Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 36 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

    سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

    (سنگ میل نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا، 100انڈیکس میں 248پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

    کاروبارکے دوران انڈیکس 77ہزار 989پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی رہی،

    گزشتہ روز 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 740 پر بند ہوا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 645 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    مارکیٹ میں 27 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 9 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوگئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر278 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسہ کم ہوکر 280 روپے 49 پیسے کا ہو گیا تھا۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    ڈالر کی قدر میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    (سنگ میل نیوز ) ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ہے۔

    انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے60 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 446 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

    جس کے بعد 100 انڈیکس79 ہزار 75 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا،

    دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • تھرپارکر:آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افرادسمیت 8 افراد جاں بحق…

    تھرپارکر:آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افرادسمیت 8 افراد جاں بحق…

    (جی آر جونیجو) تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات پیش آئے جس میں3 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوئے،

    جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے دو دردناک واقعات پیش آئے ہیں،

    دوران بارش آسمانی بجلی گرنے کا دردناک واقعہ میں سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 3 بچے بھی شامل ہیں،

    ایس ایچ او نگرپارکر اصغر علی جروار کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کھیت میں موجود تھے کہ آسمانی بجلی گر گئی،

    جاں بحق ہونیوالوں میں دو 8سالہ بچیاں،ایک 10 سالہ بچہ اور 2 نوجوانوں سمیت ایک بزرگ شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق نگرپارکر کے گائوں بانٹاڑیو میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا

    جس سے گزشتہ 3 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 8ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب نگرپارکر کے مختلف دیہاتوں میں گرج و چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • چیف جسٹس کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، قتل کے فتوے جاری کئے جارہے ہیں، عطا تارڑ

    چیف جسٹس کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے، قتل کے فتوے جاری کئے جارہے ہیں، عطا تارڑ

    (سنگ میل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کل سے چیف جسٹس کے خلاف ایک مہم چلائی جارہی اور قتل کے فتوے جاری کئے جارہے ہیں۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے خلاف انعام کے طور پر رقم کا اعلان کیا جارہا ہے کہ اتنی رقم دی جائے گی جو ان کا سر قلم کر کے لائے گا تو کس نے ان کو اختیار دے دیا

    کہ وہ سر قلم کرنے کے اعلانات کرتے پھریں اور کیا یہ دین اسلام کو سمجھتے بھی ہیں کہ ایسے اعلانات کرنے شروع کردیئے؟ جو لوگ یہاں موجود ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوتؐ کے بغیر دین نا مکمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی پریس ریلیز جاری کی گئی جس کے اوپر واضح لکھا ہے کہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آپؐ کے اوپر ایمان کامل کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوتا، جب یہ پریس ریلیز جاری کی گئی

    تو پھر اس بات کی کیا گنجائش ہے کہ قتل کے فتوی جاری کیے جائیں اور عقیدے پر تحفظات کا اظہار کیا جائے؟ یہ بتائیں کہ یہ حق کس نے دیا آپ کو؟

    آپ کونسی دینی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں؟ یہ اب مذمت سے آگے کا کام ہے، یہ رواج شروع ہوگیا ہے کہ سر قلم کرو اور پیسے لے لو تو ایسے لوگوں کو روکا جائے گا،

    ہم ایسے لوگوں کے سامنے دیوار بن کے کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں، کل جو فتوی جاری ہوا یہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا،

    ان کا اپنا مکتبہ فکر کیا ہے؟ میرے بزرگوں نے جو کردار ادا کیا تاریخ میں اور وہ کاربند رہے اس معاملے پر، جسٹس قاضی فائز عیسی کے والد قائد اعظم کے ساتھی تھے،

    ان کے دادا نے بھی مسلمانوں کےلیے خدمات فراہم کیں، بغیر تحقیق کے، بغیر پریس ریلیز کو دیکھے قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کو نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،

    جو کیا گیا ہے اس پر ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے، اس کی کوئی گنجائش نہیں ہمارے معاشرے میں کہ سیاسی مقاصد کے لیے ایسے اعلان کئے جائیں۔

    عطا تارڑ نے سوال کیا کہ کیا خالی آپ ہی دین اسلام کے علمبردار ہیں؟ کیا باقی سب کو آپ نے دین اسلام سے خارج کردیا؟ کیا ہمارا حق نہیں اسلام پر بات کرنے کا؟ کیا یہ صرف آپ کا حق ہے؟

    ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور کسی کو قانون کو ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا، منصف اعلی’ کے بارے میں ایسے الفاظ بولنا قانونی اور اخلاقا” جرم ہے۔

    بعد ازاں حنیف عباسی نے کہا کہ بچہ بچہ آپ ﷺ کے نام پر کٹ مرنے کو تیار ہوجاتا ہے، یہاں تو تاریخ بھری پڑی ہے کہ کیسے نوجوانوں نے آپﷺ کے ناموس پر جانیں قربان کی ہیں،

    پاکستان میں انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پہلے بھی ہم سب یہ کوشش کرتے رہے کہ حکومت کو گرائیں اور اس کے لیےو جو آلہ کار وہ استعمال کریں اور وہی ہمارے گلے میں پڑ گیا،

    یہ تاریخ ہے ہماری، جن جن کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی وہ پھر غلط ہی ثابت ہوئے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جس نے یہ فتوی دیا اس کو یہ حق حاصل نہیں،

    یہ کون ہوتا ہے کہ کسی مسلمان کے اوپر یہ فتوے لگائے؟ اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی، جتنے بھی رٹ نافذ کرنے والے ادارے ہیں وہ ایسے لوگوں کو گرفتار کریں اور کیفر کردار تک پہنچائیں،

    ہم چیف جسٹس کے ساتھ اس لیے نہیں کھڑے کہ وہ ہمارے لیے فیصلے دیں گے بلکہ ہم ہر اس شخص کے ساتھ کھڑے ہوں گے جس پر ظلم ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر چیف جسٹس پر الزام لگ سکتا ہے جس کی پوری تاریخ ہے تو پھر ہم پر بھی یہ الزام لگ سکتا ہے،

    ہمارے علمائے کرام سے ہم ملاقاتیں کریں گے اور اس سلسلے میں ہم پارلیمان میں وضاحتی بیان شاید وزیر اعظم خود دیں۔

    ان کا کہنا تھا اسرائیل کب سے ہمارا دشمن ہے آج دیکھیں کہ ایک ملک میں قرارداد پاس ہوتی ہے جس کے حق میں نیتن یاہو کو بلا کر سراہا جاتا ہے

    اور پھر اسی میں ا یک پاکستانی سیاسی جماعت کے لیے قرارداد پاس ہوتی ہے، آج سوشل میڈیا کو استعمال کر کے چیف جسٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے

    اور اس میں سب ذاتی مقاصد کے لیے شامل ہورہے ہیں، علمائے کرام ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہمارے مؤقف کی تائید کی گئی۔

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے نسل کشی کی اور پاکستان نے ہزاروں ٹن امداد بھی بھجوائی تو ان کو غزہ کا درد محسوس نہیں ہوتا پر چیف جسٹس پر فتوے کرنا یاد رہتا ہے،

    ہم نے غزہ کا مؤقف اٹھایا ہے۔ عطا تاڑ نے کہا کہ یہ ٹیسٹ کیس ہے، اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور کارروائی ہوگی،

    جو دینی جماعتیں سیاست کیلئے دین کو استعمال کرتی ہیں اگر وہ ملک کیلئے کام کرتیں تو احسن اقبال کے اوپر کبھی بھی گولی نہیں چلتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے پیچھے کوئی نہیں، یہ بیان مذمت سے آگے کا معاملہ ہے، جنہوں نے بیان دیا ہے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

  • 24 گھنٹے اےسی چلاؤ ،بل شرطیہ آدھا پاؤ، پاکستان میں نئی ڈیوائس آگئی

    24 گھنٹے اےسی چلاؤ ،بل شرطیہ آدھا پاؤ، پاکستان میں نئی ڈیوائس آگئی

    (سنگ میل نیوز) 24 گھنٹے اےسی چلاؤ ،بل شرطیہ آدھا آئے گا، بجلی بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ڈیوائس مارکیٹ میں آگئی ۔

    پاکستان پہلے ہی دنیا بھر میں جگاڑو ملک کے نام سے مشہور ہے، بجلی کے بلوں نے پوری پاکستانی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،

    روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں ہر شخص کا جینا دوبھر کر کے رکھ دیا ہے وہیں پاکستان کی جگاڑو عوام نے نیا جگاڑ لگا لیا ہے،

    پاکستان کے ایک شہری نے ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس کی بدولت بجلی کا بل شرطیہ آدھا آئے گا،

    آپ اس ڈٖیوائس کے ذریعے 24 گھنٹے اےسی چلائیں اور بل بھریں 12 گھنٹے کا۔ اس ڈیوائس کے استعمال سے بل آدھا آتا ہے اس کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟

    اس کے فوائد کیا کیا ہیں ؟ انہوں نے ایک ایسے شہری سے ملاقات کی جس نے گھر میں یہ ڈیوائس لگائی ہوئی ہے، اینکر کے سوال کہ اس ڈیوائس کے استعمال سے واقع ہی بل آدھا آتا ہے؟

    شہری نے جواب دیا کہ میں یہ ڈیوائس کافی مہینوں سے استعمال کر رہا ہوں، اس سے واقع ہی بل آدھا آتا ہے۔

    جس کے جواب میں شہری کا کہنا تھا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ بجلی کا بل آدھا آئے گا ، آپ دو گھنٹے اےسی اگر استعمال کرتے ہیں تو ایک یونٹ استعمال ہوگا،

    شہری کا کہنا تھا کہ اس کے استعمال سے قبل آٹھ گھنٹے اےسی کے چلانے سے آٹھ سے دس یونٹ استعمال ہوتے تھے اور مہینے کا بل آٹھ سے دس ہزار روپے آتا تھا

    مگر اب اس کے استعمال سے پانچ یونٹ استعمال ہوتے ہیں دن میں اور چار ہزار تک کا بل آتا ہے اگرچہ بجلی کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے،

    یہ ڈیوائس کمپریسر کو کم سے کم بجلی کےاستعمال کی اجازت دیتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بجلی کا بل کم سے کم آتا ہے۔ اینکر نے شہری سے سوال کیا کہ اس کو استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟

    جس کے جواب میں شہری نے ویڈیو میں دکھاتے ہوئے بتایا کہ ڈیوائس کے ساتھ ایک تھری پن جیک لگا ہوا ہوتا ہے اور اےسی کے انڈور پی سی بی کو لگانے کے لیے اس میں جگہ بنی ہوئی ہوتی ہے،

    آپ اسے اےسی میں لگا دیں اور پھر بٹن آن کر دیں، بٹن کے آن کرتے ہی ڈیوائس میں لگی لائٹ آن ہوجائے گی جس کا مطلب ہے کہ اب اےسی پاور سیونگ موڈ میں چلا گیا ہے،

    اس کے استعمال میں کوئی راکٹ سائنس نہیں چھپی ہوئی ہے، اس کا انتہائی آسان استعمال ہے اور اس کو لگانے کے لیے کسی کاریگر کو بلانے کی ہرگز ضرورت نہیں پڑتی،

    ایک عام آدمی بھی اسے لگا سکتا ہے، جیسے ہی یہ اےسی کام کرنے لگے گا تو اےسی پہ یو ون (1.U) لکھا ہوا نظر آجائے گا۔

    اینکر نے سوال کیا کہ اس کے استعمال پر واپڈا کو کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا؟ جواب میں شہری کا کہنا تھا کہ دیکھیں یہ واپڈا سے جتنی بجلی لے گا اتنا ہی بل آئے گا تو واپڈا کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے،

    یہ تو اےسی کو کم سے کم بجلی استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بل بھی کم آتا ہے کیونکہ یونٹس کم سے کم استعمال ہوتے ہیں۔

  • ڈالر مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

    ڈالر مہنگا،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

    (سنگ میل نیوز ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہواہے ۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 736 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ۔

    کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 736 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 765 پوائنٹس تک پہنچ گیاہے ۔

  • بجلی چوری کا انوکھا واقعہ،ہمسائے گھر مکینوں کی عدم موجودگی میں اے سی کے مزے لیتے رہے…

    بجلی چوری کا انوکھا واقعہ،ہمسائے گھر مکینوں کی عدم موجودگی میں اے سی کے مزے لیتے رہے…

    (سنگ میل نیوز) چیچہ وطنی میں بجلی چوری کا انوکھا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں ہمسائے گھر مکینوں کی عدم موجودگی میں اے سی کے مزے لیتے رہے۔

    چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں اکتالیس بارہ ایل میں ایک ہمسائے نے اپنے ساتھی ہمسائے کی گھر میں غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی چوری کرنا اپنا حق سمجھ لیا،

    ہمسایہ کسی اہم کام کے سلسلہ میں دوسرے شہر گیا ہوا تھا ، واپس گھر پہنچ کر بل دیکھنے پر عقل دنگ رہ گئی،بجلی کا بھاری بھر کم بل دیکھ کر اوسان خطا ہوگئے،

    ہلکی سی چھان بین کرنے پر متاثرہ فیملی نے بجلی چوری کی واردات پکڑ لی۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ جب ہم دوسرے شہر کام سے گئے تھے تو ہمارےہمسائے بجلی چوری کر کے اپنے اے سی چلا تے رہے،

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ہونے سے پہلے ہمیں پانچ یا سات سو بل آتا تھا جو کہ اب اکیس ہزار آیا ہے، یہ بل ہماری بساط سے بڑھ کر آیا ہے،

    ہم یہ بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔قانونی کارروائی کرتے ہوِئےہمیں انصاف دلوایا جائے، ہم یہ بل ادا نہیں کرسکتے لہذا بجلی استعمال کرنے والوں سے کروایا جائے،

    بجلی چوری کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، حکومت بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

  • جماعت اسلامی کا دھرنا اور پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد کے تمام راستے جزوی بلاک، میٹرو سروس بھی بند

    جماعت اسلامی کا دھرنا اور پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد کے تمام راستے جزوی بلاک، میٹرو سروس بھی بند

    (سنگ میل نیوز)اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر جزوی طور پر بند کردیا گیا۔

    فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانے والے راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر کنٹینر پہنچادیئے گئے ہیں،

    ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ضرور ہوگا اور قافلے اسلام آباد کی طرف رواں ہیں۔

    امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان اور نائب امیر لیاقت بلوچ اسلام آباد موجود ہیں، لیاقت بلوچ کے گھر چھاپے میں دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا،

    جماعت اسلامی نے لاہور، گجرات، وہاڑی، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد سے متعدد کارکنان کو حراست میں لئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    علاوہ ازیں انتظامیہ کا کہنا ہےکہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹروبس سروس بند کردی گئی ہے، میٹروبس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی۔

    انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال ہے اور فیض آباد سےصدر تک میٹرو بس سروس چل رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کی درخواست پر نوٹس جاری

    پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی 26جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کےلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی تو پہلے بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہماری درخواست لگی تھی جو منظور ہوئی تھی۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے دریافت کیا کہ آپ کیا کرنا چاہ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر ہماری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی۔

    عدالت نے کہا کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر کل تک کےلئے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو کل کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • دہلی ایئر پورٹ اترنے والے طیاروں کو سائنس دانوں کی تنبیہ

    دہلی ایئر پورٹ اترنے والے طیاروں کو سائنس دانوں کی تنبیہ

    ریڈنگ: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ نئی دہلی کے مرکزی ایئرپورٹ پر آنے والے طیارے بڑی مقدار میں گرد و غبار اپنے اندر بھر سکتے ہیں۔

    سائنس دانوں کے مطابق اس کے سبب وقت کے ساتھ طیاروں کے انجنوں میں خرابی کے سنجیدہ نوعیت کے خطرات جنم لے سکتے ہیں۔

    برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اِندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کو رات میں منتقل کر کے انجن میں دھول گھسنے کی مقدار میں ایک تہائی حصے تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔
    تحقیق کی سربراہ مصنفہ کلیئر رائڈر کا کہنا تھا کہ دھول اور مٹی طیاروں کے لیے خطرناک ہوتی ہیں کیوں کہ دھول پگھل انجن کے بلیڈ پر شیشے سے جیسے مواد کے ذخیرے یا انجن کے اندر سخت مرکب کے پرتیں جمع دیتی ہے۔ یہ پرتیں ہوا کے بہاؤ میں خلل ڈالتی ہیں اور انجن کے گرم ہونے کا سبب بنتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فی پرواز انجن میں جانے ولے گرد و غبار کی مقدار بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن یہ مقدار تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔ ہر چکر میں پانچ گرام مٹی کی کھپت 1000 سے زائد پروازوں میں 10 کلو سے زیادہ کی مقدار کا سبب بن سکتی ہے۔