Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 23 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا

    او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا

    اسلام آباد: اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) سروے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہوگیا، 73 فیصد نے پاکستان کو موزوں ملک قرار دے دیا۔اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس نے پرسیپشن اینڈ انویسٹمنٹ سروے کا نتیجہ دو سال بعد جاری کردیا، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بہتر جگہ ، ملٹی نیشنل کمپنیوں نے او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ میں بڑی بات کہہ دی۔سروے رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے 2025 میں غیرملکی سرمایہ کاروں کااعتماد 61 فیصد سےبڑھ گیا، غیرملکی سرمایہ کاروں نے روپے کی قدر میں بہتری اورمعاشی استحکام کوحوصلہ افزا قرار دے دیا، پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے بنگلا دیش، ویتنام اور فلپائن ممالک سے درجہ بندی میں بہتر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کی پیرنٹ کمپنیوں نے مزید سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا، پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کیلئے سٹرکچرل رکاوٹوں کوختم کرنا ہوگا۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں موجود 35ملٹی نیشنل کمپنیوں نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر ترجیح دی، ٹیکس ری فنڈ کی رقم واپسی پر 5 سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سروے میں 58 میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری کے ثمرات آئندہ تین سالوں میں نظر آئیں گے، عالمی میڈیا کی منفی رپورٹنگ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے فیصلوں کواثرانداز کرتی ہے۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹیکسوں کا بڑھتا ہوا بوجھ اور توانائی اخراجات کاروبار کیلئے چیلنج ہیں۔

  • ستمبر، ٹیکسٹائل برآمدات 1.60ارب ڈالر سے تجاوز    نٹ وئیر کی برآمدات پہلی بار 48.50کروڑڈالر کی بلند سطح پر جاپہنچیں برآمدات میں یہ اضافہ زرمبادلہ ذخائر میں مثبت اثر ڈالے گا،صنعتی ماہرین

    ستمبر، ٹیکسٹائل برآمدات 1.60ارب ڈالر سے تجاوز نٹ وئیر کی برآمدات پہلی بار 48.50کروڑڈالر کی بلند سطح پر جاپہنچیں برآمدات میں یہ اضافہ زرمبادلہ ذخائر میں مثبت اثر ڈالے گا،صنعتی ماہرین

    کراچی:ٹیکسٹائل برآمدات ستمبر 25ء میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں جس کا اعلان اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ اعداد و شمار میں کیا۔ یہ 3 برس بعد ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات کی بلند ترین سطح ہے ۔ مرکزی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق، خاص طور پر میڈ ان پاکستان نٹ وئیر کی برآمدات پہلی بار 48 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچیں ہیں جو اس صنعت کی عالمی منڈی میں مضبوط پوزیشن کو بلاتردد ظاہر کرتی ہیں۔پاکستان کی مجموعی برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ تقریباً 60 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو ملکی معیشت میں اس شعبے کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے ۔ صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں یہ اضافہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بھی مثبت اثر ڈالیں گے اور ٹیکسٹائل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائیں گے ۔اسٹیٹ بینک کے کے مطابق ستمبر 25ء میں برآمدات کی یہ بڑھوتری نہ صرف حوصلہ افزا ہے بلکہ ٹیکسٹائل شعبے کی پائیدار ترقی کے امکانات کو بھی روشن کرتی ہے۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ

    ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ

    اسلام آباد:ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائرمیں چار کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 19 ارب 85 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالرریزرو 1.4 کروڑڈالراضافے سے 14 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرہوگئے جبکہ ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالرڈپازٹس 2 کروڑ90 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 3500روپے سستا   تولہ سونا 4لاکھ 33ہزار 862،دس گرام 3لاکھ 71ہزار 966کا ہوگیا

    ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 3500روپے سستا تولہ سونا 4لاکھ 33ہزار 862،دس گرام 3لاکھ 71ہزار 966کا ہوگیا

    کراچی:ڈالر کے مقابلے جمعرات کو بھی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا، ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2پیسے کی کمی سے 281.03 روپے کاہوگیا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.05 روپے پر بند ہوئی تھی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کی کمی سے 4115 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 538 روپے کی کمی سے 437362 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5110 روپے پر برقرار رہی۔

  • سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

    سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 435 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1286 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 304 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 590 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 2 کروڑ 4 لاکھ 62 ہزار 18 روپے مالیت کے 42 کروڑ 46 لاکھ 8 ہزار 463 شیئرز کا لین دین ہوا۔

  • اسٹیٹ بینک کا اسلامک اور ڈیجیٹل بینکنگ تبدیلی کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور

    اسٹیٹ بینک کا اسلامک اور ڈیجیٹل بینکنگ تبدیلی کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور

    کراچی:اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے سینئر نمائندوں نے اسلامی اور ڈیجیٹل بینکاری کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ریگولیٹرز، بینکوں اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ اور Azentio Software کے زیر اہتمام خصوصی فورم پاکستان میں نیکسٹ جن اسلامی بینکنگ2025 سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسلامی فنانس پالیسی ڈپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک ڈاکٹر زاہد الرحمٰن کھوکھر نے کہا کہ پاکستان بھر کے مالیاتی ادارے اپنے آپریشنز کو جدید بنانے ، بدلتی ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے اور اسلامی بینکنگ کی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو فروغ دیں تاکہ زیادہ شمولیتی اور پائیدار مالیاتی نظام تشکیل دیا جا سکے ۔ہارون تبریز، پرنسپل ایڈوائزر، اکاؤنٹنگ اینڈ آڈٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹی ٹیوشنز نے پاکستان کے بینکاری کے شعبے کو عالمی شرعی طریقوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے معیار سازی اور صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا۔ رضوان عطا، صدر و سی ای او بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے وسیع پیمانے پر شریعت کے مطابق بینکاری ماڈلز کے نفاذ میں درپیش اسٹریٹجک چیلنجز اور ان کے عملی حل پر روشنی ڈالی۔ احمد علی صدیقی، گروپ ہیڈ اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ۔ کنزیومر فنانس، میزان بینک لمیٹڈ نے میزان بینک کے روایتی بینکاری نظام سے اسلامی بینکاری میں کامیاب تبدیلی کے تجربات اور اہم نکات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے ۔ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او عبدالحسیب نے کہا کہ آج کی نشست نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بینکاری شعبے کی ترقی کا انحصار مقابلے پر نہیں بلکہ تعاون پر ہے ۔پینل ڈسکشن میں ملک کے ممتاز ماہرین اسلامی مالیات نے شرکت کی۔

  • ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات تیز، ٹرانسپورٹ میں کمی    ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات 1.057، ٹرانسپورٹ کی197ملین ڈالررہیں

    ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات تیز، ٹرانسپورٹ میں کمی ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات 1.057، ٹرانسپورٹ کی197ملین ڈالررہیں

    اسلام آباد:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 1.057 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حجم 877 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 366 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 25 فیصد زیادہ ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 197 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 4 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 205 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 68 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے ۔

  • ڈالرکی قدر میں کمی ،تولہ سونا 4لاکھ 44ہزار 900روپے پر مستحکم

    ڈالرکی قدر میں کمی ،تولہ سونا 4لاکھ 44ہزار 900روپے پر مستحکم

    کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 281.06 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 281.07روپے پر بند ہواتھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4235 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔

  • اسٹاک ایکسچینج :تیزی برقرار، انڈیکس1103پوائنٹس بڑھ گیا    آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز متحرک،100انڈیکس 167346پوائنٹس پربند

    اسٹاک ایکسچینج :تیزی برقرار، انڈیکس1103پوائنٹس بڑھ گیا آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز متحرک،100انڈیکس 167346پوائنٹس پربند

    کراچی:پاک افغان کشیدگی میں کمی ، بلو چپ کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج اور انشورنش سیکٹر سمیت میوچل فنڈز کا دوبارہ حصص کی حریداری کیلئے متحرک ہونا اسٹاک سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا سہارا دے گیا ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روزاسٹاک ایکسچینج تیزی کی جانب گامزن رہی جسکے باعث 100 انڈیکس 1لاکھ 67ہزار پوائنٹس کی سطح بحال کرگیا ۔تیزی کی بدولت45فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 64ارب 15کروڑ 84لاکھ 86ہزار 365روپے کا اضافہ ہوا۔دن بھر بینکنگ، آٹو، فارما اور فوڈ سیکٹرز کے شیئرز کا لین دین ریکارڈ کیا گیا ۔ حکومت کے نجکاری پلان پر عملدرآمد سمیت دیگر مثبت معاشی اشاریوں سے کاروبار کے تمام دورا نیے میں تیزی رہی۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 1103 پوائنٹس کے اضافے سے 167346 پوائنٹس پربند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی تیزی رہی۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 23.04فیصد زائد رہا۔