Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 35 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،کامیابی کا تناسب کتنا رہا؟

    نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،کامیابی کا تناسب کتنا رہا؟

    (سنگ میل نیوز ) لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز نےنہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا۔

    کنٹرولر امتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری بورڈ بشریٰ بی بی نے نتائج کا اعلان کیا،

    اُمیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔

    نہم جماعت کےامتحان میں2لاکھ87ہزاراُمیدواروں نےحصہ لیا تھا جن میں ایک لاکھ27ہزار836امیدوارکامیاب ہوئے۔

    امتحان میں کامیابی کاتناسب 44.5فیصدرہا جبکہ امتحان میں1لاکھ59ہزاربچےفیل ہوئےہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سے 13 دن پہلے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • برطانیہ کا ویزا نہ ملنے پر سنجے دت سن آف سردار 2 سے ڈراپ

    برطانیہ کا ویزا نہ ملنے پر سنجے دت سن آف سردار 2 سے ڈراپ

    (سنگ میل نیوز)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکار سنجے دت برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے کے باعث فلم سن آف سردار 2 سے ڈراپ کردیے گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے د ت کا ویزا 1993 میں ان کی گرفتاری کی وجہ سے مسترد ہوا ہے، 2012 کی فلم سن آف سردار کی سیکوئل سن آف سردار 2 کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی،

    12 برس بعد بننے والی اس سیکوئل میں اجے دیوگن اور سنجے دت کو لڑتے ہوئے دکھایا جانا تھا،

    بھارتی میڈیا کے مطابق ویزا درخواست مسترد ہونے کے بعد اب سنجے دت کی جگہ فلم میں روی کشن کو لیا گیا ہے،

    سکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ طے ہے،میڈیا ذرائع کے مطابق 1993میں ممبئی دھماکوں کے الزام میں گرفتاری کے بعد سنجے دت نے امریکا کا سفر کیا

    اور انھوں نے متعدد بار برطانیہ کے ویزے کے لیے درخواست دی لیکن انھیں کبھی ویزا نہیں دیا گیا۔

    اگر انھیں ویزا مل جاتا تو یہ ان کا برطانیہ کا پہلا ٹرپ ہوتا،فلم میں سنجے کے علاوہ اجے دیو گن اور مرونل ٹھاکر بھی شامل ہیں

    لیکن اب سنجے کی جگہ روی کشن آگئے ہیں۔

  • عمران خان نے سانحہ 9مئی پرمشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا

    عمران خان نے سانحہ 9مئی پرمشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا

    (سنگ میل نیوز)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ 9مئی پرمشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں،

    اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی بھی مانگوں گا،

    ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا،

    عمران خان نے کہا کہ کیا صرف آئی ایس پی آر کی عزت ہے،

    پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں،

    مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں؟

  • کراچی ایئرپورٹ پر کئی برس سےکھڑے طیارے کباڑ بن گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر کئی برس سےکھڑے طیارے کباڑ بن گئے

    (سنگ میل نیوز)کئی برس سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے کباڑ بن گئے ،30 سے زائد خراب طیاروں میں پرندوں نے بسیرا کر لیا اورکئی طیاروں کے پرزہ جات بھی غائب ہو گئے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرجنرل ڈکلیریشن تنازعے کے باعث پی آئی اے اورشاہین سمیت دیگر ائیرلائنز کے درجنوں طیارے گراوٴنڈ ہیں،

    یہ طیارے جی ڈی تنازع کے معاملے پر کئی سالوں سے کراچی ایئر پورٹ پر گراوٴنڈ ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر کئی برسوں سے کھڑےقومی ایئرلائن کے13ناکارہ طیاروں میں ایئربس310 اور 2جمبو747بھی شامل ہیں،

    ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ قومی ایئرلائن کے طیاروں کے حوالے سے کسٹمزکی جانب سے جنرل ڈکلیریشن(جی ڈی) طلب کر رکھی ہیں

    تاہم پی آئی اے کی جانب سے جی ڈی مہیا نہ کرنے پر کسٹمز حکام ان طیاروں کواین اوسی جاری نہیں کررہے۔

    ذرائع پی آئی اے کے مطابق کسٹمز کی جانب سے این اوسی جاری نہ کرنے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کوکروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،

    ان طیاروں کومتعلقہ اداروں کے این او سی جاری ہونے کے بعد ہی ائیرپورٹ سے ہٹانے کا عمل شروع کیا جاسکے گا۔

    دوسری جانب ترجمان سی اے اسے کاکہناہے کہ تقریباً تین جہازوں کو ائیرپورٹ سے پہلے ہی ہٹایا جاچکا ہے،

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے۔

    ترجمان سی اے اے کامزید کہناہے کہ سول ایوی ایشن پرندوں کو ائیرپورٹ کے حساس حصوں سے دور رکھنے کے حوالے سے بھی ہر ممکن اقدامات کرتی ہے ۔

  • بھارتی ڈانسرنورا فتحی نے معافی مانگ لی

    بھارتی ڈانسرنورا فتحی نے معافی مانگ لی

    (سنگ میل نیوز )بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے ماضی میں دیئے گئے فیمینزم سے متعلق اپنے بیان پرآخر کار معافی مانگ لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ڈانسر نے حالیہ انٹرویو کے دوران فیمینزم سے متعلق ماضی میں دیئے گئے ایک بیان پر معذرت کرلی،

    انہوں نے کہا کہ میرے بیانیے سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں،

    میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو۔ اداکارہ کے مطابق روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ،

    میں اس نظریے پر یقین رکھتی ہوں کہ دونوں مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہیے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنائیں۔

    خیال رہے کہ نورا فتحی نے ماضی میں فیمینزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھ

    ا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور ہماری روایتی خاندانی اقدار کیخلاف ہے۔

  • کراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ

    کراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ

    ( آزاد نہڑیو ) مختلف ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے کراچی کے شہریوں پر ایک اور ٹیکس نافذ کردیا گیا۔

    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کے الیکٹرک کے ذریعے باضابطہ طور پر متنازع میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکس (ایم یو سی ٹی) کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،

    جس کے بعد میونسپل یوٹیلٹی چارجز شہریوں سے کے الیکٹرک وصول کرے گا۔ کے الیکٹرک بجلی کے بلوں کے ذریعے رہائشی جنرل کمرشل اور انڈسٹریل کے الگ الگ سے ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 50 یا 100 یونٹ استعمال کرنے پر میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا،

    101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے پر 20 روپے،201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے پر 40 روپے وصول اور 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے پر 100 روپے وصول کئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے پر 125 روپے،501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے پر 150 روپے اور 601 سے700 یونٹ استعمال کرنے پر 175 روپے وصول کئے جائیں گے۔

    معمولی کمی 700 یونٹ سے زائد یونٹ استعمال کرنے پر 300 روپے وصول کئے جائیں گے،

    جنرل طور پر یوٹلٹی ٹیکس بھی 300 روپے اور کمرشل یوٹیلٹی ٹیکس 400 روپٰے وصول کیا جائے گا،انڈسٹریز یوٹیلٹی ٹیکس پر بھی400روپے وصول کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ میونسپل یوٹیلٹی ٹیکس وصول کا اطلاق یکم آگست سے ہوگا۔

  • بہت برداشت کر لیا،دوسری زندگی ملے توکسی اورملک میں پیداہوناچاہوں گا،سینئر اداکارراشدمحمود

    بہت برداشت کر لیا،دوسری زندگی ملے توکسی اورملک میں پیداہوناچاہوں گا،سینئر اداکارراشدمحمود

    (سنگ میل نیوز )سینئر اداکار راشد محمودنے کہاہے کہ اگر دوسری زندگی مل جائے تو پاکستان کے بجائے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہوں گا۔

    پاکستان کی شوبزانڈسٹری کوکئی دہائیاں دینے والے صدارتی ایوارڈیافتہ اداکاراورصداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورمہمان شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف امور پرگفتگوکی ۔

    پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں راشدمحمودنے کہا کہ اس ملک میں پیدا ہونے کے بعد جو میں اب تک برداشت کر چکا ہوں،

    لگتا ہے اب اگلے جنم میں مزید عذاب سے بچ جاؤں گا، اگر مجھے ایک اور زندگی مل گئی تو لگتا ہے کہ مجھے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہیے

    اور میں یہ باتیں صرف انفرادی حیثیت سے نہیں بلکہ قومی جذبے سے اور پوری قوم کی جانب سے کر رہا ہوں۔

    راشد محمود کے اس انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب سے تنقیدبھی کی جارہی ہے۔

    صارفین ان کے بیان کومتنازع قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسلام میں دوسرے جنم کا کوئی تصور نہیں ہے۔

    راشد محمود کی کچھ عرصہ قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں 45 ہزار روپے بجلی کابل آنے پرانہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار کو کھری کھری سنائی تھیں۔

  • ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ اولمپکس سے باہر..

    ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ اولمپکس سے باہر..

    (سنگ میل نیوز )پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کی جانب سے 7 ایتھلیٹ شرکت کر رہے ہیں،

    جن میں سے اب تک 4کھلاڑی باہر ہوچکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فائقہ ریاض 100 میٹر دوڑ کے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی نہیں کرسکیں،

    پاکستانی ایتھلیٹ فائقہ ریاض کی ٹائمنگ 12.49 رہی، فائقہ اپنی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر تھیں،

    عالمی ایتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے وائلڈ کارڈ انٹری کی حامل قومی ویمن چیمپئین 25 سالہ فائقہ ریاض ابتدائی راؤنڈ کے ہیٹ مقابلے میں ہی ناکام رہیں ،

    فائقہ ریاض ہیٹ میں ٹاپ تین میں رہیں نہ اگلے پانچ مجموعی بہترین پلیئرز میں آسکیں۔

  • دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ، مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی جاں بحق

    دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی ہوائی فائرنگ، مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی جاں بحق

    کراچی: نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے ایک شہری سے دو لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کردی جس کے سبب مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی جاں بحق ہوگیا۔

    ایس پی نیو کراچی فیصل نور کے مطابق علی محمد گوٹھ گلزار مسجد کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے ایک شہری سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، شہری نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فرار ہونے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے باعث گلزار مسجد کی چھت پر کھڑا 30 سالہ نمازی نذیر احمد گردن میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا، پولیس نے قانونی کارروائی کرنے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

    ایس پی کے مطابق مقتول کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور گدھا گاڑی چلاتا تھا، مقتول نیو کراچی کا ہی رہائشی تھا، پولیس جائے وقوع اور اس کے اطراف کی سی سی فوٹیج جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان شلوار قمیص میں ملبوس تھے اور ان کی عمر تقریبا 20 سے 25 سال کے دوران معلوم ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ شہر میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور پولیس کی تمام ترحکمت عملی ناکام نظر آتی ہے۔

  • ترکیہ نے ملک بھر میں انسٹاگرام بلاک کردیا

    ترکیہ نے ملک بھر میں انسٹاگرام بلاک کردیا

    (سنگ میل نیوز)ترکیہ نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام بلاک کردیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے انسٹاگرام بلاک کرنےکی وجہ واضح نہیں کی لیکن ملک بھر میں انسٹاگرام موبائل ایپلیکیشن بھی بلاک ہے،

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ میں انسٹاگرام بلاک کرنےکا حکم ترک انفارمیشن ٹیکنالوجیز اورکیمونی کیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

    یہ اقدام بدھ کے روز ترک کمیونی کیشن عہدیدار فرحتین التون کے تبصروں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیتی پوسٹیں بلاک کرنے پر انسٹاگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،

    انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ‘یہ خالص سینسر شپ ہے، انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا’۔

    تاہم ترکیہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی یا التون کے تبصروں پر میٹا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔