Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دلچسپ و عجیب – Page 6 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: دلچسپ و عجیب

  • سندھ بھر میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی دن منایا گیا

    سندھ بھر میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی دن منایا گیا

    سندھی ثقافتی دن کے موقع پر سندھ بھر میں ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہنے شہریوں نے ریلیاں نکالیں، ٹیبلوز پیش کیے اور گیتوں پر رقص کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی قدیم تہذیب و ثقافت سے محبت کا بھرپور اظہار کیا کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، مٹیاری، میرپور خاص، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ، بدین، جیکب آباد، شکاپور، کندھ کوٹ، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ، دادو اور تھرپارکر سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھی ثقافتی دن کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں سرپرسندھی ٹوپی سجائے اوراجرک اوڑھے بچوں، نوجوانوں اور خواتین نے یوم ثقافت کو یادگار بنایا اور امن اور محبت کی سر زمین سندھ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، مختلف مقامات پر ہونے والی تقاریب میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے جبکہ نوجوانوں نے گیتوں کی دھنوں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوشی کا بھرپور اظہار کیایوم ثقافت سندھ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا خصوصی پیغام یوم ثقافت سندھ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت تمام پاکستانیوں کو یومِ ثقافت سندھ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن وادیٔ مہران کے بھرپور ثقافتی ورثے، شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہےبلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ ثقافت ہم آہنگی، رواداری اور شمولیت کا عکاس ہے، سندھ صوفی بزرگوں کی سرزمین ہے جو صدیوں سے امن، بقائے باہمی اور محبت کا روشن مینار رہی ہےانہوں نے کہا کہ سندھ کا اتحاد و بھائی چارے کا پیغام نسل در نسل دلوں کو متاثر کرتا آیا ہے، اجرک اور سندھی ٹوپی محض ثقافتی اسباب نہیں بلکہ سندھ کی شناخت اور اقدار کے مظہر ہیں
    بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ اجرک اور سندھی ٹوپی ہمارے لیے احترام، وقار اور فخر کی علامت ہے، سندھ کی ثقافت کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی یوم ثقافت سندھ پر عوام کو مبارکباداس موقع پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلچرل ڈے کی سب سے زیادہ خوبصورتی سندھی اجرک اور ٹوپی کی بہار ہے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام اپنی ثقافت سے اظہارِ محبت کے طور پر ثقافت سے مزین سندھی ٹوپی اور اجرک پہنتے ہیں، سندھ کی ثقافت بہت ہی قدیم اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ یہ ثقافت ہزاروں سال کی تاریخ اور روایات پر مبنی ہے۔ یوم ثقافت پر ہم ثقافتی اقدار، روایات اور زبان کو تحفظ اور فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کی ثقافت امن، برابری اور محبت کی ثقافت ہے، سندھ کے ثقافتی دن پر ملک کے تمام لوگوں کو مبارک ديتے ہيں اياز لطيف پليجو نےکہا کہ ہميں سندھی کے ساتھ پنجابی، پشتو، اردو، بلوچی، ہندکو اور سرائيکی زبانيں بھی عزيز ہيں دبئی میں ثقافتی دن کی تقریب سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوان تعليم اور ميرٹ پر توجه ديں، ترقی کا يہی راستہ ہے

  • کے پی حکومت کی دلچسپی کے بعد پی آئی اے کا وقار بڑھنا شروع ہوا- وی سی کے پی انویسمنٹ بورڈ

    کے پی حکومت کی دلچسپی کے بعد پی آئی اے کا وقار بڑھنا شروع ہوا- وی سی کے پی انویسمنٹ بورڈ

    پشاور – وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈحسن مسعود کنور کا کہناہے کہ قومی ائیرلائن (پی آئی اے ) کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کے بعد اس کا وقار بڑھنا شروع ہوا اپنے ایک بیان میں وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ حسن مسعود نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خواجہ آصف کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرنا چاہیےکیوں کہ قومی ائیرلائن کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کے بعد قومی ائیرلائن کا وقار بڑھنا شروع ہواانھوں نے کہا کہ قومی ائیرلائن اپنے پاؤں پرکھڑی ہونا شروع ہوئی ہے، ہمارا مقصد صرف قومی ائیرلائن کو خریدنا نہیں بلکہ اس کا وقار بھی بڑھانا تھا وائس چئیرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ نےمزید بتایا کہ خیبرپختونخوا قومی ائیرلائن کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، وفاق کو خط لکھا ہے تاہم اس خط کا اب تک جواب نہیں ملا پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کا معاملہ
    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نے رقم میں اضافے سے انکار کر دیا تھا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جبکہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی بعد ازاں خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کے اعلانات سامنے آئے او ر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ کر کہا کہ وہ 10 ارب روپے کی بولی سے زیادہ کی بولی دینے کیلئے تیار ہیں مزید برآں کے پی حکومت کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے وزیر نجکاری کو دوبارہ خط لکھا جاچکا ہے

  • مالی حالات سے تنگ والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو بیچ دیا

    مالی حالات سے تنگ والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو بیچ دیا

    بھارت میں غربت کے ہاتھوں تنگ والدین نے اپنی معصوم بچی کو فروخت کردیابھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین کا تعلق ریاست بہار سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے مزدور اور خراب مالی حالات سے دوچار ہیں
    پولیس کا کہنا ہےکہ غربت کی وجہ سے والدین نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک بے اولاد جوڑے کو 40 ہزار بھارتی روپے میں بیچ دیاواقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایا اوربچی کے والدین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا

  • 5 ہفتوں تک برفانی پہاڑیوں میں بھٹکنے والا شخص زندہ مل گیا

    5 ہفتوں تک برفانی پہاڑیوں میں بھٹکنے والا شخص زندہ مل گیا

    کینیڈا کے پہاڑوں میں گم ہونے والا شخص 5 ہفتوں کے بعد زندہ ڈھونڈ لیا گیاراکی ماؤنٹینز میں منفی 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا سامنا کرنے والے 20 سالہ سام بینیسٹک 19 اکتوبر کو غائب ہوئے تھےوہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے Redfern-Keily پارک کے 10 روزہ دورے کے بعد واپس لوٹنے میں ناکام رہے تھےاکتوبر کے آخر میں ان کی تلاش کا کام رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے اس وقت شروع کی جب درجہ حرارت بہت زیادہ کم ہوگیا26 نومبر کو ریڈر فیرن لیک میں کام پر آنے والے 2 افراد نے ایک شخص کو دیکھا اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں پولیس نے اسے شناخت کرلیاآر سی ایم پی کے ترجمان نے کہا کہ سام بینیسٹک کو زندہ تلاش کرنا بہترین نتیجہ ہےترجمان نے بتایا کہ اتنے طویل وقت تک گمشدگی کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ اس شخص کا بچنا ممکن نہیں
    سام بینیسٹک نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کچھ دن گاڑی میں گزارے اور پھر ایک کریک میں 10 سے 15 دن تک مقیم رہااس نے بتایا کہ پھر وہ نیچے وادی میں منتقل ہوگیا اور ایک کیمپ تیار کیا، پھر اس علاقے میں پہنچا جہاں اسے تلاش کیا گیااتنی شدید سردی میں رہنے سے فروسٹ بائیٹ کا سامنا ہوا جبکہ عارضی شیلٹر جلنے سے بہت زیادہ مقدار میں دھواں جسم میں چلا گیا

  • اداکارہ صحیفہ جبار انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ناراض، دلچسپ پوسٹ وائرل

    اداکارہ صحیفہ جبار انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ناراض، دلچسپ پوسٹ وائرل

    پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہےگزشتہ دنوں پاکستان میں سیاسی حالات کے سبب انٹرنیٹ سروس متاثر تھی، صحیفہ جبار نے بھی انٹرنیٹ نہ چلنے کی شکایت پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے انٹرنیٹ بیت الخلا میں نہ چلنے کا شکوہ کیااداکارہ کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے صحیفہ جبار پر تنقید بھی کی
    انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ نہیں چل رہا جس وجہ سے وہ کوئی کام نہیں کر پا رہیں، انہیں باتھ روم میں انٹرنیٹ چاہیے، وہ اس حوالے سے سنجیدہ ہیں اور یہ کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ کا نہ چلنا انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جسے حل ہونا چاہیےصحیفہ جبار نے لکھا کہ ایک تو سردی کی وجہ سے پہلے ہی باتھ روم جانا عذاب ہوتا ہے، اوپر سے انٹرنیٹ بھی بند ہے جس وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہورہا ہےاداکارہ و ماڈل نے لکھا کہ باتھ روم انسان کی آخری محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے لیکن اب کیا وہاں بھی انٹرنیٹ کی بندش کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا؟ انہیں اگلے مرحلے میں باتھ روم میں بھی ایک وائی فائی راؤٹر لگوانا پڑے گا اور یہ کہ پاکستان میں بنیادی چیزوں کا مطالبہ کرو تو ’ارر 404‘ لکھا آتا ہے

  • کھانے سے قبل کیے جانے والا وہ آسان کام جو موٹاپے سے نجات دلانے کیلئے بہترین

    کھانے سے قبل کیے جانے والا وہ آسان کام جو موٹاپے سے نجات دلانے کیلئے بہترین

    روزانہ 8 گلاس پانی پینے کو صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے، مگر پانی سے صحت پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کیا واقعی کوئی فائدہ ہوتا بھی ہے یا نہیں؟اس کا جواب ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیاجرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی پینے سے متعدد حیران کن طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس کے لیے بس آپ کو پانی پینے کی عادات میں تبدیلی لانا چاہیےتحقیق میں 18 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ روزانہ تھوڑا زیادہ پانی پینے سے صحت کو کئی فوائد ہوتے ہیں
    تحقیق کے مطابق پانی پینے کی عادات میں معمولی تبدیلیوں سے جسمانی وزن میں کمی، گردوں کی پتھری سے تحفظ ، مائیگرین، پیشاب کی نالی میں سوزش اور ذیابیطس جیسے امراض کی شدت میں کمی آسکتی ہےتحقیق میں بتایا گیا کہ ہر بار کھانے سے قبل 2 گلاس پانی پینے سے جسمانی وزن میں کمی لانے کا عمل تیز ہو جاتا ہےایک کلینیکل ٹرائل میں دریافت ہوا کہ کھانے سے قبل پانی پینے والے افراد کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ کم ہوااسی طرح ذیابیطس کے مریض اگر کھانے سے قبل پانی پیتے ہیں تو فاسٹنگ بلڈ گلوکوز لیول میں نمایاں کمی آتی ہے
    اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی پینے کے باعث لوگ کھانے سے قبل ہی پیٹ کو کچھ بھرا ہوا محسوس کرنے لگتے ہیں، جس سے کم کیلوریز کے استعمال میں مدد ملتی ہےتحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ زیادہ پانی پینے سے پیشاب کی نالی میں سوزش کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے یا اس کی شدت میں کمی آتی ہے

  • گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

    گوگل کا میپس کی لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ

    گوگل کی جانب سے لوکیشن ہسٹری کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد گوگل میپس میں محفوظ تمام لوکیشن ہسٹری کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گااس میں ٹائم لائن فیچر کا وہ ڈیٹا بھی شامل ہوگا جو گوگل میپس آپ کی سرگرمیوں کو ٹریک کرکے محفوظ کرتا ہےدرحقیقت نئی اپ ڈیٹ کے بعد ماضی کا ڈیٹا گوگل میپس میں محفوظ نہیں ہوگاکمپنی کی جانب سے بہت جلد صارفین لوکیشن ہسٹری میں کی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جائے گایکم دسمبر 2024 کے بعد سے 3 ماہ سے زیادہ پرانا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگاخیال رہے کہ دسمبر 2023 سے گوگل کی جانب سے آپ کی لوکیشن ہسٹری کو گوگل کلاؤڈ کی بجائے آپ کی ڈیوائسز میں محفوظ کیا جا رہا ہےمگر نئی اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس میں محفوظ ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گااگر آپ ماضی کے دوروں یا پسندیدہ یادوں کے لیے گوگل میپس کے ٹائم لائن فیچر پر انحصار کرتے ہیں تو پھر آپ کو اس ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدام کرنا چاہی گوگل کی جانب سے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 8 دسمبر تک 3 ماہ سے زائد پرانے لوکیشن ہسٹری ڈیٹا کو ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ کرسکتے ہیں8 دسمبر کے بعد تمام غیر محفوظ ڈیٹا ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گااگر آپ یہ ڈیٹا محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو takeout.google.com پر وزٹ کریں وہاں لوکیشن ہسٹری (ٹائم لائن) کے علاوہ تمام آپشنز کو ڈی سلیکٹ کرلیں اس کے بعد نیکسٹ اسٹیپ پر کلک کریں اور پھر create ایکسپورٹ آپشن کا انتخاب کریں جب ایکسپورٹ کا عمل مکمل ہوگا تو آپ کے پاس ٹائم لائن ڈیٹا کی محفوظ کاپی موجود ہوگی

  • پاکستان میں کزن میرجز کی بلند شرح کی وجہ سے جینیاتی بیماریوں میں اضافہ

    پاکستان میں کزن میرجز کی بلند شرح کی وجہ سے جینیاتی بیماریوں میں اضافہ

    ماہرین صحت نے کزن میرجز کی بلند شرح کی وجہ سے جینیاتی بیماریوں میں اضافے کا انکشاف کرتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہےاس بات کا انکشاف ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین نے سوئس پاکستان ورکشاپ کے عنوان ‘جینومک ڈس آرڈر اور ریسیسیو ڈس آرڈر’ میں کیاماہرین کے مطابق ملک بھر میں کزن میرجز کی شرح میں بلند اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے جینیاتی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
    پاکستان میں کزن میرجز ملک بھر میں ہونے والی کل شادیوں میں 65 فیصد سے زیادہ ہیں اور بعض کمیونٹیز میں یہ تعداد 85 فیصد تک بڑھ گئی ہےاس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ ثقافتی، سماجی اور معاشی عوامل اس رجحان کو آگے بڑھاتے ہیں، یہ بچوں میں متواتر جینیاتی بیماریوں کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتے ہیں

  • ائیرپورٹ پر پالتو کتا لاپتا ہوگیا، تلاش کیلئے 2 رن ویز بند

    ائیرپورٹ پر پالتو کتا لاپتا ہوگیا، تلاش کیلئے 2 رن ویز بند

    پیرس کے مصروف ترین ائیر پورٹ پر کتے کے گم ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے چارلس ڈی گال ائیر پورٹ کے 2 رن ویز گمشدہ پالتو کتے کی تلاش کیلئے بند کردیے گئےرپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پالتو کتے املکا اور اس کی مالکن ڈلاس جانے کیلئے ائیر فرانس کی پرواز سے پیرس پہنچے تھے، ان لوڈنگ کے دوران پالتو کتا املکا اپنے پنجرے سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے ائیر پورٹ پر اعلانات بھی کیے گئےرپورٹس کے مطابق کتے کی تلاش کیلئے 2 رن ویز کو بھی بند کردیا گیا ہے اور ڈرون کی مدد بھی لی جارہی ہے

  • کراچی- ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری

    کراچی- ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری

    جرائم کراچی- ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری
    کراچی میں ایس ایس پی کورنگی کے دفتر کے باہر سے پولیس کی سرکاری کار چوری ہوگئی پولیس حکام کے مطابق کار ایس ایس پی خیرپور کے زیر استعمال تھی، ڈرائیور گاڑی لے کر کورنگی گودام چورنگی پر واقع سی پی ایل سی کے دفتر آیا تھا جس کے بعد سرکاری کار چوری ہوگئی پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سرکاری کار چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہےادھر کراچی کے علاقے سرجانی یوسف گوٹھ میں گودام سےچوری کےاسپیئرپارٹس برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا