کراچی- رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا، تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب کو رواں سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا اور اس کا پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، تاہم جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا ۔ 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگا
Category: دلچسپ و عجیب
-

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن- پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا
-

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے پنجاب پولیس کو وارننگ
پشاور- وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی
پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں پیشی کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ء کے پولیس ایکٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی اپنی طاقت کا بے جا استعمال نہ کرے، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکمے ملکر قوانین بنارہے ہیں، نگراں حکومت میں پولیس سے وہ کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتی تھی
انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری طریقے سے آئے ہوئے لوگوں نے آئین کو تباہ کردیا ہے، جہاں جہاں ہمیں حکم ملے گا وہاں جلسہ کرینگے، یہ گولیاں ،تشدد ہمارا وقت ضائع کرسکتا ہے لیکن مقصد تبدیل نہیں کرسکتا، میں وزیر اعلی ہوں اپنے وسائل ڈنکے کی چوٹ پر استعمال کرونگا، میری مشینری راستہ اس لئے کلیئر کرے گی کیونکہ میں اس صوبے کا وزیراعلی ہوں
وزیراعلی کے پی پشاور ہائیکورٹ میں پیش، جبری گمشدگی کیخلاف قانون سازی کی یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں، کسی کا غلط حکم نہ مانیں ، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہونگے، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو یہاں لے آؤں گا مگر ان کی فیملیز کا احساس کیا ہے
وزیراعلی علی امین کا کہنا تھا کہ عظمی بخاری کہتی ہے میں خیبر پختونخوا میں جلسہ کروں، میں کیوں یہاں جلسہ کروں ،پورے پاکستان میں جلسہ کرونگا، بلاول ،مولانا ،پی ڈی ایم اور دیگر جلسے کررہے ہیں انھیں کوئی روکنے والا نہیں، مولانا فضل الرحمان نے خود بولا کہ مجھے کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کرو، مولانا آپ مان گئے، امریکہ کے کہنے پر آپ نے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی ہے -

8 سالہ بچی کی نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
لند- برطانیہ کی ایک 8 سالہ ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر جیمی نے ایک نایاب گلابی ٹڈے کی تصویر کھینچ کر ناظرین کو حیران کردیا ہے
ایک انسٹاگرام ویڈیو میں جیمی نے جوش و خروش کے ساتھ اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 1 فیصد لوگ اپنی زندگی میں اس ٹڈے کو دیکھ پاتے ہیں
وہ بتاتی ہیں کہ ٹڈے کی حیرت انگیز گلابی رنگت کے پیچھے ایک جینیاتی تبدیلی ہے جس کی وجہ سے گلابی رنگت کی زیادہ پیداوار اور کالے رنگ کی کم پیداوار ہوتی ہے
جیمی نے کیپشن میں لکھا، ’واہ مجھے ابھی ایک گلابی ٹڈا ملا ہے۔ بہت کم لوگ اسے اپنی زندگی میں دیکھ پاتے ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اسے دیکھ لیا
جیمی کی اس شاندار کارکردگی نے سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کیا جس کے بعد بہت سے لوگوں نے قدرتی دنیا کے ساتھ اس کے تعامل اور ہنر کی تعریف کی
ایک صارف نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر بچوں کو ایسا ہی دکھانا چاہیے۔ بچے اپنے ارد گرد کی دنیا کے بارے میں متاثر اور متجسس ہوتے ہیں۔ مجھے یہ بہت پسند آٰیا -

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن اور بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک
لاہور- پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک ہوگیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اسی سلسلے میں راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران بنگلہ اچھا سرکل میں راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے
ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین دو طرفہ فائرنگ کے دوران کچے کے علاقے کا بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک ہوگیا، جو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک ڈاکو کو کیفر کردار تک پہنچانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے -

پختونخوا میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے ہارٹ سرجری کے بعد مائٹرل کلپ سرجری متعارف
پشاور- پختونخوا میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے ہارٹ سرجری کے بعد مائٹرل کلپ سرجری متعارف کرادی گئی
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ٹاوی(بغیر سینہ کھولے سرجری) کے بعد مائٹرل کلپ سرجری صوبے میں پہلی بارمتعارف کرا دی- سرجری میں پی آئی سی ٹیم کے ساتھ برطانیہ سے ایبٹ کمپنی کے مائٹرل کلپ تھیراپی کے ماہر ڈرمٹ بوئل نے بھی نے حصہ لیا
اسسٹنٹ پروفیسر انٹروینشنل کارڈیالوجی پی آئی سی ڈاکٹر علی رضا کا کہنا ہے کہ مائٹرل کلپنگ طریقہ دل کے والو میں خون کے لیکیج کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مائٹرل کلپ سرجری کے دوران لیک والو میں کلپ لگا کر مریض کے دل کی حالت کو فعال کیا جاتا ہے- خیبر پختونخوا میں پہلی بار بغیر اوپن ہارٹ سرجری کے مائٹرل کلپ سرجری کی جا رہی ہے۔ اب تک پورے پاکستان میں اس نوعیت کے صرف 5 کیسز کیے جا چکے ہیں
انہوں نے بتایا کہ یہ سرجری ان مریضوں کے لیے ہے جن کی عمر زیادہ ہے اور اوپن ہارٹ سرجری ممکن نہیں- مائٹرل کلپ سرجری پاکستان کے پڑوسی ممالک اور یورپین ممالک میں کافی عرصے سے کی جا رہی ہے
برطانوی ماہر ڈرمٹ بوئل نے بتایا کہ میں پی آئی سی ٹیم کا شکر گزار ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس سرجری کو پاکستان اور پھر صوبے میں متعارف کروایا- یہ تھیراپی مریضوں کو امراض قلب کی پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے مفید ہے۔ پی آئی سی ایک بہترین ادارہ ہے اور امید ہے کہ یہاں کی بہترین ڈاکٹروں کی ٹیم اس طریقہ علاج کو جاری رکھے گی -

ہر 5 میں سے 4 حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی ،-ماہرین
واشنگٹن-حالیہ تحقیق کے مطابق ہر پانچ میں سے چار حاملہ خواتین کو ان کے تیسرے سہ ماہی تک ضروری غذائیت اور آئرن کی کمی ہوتی ہے
محققین اور دیگر ماہرین اب اس بات پر زور ڈال رہے ہیں کہ ماں اور اس کے بچے کی حفاظت کے لیے حمل کے دوران آئرن کی سطح کو معمول کے مطابق چیک کیا جانا چاہیے
اگرچہ امریکا کی پریوینٹیو سروسز ٹاسک فورس، طبی ماہرین کا ایک آزاد پینل اور امریکن کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹ کے رہنما اصول آئرن کی باقاعدہ جانچ پر زور نہیں ڈالتے
تاہم نئے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ مذکورہ بالا اداروں کو آئرن کی تشخیص کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا چاہیے تاکہ تمام حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی کی جانچ کی جا سکے چاہے خون کی کمی یا آئرن کی سرے سے عدم موجودگی ہو-محققین نے یہ بھی لکھا کہ جب ہم کسی مریض میں کسی بھی قسم کی غذائیت کی کمی اور اس سے جُڑے صحت کے مسائل کا سامنا کریں تو اس کے لیے اضافی خوراک کی تجویز کرنی چاہیے -

بھتیجے سے تعلق کا شبہ، شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
(سنگ میل نیوز )بھارت میں شوہر نے بھتیجے کے ساتھ تعلق کے شک پر بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کوتوالی صدر میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے والدین کے گھر پر تھی جہاں شوہر گلفام نے اپنی بیوی فرحین بانو کے سر اور گردن پر تیز دھار آلے سے بار بار حملہ کیا۔
آشنا سے شادی کیلئے خاتون نے پروگرام کرائم پیٹرول سے متاثر ہوکر 3 سالہ بچی کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق حملے کے دوران فرحین بانو نے چیخ و پکار کی تو اس کے گھر والوں اور پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گلفام اور فرحین کی شادی کو 6 سال ہوگئے ہیں لیکن جوڑے کے درمیان لڑائی جھگڑوں کے باعث فرحین بانو پچھلے 7 ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دوران تفتیش گلفام نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور الزام لگایا کہ اس کی بیوی کا بھتیجے کے ساتھ تعلق تھا اس لیے قتل کیا۔
-

وہ پودے جو 80 سال تک آپ کے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں
(سنگ میل نیوز)درختوں کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کئی سو سال کی عمر پاتے ہیں اور انسانوں کو اس کا فائدہ پہنچاتے ہیں۔
تاہم آپ نے یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ پودے گھروں میں بھی لمبی عمر پا سکتے ہیں، جی بالکل اگر آپ اچھی دیکھ بھال اور سازگار ماحول فراہم کریں تو مخصوص پودے آپ کے گھر کو لمبے عرصے تک ہرا بھرا رکھ سکتے ہیں۔
مونسٹیرا
مونسٹیرا ایک خوبصورت پودا ہے جس کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں اور پتوں پر موجود خاص کٹاؤ اس کی خوبصورتی کو بڑھاتا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ اس پودے کو گھر کی خوبصورتی کیلئے رکھنا پسند کرتے ہیں، اگر اس پودے کی اچھی دیکھ بھال کی جائے تو یہ لمبی عمر کو پہنچ سکتا ہے۔پوتھوس
پوتھوس کی خاصیت اس کے ہرے پتوں پر پیلے رنگ کے نشان ہونا ہے اسی لیے یہ پودے گھروں کی زینت بنتے ہیں جب کہ اس پودے کو اگانے کیلئے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی۔
-

حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے
اسلام آباد: (سنگ میل نیوز)وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتی ادارے بجلی واجبات کے 2کھرب 56 ارب روپے نادہندہ ہیں۔
قومی اسمبلی میں جمع دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومتی ادارے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 47 ارب 81کروڑ کے نادہندہ ہیں جب کہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت ادارے بجلی کی مد میں ایک کھرب 51کروڑ کے نادہندہ ہیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت لیسکو کی 6 ارب 67 کروڑ،گیپکو کی 2 ارب 82 کروڑ، فیسکو کی ایک ارب 72 کروڑ، آئیسکو کی 14 ارب 13 کروڑ، میپکو کی 2 ارب 18 کروڑ، پیسکو کی 2 ارب 22 کروڑ، حیسکو کی 5 ارب 53 کروڑ، سیپکو کی 9 ارب 13 کروڑ، کیسکو کی 2 ارب 40 کروڑ اور ٹیسکو کی 96 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی 33 ارب 5 کروڑ، خیبر پختونخوا حکومت پیسکو اور ٹیسکو کی 26 ارب 25 کروڑ ، سندھ حکومت حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 54 ارب سے زائد جب کہ بلوچستان حکومت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی 38 ارب 29 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے۔
دستاویز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمے ڈسکوز کے 56 ارب 77کروڑ کے نادہندہ ہیں۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ حساسیت کے باعث ڈسکوز ان محکموں کے بجلی کنکشن منقطع نہیں کرتے مگر ادائیگی نہ کرنے پر سرکاری محکموں کو کنکشن کاٹنے کے نوٹسز دیے جاتے ہیں۔
-

بلوچستان میں بارشیں اوردہشتگرد حملے، ٹرین سروسز معطل ہونے سے ریلوے کو یومیہ 15 لاکھ کا نقصان
بلوچستان (سنگ میل نیوز)میں بارشوں اور دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں معطل ہونے والی ٹرین سروسز کو کئی روز گزرجانے کے باوجود بھی بحال نہ کروایا جاسکا جس سے ریلوے کو روز انہ 15 لاکھ روپے کے نقصان ہورہا ہے۔
بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردی کے نتیجے میں پل گرنے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود بھی بحال نہ کی جاسکی۔
گزشتہ ہفتے بولان کے علاقے دوزان میں انگریز راج میں تعمیر ہونے والا ریلوے پل بم دھماکے کے نتیجے میں گرگیا تھا، ریلوے پل گرنے سے اندرون ملک پنجاب اور سندھ کیلئے ریل سروس معطل ہوگئی تھی جسے محکمہ ریلویز ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی بحال نہ کرسکا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں میں 37 افراد جاں بحق
بلوچستان میں تین ماہ کے تعطل کے بعد آج سے ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کی مچ سے بحالی کیلئے ریلوے نے محکمہ داخلہ بلوچستان اور ایف سی کو سکیورٹی کی فراہمی کا مراسلہ لکھا تھا لیکن7 روز گزرنے کے باجود ابھی تک سکیورٹی دینے کا فیصلہ نہیں ہوا جب کہ محکمہ ریلویز بھی مسافروں کو مچ لے جانے کیلئے بسوں کا بندوبست بھی نہیں کرسکا ہے۔دوسری جانب سبی سے ہرنائی کیلئے ٹرین سروس 23 جولائی سے بند ہے اور سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کی مرمت ڈیڑھ ماہ بعد بھی نہیں ہوسکی ہے۔
ادھر قلعہ عبداللہ کے علاقے شیلا با غ کی سرنگ میں برساتی پانی بھرنے کے باعث کوئٹہ چمن ٹرین سروس بھی 2 روز سے معطل ہے جس کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹرینوں کی بند ش سے ریلوے کو روز انہ 15 لاکھ روپے کے نقصان ہورہا ہے۔