Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 38 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • بابراعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے …

    بابراعظم انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے …

    (سنگ میل نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے ایک ساتھ دو ریکارڈ بنائے ہیں ،

    پہلا ریکارڈ انہوں نے 4ہزار رنز مکمل کر کے بنایا جبکہ دوسرا ریکارڈ یہ ہے

    کہ بابائے کرکٹ انگلینڈ ٹیم کیخلاف وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ،
    بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔

    بابر سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے تھے،
    بابر اعظم نے 4 ہزار رنز کا سنگ میل 112 اننگز میں مکمل کیا،

    بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کیخلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بھی بن چکے ہیں ،
    بابر اعظم نے اپنی اننگ کے دوران 639 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

  • تیز ہوائیں،جھکڑ، اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    تیز ہوائیں،جھکڑ، اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    (سنگ میل نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر میں شام اور رات کے وقت تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق  آج ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے تاہم شام اوررات کے وقت  با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو داڑو ، جیکب آباد اور دادو  میں 49،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن اور نور پور تھل میں 48،  مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
    دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہنا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے، 27 مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، کچھ سال پہلے تک مئی کے مہینے میں 37 ایک نارمل درجہ حرارت مانا جاتا تھا،اس گرم موسم سے چرند پرند انسان سب متاثر ہو سکتے ہیں، نارمل ڈگری سے چار یا پانچ ڈگری درجہ حرارت ہو تو وہ ہیٹ ویو کہلاتا ہے،نارمل سے زیادہ درجہ حرارت 3 یا 5 دن رہے تو اسے ہیٹ ویو کہا جا سکتا ہے،ہیٹ ویو سے زمینی درجہ حرارت زیادہ ہو جاتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا ہائی پریشر ایریا میں آسمان صاف ہوتا ہے اور سورج کی کرنیں زیادہ تیز ہوتی ہیں،میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں۔
    گرم مشروبات اور مصالحہ دار اشیاء کھانے سے گریز کریں،دوپہر 12 سے 3 تک درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہے،دھوپ میں نکلتے ہوئے چھتری کا استعمال لازمی کریں، پودے لو سے اپنی خوراک پوری کرتے ہیں لیکن دھوپ کی وجہ سے پودوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے،اسلام آباد میں شدت سے ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے، اسلام آباد میں اب تک زیادہ درجہ حرارت 47 تک گیا ہے۔درجہ حرارت 50 تک جائے گا،اس سال گرمی کا دورانیہ زیادہ ہوگا۔

  • بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

    (اویس کیانی )سنٹرل پاور پراجیکٹ ایجنسی ( سی پی پی اے )نےعوام پر ایک اور مہنگائی بم پھوڑنے کی تیاری کر لی، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو  بجلی5 روپے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

     

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال سےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے،سی پی پی اے نے نئےمالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس  کے تعین کی درخواست کی ہے ،سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کئے ہیں،پاور پرچیز پرائس کے لیے 25روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے،نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

     

    منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کابوجھ3.58ٹریلین روپے تک پہنچ جائےگا۔

    https://sangemeelnews.com/2024/05/22/%d9%86%d8%a7%d8%b1%d9%88%db%92%d8%8c%d8%a2%d8%a6%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%86%da%88-%d8%a7%d9%88%d8%b1%d8%b3%d9%be%db%8c%d9%86-%d9%86%db%92-%d9%81%d9%84%d8%b3%d8%b7%db%8c%d9%86-%da%a9%d9%88-%d8%a2%d8%b2/

  • پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ…

    پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ…

    راولپنڈی:(سنگ میل نیوز) پاکستان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔فتح ٹو کامیابی کے ساتھ 400 کلومیٹر فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربہ کا مقصد میزائل مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا۔

    فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے ۔ فتح II انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    الفتح ٹو کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو اپ گریڈ کرے گا۔

    پاک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف ، تینوں سروسز کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربہ کا مشاہدہ کیا۔

    صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

    سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

     ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔

    (more…)

  • سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ!!

    سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ!!

    (قمر عباس)مہنگی بجلی سے پریشان افراد کی سنی گئی،سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ہو گئی، فیصل آ باد سمیت ملک بھر کی سولر مارکیٹوں میں سولر پینلز کی فی واٹ قیمت 40 روپے سے بھی نیچے چلی گئی۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 سال قبل تک ملک کی مارکیٹوں میں فی واٹ سولر کی اوسط قیمت 80 روپے تھی، جو اب کم ہو کر 37 روپے تک آ چکی ہے،

    یعنی 2 سالوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے،ملک میں مہنگی بجلی کی وجہ سے جہاں سولر پینلز کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے،
    وہیں سولر پینلز کی قیمتیں بھی کریش کر گئی ہیں، حیران کن طور پر مارکیٹ میں سولر پینلز کی طلب بڑھنے پر قیمتیں بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں۔
    ملک میں سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ ہوا تو اس کی امپورٹ میں طلب سے بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا،

    اسی باعث سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں،صرف چند ماہ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں صارفین کے لیے تاریخ کی کم ترین سطح پر سولر پینلز کی دستیابی ممکن ہوگئی ہے،کھپت کی نسبت رسد بڑھنے سے گزشتہ چار ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت میں 7روپے سے 13روپے کی مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ سال 2023 کے دوران ملک میں 12ہزار کنٹینرز پر مشتمل 4 گیگاواٹ سولر پینل کی درآمدات ہوئی تھیں۔

    جنوری 2024 سے اپریل 2024 کے 4 ماہ کے دوران ملک میں یکدم 22 ہزار 500 کنٹینرز پر مشتمل 7.5 گیگاواٹ سولر پینلز درآمدات کی گئیں جس سے مقامی مارکیٹ میں مختلف اقسام کے سولر پینلز کی فی واٹ قیمتیں 45 روپے اور 53 روپے سے گھٹ کر 38 روپے سے 40روپے تک کی سطح پر آگئی ہیں،مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی ایک وجہ چین سے امریکا یورپی ممالک اور بھارت کی سولر پینلز کی درآمدات روکنا اور چین کی جانب سے فی واٹ سولر پینل کی قیمت 1.5 سے 2سینٹس کی کمی بھی ہے۔

    چین اپنے تیار شدہ سولر پینلز کے ذخائر کو آف لوڈ کرنے کے ساتھ ایچ جے ٹی ٹیکنالوجی کے حامل نئے ورژن کے 610، 650 اور 670واٹ کے نئے پینلز کی مینوفیکچرنگ کر رہا ہے، چین کا یہ اقدام پاکستان سمیت دنیا بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں کے کریش ہونے کی بڑی وجہ بنا ہے۔دوسری جانب لیسکو نے سولر سسسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں پر کڑی شرائط عائد کر دیں،ذرائع کے مطابق سولر پینلز سے بجلی کی بلنگ پر ” چیک کوڈ” لگا دیئے گئے ہیں، چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ ہو سکے گی۔ منظور شدہ لوڈ سسٹم کی بنیاد پر لیسکو میں صارفین ایک اعشاریہ 5 فیصد تک سولر سسٹم نصب کر سکتے ہیں،لیسکو کے صارفین نے منظور شدہ لوڈ سے زائد سسٹم نصب کر کے بجلی کی پیداوار شروع کر دیں۔

  • امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالبعلم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

    امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالبعلم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

    کراچی: امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر طالبعلم کا مضحکہ خیز جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں پاک بھارت سرحد کا نام اور اس کی لمبائی کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

    سوال میں لکھا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما (سرحد) ہے اور اسکی لمبائی کتنی ہے؟

    طالبعلم نے جواب میں لکھا کہ ’پاکستان اور بھارت کے درمیان ‘سیما’ کا نام سیما حیدر ہے جس کی لمبائی 5 فٹ 6 انچ ہے۔ دونوں ممالک کے بیچ اس کو لیکر لڑائی ہے‘۔

    طالبعلم کے امتحانی پرچے کی تصویر کسی نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طالبعلم کو اتنا انوویٹو جواب دینے پر ایکسٹرا مارکس ملنے چاہئیں۔

    ایک صارف نے اس کو ’گودی میڈیا‘ کے سائیڈ افیکٹس قرار دیا جبکہ ایک پاکستانی صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ ’یہ سیما تم ہی رکھ لو ہمیں لڑائی نہیں کرنی‘۔

  • امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش

    امریکا میں انتہائی نایاب سفید مگرمچھ کی پیدائش

    فلوریڈا: امریکا میں کے ایک ایلیگیٹر پارک نے سفید رنگ کے نایاب مگرمچھر کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا میں گیٹرلینڈ اورلینڈو نے فیس بک پوسٹ میں اعلان کیا کہ یہ مگرمچھ نایاب سے بھی بالاتر ہے، یہ بالکل غیر معمولی اور دنیا کا پہلا ہے۔

    پارک کے حکام نے بتایا کہ صرف سات لیوسیٹک مگرمچھ دنیا میں زندہ رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں، اور ان میں سے تین یہاں گیٹرلینڈ میں رکھے گئے ہیں تاہم سب کی جِلد پر کچھ نہ کچھ دھبے ہیں جبکہ یہ مکمل سفید مگرمچھ پہلی بار پیدا ہوا ہے۔
    گیٹرلینڈ نے کہا مگرمچھوں میں لیوسیزم ایک غیر معمولی جینیاتی حالت ہے۔ یہ حالت سفید رنگت کا باعث بنتی ہے لیکن ان کی جلد پر عام طور پر مخصوص رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ ان دھبوں کے بغیر وہ زیادہ دیر تک براہ راست سورج کی روشنی میں نہیں رہ سکتے کیونکہ وہ آسانی سے دھوپ میں جل سکتے ہیں۔

    لیوسیٹک مگرمچھ البینو مگرمچھوں سے مختلف ہوتے ہیں جن میں رنگت پیدا کرنے والے خلیوں کی مکمل کمی ہوتی ہے اور ان میں چمکدار نیلی آنکھوں کی بجائے گلابی آنکھیں ہوتی ہیں۔

  • سمندری سےایک ساتھ تین وھیل کی جست لگانے کی ویڈیو وائرل

    سمندری سےایک ساتھ تین وھیل کی جست لگانے کی ویڈیو وائرل

    میساچوسٹس: ایک امریکی خاندان نے سمندر کی سب سے بڑی مخلوق کا دلچسپ ماجرا ریکارڈ کیا ہے جس میں ایک ساتھ تین وھیل کو پانی سے باہر جست لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    میساچیوسیٹس کے قریب تین ہمپ بیک وھیل کو ایک ساتھ سمندر سے باہر اچھلتے ہوئے دیکھا گیا اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ ویڈیو رابرٹ ایڈی نےبنائی ہے جو اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ ایک کشتی میں ماہی گیری کررہے تھے۔ انہوں نے پہلے ایک وھیل کو دور پانی میں دیکھا اور اس کے بعد ویڈیو کیمرہ سنبھال لیا۔

    ایڈی کے کیمرے میں ایک یادگار ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جس میں تین ہمپ بیک وھیل نے ایک ساتھ ہی پانی سے باہر نکل کر چھلانگ لگائی اور گھومتے ہوئے دوبارہ پانی میں چلی گئیں۔

    ایڈی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی ایسا دلفریب منظر نہیں دیکھا گیا ہے اور یہ ویڈیو دنیا بھر کے اشاعتی ادارو ں نے بھی نشر کی ہے اور اس پر خبریں لگائی گئی ہیں۔ وھیل پر تحقیق کرنے والے ایک مشہور سائنسداں فلپ ہیملٹن نے کہا کہ اگرچہ وھیل ایک ساتھ جست بھرتی ہیں لیکن ایک ہی وقت میں تین وھیلوں کا یہ منظر بہت ہی نایاب اور شاندار ہے۔

  • ساڑھے تین کلومیٹر وسیع، دنیا کا سب سے بڑا چوراہا

    ساڑھے تین کلومیٹر وسیع، دنیا کا سب سے بڑا چوراہا

    کوالالمپور: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے چوراہا اس وقت ملائیشیا میں قائم کیا گیا ہے جس کا گھیر 3.4 کلومیٹر ہے اور اس میں شامل ہونے کے کل 15 چھوٹے بڑے روڈ بنائے گئے ہیں۔

    ملائیشیا کے انتظامی دارالحکومت ’پُتراجایا‘ میں واقع اس راؤنڈ اباؤٹ کو اسی نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس کا پورا نام فارس کے سلطان صلاح الدین عبدالعزیز کے نام سے معنون کیا گیا ہے۔ اس چوراہے کو ملک کے ممتاز آرکیٹیکٹ ’حجاز کستوری‘ نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کا افتتاح 2003 میں کیا گیا تھا۔ یہ اب بھی دنیا کا سب سےبڑا چوراہا ہےجسےدیکھنے کے لیے سیاح یہاں آتے رہتے ہیں۔

    اگرچہ یہ مکمل گول کی بجائے انڈے کی طرح بیضوی شکل کا ہے۔ تاہم اس کے اندر ایک فائیواسٹار ہوٹل، ایک محل ہے اور مسجد بھی قائم کی گئی ہے۔ اپنی خوبصورتی کی بنا پر یہ ایک تعمیراتی شاہکار ہے جس کے اندر خوشنما سبزے کی بہتات ہے جو درختوں اور پودوں کی شکل میں ہے۔