اسلام آباد- حکومت روف سو لر پینل کے ٹیرف کو 21 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 7.5 سے 11 روپے فی یونٹ کرنے پر غور کر رہی ہے جس پر قومی گرڈ کو نیٹ میٹرنگ سسٹم پر بجلی دی جاتی ہےاس وقت روف سولر پینلز سے حاصل دو یونٹ قومی گرڈ سے بجلی کے ایک یونٹ کے مساوی ہے، سو لر پینلز سے ٹیرف میں مجوزہ کمی کی وہ سو لر پینل کی کمی میں نمایاں کمی بتائی جاتی ہے۔ اس کے جو اب میں سو لر پینل استعمال کرنے والے صارفین کو رات کے اوقات میں قومی گرڈ سے بجلی 60 روپے فی یونٹ دی جائے گی اب نئے منظر نامے کے تحت سو لر پینلز سے حاصل 6 یونٹس قومی گرڈ سے ایک یونٹ بجلی کے برابر ہوں گے، اس سے سو لر پینلز لگوانے کا ر حجان کم ہو جائے گا کیو نکہ اس سے ادائیگیوں کی گنجائش والا مسئلہ بڑھ جائے گاوزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بد ھ کو یہاں بتایا کہ آئی ایم ایف نے سرکاری حکام کے ساتھ اپنے حالیہ مکا لمے میں سو لر بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تحفظات کیا جبکہ قومی گرڈ سے بجلی کے کم استعمال پر تشو یش کا اظہار کیا ہےآئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت قومی گرڈ سے بجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے۔ ایک حالیہ اسٹڈی کے مطابق گزشتہ مالی حال پاکستان میں 15گیگا واٹ کے دو ارب 10 کروڑ ڈالرز کے سولر پینلر چین سے درآمد کیے گئے
Category: دلچسپ و عجیب
-

کراچی سے وسط ایشیا تک لاجسٹکس، این ایل سی کا اسٹال مندوبین کی توجہ کا مرکز
کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں این ایل سی کا اسٹال مقامی اور بین الاقومی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہےسی ای او این ایل سی بریگیڈیئر ریٹائرڈ ناصر ضیا نے بتایا کہ نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے ٹرالر تجارتی سامان لیے کراچی سے پولینڈ اور ماسکو تک پہنچ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ این ایل سے حیرت انگیز طور پر سندھ کے شہر میرپور ماتھیلو سے قزاقستان تک کیلے اور میرپور خاص اور ملتان کے باغات سے پاکستانی آم سڑک کے راستے وسط ایشیا اور یورپ کی مارکیٹوں تک پہنچا رہا ہےانہوں نے بتایا کہ این ایل سی کے ٹرالر پاکستان سے گارمنٹس، سی فوڈ، اسپورٹس گڈز، کپڑا، سرجیکل آلات اور اشیائے خور د و نوش سمیت دیگر درجنوں اشیا لے کر چین، ایران اور وسط ایشیائی ممالک سمیت روس اور ترکی سے آگے یورپ تک پہنچ رہے ہیں ناصر ضیا کے مطابق ان ملکوں کے درمیان بارڈر کراسنگ اور کسٹمز کے معاملات انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے آسان بنائے گئے ہیں این ایل سی کے مطابق تجارتی سامان کراچی سے ترکی 10 دن میں اور اسلام آباد سے چین پانچ دن میں پہنچ رہا ہے
-

الضرار اور الخالد کے بعد پاکستان نے تھرڈ جنریشن کا جدید ترین ٹینک متعارف کروادیا
کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان نے الضرار اور الخالد ٹینک کے بعد تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف کروادیاہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی عالمی نمائش آئیڈیاز میں تھرڈ جنریشن کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہےہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انجینئر انزا عقیل کے مطابق جدید ترین ٹینک حیدر دور حاضر کی جنگی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہےانہوں نے بتایا کہ 12 سو ہارس پاور کے طاقتور انجن اور 125 ایم ایم کی گن کے ساتھ حیدر ٹینک ہر قسم کے میدان جنگ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے اظہار کیلئے تیار ہےان کا کہنا تھا کہ حیدر ٹینک میں چائنیز انجن نصب ہے لیکن اس کا فائر پاور سسٹم اور دیگر تمام اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہےانزا عقیل کے مطابق حیدر ٹینک میں ایٹمی اور کیمیائی حملوں کے علاوہ فضائی حملوں سے تحفظ کا نظام بھی موجود ہےان کا کہنا تھا کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا پاکستان آرمی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ ٹینکوں اور دیگر مصنوعات کی برآمد کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہا ہے
-

پی ٹی اے کا وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد- پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گاپی ٹی اے ذرائع کے مطابق وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گاپی ٹی اے ذرائع کا مؤقف ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں جس سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہےاس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نےکہا کہ پاکستان میں وی پی این ابھی چل رہا ہے بند نہیں ہوا، وی پی این کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی کیونکہ عام آدمی، فری لانسرز اور کمپنیوں کو وی پی این کی ضرورت ہوتی ہےانہوں نے کہا کہ 2016 میں وی پی این رجسٹریشن کی پالیسی بنی تھی، ہم نے وی پی این کی ابھی دوبارہ رجسٹریشن شروع کی ہے اور اب تک 25 ہزار وی پی این کی رجسٹریشن کر چکے ہیں
-

توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا جال پاکستان کیلئے بڑا چیلنج
اسلام آباد- کیا معاشی اصلاحات پاکستان کے گردشی قرضے کے جال کے چکر کو توڑ دیں گی؟ ٹیرف اور سبسڈیز ریلیف یا مختصرالمیعاد حل ہیں، اس کا آیا توانائی کا انفرا اسٹرکچر قصور وار ہےاصلاحات کی خواہش کے باوجو د پاکستان میں گردشی قرضے کا دیرینہ ایشو بھاری چیلنج بنا ہوا ہےحکومت نے مالی سال2024-25کے لیے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان (سی ڈی ایم پی) بنا رکھا ہے جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے پر قابو پانا ہے جو 2.393 ٹریلین روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ ٹیرف، سبسڈیز اور آپریشنل صلاحیت کے ذریعے حکومت اس پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہےلیکن اس کے باوجود رواں سال کے آخر تک گردشی قرضے میں 36 ارب روپے اضافہ متوقع ہے۔ یہ ایسا گہرا مسئلہ ہے جو محض اصلاحات سے باآسانی حل نہیں ہو سکتا جس کے لیے ڈونر ایجنسی آئی ایم ایف کی اپنی شرائط بھی ہیں سی ای ایم پی کو مجاز اتھارٹی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری حاصل ہے۔ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کو کثیرالجہتی اسٹریٹجی پر عمل درآمد کا ٹاسک دیا گیا ہےپلان کا مقصد قرضے کے بہاؤ پر روک لگانا اور تقسیم کار شعبے میں نا اہلیوں پر قابو پانا ہے۔ جیسے ڈسکوز کے لائن لاسز اور ناکافی وصولیاں ہیں
-

برطانوی ہائی کمیشن میں بادشاہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب
کراچی میں قائم برطانوی ہائی کمیشن میں بادشاہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں کراچی میں برطانوی بادشاہ چارلس کی سالگرہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی میزبانی کے تحت تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ موونی نے میوزیکل تقریب میں گورنر سندھ کا خیر مقدم کیا، گورنر سندھ نے بادشاہ کے یوم پیدائش پر برطانوی عوام کو مبارکباد دی کراچی میں قائم برطانوی ہائی کمیشن میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ صحت سمیت مختلف شعبوں میں پائیدار شراکت داری ہےاس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات نئی جہت میں داخل ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے تاجر سندھ میں سرمایہ کاری کریں، صوبے کے کئی شعبے سرمایہ کاری کیلئے انتہائی پرکشش ہیں، ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گےتقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ کراچی ایک مہمان نواز شہر ہے، اس لیے کنگ چارلس کی سالگرہ اسلام آباد کے بجائے یہاں منانے کا فیصلہ کیاانہوں نے کہا کہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ اقتصادی، تعلیمی اور صحت کے علاوہ ثقافتی شعبے میں بھی گہرے تعلقات ہیں
-

پاکستان میں غیرقانونی وی پی این استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر
پاکستان میں غیرقانونی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہےوزارتِ داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لیے خط لکھ دیاوزارتِ داخلہ کے مطابق دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این استعمال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں جبکہ وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہےواضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئےاجلاس میں پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا جس کے تحت صارفین اب اپنے وی پی اینز ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ڈ کراسکتے ہیں پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹرڈ کیے جاسکتے ہیں
وی پی این کیا ہے ؟
وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہےایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں -

کراچی سے حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد
کراچی-وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی آے نے چھاپہ مار کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کر لی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کواپریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں رجسٹرڈ ایک انکوائری کے سلسلے میں سولجر بازار میں دو فلیٹوں پر چھاپے مارے جہاں سے ملزم شہزاد محمد شاکر کو گرفتار کیا گیاایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کا رجسٹر، موبائل فون اور اس سے متعلق دیگر ریکارڈ اور شواہد قبضے میں لیے گئے
-

گورنرہاؤس میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریب، بڑی تعداد میں سکھ برادری کی شرکت
کراچی میں گورنر ہاؤس میں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سلامی کے چبوترے پر بیٹھے سکھ مرد و خواتین نے دعائیہ گیت گائےگورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران فضا ’واہے گرو جی کا خالصہ، واہی گرو جی کی فتح‘ اور ’جو بولے سو نہال، ست سری اکال‘ یعنی فلاح اس نے پائی جس نے خدائے واحد کی صداقت کااعلان کیا، کے نعروں سے گونجتی رہی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جس طرح ہندو اور مسیحی برادریوں کے تہوار گورنر ہاؤس میں منائے گئے اسی طرح بابا گورونانک کا جنم دن بھی یہاں منایا جارہا ہےگورنر سندھ نے کہا کہ یہ تقریب پڑوسی ملک بھارت کو پیغام ہے کہ دیکھ لیں پاکستان میں حکومتی سطح پر اقلیتوں کو کس طرح عزت، پیار اور محبت دی جاتی ہے کہ صوبے کا گورنر گورونانک کی سالگرہ منا رہا ہےان کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا میں آباد سکھوں پر بھارت کی جانب سے مظالم سے آگاہ ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ بھارت میں ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے، اسی لیے ہر سکھ کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے کہ تمام مذاہب کا احترام کیا جائے، پاکستان کی ترقی بھی اتحاد سے ہی ممکن ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ملک کی ترقی میں جتنا ہاتھ مسلم پاکستانیوں کا ہے اتنا ہی ہاتھ ہندو، مسیحی اور سکھ پاکستانیوں کا ہے
-

نامور برطانوی اخبار کا سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ادارتی مواد پوسٹ نہ کرنےکا اعلان
برطانیہ کے نامور اخبار دی گارجیئن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنا ادارتی مواد پوسٹ نہیں کرے گااخبار کے مطابق لائیو نیوز رپورٹنگ کی نوعیت ایسی ہے کہ گارجیئن بھی وقتاً فوقتاً ایکس کے کانٹینٹ لنکس اپنے صفحات میں پوسٹ کرتا رہے گا دی گارجیئن کا کہنا ہے کہ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کرنے کے منفی اثرات اُس کے فوائد سے زیادہ ہو گئے ہیں، صحافت کے فروغ کیلئے ہمارے وسائل دوسری جگہوں پر بہتر استعمال ہو سکتے ہیں دی گارجین کے مطابق امریکی صدارتی مہم نے ہمارے خدشات درست ثابت کر دیے کہ ایکس (ٹوئٹر) ایک آلودہ میڈیا پلیٹ فارم بن گیا ہے اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا
