پی ٹی آئی مظاہرین کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے ایس ایچ او طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے جبکہ ہم انہیں بغیر اسلحہ کے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھےایس ایچ او تھانہ نیو ائیرپورٹ طاہر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 نومبر 2024 کو میں لا اینڈ آرڈر کیلئے موٹروے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا یہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے جبکہ ہم انہیں بغیر اسلحہ کے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھےاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسی دوران آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود عسکری شرپسند جن کے پاس آتشی اسلحہ تھا وہ ہم پر حملہ آور ہوئے اور ان تمام عسکری شرپسندوں کے پاس تیس بور رائفل اور پسٹل تھے
انہوں نے کہا کہ ان شرپسندوں نے پہاڑوں پر آگ لگائی اور فائرنگ کرتے ہوئے ہماری جانب بڑھنے لگےایس ایچ او طاہراقبال نے کہا کہ شرپسندوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کھائی میں پھینک دیا جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا اور دیگر چوٹیں بھی آئیں اسی دوران ڈی پی او کے اسکواڈ نے مجھے کھائی سے ریسکیو کیا ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا بروقت نہ کیا جاتا تو شاید آج میں یہاں موجود نہ ہوتا آج میں نے ایک بار پھر اپنی ڈیوٹی کو جوائن کرلیا ہے اور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہوں واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جس دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ شرپسندوں کے حملوں کے نتیجے میں تین رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا
Category: دلچسپ و عجیب
-

’مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے‘، پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ایس ایچ او کا بیان
-

2024 میں وکی پیڈیا پر دنیا بھر میں لوگ کیا پڑھتے رہے؟
وکی پیڈیا دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹس میں سے ایک ہے، جو 2001 سے ایک اوپن آن لائن انسائیکلوپیڈیا کے طور پر کام کر رہی ہےہر سال وکی پیڈیا کے لاتعداد پیجز کو لوگوں کی جانب سے اربوں بار دیکھا جاتا ہے 2024 میں وکی پیڈیا سائٹ پر اکتوبر تک 76 ارب سے زائد بار لوگوں نے وزٹ کیا اور آن لائن انسائیکلو پیڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین کی فہرست جاری کی گئی ہے وکی میڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2024 کے مقبول ترین پیجز سے ہماری دنیا کی عکاسی ہوتی ہے اور عندیہ ملتا ہے کہ وقت کے اس منفرد لمحے میں ہماری دلچسپیاں مشترکہ ہیں اس سال سب سے زیادہ مقبول وکی پیڈیا پیج ڈیتھس ان 2024 رہا جسے 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا وکی پیڈیا پیج 2024 کا دوسرا مقبول ترین پیج رہا جس پر لگ بھگ 2 کروڑ 90 لاکھ افراد نے وزٹ کیا تیسرے نمبر پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کا پیج رہا، جس پر وزٹ کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ سے زائد رہی چوتھا مقبول ترین پیج Lyle اور Erik Menendez کا رہا ان دونوں بھائیوں نے 1989 میں اپنے والدین کو قتل کیا تھا اور اب جیل میں عمر قید کاٹ رہے ہیں لوگوں میں ان بھائیوں کے بارے میں دلچسپی ایک دستاویزی فلم کی وجہ سے بڑھی جو 2024 میں جاری ہوئی ان کے وکی پیڈیا پیج کو 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھادوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکی پیڈیا پیج پر ڈھائی کروڑ سے زائد افراد نے وزٹ کیا اور یہ اس فہرست میں 5 ویں نمبر پر رہا انڈین پریمیئر لیگ کے حصے میں چھٹا نمبر آیا جس کے وکی پیڈیا پیج پر 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد افراد نے وزٹ کیا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیے گئے JD Vance کا وکی پیڈیا پیج 7 ویں نمبر پر رہا جس کے ویوز کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد رہی ہالی وڈٖ فلم Deadpool & Wolverine کے حصے میں 8 واں نمبر آیا جبکہ امریکی دائیں بازو کے ایک تھنک ٹینک کے پیش کردہ پراجیکٹ 2025 کا وکی پیڈیا پیج 9 ویں نمبر پر رہا2024 میں ہونے والی بھارتی انتخابات کا وکی پیڈیا پیج 10 ویں نمبر پر رہا جبکہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 11 ویں اور گزشتہ سال سرفہرست رہنے والا چیٹ جی پی ٹی پیج اس بار 12 ویں نمبر پر چلا گیا
-

حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی گئی
اسلام آباد- حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ 3 دسمبرتک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں اور حج درخواستوں کی وصولی میں10 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار پائی ہیں وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسپانسر شپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائےگا۔ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کرادیں
-

9 مئی پر معافی کی بات کرو تو عمران خان کہتا ہے شواہد لے آئیں
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس بار بار جا رہے ہیں لیکن وہ نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کو ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا نئے الیکشن کیسے کروائے جائیں انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر جانے کو تیار نہیں، عمران خان سے 9 مئی پر قوم سے معافی مانگنے کی بات کرو تو بانی پی ٹی آئی کہتا ہے شواہد لے آئیں پھر بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی نے الیکشن میں وہی کیا جو وہ نہ کرنے کا کہتے تھے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے، سابق آمر مشرف پہلے نوازشریف اور بے نظیر کو ملک کیلئے سکیورٹی رسک کہتا تھا پھر مشرف نے ہی دبئی میں بی بی سے این آر او کیا
-

بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیا، علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ضلع دکی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے سولرپلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفیدی چادر اوڑھ لی ہے سندھ کے شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی جبکہ کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے پیرکے روز سب سے کم درجہ حرارت لہیہ میں منفی 8، اسکردو، گوپس، ہنزہ میں منفی3 اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
-

محکمہ موسمیات کی آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونےکی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے کراچی کا موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملتان، لودھراں اور خوشاب میں بارش جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گرد و نواح کے علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہےادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیے، ژالہ باری سے سولر پلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں
-

زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی، سپریم کورٹ نے رپورٹ جاری کردی
سپریم کورٹ کی جانب سے 16 سے 30 نومبر تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی، زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 پر پہنچ گئی ہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں، سپریم کورٹ میں 31 ہزار 458 دیوانی اور 10 ہزار 208 فوجداری اپیلیں زیر التوا ہیں رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز بھی زیر التوا ہیں جبکہ 2 ہزار 209 سول نظرثانی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایچ آر سیل کی 136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں
-

آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر،کراچی کی فضا بھی مضرِ صحت
لاہور کا فضائی معیار اب تک بہتر نہ ہوا جہاں آج ہفتے کے پہلے روز دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر ہےلاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 275 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 248 جب کہ کراچی میں 193 ریکارڈ کی گئی ہےکراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے اور شہرِ قائد دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبرپر ہےماہرین کے نزدیک 151 سے 200 انڈیکس مضر اور 201 سے 300 انتہائی مضر صحت ہےماہرین کے مطابق شہر کا فضائی معیار صحت کےلیے مضر ہے لہٰذا عوام احتیاط برتیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں
-

کراچی میں اس سال جرائم کم ہوئے ہیں: ایڈیشنل آئی جی کا دعویٰ
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں اس سال جرائم کم ہوئے ہیں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سےسی سی ٹی وی کیمروں کی شروعات کی ہے اور 35 ہزار کیمرے پورے کراچی میں لگائے جا چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ کراچی میں رواں سال ڈکیتیوں میں 103شہری جاں بحق ہوئے اور شہر بھر میں 150 سے زائد کرمنلز مقابلوں میں ہلاک ہوئے ہیں
-

کراچی سمیت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ بدستور متاثر، واٹس ایپ اور دیگر ایپس چلانے میں مشکلات
کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ ہونے کی وجہ سے صارفین کے لیے واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس بھیجنا اور وصول کرنا دشوار ہو گیا ہےوائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس، صارفین کے لیے کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بننے لگا ہے، گھروں سے کام کرنے والے ہوں یا فری لانسرز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے وابستہ افراد ہوں یا آن لائن کلاسز لینے والے طالب علم انٹرنیٹ میں خلل کے باعث سب ہی شدید پریشان ہیں پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بھی انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، شہرکے مختلف علاقوں میں خصوصاً واٹس ایپ میسیجنگ میں شدید دشواری کا سامنا ہے
صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں آڈیو، ویڈیو، تصاویر کی ترسیل میں حد سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، صدر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گلستان جوہر کے مختلف علاقے متاثر ہیں، بعض علاقوں میں وائی فائی سروس بھی کام نہیں کر رہی پاکستان میں انٹرنیٹ کی انتہائی خراب صورتحال پر آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت کو روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہےآئی ٹی ماہرین کے مطابق پاکستان کا عمومی طور پر ٹیلی کام سیکٹر کا منافع 3 ارب روپے یومیہ ہے، ٹیلی کام سیکٹر کا 60 سے 70 فیصد یومیہ منافع 3 جی اور 4 جی نیٹ ورک سے جڑا ہے لیکن انٹرنیٹ مسائل کے باعث ٹیلی کام سیکٹر سمیت متعدد شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں