Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 34 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • میانوالی میں پولیس نے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، 2 جوان زخمی

    میانوالی میں پولیس نے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، 2 جوان زخمی

    (سنگ میل نیوز)میانوالی میں پنجاب پولیس نے خوارج دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

    میانوالی کے قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے خوارج کے دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔

    تاہم پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہوگئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے شدید جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں ،مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا،پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہماری پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی۔

    دوسری جانب حملے کے بعد ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے پہنچ کر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

  • چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت

    چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت

    (سنگ میل نیوز) چینی سائنسدانوں نے چاند کی مٹی سے پانی بنانے کا طریقہ دریافت کر لیا۔

    معروف سائنسی جریدے دی انوویشن نے ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے کہ چینی سائنس دانوں نے چاند کی مٹی سے پانی کشید کرنے کا طریقہ وضع کیا ہے۔ یہ تحقیق بھی چاند پر انسان کو بسانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

    انسان ہر دور میں چاند اور دیگر خلائی اجسام پر آباد ہونے کا خواب دیکھتا آیا ہے, گزشتہ ڈیڑھ صدی کے دوران فطری علوم و فنون میں حیرت انگیز رفتار سے ہونے ولای پیش رفت نے انسان کو اس خواب کے شرمندہ تعبیر کیے جانے کے بارے میں سوچنے کی تحریک دی ہے۔

    چاند کے حوالے سے دو عشروں کے دوران تحقیق کا دائرہ تیزی سے وسیع ہوا ہے اور ترقی یافتہ ممالک چاند پر بستیاں بسانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے اور منصوبہ بندی کرنے لگے ہیں۔ یہ منصوبہ بندی بہت بلند سطح کی ہے کیونکہ چاند کی فضا میں آکسیجن نہیں اور پانی بھی کُھلے بندوں دستیاب نہیں۔

    دی چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے نِنگبو انسٹیٹیوٹ آف مٹیریلز ٹیکنالوجی اینڈ انجینیرنگ کی ایک ٹیم نے پروفیسر وانگ جُنگ کیانگ کی قیادت میں چاند کی مٹی سے پانی کشید کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

     

    اِن ماہرین نے چاند کی سطح پر بہت بڑے پیمانے پر پانی پیدا کرنے کی حکمت عملی تیار کی، اس کے لیے چاند کی مٹی اور اینڈوجینس ہائیڈروجن کے درمیانی کیمیائی تفاعل سے مدد لی جائے گی۔

    پروفیسر وانگ نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے چاند کی وہ مٹی استعمال کی گئی جو چینگ ای فائیو مشن کے ذریعے لائی گئی تھی۔ یہ کوئی مفروضے پر مبنی تجربہ نہیں تھا بلکہ چاند کی اصل مٹی بروئے کار لائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ چاند کی سطح پر ایسی بہت سی معدنیات پائی جاتی ہیں جن میں ہائیڈروجن مقفل ہے،پانی کی تیاری کے لیے لیونر اِلمینائٹ (FeTiO3) نمایاں ترین عامل ہے۔ چاند کی سطح پر پائے جانے والے اس منرل میں شمسی ہواؤں کی بدولت ہائیڈروجن بہت بڑے پیمانے پر موجود ہے۔

    وانگ جنگ کیانگ نے کہا کہ آئینوں کی مدد سے انتہائی گرم کیے جانے پر چاند کی ایک گرام پگھلی ہوئی مٹی سے 51 تا 76 ملی گرام پانی پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ چاند پر ایک ٹن مٹی سے 50 کلوگرام پانی پیدا کیا جاسکتا ہے۔

  • خیبرپختونخوا حکومت کا بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان

    خیبرپختونخوا حکومت کا بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان

    (سنگ میل نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10، 10 لاکھ روپے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔

    مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت شہداء کے لواحقین کیلئے 10، 10 لاکھ روپے دیں گی، جس کی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دیدی ہے،مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور واقعات میں شہید ہونے والے لواحقین سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے، ان کے لیے بھی خیبرپختونخوا حکومت شہداء پیکج کا اعلان کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 43 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے،بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات اتوار اور پیر کی درمیانی شب رپورٹ ہوئے جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • رحیم یارخان: کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

    رحیم یارخان: کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

    (سنگ میل نیوز)رحیم یارخان کے کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا ،ڈاکو پولیس پر ہونے والے حملے کا مرکزی ملزم تھا۔

     

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکاکہنا ہےکہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے،پولیس اہلکاروں پرحملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،بشیرشرگزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا،ڈاکو بشیر شر کے 2 ساتھی زخمی ہوئے۔

     

    سندھ پنجاب کے سرحدی ضلع گھوٹکی میں بھی پنجاب پولیس پر حملے کے بعد سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا،کچےاورپکے میں قائم پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کو الرٹ کردیاگیا۔

     

    جمعرات کوصادق آباد میں کچے کےعلاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی دوگاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

     

    شہید اہلکاروں میں رحیم یارخان کے 9،مظفر گڑھ کا1، ملتان سے 1 اور ڈی جی خان سےتعلق رکھنے والا اہلکارشہید ہوئےہیں،شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد 2:15 منٹ پر صادق شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور و دیگر افسران نماز جنازہ  میں شرکت کریں گے۔

  • میری ناک بہت تیز ، پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں،صباقمر

    میری ناک بہت تیز ، پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں،صباقمر

    (سنگ میل نیوز )اداکارہ صبا قمر کے ایک پرانے انٹرویوکاکلپ سوشل میڈیاپر وائرل ہوا ہے جس میں معروف اداکارہ نے بتایاتھاکہ  میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں،میری یہ عادت بہت گندی ہے  لیکن مجھے یہ بھی  پتہ  ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔

    صباقمر نے یہ انٹرویو ڈرامہ سیریل “فراڈ” کی تشہیری مہم کے دوران دیاتھا،اس ڈرامہ سیریل میں صباقمرکے ساتھ اداکار احسن خان، میکال ذوالفقار، رابعہ کلثوم، نعیمہ بٹ اوردیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مداحوں کی جانب سے صبا قمرکی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

    اس انٹرویومیں معروف اداکارہ نے  یہ بھی بتایا تھا کہ میں انتہائی صفائی پسند ہوں، صفائی پر سمجھوتہ نہیں کرتی،اگر مجھے کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آجائے تو میں وہ کپڑے پہننا پسند نہیں کرتی، سیٹ پر کئی لوگ ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں کروڑوں کی چیز بھی گندگی کے باعث چھوڑسکتی ہوں۔

     

  • مسلسل بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتحال ،تربیلاڈیم بھی بھرگیا

    مسلسل بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتحال ،تربیلاڈیم بھی بھرگیا

    (سنگ میل نیوز)ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیداہوگئی اوردریائوں میں پانی کی سطح مسلسل بلندہورہی ہے،ملک کے دوسرے سب سے بڑے ڈیم تربیلا میں پانی کی سطح محفوظ گنجائش ایک کروڑ 10 لاکھ ایکڑ فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح  مسلسل بلند ہورہی ہے اورسکھر بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی آمد تین لاکھ اکاسی ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ کے ضلع قمبر کی تحصیل میروخان کے گاؤں مرید ماچھی کے قریب نہر میں پڑنے والے 30 فٹ چوڑے شگاف کی وجہ سے دھان کی فصل زیر آب آگئی ہے اورشگاف ابھی تک بند نہیں ہو سکا.

    تربیلاڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش  13.35 ملین ایکڑ فٹ ہے اوراس وقت وہ مکمل گنجائش سے محض 15 فیصد پیچھے ہے۔

    مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترجمان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم اپنی پوری سطح 1550 فٹ تک بھر گیا ہے اور مکمل بھرنے کے بعد تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے،ڈیم کا بھرنا  ملک میں زراعت اور سستی پن بجلی کی پیداوار کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

    دوسری طرف ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے منگلا ڈیم میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے تقریباً 30 فٹ کم ہے،اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مکمل صلاحیت 1242 فٹ جبکہ اپنے تحفظ کی سطح تقریباً 1214 فٹ ہے ۔

    رپورٹ کےمطابق یکم اپریل سے تقریباً 65 لاکھ ایکڑ فٹ پانی بحیرہ عرب میں بہہ چکا ہے جو تربیلا ڈیم کے مجموعی ذخیرے سے  بھی زیادہ ہے، 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کے تحت انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)، واٹر ریگولیٹر اور واپڈا کو ماحولیاتی وجوہات کی بنا پر کوٹری بیراج سے کم از کم 80لاکھ ایکڑ پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

  • پنجاب اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    پنجاب اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    (سنگ میل نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور بلوچستان کے مطابق بارشوں کا سسٹم ابھی موجود ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں ابھی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ 

    ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جب کہ بارشوں سے ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رواں سال مون سون بارشوں میں 84  شہری جاں بحق اور 224 زخمی ہوئے،  245 گھرمتاثرہوئے، 84 افراد کی اموات آسمانی بجلی،کرنٹ لگنے،کچےگھر اور بوسیدہ عمارتوں کےگرنے سے ہوئیں، مون سون بارشوں کے دوران 44 مویشی بھی ہلاک ہوئے جب کہ 100گھر مکمل اور145 گھر جزوی طور پرمتاثر ہوئے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا،کالاباغ اور چشمہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے، تونسہ میں درمیانے درجے کا سیلاب، دریائے چناب ،راوی، ستلج، جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے جب کہ ڈیرہ غازی خان روڈکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجےکی سیلابی صورتحال ہے، منگلاڈیم میں پانی کی سطح 70 فیصد،تربیلا میں 99 فیصد، ستلج، بیاس اور راوی پرقائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 54 فیصد تک ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا کا بتانا ہے کہ کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کومانیٹرکیاجارہاہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کے کنٹرول روم کے مطابق طاقتور مون سون سسٹم کا دوسرا اسپیل شمال مشرقی بلوچستان میں موجود ہے۔

    کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ  قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مسلم باغ ،لورالائی، شیرانی، ہرنائی، بولان اور دکی میں سیلابی ریلوں سے نقصانات ہوئے ہیں جب کہ توبہ اچکزئی کے بالائی پہاڑی علاقوں میں مختلف ندی نالوں میں اونچےدرجےکے سیلابی ریلے گزر رہے ہیں۔

    کنٹرول روم کے مطابق ضلع چمن میں توبہ اچکزئی کے علاقے تاش رباط، زیمل، غبرگ،کرتو اور بینہ میں رابطےسڑکیں بند ہیں، قلعہ عبداللہ کے علاقوں ماچکہ، آرمبی میں سیلابی ریلوں میں سڑکیں بہہ گئی ہیں جب کہ  آرمبی میں سیلابی ریلےمیں بچہ بہہ کرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی۔کنٹرول روم حکام کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ ماچکہ ندی میں ٹریکٹر بہہ گیا مگر ڈرائیور محفوظ رہا، کولک ندی سیلابی ریلے میں کار سوار خواتین اور بچے پھنس گئے جنہیں مقامی ایکسیویٹر ڈرائیور نے سیلابی ریلےسے کارکونکال لیا۔پشین شاہراہ توت اڈا کےمقام پربہہ جانےسےٹریفک معطل ہوگئی ہے جب کہ توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی کے تمام ڈیمز محفوظ ہیں۔

  • گلوکار راحت فتح علی خان کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

    گلوکار راحت فتح علی خان کی استاد نصرت فتح علی خان کی قبر پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

    (ویب ڈیسک)معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی 27 ویں برسی کے موقع پرفیصل آباد میں ان کی قبر پر حاضری دی ہے

    ۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے

    جس میں راحت فتح علی خان کو بیٹے شازمان علی خان اور دیگر کے ساتھ نصرت فتح علی خان کی قبر پر چادر چڑھا کر پھول ڈالتے اور دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی 27ویں برسی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ دن میرے اور گھر والوں کے لیے سب سے افسوس ناک دنوں میں سے ایک تھا۔

  • پنجاب حکومت نے تنخواہوں پربھاری ٹیکس لگا دیا

    پنجاب حکومت نے تنخواہوں پربھاری ٹیکس لگا دیا

    (سنگ میل نیوز ) غریب عوام پر پنجاب حکومت نے ایک اور بوجھ ڈال دیا،

    تنخواہوں پر نیا بھاری ٹیکس عائد۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی سے دوچار غریب عوام پر پنجاب حکومت نے ایک اور بم گرادیا،

    پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرکے پروفیشنل ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے،

    پروفیشنل ٹیکس تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنخواہوں سے کاٹا جائے گا۔

    پنجاب کی تمام کمپنیزکو تنخواہوں سے پروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کا پابند کردیا گیا ہے،

    پروفیشنل ٹیکس جمع نہ کروانے پرکاروائی کی جائے گی،

    کمپنی کا چیف پرنسپل آفیسرپروفیشنل ٹیکس کی کٹوتی کرکے جمع کروائےگا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب فنانس ایکٹ1977 میں ترمیم کی درخواست کی گئی تھی،

    لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے کے بعد پنجاب فنانس ایکٹ 1977 میں ترمیم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا : شیری رحمٰن

    ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا : شیری رحمٰن

    (سنگ میل نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

    شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ ارشد نے 32 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

    شیری رحمٰن نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں،

    ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔