اسلام آباد حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کا اضافہ کر دیا ہےوزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم لاکھ تین ہزار 955 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر ہےاس سے قبل، گزشتہ مالی سال 2023-24 کے لیے 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر دیت کی رقم 67لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کی گئی تھی گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں چاندی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے تناظر میں حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کے اضافے کے ساتھ 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے سے بڑھا کر 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کر دی ہے
Category: دلچسپ و عجیب
-

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم
لاہور-آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا ردعمل سامنے آگیا حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا۔ گزشتہ فیصلے کو بنیاد بنا کر پنجاب میں حکومت کو گرایا گیا تھاحمزہ شہباز نے مزید کہا کہ جمہوری عمل کا راستہ روکنے کے حربے کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے، آئین کی تشریح کے بجائے اس میں تحریف کی گئی تھی، معزز عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں آرٹیکل 63 اے پر نظرثانی درخواستیں منظور؛ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار یاد رہے کہ حمزہ شہباز 30 اپریل 2022ء کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تھے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کیس کے فیصلے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا کہ منحرف رکن اسمبلی کا پارٹی پالیسی کے برخلاف دیا گیا ووٹ شمار نہیں ہوگا وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: منحرف ارکان کو نکال کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم آج اس فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا -

پی ٹی آئی والے تصادم اور لاشیں چاہتے ہیں اس لیے ڈی چوک آئیں گے: فیصل واوڈا
اسلام آباد- سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے تصادم اور لاشیں چاہتے ہیں اس لیے ڈی چوک آئیں گےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، بزدلی یہ ہے کہ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں، عمران خان آزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں سابق وزیر نے کہا کہ یہ ڈی چوک اس لیے آئیں گے کیونکہ انہیں تصادم چاہیے، پی ٹی آئی کے اندر سے لاشوں کے ڈھیر گرانے کی تیاری ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کا دماغ کدھر ہے، بیرسٹرگوہر شریف آدمی ہیں، ان کو کہہ دیا بزدل ہے نکال دیں
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ گنڈا پور ایک پیادہ ہے مگر اس کی زندگی بھی اہم ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے، جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے، آپ کے پی کے وسائل اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں، کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کررہی ہےسابق وزیر نے مزید کہا کہ 2018 میں ہم نے مینڈیٹ چوری کیا آج انہوں نے کرلیا، فیض حمید جب ڈی جی تھا تب میں نے اس سے تکلیف اٹھائی تھی، فیض حمید کے سامنے اس وقت کھڑا ہوا جب وہ کرسی پر تھے، مجھے اس دوراہے پر نہ لائیں کہ اپنےفون سے قوم کے سامنے کچھ رکھنا پڑے، میں ان میں سے نہیں جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے الگ ہوئےفیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں سمٹ ہورہی ہے، دیگر ممالک کے وزرائے اعظم آرہے ہیں، 9 سینٹ کی بجلی دینے کی بات ہورہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، عمران خان کو پریشانی یہ ہے کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے اور ملک پٹری پر چڑھ گیا ہے، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ ان چیزوں کو نہیں ہائی لائیٹ کر رہی۔ -

نیتن یاہو ایرانی حملے سے خوف زدہ، ہاتھ کانپنے لگے
تل ابيب: اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اسرائیلی وزیراعظم خوف کے مارے کانپنے لگےایران نے گزشتہ شب اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغ دیے جس پر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو خوف زدہ ہوکر زیرِ زمین بنکرز میں چھپ گئےاس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے جو بیان جاری کیا اس میں بھی وہ نہایت خوف زدہ تھے اور ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ایران کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جو ہم پر حملہ کرے گا ہم اس پر حملہ کر دیں گے۔ لیکن ان کے خوف کا یہ عالم تھا کہ ہاتھ کانپ رہے تھے۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حزب اللہ کے حسن نصر اللہ اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کےلیے کیا ہے۔
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے عبرانی زبان میں کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اسرائیل کو پہلے زیادہ شدید اور طاقتور حملوں سے خبردار کیا ہے۔ -

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نظرثانی اپیل متفقہ طور پرمنظورکی جاتی ہے: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ
03 اکتوبر ، 2024
متعلقہ خبریں
’سیاسی جماعتیں جج کے ماتحت نہیں، جج کون ہوتا ہےکہنے والاکہ کوئی رکن منحرف ہوا؟ یہ جماعت کے سربراہ کااختیار ہے‘
سپریم کورٹ نے سیاست دانوں کی تاحیات نا اہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی، سپریم کورٹ کا 62 ون ایف کی تشریح کیس کا فیصلہ -

پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، دونوں امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہیں
ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے کمار دھرما سینا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شرف الدولہ سیکت تھرڈ امپائر ہوں گےپاکستان کے راشد ریاض (آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں) چوتھے امپائر ہوں گےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ کمار دھرما سینا تھرڈ امپائر ہوں گے فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض نبھائیں گے -

ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش
بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکنالوجی ماہر نے 1 لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر اظہارِ عدم اطمینان کرکے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
انسٹاگرام چینل سیلری اسکیل کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں
انہوں نے بتایا کہ اس کی بڑی وجہ ٹورونٹو کی مہنگی زندگی ہے،گھر کے کرائے کی مد مین تقریباً 4000 کینیڈین ڈالر خرچ ہو ہوجاتے ہیں
شیئر کی گئی ویڈیو پر پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور 1000 سے زائد لائکس ہوگئے
ویڈیو لائک کرنے کے ساتھ صارفین اس پر مختلف کمنٹس بھی کرتے تہے
ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ان صاحب کو دوسری کمپنیوں میں سوئچ کر کے اور پیسے کمانے چاہیئں
ایک صارف نے کہا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوگا۔ کینڈا میں زندگی کو انجوائے کرو یہ بھارت سے 20 گُنا بہتر ہے -

کسٹم نے کروڑوں کا ٹیکس چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی- پاکستان کسٹمز نے مویشیوں کی خوراک کی آڑ میں سویابین آئل اور سویابین آٹا درآمد کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیاذرائع نے سنگ میل نیوز کو بتایا کہ درآمدکنندہ کمپنی سویابین مصنوعات کی مس ڈیکلریشن کرکے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مد میں 3کروڑ 50لاکھ روپے کی چوری کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز اپریزمنٹ ایس اے پی ٹی کلکٹریٹ نے ایک ہی کمپنی کے مالک کے خلاف دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کردیے ہیں درج شدہ مقدمات میں کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے موزمبیق سے سویا بین کا کھانا اور نائجیریا سے سویا بین کا آٹا درآمد کیا ہے جبکہ اس سامان کو “مویشیوں کے کھانے کے لیے اناج کی باقیات” قرار دیا گیا تھا۔ اس مس ڈیکلریشن نے درآمد کنندہ کو لازمی دستاویزات کی ضروریات کو روکنے اور سامان کی قدر کم کرنے کی اجازت دی، جس کے نتیجے میں حکومت کو محصولات کی مد میں بھاری نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی پہلے معاملے میں موزمبیق سے درآمدات کو شامل کرتے ہوئے، کمپنی نے ڈیوٹی وٹیکس کی مد میں مبینہ طور پر تقریباً 1 کروڑ 99 لاکھ روپے کی چوری کی جبکہ اس کنسائمنٹ کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 3 کروڑ 6 لاکھ 91 ہزار روپے لگایا گیا ہے، جبکہ نائیجیریا سے 69 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا سویابین آٹا درآمد کیا گیا جس پر ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں 2 کروڑ 44 لاکھ 7 ہزار روپے کی چوری کی گئی کلکٹریٹ کی جانب سے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پر پاکستان کسٹمز میں داخل کرائے جانے والے امپورٹ گڈز ڈیکلریشن اور برآمدکنندہ ممالک کے ڈیٹا میں تضاد کی نشاندہی ہوئی تحقیقات کے دوران متعلقہ شپنگ لائن کی جانب سے بھی مذکورہ کنسائمنٹس کے ایکسپورٹ ڈیکلریشنز اور کنٹینر ٹریکنگ انفارمیشن سے بھی حکام کو حقیقی درآمدہ مصنوعات اور انکی قیمتوں سے متعلق آگاہی ہوئیذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جرائم کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969، درآمدات اور برآمدات (کنٹرول) ایکٹ مجریہ 1950، سیلز ٹیکس ایکٹ مجریہ 1990 اور انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے متعدد سیکشنز کی خلاف ورزی کے ارتکاب میں شامل ہیں حکام کا کہنا ہے کہ مس ڈیکلریشن کے مرتکب درآمدکنندہ کمپنی کے مالک کی گرفتاری اور بے قاعدگی میں ملوث عناصر و سہولت کار کی کا تعین کیا جارہا ہے
-

وزٹ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار
کراچی- وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لیے ایک ہی ائیرلائن کا دوطرفہ ٹکٹ لازم قراردے دیا گیا
ایف آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز کو مراسلے ارسال کردیے جس میں دونوں اداروں نے ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کسی صورت جاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی جو یک طرفہ ٹکٹ کے حامل ہوں
بیرون ممالک خصوصاً بنکاک، ملائیشیا اوردبئی جانے والوں مسافروں کے لئے ہدایات پرعملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا- وزٹ ویزوں پر جاری دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ائیرلائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبر بھی ایک ہونا لازم ہوگا
مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ائیرپورٹ پر لو پروفائل کے حامل مسافروں کو ہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے -

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود
کراچی- پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، کھلاڑیوں کو بنگلا دیش کے خلاف شکست کا افسوس ہے لیکن کھلاڑی اچھے نتائج دینے کے خواں ہیں
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا وقت پاکستان ٹیم کے لیے بہت اہم ہے، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف شکست کا ہمیں بھی بہت دکھ ہے اس لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں میچ ٹو میچ کمبی نیشن بنائیں گے۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا، کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس دیکھ کر اگلے میچز کے لیے پلاننگ کریں گے
ایک سوال کے جواب میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ ملتان کی کنڈیشنز دیکھ کر زاہد محمود کی شمولیت کا فیصلہ کریں گے
شان مسعود نے کہا کہ چیمپیئنز کپ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، اچھی کرکٹ ہوتی ہے تو تیاری اچھی ہوتی ہے، چیمپیئنز کپ سے فٹنس کا بھی علم ہوا ہے
انہوں نے واضح کیا کہ محمد رضوان مستقل ٹیم کا حصہ ہیں لیکن شارٹ ٹرم میں سرفراز احمد بہترین متبادل ہیں، ٹیسٹ میچز میں نئے وکٹ کیپر کو فوری میدان میں نہیں اتارا جا سکتا۔ نوجوان وکٹ کیپرز اور اوپنرز کے ساتھ مستقبل کی پلاننگ کو نظر میں رکھ کر کوچز کام کر رہے ہیں
ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بابراعظم دنیا کے نمبر ون اور بہترین بلے باز ہیں۔ کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں، کامران غلام اور صائم ایوب سمیت سب کو پرفارمنس دکھانے کا موقع ملے گا
