گوگل فوٹوز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر آسک فوٹو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے
اس فیچر کا اعلان مئی میں گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس کی آزمائش گوگل فوٹوز ایپ میں جولائی سے کی جا رہی تھی
اب اسے سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے بعد توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ دیگر ممالک کے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا
Category: دلچسپ و عجیب
-

گوگل فوٹوز میں رواں سال کا سب سے بڑا فیچر متعارف
-

پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہ ہوسکا
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری معمول بن گئی ہے اور اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزرنے پر بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہیں ہوسکا
انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستانیوں کیلئے مسلسل پریشانی کا سبب بن گئی ہے، انٹرنیٹ یا تو بالکل نہیں چلتا یا بہت سلو چلتا ہے
رواں سال فروری سے اب تک صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسئلے کا سامنا کررہے ہیں پی ٹی اے نے ایک ماہ پہلے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ زیر سمندر کیبل کی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیبل کی خرابی اکتوبر کے آغاز میں ٹھیک کرلی جائے گی لیکن پچھلے 5،6 روز سے تو رہا سہا انٹرنیٹ بھی ختم ہوگیا -

اسرائیل نے غزہ کو 42 ملین ٹن ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا
سیٹلائٹ امیجز سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح غزہ کو ایک سال میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا جس میں اب تک 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 98 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں
7 اکتوبر 2023 کو، حماس کے جنگجو پیرا گلائیڈرز کی مدد سے اسرائیل میں داخل ہوئے اور ‘آپریشن الاقصیٔ فلڈ’ انجام دیا جس میں 1500 اسرائیلی ہلاک ہوگئے اور 250 کو یرغمال بناکر غزہ لایا گیا
اسرائیل نے جواب میں وحشیانہ بمباری شروع کی جو تاحال جاری ہے اور جنگ کا دائرہ غزہ پھر مغربی کنارے اور اب لبنان تک پہنچ گیا
ایک سال سے جاری مسلسل بمباری میں غزہ کھنڈر بن کر رہ گیا، رہائشی علاقے ملیامیٹ ہوگئے۔ 66 فیصد سے زیادہ عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں اور 70 فیصد آبادی بےگھر ہوگ
اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر (UNOSAT) نے 365 مربع کلومیٹر زمین کی سیٹلائٹ تصاویر کا تجزیہ کیا۔ اس رپورٹ میں ستمبر 2024 کی سٹیلائٹ تصاویر کا موازنہ حملہ شروع ہونے سے پہلے لی گئی تصاویر سے کیا گیا
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سال میں غزہ کے اندر مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 778 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا جن میں سے 52 ہزار 564 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں
اسی طرح 18 ہزار 913 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ کسی بھی وقت گر سکتی ہیں جب کہ 56 ہزار 710 عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا لیکن وہ قیام کے قابل نہیں رہیں
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صرف 35 ہزار سے زائد ایسی عمارتیں ہیں جو محفوظ ہیں اور ان میں قیام کیا جا سکتا ہے۔ غزہ میں 42 ملین ٹن سے زیادہ ملبہ موجود ہے
شمالی غزہ میں 31.3 مربع کلومیٹر رقبہ ہے، جس میں سے 24.6 مربع کلومیٹر یعنی 79 فیصد تباہ ہو چکا ہے اور صرف 6.7 مربع کلومیٹر باقی بچا ہے -

مائیکرو سافٹ کے اے آئی اسسٹنٹ کو پائلٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرنیکا طریقہ جانیں
اگر آپ کو واٹس ایپ پر میٹا اے آئی زیادہ پسند نہیں تو مائیکرو سافٹ کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی کو پائلٹ اسسٹنٹ کو بھی اس میسجنگ سروس میں استعمال کرسکتے ہیں مائیکرو سافٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے آپ اس ایڈوانسڈ اے آئی اسسٹنٹ کو واٹس ایپ میں استعمال کرسکتے ہیں کمپنی کے مطابق اس کا مقصد صارفین کو ایک ایسا طاقتور ٹول فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ واٹس ایپ پر روزمرہ کے متعدد کام زیادہ مؤثر طریقے سے کرسکیں گے کو پائلٹ متعدد کاموں میں صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جیسے کسی موضوع پر تفصیلات حاصل کرنا، ڈاکومنٹ تحریر کرنا یا کسی ویب پیج کا تجزیہ اس سے کیا جاسکتا ہے واٹس ایپ میں کو پائلٹ کو شامل کرنا کافی آسان ہے، اس کے لیے مائیکرو سافٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر کیو آر کوڈ کو اسکین کریں
کوڈ اسکین ہونے کے بعد یہ اے آئی اسسٹنٹ آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل ہو جائے گا جس کے بعد آپ جب مرضی اس سے چیٹ کرسکتے ہیں
انگلش سے ہٹ کر بھی متعدد زبانوں میں کو پائلٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے
کو پائلٹ پر آپ تحریری ہدایات کے ذریعے تصاویر بھی تیار کروا سکتے ہیں
ڈیل ای 3 ٹیکنالوجی کو پائلٹ کا حصہ ہے جس کی مدد سے یہ اے آئی اسسٹنٹ کسی ڈیجیٹل آرٹسٹ کی طرح کام کرتا ہے اور آپ کے خیالات کو چند سیکنڈز میں تصویری شکل میں بدل دیتا ہے
مائیکرو سافٹ کے مطابق صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور صارف جب مرضی اپنے ڈیٹا کو اے آئی اسسٹنٹ سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں کمپنی نے بتایا کہ موبائل ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ویب پر بھی کو پائلٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ -

کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس
اسلام آباد چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں رہائشی سرگرمیوں اور توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے نجی ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل کیخلاف توہین عدالت نوٹس واپس لے لیا سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز میں غیر عمارتیں گرانے کیخلاف حکم امتناع دینے والے جج کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ دیکھے کیا اس معاملہ پر کوئی ایکشن لینے کی ضرورت ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کمال ہے سول جج سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد روک رہے ہیں کیا سول جج نے حکم امتناع دیکر توہین عدالت کی اس قسم کے ججز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
-

اسلام آباد- میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہےحکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہےذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے -

شوہر کی موت کے باوجود ریکھا نے مانگ سے سندور کیوں نہیں ہٹایا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی
ماضی کی سپر ہٹ بالی وڈ اداکارہ ریکھا کو مختلف تقاریب میں آج بھی روایتی انداز میں سجا سنورا دیکھا جاتاہے اور اس تیاری میں شوہر مکیش اگروال کی موت کے باوجود ریکھا کی مانگ میں بھرا سندور بھی شامل ہےکیا آپ جانتے ہیں کہ ریکھا شوہر کی موت کے باوجود مانگ میں سندور کیوں لگاتی ہیں؟حال ہی میں بالی وڈ ڈیزائنر مہیش ملہوترا کے اسٹور کی لانچنگ کی تقریب میں ایک بار پھر ریکھا کو آف وائٹ ساڑھی پر سندور لگائے دیکھا گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکھا کو پہلی مرتبہ 1980 میں رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی پر سندور لگائے دیکھا گیا تھا، اس شادی میں بگ بی امیتابھ بچن اور جیا بچن سمیت کپور خاندان کے افراد بھی ریکھا کا سندور دیکھ کر حیران رہ گئے تھےبھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو ریکھا نے بتایا تھا کہ وہ شادی میں آنے سے قبل سندور کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں اور شادی میں آتے ہوئے وہ یہ سندورر ہٹانا بھول گئیں لیکن اس تقریب کے بعد بھی ریکھا کو اکثرو بیشتر سندور لگائے دیکھا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق 1982 میں ریکھا کو جب فلم ’امراؤ جان‘ میں بہترین اداکاری کیلئے بیسٹ ایکٹریس کے ایوارڈ سے نوازا گیا تو ان سےسوال پوچھا گیا کہ آپ کی مانگ میں سندور کیوں ہے؟ جس پر ریکھا نے بتایا تھا کہ ’میرا تعلق جس شہر سے ہے وہاں سندور لگانا فیشن ہے
1990 میں بھارت کے معروف صنعتکار مکیش اگروال سے شادی کے بعد ریکھا کو سندور کے ساتھ دیکھا گیا لیکن ان کی موت کے بعد بھی ریکھا نے مانگ سے سندور نہیں ہٹایا
2008 میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ریکھا نے ایک بار پھر اس موضوع پر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ سندور مجھ پر سوٹ کرتا ہے اور میں لوگوں کے ردعمل کی فکر نہیں کرتی -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی عبوری حد عبور کر لی کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 84 ہزار کی سطح عبور کر گیا، 100 انڈیکس 528 پوائنٹس اضافے سے 84060 ہے یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
-

کراچی دھماکا2 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق پاکستان ایمرجنسی پلان نافذ کرکے تحقیقات کرے-چین
کراچی ائیرپورٹ کے قریب گزشتہ رات ہونے والے دھماکے سے متعلق چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آیا ہے
کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے
وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ائیر پورٹ ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے
کراچی میں دہشتگردی کے واقعے پر چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی عملےکی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا، کچھ مقامی شہری بھی متاثر ہوئے
چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دہشتگرد حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے
دوست ملک کے سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں دو چینی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں، پاکستانیوں کیلئے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی چینی باشندے کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک عمل ناصرف پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پربھی حملہ ہے، بزدلانہ حملے میں شامل افراد، بشمول مجیدبریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا -

حزب اللہ کے سربراہ کی شہادت کے بعد عراق میں 100 نومولود بچوں کا نام ‘نصراللہ’ رکھ دیا گیا
لبنان کے شہر بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں ان کے اعزاز میں نومولود بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھےحسن نصراللہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک حزب اللہ کے سربراہ تھے،وہ اسرائیلی اور مغربی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ عراق میں بھی ان کے کافی پیروکار تھےیہی وجہ ہے کہ ان کی شہادت کے بعد عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیاحسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں کئی نومولود بچوں کا نام حزب اللہ کے سربراہ کے اعزاز میں نصراللہ رکھ دیا گیاعراق کی وزارت صحت کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ملک بھر میں تقریباً 100 نومولود بچوں کا ‘نصراللہ’ رجسٹرڈ ہوا ہےحسن نصراللہ اپنے پیشرو عباس الموسوی کے اسرائیلی گن شپ ہیلی کاپٹر سے قتل کے بعد 1992 میں صرف 32 سال کی عمر میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھےانہوں نے عراق کے شہر نجف میں تین سال تک سیاست اور قرآن کی تعلیم حاصل کی، یہیں ان کی ملاقات لبنانی امل ملیشیا کے رہنماسید عباس موسوی سے ہوئی، 1978 میں حسن نصراللہ کو عراق سے بے دخل کر دیا گیاحزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئےلبنان کے خانہ جنگی کی لپیٹ میں آنے کے بعد حسن نصراللہ نے امل تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ، انھیں وادی بقاع میں امل ملیشیا کا سیاسی نمائندہ مقرر کیا گیااسرائیلی فوج کے 1982 میں بیروت پر حملےکےبعد حسن نصراللہ، امل سے علیحدہ ہوکر حزب اللہ میں شامل ہوئےحسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ اسرائیل کی ایک اہم مخالف تنظیم کے طور پر ابھری، حسن نصر اللہ کا اصرار ہے کہ اسرائیل بدستور ایک حقیقی خطرہ ہے۔