Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 7 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی

    پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمی اور جاں بحق افراد کی فہرست سامنے آگئی

    اسلام آباد- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران اسپتال لائے گئے زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز سکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ پورا دن جاری رہا تاہم رات دیر گئے پولیس کے آپریشن کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز اسلام آباد سے بھاگ گئے تھےپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پولیس سے جھڑپوں میں پارٹی ورکرز کی ہلاکتوں سے متعلق متضاد بیانات سامنے آئےپی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے احتجاج کے دوران 12 ورکرز کی ہلاکت کا بتایا گیا جبکہ پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے 8 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیاتاہم اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی ہے
    حکام پولی کلینک اسپتال کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمی لائے گئے، پولی کلینک لائے گئے تمام افراد کو گولیاں لگی ہیں، زخمیوں میں بیشتر کا تعلق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ہےحکام پولی کلینک اسپتال کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زخمیوں کی تعداد سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، گولیوں اورگرینیڈ سے ہلاک افراد پر سوشل میڈیاکی خبروں کی تردیدکرتے ہیں، پولی کلینک اسپتال سے متعلق ایسی غیرمصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائےپمز اسپتال اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 28 زخمی سویلین اور 2 لاشیں لائی گئیں، پمز اسپتال میں ایف سی کے 27 زخمی اہلکار لائے گئے، پمز اسپتال میں 3 شہید رینجرز اہلکاروں کی میتیں بھی لائی گئیں

  • پی ٹی آئی احتجاج- کارکن گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، وزیر اعلیٰ پر بوتل بھی پھینکی

    پی ٹی آئی احتجاج- کارکن گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، وزیر اعلیٰ پر بوتل بھی پھینکی

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج جاری ہےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ تمام ورکرز علی امین گنڈا پور کو فالو کریں، کہا کہ علی امین گنڈاپورکو ڈی چوک اپنے ہمراہ لے کر چلیں علی امین گنڈا پور آہستہ آہستہ ڈی چوک کی جانب روانہ ہوگئے تاہم اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جانے سے روک دیاکارکنان علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، اس دوران ایک کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو علی امین گنڈاپور کو لگی اسلام آباد کے سیونتھ ایوینیو پر کلثوم انٹرنیشنل اسپتال کے سامنے علی امین گنڈا پور کی گاڑی کافی دیر تک رکنے پر کارکنان نے پہلے وزیر اعلیٰ کو کہا کہ واپس نہیں جانے دیں گے، پھر ان کی گاڑی پر چڑھ کر لاتیں ماریں علی امین گنڈا پور نے دو بار گاڑی سے نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہا مگر مشتعل کارکنان ڈی چوک جانے کے نعرے لگاتے رہے

  • اسلام آباد میں احتجاج، سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

    اسلام آباد میں احتجاج، سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

    لاہور- وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے باعث سری لنکا اے ٹیم کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی کردیے گئےپاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز کے50 اوور کے آخری 2 میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں پی سی بی کے مطابق آخری 2 میچ بدھ اور جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھےپی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز سیریز کو مکمل کرنے کے لیے نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون کریں گے خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا میچ ابتدائی طور پر راولپنڈی میں شیڈول تھا جو احتجاج کے باعث اسلام آباد کلب میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی جیت ہوئی

  • امریکی تاریخ کے سب سے پراسرار مجرم کے بارے میں دہائیوں بعد نئی تفصیلات سامنے آگئیں

    امریکی تاریخ کے سب سے پراسرار مجرم کے بارے میں دہائیوں بعد نئی تفصیلات سامنے آگئیں

    امریکی تاریخ کے سب سے پراسرار مفرور مجرم کا کیس کئی سال بعد پھر اوپن کر دیا گیا ہےڈی بی کوپر نامی یہ پراسرار مجرم 1971 میں ایک طیارے کو ہائی جیک کرکے فضا میں چھلانگ لگا کر ایسا غائب ہوا کہ آج تک مل نہیں سکااب امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اس کے بارے میں اپنی تحقیقات کو دوبارہ ری اوپن کر دیا ہےامریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایک پیراشوٹ ملنے پر کیا گیا جسے ڈی بی کوپر کیس سے منسلک کیا جا رہا ہےیہ پیراشوٹ نارتھ کیرولائنا میں رچرڈ فلوئیڈ میکوئے دوم کے خاندان کی جائیداد میں دریافت کیا گیارچرڈ فلوئیڈ کو ڈی پی کوپر کیس میں ایک اہم مشتبہ فرد قرار دیا گیا تھا جبکہ ڈی بی کوپر کی طرح کی ہائی جیکنگ کے ایک کیس میں گرفتار بھی کیا گیا تھاپیراشوٹ کے بارے میں دریافت ڈین گریڈر نے کی جو 2 دہائیوں سے زائد عرصے سے ڈی بی کوپر کیس پر تحقیقاتی کام کر رہے ہیں انہوں نے یہ پیراشوٹ رچرڈ فلوئیڈ کی خاندانی جائیداد میں دریافت کیاایف بی آئی فائلز کی تفصیلات کے مطابق 24 نومبر 1971 کو ایک شخص ڈان کوپر کے نام سے نارتھ ویسٹ اورینٹ ائیرلائنز کی پورٹ لینڈ سے Seattle جانے والی پرواز پر سوار ہواطیارے کے پرواز کرنے کے بعد اس شخص نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ فلورنس شیفنر کو ایک نوٹ دیا جس پر لکھا تھا کہ اس کے بریف کیس میں بم ہےاس نوٹ میں 2 لاکھ ڈالرز اور 4 پیراشوٹس دینے کا مطالبہ بھی شامل تھافلورنس شیفنر نے طیارے کے کیپٹن ولیم اے اسکاٹ کو آگاہ کیاجب طیارے نے Seattle میں لینڈ کیا تو ہائی جیکر نے رقم اور پیراشوٹس ملنے کے بعد مسافروں کو رہا کر دیا جبکہ عملے کو طیارے کو جنوب کی جانب اڑانے کی ہدایت کی پیسیفک نارتھ ویسٹ میں کسی جگہ ڈی بی کاپر نے طیارے کے پچھلی سیڑھیوں کو اوپن کیا اور پیراشوٹ کے ساتھ باہر چھلانگ لگادی اس کے بعد سے ڈی بی کاپر کی تلاش جاری ہے مگر آج تک کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا جبکہ حکام بھی یہ تعین نہیں کرسکے کہ کب اور کہاں ڈی بی کاپر نے طیارے کو چھوڑاالبتہ ایک جگہ 20 ڈالرز کے کچھ نوٹ دریافت ہوئے مگر ہائی جیکر کی اصل شناخت سامنے نہیں آسکی اور وہ کبھی گرفتار نہیں ہوادرحقیقت کچھ ماہرین کا تو ماننا ہے کہ وہ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے کے بعد مارا گیا ہوگا مگر اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں مل سکاابتدائی تحقیقات کے دوران ایف بی آئی نے 1976 تک 800 سے زیادہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جبکہ 1980 میں دریائے کولمبیا میں ہائی جیکر کو دی گئی رقم کے شواہد بھی ملےایف بی آئی نے 2016 میں اپنی تحقیقات کو باضابطہ طور پر بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسائل کو زیادہ اہم معاملات کے لیے مختص کیا جانا چاہیےرچرڈ فلوئیڈ کو 1972 میں ڈی بی کوپر کی طرح طیارہ ہائی جیک کرنے کے معاملے پر حراست میں لیا گیا تھا

  • احتجاج کے دوران شہید 3 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

    احتجاج کے دوران شہید 3 اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

    پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ تینوں اہلکار گزشتہ روز جاری ایک احتجاج کے دوران شہید ہوئے تھے، شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھجوا دی گئیں، شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان اور سپاہی شاہنواز شامل ہیں اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تشدد کی یہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والوں کے برداشت کی حدود چھورہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کسی افراتفری اور خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں اور قوم اس ہنگامہ آرائی کے دوران شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے

  • ایڑیاں پھٹنے سے پریشان؟ تو اس سے نجات دلانے والے بہترین طریقے جانیں

    ایڑیاں پھٹنے سے پریشان؟ تو اس سے نجات دلانے والے بہترین طریقے جانیں

    موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ایڑیاں پھٹنے یا اس جگہ کی کھال سخت ہونے کے مسائل کافی عام ہوجاتے ہیں درحقیقت یہ پیروں کا بہت عام مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر 100 میں سے 20 افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہےبچے اور بڑے دونوں کو اس کا سامنا ہوتا ہے، البتہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں یہ مسئلہ زیادہ عام ہوتا ہےویسے تو ایڑیاں پھٹنا کوئی سنگین مسئلہ نہیں مگر کچھ افراد کو شدید تکلیف کا سامنا ضرور ہوتا ہے
    وجوہات
    ایڑیاں پھٹنے کی پہلی نشانی خشک اور موٹی جِلد کی شکل میں نظر آتی ہےاس مسئلے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جیسے گھنٹوں تک کھڑے رہنا، ننگے پیر زیادہ چلنا یا سینڈل کا استعمال، بہت زیادہ وقت تک گرم پانی سے نہانا، سخت صابن کا استعمال کرنا، ناقص فٹنگ والے جوٹوں کا استعمال، پانی کم پینا یا موسم کی وجہ سے جِلد خشک ہونا وغیرہکئی بار طبی مسائل بھی اس کی وجہ بنتے ہیں جن میں ہائی بلڈ شوگر یا خون کی گردش کے امراض قابل ذکر ہیں موٹاپے کے شکار افراد، بڑھاپا اور حمل کے دوران بھی اس کا امکان بڑھتا ہےاچھی بات یہ ہے کہ چن عام طریقوں سے اس سے بچنا یا اس سے متاثر ہونے پر نجات پانا بہت آسان ہوتا ہے
    بام کا استعمال
    ہیل (heel) بام آسانی سے دستیاب مرہم ہے اور یہ اکثر ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے سے نجات کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہےبام سے ایڑیوں کی نمی بحال ہوتی ہے جبکہ جِلد نرم ہو جاتی ہے

  • دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

    دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

    دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے جان ٹینس ووڈ 112 سال کی عمر میں انتقال کر گئےگنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان گزشتہ روز( 25 نومبر) کو انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں واقع ایک کیئر ہوم میں وفات پا گئےجان کے خاندان نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے زندگی کے آخری دن خوشگواز انداز میں گزرےگنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان 26 اگست 1912 کو انگلینڈ کے شہر لیورپول میں پیدا ہوئے اور وہیں پرورش پائی۔ انہوں نے 1942 میں شادی کی بعد ازاں ان کی بیوی 1986 میں اس دنیا سے رخصت ہوگئیں

  • فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشتگردی کرسکتی ہے، نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

    فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشتگردی کرسکتی ہے، نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

    نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا تھریٹ الرٹ جاری کردیانیکٹا کا کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتی ہےنیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں دہشت گردی کرسکتے ہیں
    نیکٹا کی جانب سے کہا گیا ہےکہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخلےکی اطلاعات ہیں نیکٹا نے خطرے کے پیش نظر اقدامات کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جیز ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کو بھی مراسلہ ارسال کیا ہے

  • پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ، وفد محفوظ رہا

    پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ، وفد محفوظ رہا

    پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہےذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد موجود تھا اور وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ ہوا تھاذرائع نے بتایاکہ وفد کرم میں امن وامان کا جائزہ لینے اور امن جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے جا رہا تھا جس میں چیف سیکرٹری اسلم چوہدری ،کمشنرکوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھےذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم ہیلی کاپٹر نے محفوظ لینڈنگ کی اور خیبرپختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہناتھاکہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا

  • آئیڈیاز 2024: نادرا کا اپنا تیار کردہ سیلف سروس ڈیسک اور بائیومیٹرک ہارڈویئر سسٹم متعارف

    آئیڈیاز 2024: نادرا کا اپنا تیار کردہ سیلف سروس ڈیسک اور بائیومیٹرک ہارڈویئر سسٹم متعارف

    کراچی- بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور این آر ٹی سی کے تعاون سے ملک میں تیار کیا جانے والا جدید بائیو میٹرک ہارڈویئر متعارف کرادیا گیا نادرا ٹیکنالوجیز کی جانب سے بین الاقوامی دفاعی نمائش میں مندوبین کو اپنا تیارکردہ سیلف سروس ڈیسک اور بائیو میٹرک ہارڈویئر سسٹم متعارف کرایا گیا، نادرا کا مکمل سسٹم ایک باکس میں فراہم کیا گیا ہےاس حوالے سے مینیجر بزنس ڈیولپمنٹ ایم جنید نے بتایا کہ یہ سسٹم پہلے ہم بین الاقوامی وینڈرز سے حاصل کرتے تھے لیکن اب یہ خود تیار کرلیا ہے، اس کے بعد اب سیلف انرولمنٹ ڈیسک نادرا سینٹرز اور مقررہ عوامی مقامات میں نصب کیے جائیں گے جہاں پہلے سے رجسٹرڈ لوگ اپنا ڈیٹا، تجدید، بچوں کا اندراج اور دیگر سہولتیں حاصل کرسکیں گے، اس کے ذریعے پرنٹ، فنگر پرنٹ، آئی اسکیننگ اور دستخط کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہےاس کے علاوہ فورسز، بینکوں، ٹیلی کام سروسز کے لیے بھی بائیو میٹرک اور تصدیق کے لیے چھوٹی ٹیبلٹس کے ذریعے نادرا سہولتوں کی بھی نمائش کی گئی، نادرا کے نئے نظام سیلف سروس ڈیسک کی سہولت بہت جلد عوام کو تعلیمی اداروں سمیت عوامی مقامات پر دستیاب ہوگی