ماڈل کو جیمنائی 2.0 فلیش کا نام دیا ہے اور یہ عالمی سطح پر چیٹ ورژن میں دستیاب ہوگا اس کا ایک تجرباتی ملٹی ماڈل ورژن بھی ہے جو ڈویلپرز کو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور تصاویر بنانے کی سہولت فراہم کرے گا سندر پچائی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘اگر جیمنائی 1.0 تفصیلات کو سمجھنے اور منظم کرنے کے لیے تھا تو جیمنائی 2.0 اس عمل کو بہت زیادہ کارآمد بنا دے گا کمپنی کے مطابق جیمنائی 2.0 نے سابقہ ماڈل کو مختلف شعبوں جیسے کوڈ جنریشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے صارفین چیٹ آپٹیمائزڈ فلیش 2.0 کو ویب پر ماڈل مینیو پر جاکر سلیکٹ کرسکتے ہیں جبکہ موبائل ایپ میں رسائی جلد دستیاب ہوگی ملٹی ماڈل ورژن گوگل کے اے آئی اسٹوڈیو اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا Agentic اے آئی سے مراد ایسا سسٹم ہے جو خودمختار طور پر فیصلے کرنے، صارفین کے لیے کام کرنے اور اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کمپنی کے مطابق اب بھی اسے انسانی ہدایت اور نگرانی کی ضرورت ہوگی مگر یہ ماڈل صارف کی ماضی کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر خودکار طور پر ہوٹل بکنگ، کھانے کے مقامات پر ریزرویشن اور شیڈول تیار کرسکے گا گوگل کی جانب سے جیمنائی اے آئی ماڈل کو اہم پلیٹ فارمز جیسے سرچ، اینڈرائیڈ اور یوٹیوب کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ 2 ارب سے زائد صارفین اسے استعمال کرسکیں گوگل کی جانب سے ایک تجرباتی اے آئی ایجنٹ پراجیکٹ Astra بھی متعارف کرایا گیا ہےیہ اے آئی ایجنٹ اسمارٹ کیمروں کی تفصیلات کا رئیل ٹائم میں تجزیہ کرے گااسے میپس اور گوگل لینس کے ڈیٹا میں مدغم میں کیا جائے گا
-

پاکستانیوں نے ارطغرل غازی کو دنیا بھر میں مقبول بنایا- انگین آلتان کا بیان
شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان نے ’ارطغرل غازی‘ کی عالمی شہرت کا سہرا پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کے سر سجا دیامیڈیا رپورٹس کے مطابق انگین آلتان نے حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں انگین آلتان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غاز ی ‘ پر ناظرین نے خاص توجہ دی لیکن اس ڈرامے کو ترکیے اور دنیا بھر کے شائقین کے برعکس پاکستانی شائقین سے زیادہ محبت ملی انگین آلتان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل ’ ارطغرل غازی‘ دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں بے حد مقبول رہی، اس کردار کو پاکستانی عوام نے بے حد پسند کیا، دنیا بھر کے ناظرین ایک دوسرے سے مماثل ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان میں یہ پسند ایک منفرد قسم کی ہےدوران گفتگو انگین آلتان نے ارطغرل غاز ی کے کردار سے اپنی ذاتی زندگی پر پڑنے والے ا ثر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کردار نے مجھے تبدیل کرنے کے بجائے خاصا متاثر کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میرے لیے ہر کردار اہم ہے لیکن ارطغرل خاص تھا کیونکہ اس نے مجھے پوری دنیا میں مقبولیت بخشی
-

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں کتا مار مہم فوری روکنےکا حکم
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب بھر میں کتا مار مہم فوری روکنے کا حکم جاری کردیا لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرکے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا کتا مار مہم کے خلاف درخواست اینیمل پروٹیکشن ایکٹیوسٹ انیلہ عمیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے درخواست گزار کے مطابق کتوں کو گولی مارنا یا زہر دینا غیر اخلاقی اور غیرقانونی عمل ہے۔ حکام کہتے ہیں کہ کتوں کا مارنےکا عمل شہریوں کی شکایت پر کیا گیا درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ ریاستی ادارے جانوروں کے تحفظ کے لیے قومی پالیسی بنائیں
-

پاکستان میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات، اہم شخصیات بھی نشانہ، ہیکنگ سے کیسے بچاجاسکتا ہے؟
کراچی- ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں جس میں اہم شخصیات بھی نشانہ بنی ہیں ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد صارفین نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کی ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی 50 کے قریب شہریوں نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کی ہیں شہریوں کے علاوہ اہم سماجی شخصیات کا واٹس ایپ بھی ہیک کیا گیا ہے جن میں سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس وجیہ الدین احمد، سی پی ایل سی کے سابق چیف احمد چنائے سمیت متعدد اہم شخصیات کے بھی گزشتہ دنوں واٹس ایپ ہیک کیے گئے ہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل عامر نواز کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی اس حوالے سے متعدد شکایات رپورٹ ہوئی ہیں انہوں نے بتایا کہ فنانشل فراڈز میں ملوث ملزمان ہی یہ کام کر رہے ہیں اور زیادہ تر ملزمان جنوبی پنجاب میں بیٹھ کر فنانشل فراڈز کررہے ہیں اور شہریوں سے پیسے مانگتے ہیں، ملزمان فون کی رابطہ لسٹ میں شامل افراد کو میسج کرکے پیسے مانگتے ہیں اور سادہ لوح شہری ان کو پیسے بھیج دیتے ہیں انہوں نے بتایا کہ بہت سے شہریوں کے واٹس ایپ ہم نے ریٹریوو ( بحال) کرکے دیے ہیں، اس حوالے سے سائبر کرائم سرکل ملتان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ان شکایات پر ہم کام کر رہے ہیں
-

وہ عام عادت جو یادداشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
ہر فرد ہی کبھی نہ کبھی چیزیں، نام یا دیگر تفصیلات بھول جاتا ہے، بالخصوص اس وقت جب زندگی بہت زیادہ مصروف ہو ویسے تو کبھی کبھار ایسا ہونا باعث تشویش نہیں مگر اکثر ایسا ہونا یادداشت کی کمزوری کا اشارہ ہوسکتا ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ عمر میں اضافے کے ساتھ یادداشت کو بہتر بنانا زیادہ مشکل نہیں درحقیقت روزانہ کچھ وقت تک ورزش کرنے سے یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کرنے سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اگلے دن کے لیے یادداشت کو بھی فائدہ ہوتا ہے تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 30 منٹ تک معتدل سے سخت ورزش کرنے اور ہر رات کم از کم 6 گھنٹے نیند سے آنے والے دن کے لیے ذہنی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اس تحقیق میں 50 سے 83 سال کی عمر کے 76 افراد کو شامل کیا گیا تھا یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کرنے سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اگلے دن کے لیے یادداشت کو بھی فائدہ ہوتا ہےتحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 30 منٹ تک معتدل سے سخت ورزش کرنے اور ہر رات کم از کم 6 گھنٹے نیند سے آنے والے دن کے لیے ذہنی کارکردگی بہتر ہوتی ہےاس تحقیق میں 50 سے 83 سال کی عمر کے 76 افراد کو شامل کیا گیا تھا
-

شام میں تباہی اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ، بابا وانگا کی پیش گوئی کیا تھی؟
بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق اپنی پیش گوئیاں سچ ہوجانے کی وجہ سے خاصی مشہور ہیں دیکھا جائے تو اس وقت دنیا کے مختلف خطوں میں خطرناک حد تک کشیدگی کی صورتحال ہے، ایک طرف اسرائیل فلسطین تنازع مسلسل بڑھتا جا رہا ہے تو دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حل کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے اسی دوران شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ طویل اقتدار کا تختہ الٹنے والی شامی اپوزیشن ملیشیا حیات التحریر الشام دارالحکومت دمشق کا کنٹرول حاصل کرچکی ہےشام سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیگر حیران کن پیش گوئیوں کی طرح باباوانگا نے شام کی تباہی اور مغرب کے تباہ ہونے کی پیش گوئی کی تھی بابا وانگا نے شام کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی میں کہا تھا کہ ’ شام کی تباہی سے ایک تباہ کن عالمی جنگ شروع ہو جائے گی، جیسے ہی شام تباہ ہوگا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہوگی، موسمِ بہار میں مشرق میں جنگ شروع ہوگی جو تیسری عالمی جنگ ہوگی، مشرق میں ہوئی جنگ مغرب کو تباہ کر دے گی‘ باباوانگا کی پیش گوئی کے مطابق ’شام فتح کے دہانے پر ہوگا لیکن فاتح ایک نہیں ہوگا‘ میڈیا رپورٹس میں بابا وانگا کی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کی صورت میں آئندہ چند ماہ میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے 2025 سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئی
باوانگا نے یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو 2025 تک اس براعظم کی آبادی کو تباہ کرے گی، یہ پیش گوئی جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناؤ کی روشنی میں پریشان کن ہے باباوانگا کا دعویٰ تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی یورپ میں تنازع کے علاوہ بابا وانگا نے پیش گوئی کی کہ 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی بابا وانگا کی ماضی میں کی گئی پیش گوئیاں سچ ثابت
بابا وانگا کی ماضی میں کی گئی بیشتر پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں، انہوں نے 2024 میں جنگ کے واقعات میں اضافے کا بتایا تھا، ان کی ٹوئن ٹاورز حملے، یوکرین میں چرنوبل آفت، شہزادی ڈیانا کی موت، دوسری جنگ عظیم، سوویت یونین کی تحلیل، اسٹالن کی موت،کرسک سب میرین ڈیزاسٹر ، 2004 کے سونامی اور 1985 کے زلزلے کی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت ہو چکی ہیں -

برطانیہ میں فرسٹ کزنز کے درمیان شادی پرپابندی لگانے کی تیاریاں، بل آج پیش ہوگا
لندن- برطانیہ میں فرسٹ کزنز کی شادی پر پابندی کا مجوزہ بل آج دارالعوام میں پیش کیا جائے گا غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالعوام میں پیش کیا جانے والا مجوزہ بل اگر منظور ہوا تو برطانیہ میں فرسٹ کزنز کے درمیان شادی پرپاپندی عائد ہوگی طبی ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں کزن میرجز کی شرح پائی جاتی ہے جس کے نتیجے میں جینیاتی بیماریاں ہوتی ہیں، جینیاتی خرابی (جینومک ڈس آرڈر) جین کی میوٹیشن کا نتیجہ ہےطبی ماہرین کا ماننا ہےکہ کزن میرجزکے نتیجے میں بچے کی پیدائش کے بعد فوری اموات، بے اولادی، پری ٹرم ڈیلیوری، تھیلیسیمیا، مرگی، گونگا پن، بہرہ پن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
-

ایک خاتون 8 گھنٹوں تک موبائل فون استعمال نہ کرکے لاکھوں روپے جیتنے میں کامیاب
موجودہ عہد میں بیشتر افراد کے لیے موبائل فون کے بغیر زندگی گزارنے کا خیال ہی خوفزدہ کر دینے والا ہوتا ہےمگر کیا آپ کچھ گھنٹوں تک پریشان ہوئے بغیر اسمارٹ فون کو خود سے دور رکھ سکتے ہیں؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک خاتون نے ایک مقابلے کے دوران موبائل فون کو 8 گھنٹوں تک خود سے دور رکھا اور اس دوران انزائٹی کی علامات بھی ظاہر نہیں ہوئیں ایسا کرنے پر اس خاتون نے 10 ہزار یوآن (3 لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جیت لیےیہ انوکھا مقابلہ جنوب مغربی چینی شہر چونگ چنگ کے شاپنگ سینٹر میں ہوااس مقابلے میں شرکت کے لیے 100 افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن میں سے 10 کا انتخاب کیا گیاان سب کو ایک نئے بیڈ (bed) پر موبائل فون کے بغیر 8 گھنٹے گزارنے تھےان افراد پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ مقابلے کے دوران وہ ہر قسم کی الیکٹرونک ڈیوائسز بشمول ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپس کو استعمال نہیں کریں گے
-

بشار الاسد کا طیارہ دوران پرواز کتنی اونچائی اورکس مقام پر ریڈار سے غائب ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
شام کے سابق صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی خبریں گردش میں ہیں تاہم ان کے طیارے اور ممکنہ حادثے کی تصدیق نہیں ہو سکی دمشق سے آج صبح اڑانے والے آخری طیارے کی 45 منٹ کی پرواز انتہائی مشکل رہی، سیرین ائیر لائن کے طیارہ Ilyushin Il-76T نے صبح 4 بج کر 50 منٹ پر دمشق سے ٹیک آف کیا اور اڑان سے پہلے تک طیارہ ریڈار سے غائب رہا اڑان کے 15 منٹ بعد تک طیارہ عراق کی طرف 21 ہزار فٹ کی بلندی پر چلتا رہا اور اڑان کے 20 منٹ بعد طیارے نے حمص کی طرف رخ کر لیا اور رفتار بھی بڑھا دی۔صبح پانچ بج کر 24 منٹ پر طیارہ حمص شہر کے اوپر سے گزرا اور اُس وقت طیارہ 22 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا صبح 5 بج کر 28 منٹ پر طیارے کا رخ پھر حمص شہر کی طرف ہوگیا تاہم حمص کی طرف دوبارہ آتے ہوئے طیارے کی بلندی 16 ہزار فٹ پر آگئی حمص سے کچھ فاصلے پر طیارہ 1625 فٹ کی بلندی پر ریڈار سے غائب ہوا
