Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 4 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • شام میں الاسد خاندان کے 50 سالہ اقتدار پر ایک نظر

    شام میں الاسد خاندان کے 50 سالہ اقتدار پر ایک نظر

    5 دہائیوں سے زائد عرصے تک شام پر حکومت کرنے والے الاسد خاندان کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا ہے شام میں باغیوں نے مختلف شہروں کے بعد 8 دسمبر کو دارالحکومت دمشق پر بھی قبضہ کرلیا جبکہ بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گ آپ نیچے جان سکیں گے کہ کس طرح الاسد خاندان نے شام میں اقتدار کا آغاز کیا اور کس طرح وہ زوال کا شکار ہوا 1970-71 : حافظ الاسد نے بغاوت کی قیادت کی اور صدر بن گئے حافظ الاسد اس وقت شامی حکومت میں وزیر دفاع تھے اور انہوں نے ایک تحریک کی قیادت کرتے ہوئے 16 نومبر 1970 کو فوجی بغاوت کی وہ 1971 میں بعث پارٹی کے امیدوار کے طور پر شام کے صدر منتخب ہوئے کیونکہ ان کے مقابلے پر کوئی امیدوار ہی کھڑا نہیں ہوا 1973 – اسرائیل سے جنگ شام اور مصر نے اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا تاکہ 1967 کی 6 روزہ جنگ میں اسرائیلی قبضے میں جانے والی زمین کو دوبارہ حاصل کیا جاسکے
    مگر اس جنگ میں دونوں ممالک کو شکست ہوئی اور شام گولان کی پہاڑیاں اسرائیل کو دینے پر مجبور ہوگیا 1982 – حماہ میں قتل عام حافظ الاسد حکومت نے حماہ شہر میں اخوان المسلمین کی تحریک کے خلاف خونی آپریشن کیامختلف تخمینوں کے مطابق حکومتی کریک ڈاؤن میں 10 سے 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے1994 – باسل الاسد کا انتقال
    باسل حافظ الاسد کے بڑے بیٹے اور ممکنہ جانشین تھے جو 1994 میں گاڑی کے ایک حادثے میں ہلاک ہوئے
    اس واقعے کے بعد حافظ الاسد نے اپنے چھوٹے بیٹے بشار الاسد کو قیادت کے لیے تیار کرنا شروع کیا، حالانکہ اس وقت بشار الاسد ماہر امراض چشم کے طور پر تربیت حاصل کر رہے تھے2000 – حافظ الاسد کا انتقال اور بشار الاسد کے اقتدار کا آغازلگ بھگ 30 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد حافٖظ الاسد کا انتقال 10 جون 2000 کو ہوا بشار الاسد کی عمر اس وقت 34 سال تھی اور انہیں صدر بنانے کے لیے آئین میں تبدیلیاں کرکے صدر کے لیے کم از کم عمر کی حد کو کم کیا گیا، جس کے بعد وہ صدر منتخب ہوئے کیونکہ ان کے مقابلے پر کوئی امیدوار کھڑا نہیں ہوا 2000-2011 – بشار الاسد کے اقتدار کا ابتدائی عرصہ
    ستمبر 2000 میں 100 دانشوروں نے مارشل لا اٹھانے اور زیادہ سیاسی آزادی دینے کا مطالبہ کیا، جسے بہار دمشق کے نام سے جانا جاتا ہے
    بشار الاسد نے ابتدا میں محدود اصلاحات متعارف کرائیں جیسے معیشت پر حکومتی کنٹرول کو کم کیا جبکہ کچھ سیاسی پابندیوں کو نرم کردیا، مگر ان اصلاحات کی زندگی مختصر المدت رہی اور حکومت نے ایک بار پھر آمرانہ روش اپناتے ہوئے مخالفین کے ٓخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیاکرپشن، معاشی عدم مساوات اور سیاسی مخالفین کو دبانے کا سلسلہ برقرار رہا جس سے حالات بتدریج خراب ہونے لگے 2011 – شامی خانہ جنگی کا آغازعرب بہار سے متاثر ہوکر شام بھر میں مظاہرین نے سیاسی آزادی اور کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ کیا، جس کے جواب میں بشار الاسد کی حکومت نے پرتشدد کریک ڈاؤن کیا جس پر خانہ جنگی کا آغاز ہوگیا

  • کیا آپ ضرورت سے زیادہ پپیتا کھانے کے یہ نقصانات جانتے ہیں؟

    کیا آپ ضرورت سے زیادہ پپیتا کھانے کے یہ نقصانات جانتے ہیں؟

    پپیتا ناصرف خوش ذائقہ پھل ہے بلکہ افادیت کے اعتبار سے بھی اس کا شمار بہترین پھلوں میں کیا جاتا ہے قدرت نے پپیتے میں اینٹی آکسیڈینٹ، فائبر اور وٹامنز کی بھرمار رکھی ہے، جو ناصرف جلدِ کیلئے ضروری ہوتے ہیں بلکہ یہ قوت مدافعت کو بھی مضبوط بنانے میں معاون ہوتے ہیں تاہم یہ بات سب کو ہی معلوم ہے جسم میں کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کیلئے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے پیٹ کی خرابی پپیتے میں فائبر کی بھرپور مقدار کے ساتھ ساتھ ایک ہاضمہ انزائم بھی پایا جاتا ہے جسے پاپین کہتے ہیں جو جسم میں پروٹین کو توڑنے میں مدد دیتے ہیں اسے ایک خاص مقدار میں کھایا جائے تو کھانا ہضم کرنے کیلئے بہترین ہے اور اگر ضرورت سے زیادہ اس کا استعمال کیا جائے تو یہ پیٹ خرابی کا باعث بھی بن سکتا ہے الرجی پپیتے میں موجود پاپین بہت سے لوگوں کو نہیں بھاتا جس کی وجہ سے وہ کسی نہ کسی الرجی کا شکار ہو جاتے ہیں، خاص طور پر یہ پھیپھڑوں پر اثر دکھاتا ہے، الرجی کی علامات میں خارش، سوجن اور سانس میں دشواری بھی ہو سکتی ہےشوگر کی سطح کو کم کرنے کا سبب

  • شادیاں مزید مہنگی، اب ود ہولڈنگ ٹیکس بھی دینا پڑے گا

    شادیاں مزید مہنگی، اب ود ہولڈنگ ٹیکس بھی دینا پڑے گا

    کراچی- شادی ہال ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس کو اب ہال میں تقریبات کرنے والوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہےشادی ہال ایسوسی ایشن نے ہالز میں تقریبات کرنے والوں سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا ہےصدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے شادی ہال پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کیا ہے جو شادی ہال میں تقاریب کرنے والوں سے ہال کے کرائے کے علاوہ وصول کیا جائے گاشادی ہال ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں ہے

  • شادی کی منفرد پیشکش- نوجوان کا ہیلی کاپٹر سے “MARRY ME” اسکیچ، لڑکی نے ہاں کردی

    شادی کی منفرد پیشکش- نوجوان کا ہیلی کاپٹر سے “MARRY ME” اسکیچ، لڑکی نے ہاں کردی

    پولینڈ کے ایک نوجوان نے شادی کی پیشکش کےلیے محبوبہ کو ساتھ بٹھا کر ہیلی کاپٹر سے فضا میں “MARRY ME” اسکیچ کیا پولینڈ میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے کرایہ کے ہیلی کاپٹر سے اڑان بھر کر فضا میں میری می (MARRY ME) کے الفاظ اور دل کا نشان اسکیچ کیا اور بعد ازاں فلائٹ ریڈار نے ہیلی کاپٹر کی پرواز سے فضا میں لکھے گئے الفاظ اور دل کے نشان کی تصویر جاری کی فلائٹ ریڈار کے مطابق یکم دسمبر کو پولینڈ کے نواحی علاقے میں الیگزینڈر نامی نوجوان نے ہیلی کاپٹر میں اپنی محبوبہ اور پائلٹ کے ساتھ اڑان بھری اور 15 منٹ کی مسافت پر فضائی حدود کی پابندی سے پاک علاقے میں جاکر700 فٹ کی بلندی سے ایک گھنٹے تک پرواز کی تفصیلات کے مطابق جب پرواز اختتام کو پہنچ رہی تھی اور ہیلی کاپٹر ائیرپورٹ کی طرف واپس جا رہا تھا تو پائلٹ نے الیگزینڈر کو پرجوش اشارہ کیا جس کے بعد الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اولیویا سے سے کہا کہ وہ فلائٹ ریڈار پر اپنی پرواز کو ٹریک کرےخبر کے مطابق جیسے ہی اولیویا نے موبائل فون سے فلائٹ ریڈار پر ہیلی کاپٹر کو ٹریک کیا تو پرواز کا روٹ دیکھتے ہی وہ “ہاں” کہتے ہوئے چیخ اٹھی اور اس کے ساتھ ہی الیگزینڈر نے شادی کی پیشکش کی خاص انگوٹھی نکال کر اپنی محبوبہ کو پہنا دی

  • روزانہ بھیگے ہوئے کاجو کھائیں اور خوبصورت بال، جِلد سمیت یہ 4 فائدے حاصل کریں

    روزانہ بھیگے ہوئے کاجو کھائیں اور خوبصورت بال، جِلد سمیت یہ 4 فائدے حاصل کریں

    کاجو ناصرف ایک ذائقہ دار اسنیک ہے بلکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہے جسے بھگو کر کھایا جائے تو اس کے فوائد دگنے ہوجاتے ہیں کیونکہ بھیگے ہوئے کاجو باآسانی ہضم ہوجاتے ہیں تو آئیں دیکھتے ہیں کہ اگر روز کچھ مقدار میں بھیگے ہوئے کاجو کھائے جائیں تو اس سے کون سے چار فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جو آپ کے روزمرہ معاملات پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں دل کی صحت کے لیے مفید کاجو صحت مند فیٹس کا خزانہ ہے جو دل کے لیے بہت ضروری ہے، یہ برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، یہ خون کی روانی کو کنٹرول کرتے ہیں اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا بھی سبب بنتے ہیں اس کے علاوہ کاجو میں موجود میگنیشیم دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے دماغ کو تقویت بخشنے میں مددگار:زنک، آئرن اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزا جو دماغ کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں، کاجو میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ تناؤ کو کم کرنے اور یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، جب کہ آئرن دماغ کو آکسیجن کی بہتر ترسیل میں سہولت فراہم کرتا ہے 2022 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بھنے ہوئے کاجو دماغی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہیں، چونکہ بھیگے ہوئے کاجو میں ٹرپٹوفن ہوتا ہے، جو سیروٹونن (اچھا محسوس کروانے والا ہارمون) کی تخلیق کو فروغ دیتا ہے، اس لیے انہیں کھانے سے موڈ بھی اچھا ہوسکتا ہے ہڈیوں کے لیے فائدہ مند کاجو میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس سے بھرے ہوتے ہیں جو کہ مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری معدنیات ہیں، بھیگے ہوئے کاجو کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی ڈینسیٹی کو برقرار رکھنے اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے 2020 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا کہ کاجو کو باقاعدگی سے کھانے سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے، پرو آکسیڈنٹ/اینٹی آکسیڈنٹ توازن بحال ہوتا ہے اور جوڑوں کی سوزش اور ٹشو کی چوٹ جلد بھر جاتی ہے کاجو میں شامل ‘وٹامن کے’ کیلشیم کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، جس سے ہڈیوں کی صحت میں مزید مدد ملتی ہے مضبوط بال اور خوبصورت جِلد:چمکدار جلد اور خوبصورت بال رکھنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو روز کاجو لازمی کھائیں ان میں کاپر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کولیجن کی تشکیل کے لیے ضروری معدنیات ہے، کولیجن آپ کی جلد کو مضبوط اور جوان رکھتا ہے

  • سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب کرلی

    سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات پر رپورٹ طلب کرلی

    اسلام آباد- سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر قانونی تعمیرات قائم ہونے پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مارگلہ ہلز پر غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت کی جس دوران سی ڈی اے وکیل اور ڈی جی ماحولیات عدالت میں پیش ہوئےاس موقع پر مونال ریسٹورنٹ کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ آئینی بینچ کے حکم پر ہمارے ریسٹورینٹ کو گرا دیا گیا مگر مارگلہ ہلز میں ابھی 134 کے قریب ہوٹل ریسٹورینٹس اور کھوکھے قائم ہیں، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ مارگلہ ہلز پروٹیکٹڈ ایریا ہے، وہاں ہر قسم کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہےجسٹس مظہر نے سوال کیا ابھی کتنی غیر قانونی تعمیرات مارگلہ ہلز میں قائم ہیں؟ اس پر وکیل میونسپل کارپوریش نے بتایا کہ مارگلہ ہلز پر 80 سے 132 تعمیرات باقی ہیں جب کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں اسلام آباد کلب بھی آجاتا ہےاس موقع پر جسٹس نعیم نے کہا کہ 1960 کے ماسٹرپلان میں سپریم کورٹ بھی مارگلہ نیشنل پارک کی حدود میں تعمیر ہوا، سی ڈی اے پہلے مونال کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کو دیکھ لےجسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف مونال کےلیے تھا؟ عدالت نےمارگلہ ہلز میں تعمیرات سے متعلق اصول طے کردیا ہے، سی ڈی اے اپنا کام کیوں نہیں کرتا؟ جسٹس مسرت نے کہا کہ سی ڈی اے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کر رہا ہے؟ڈی جی ماحولیات نے عدالت کو بتایا کہ مارگلہ ہلز میں ابھی 50 سے زاہد کھوکھے چل رہے ہیں جو مارگلہ ہلز میں ماحولیاتی مسائل کا سبب بن رہے ہیں، عدالتی احکامات میں کھوکھوں کو گرانے سے روک دیا گیا تھا

  • دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے نام

    دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹ کا اعزاز ایک مسلم ملک کے نام

    روزانہ کروڑوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ائیر پورٹ پر وقت گزارنے کا تجربہ بھی ہوتا ہےکچھ ہوائی اڈے ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کو دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں مگر دنیا کا سب سے خوبصورت ائیرپورٹ کونسا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے؟Prix Versailles کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز میں دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جس میں ایک مسلم ملک کا ائیر پورٹ نمبرون رہا
    دنیا بھر کے 400 سے زائد ائیرپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو دنیا کا خوبصورت ترین فضائی اڈہ قرار دیا گیاان ایوارڈز میں مسافروں کے سفر کے تجربے اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی تھی ابوظبی ائیرپورٹ کی ایکس جیسی ساخت اسے منفرد بناتی ہے اور ٹرمینل کا ہر حصہ متحدہ عرب امارات کی قدرتی خوبصورتی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہےاسلامی طرز تعمیر کو مقامی ثقافت کے رنگوں سے ملا کر اس ائیرپورٹ کی تعمیر کی گئی دوسرے نمبر پر میکسیکو کے شہر Zumpango میں واقع Felipe Ángeles انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو خوبصورت ترین قرار دیا گیا ہےسنگاپور کے چانگی ائیرپورٹ کا ٹرمینل ٹو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہابینکاک کے Suvarnabhumi ائیرپورٹ کے حصے میں چوتھا جبکہ بوسٹن کے لوگن انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حصے میں 5 واں نمبر آیا

  • اینڈرائیڈ فون کو ان لاک کیے بغیر کالز کرنا یا میسجز بھیجنا اب ہو جائے گا ممکن

    اینڈرائیڈ فون کو ان لاک کیے بغیر کالز کرنا یا میسجز بھیجنا اب ہو جائے گا ممکن

    اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو ان لاک کیے بغیر بھی کالز اور ٹیکسٹ میسجز بھیج سکیں گےجی ہاں واقعی گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ جیمنائی کی مدد سے آپ فون کو ان لاک کیے بغیر کال کرسکیں گے یا ٹیکسٹ میسج بھیج سکیں گے9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جیمنائی میں ایک نیا اے آئی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہےیہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے جو جیمنائی ایپ میں فون کو ان لاک کیے بغیر کالز کرنے یا میسجز بھیجنے کے آپشن کو ان ایبل کرسکتے ہیں
    اس اپ ڈیٹ کا مقصد جیمنائی ایپ کے ذریعے روزمرہ کے کاموں کو فون ان لاک کیے بغیر کرنا آسان بنانا ہےاس فیچر کے بارے میں سب سے پہلے اکتوبر 2024 میں بتایا گیا تھااس وقت اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جیمنائی لائیو کے لیے اس فیچر پر کام کیا جارہا ہےابھی یہ واضح نہیں کہ تمام صارفین کو یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگایہ واحد فیچر نہیں جو جیمنائی کا حصہ بنایا جا رہا ہےاس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گوگل کی جانب سے ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس سے صارفین اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے مخصوص فائلز، ریکارڈنگز اور تصاویر کو تلاش کر سکیں گےواضح رہے کہ گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو جیمنائی فیچرز کا ہب بنایا جا رہا ہے تاکہ اسے دیگر اے آئی اسسٹنٹس سے بہتر بنایا جاسکے

  • کِلر وہیلز نے سر پر مردہ مچھلیوں کو ٹوپی کی طرح کیوں پہننا شروع کر دیا؟

    کِلر وہیلز نے سر پر مردہ مچھلیوں کو ٹوپی کی طرح کیوں پہننا شروع کر دیا؟

    اورکا یا کِلر وہیل وہ سمندری جاندار ہے جو کافی عرصے سے سائنسدانوں کے ذہنوں کو الجھا رہا ہےپہلے سائنسدان یہ جان کر دنگ رہ گئے تھے کہ کِلر وہیل کی جانب سے گریٹ وائٹ شارک کا شکار کیا جاتا ہے اور اکثر اسے کھانے کے لیے نہیں مارا جاتا بلکہ بس جگر کھانے کے لیے ایسا کیا جاتا ہےسائنسدان اب تک اس کی وجہ نہیں جان سکے کہ اچانک کِلر وہیل نے گریٹ وائٹ شارک کا شکار کیوں شروع کردیااب اس سمندری جاندار نے ایک بار پھر سائنسدانوں کے ذہنوں کو گھما دیا ہےشمالی امریکا کے مغربی ساحلی علاقوں میں کِلر وہیل کے ایک گروپ میں عجیب بات کو نوٹس کیا گیاان کِلر وہیلز میں سے بیشتر نے اپنے سروں پر ایک مردہ سالمن مچھلی کو ایسے رکھا ہوا ہوتا ہے جیسے انہوں نے کوئی ٹوپی پہنی ہوئی ہو اس طرح کا عجیب رجحان 1980 کی دہائی کے آخر میں بھی نظر آیا تھا مگر اب لگ بھگ 40 سال بعد کِلر وہیلز ایسا کیوں کر رہی ہیں، سائنسدان اس سوال کا جواب نہیں جان سکےاس طرح کا پہلا مشاہدہ 1987 میں ہوا تھا جب شمال مشرقی بحر الکاہل میں ایک مادہ کِلر وہیل کو مردہ مچھلی ناک پر رکھ کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیااس کے چند ہفتوں بعد یہ رویہ کِلر وہیلز کے دیگر گروپس کے اراکین نے اپنا لیامگر 1988 میں کِلر وہیلز نے اچانک ہی ایسا کرنا چھوڑ دیا مگر اب پھر ان میں مردہ مچھلیوں کو سر پر ٹوپی کی طرح استعمال کیا جا رہا ہےیہ واضح نہیں کہ اس طرح کِلر وہیلز کی جانب سے کسی قسم کے فیشن کا اظہار کیا جا رہا ہے یا وہ خوراک کو بعد میں کھانے کے لیے ذخیرہ کرنے میں مصروف ہیں کِلر وہیلز کی جانب سے اکثر اضافی خوراک کو fins میں محفوظ کیا جاتا ہے تو ہوسکتا ہے کہ سر پر مچھلی کو بھی اسی لیے رکھا جا رہا ہو ایسا بھی ممکن ہے کہ وہ اس طرح کی ٹوپیوں کی کِلر وہیلز کے گروپس کے اندر کوئی اہمیت ہوتی ہو یا یہ بس ان سمندری جانداروں کا کوئی کھیل ہو ماہرین کے مطابق حقیقت تو یہ ہے کہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے اور کِلر وہیلز کے اس رویے نے ہمارے ذہنوں کو بھی الجھا دیا ہے کیونکہ اس کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی ان کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے اس رویے کو مانیٹر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ اس کا مقصد سمجھنے کی کوشش کی جاسکےسائنسدانوں کے مطابق مزید مشاہدے سے اس عجیب رویے کی تفصیلات سامنے آسکتی ہیں

  • راولپنڈی اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ کیلئے نصب مشین 2 سال سے خراب

    راولپنڈی اسٹیشن پر سامان کی اسکیننگ کیلئے نصب مشین 2 سال سے خراب

    راولپنڈی ریلوےاسٹیشن پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کے لیے نصب مشین گزشتہ 2 سال سے خراب ہے ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ اسکیننگ مشین کی خرابی کے باعث مسافروں کا سامان چیک نہیں کیا جاتا جس وجہ سے ہتھیار، منشیات اور دیگرممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام ممکن نہیں ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن پر اسکیننگ مشین کی خرابی کی رپورٹ سیکورٹی اداروں کو بھی دی گئی ہے ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ اسٹیشن پر سکیورٹی کا مؤثرنظام ہے، اسکیننگ مشین کی مرمت ہونے تک سامان کی چیکنگ ہاتھ سےکی جارہی ہے جب کہ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں ریلوے حکام نے کہا کہ اسکیننگ مشین کی مرمت کرکے اسے بہت جلد دوبارہ لگایا جائے گاخیال رہے گزشتہ ماہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے