Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 24 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 5 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 11کروڑ ڈالر کے سرپلس میں آگیا   اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32.50 کروڑ ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا،اسٹیٹ بینک

    ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 11کروڑ ڈالر کے سرپلس میں آگیا اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32.50 کروڑ ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا،اسٹیٹ بینک

    کراچی:پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر ستمبر 2025 میں 11 کروڑ ڈالر کے سرپلس میں آگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا جب کہ گزشتہ سال ستمبر 2024 میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا تھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال یعنی جولائی تا ستمبر 2025کے پہلے 3 ماہ میں مجموعی طور پر 59 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے سے قدرے زیادہ ہے ، تاہم ستمبر میں سرپلس آنا معیشت کے استحکام کی جانب مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے ۔

  • ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا تولہ سونا1200روپے سستا

    ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا تولہ سونا1200روپے سستا

    کراچی:ڈالر کی نسبت پیر کو روپیہ تگڑا رہا۔ ادھر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 281.07روپے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 282.10روپے کا ہوگیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 4235 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہوگئی۔

  • اسٹاک ایکسچینج:تیزی،60فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں   2436پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 166242پر بند 1ارب 47کروڑ 85لاکھ 93ہزار 838حصص کے سودے طے

    اسٹاک ایکسچینج:تیزی،60فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں 2436پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 166242پر بند 1ارب 47کروڑ 85لاکھ 93ہزار 838حصص کے سودے طے

    کراچی:ئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات اور افغانستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ اسٹاک ایکسچینج کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز تقویت پہنچا گیا۔تیزی کے سبب 60فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت میں مزید 2کھرب 34ارب 58کروڑ 67لاکھ 61ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 2615پوائنٹس کی بھی تیزی ہوئی لیکن پرافٹ ٹیکنگ اور حصص کی آف لوڈنگ سے اتارچڑھاؤ کے رحجان سے اختتامی لمحات میں تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2436 پوائنٹس کے اضافے سے 166242 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 762پوائنٹس کے اضافے سے 50886پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 1287 پوائنٹس کے اضافے سے 101132پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 1ارب 47کروڑ 85لاکھ 93 ہزار 838 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 485 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 289کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 156میں کمی اور40 میں استحکام رہا۔

  • روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 6 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • طورخم بارڈ ربد ستور بند،آمد رفت معطل تاجروں،ٹرانسپورٹرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان   پھلوں و دیگر سامان سے لدی ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، بارڈرکی بندش سے یومیہ83کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت متاثر انگور 400 سے 800 ، انار 300 سے 600 ، سیب 200 سے بڑھ کر 400 روپے کلو ہو گیا ،تجارتی سرگرمیاں مکمل معطل

    طورخم بارڈ ربد ستور بند،آمد رفت معطل تاجروں،ٹرانسپورٹرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان پھلوں و دیگر سامان سے لدی ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، بارڈرکی بندش سے یومیہ83کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت متاثر انگور 400 سے 800 ، انار 300 سے 600 ، سیب 200 سے بڑھ کر 400 روپے کلو ہو گیا ،تجارتی سرگرمیاں مکمل معطل

    اسلام آباد:سرحدی کشیدگی کی وجہ سے پاک افغان بارڈر کی بندش کی بنا پر سرحد وں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ۔طورخم بارڈر بند ہونے سے پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھاگیا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق انگور کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر 800 روپے جبکہ انار فی کلو 300 سے بڑھ کر 600 روپے ہو گیا ہے ۔اسی طرح سیب کی فی کلو گرام قیمت 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے ۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آٹھویں روز بھی بند رہی ، پھلوں و دیگر اشیا سے لدی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنسی ہو ئی ہیں ، دو طرفہ تجارت، کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے ۔پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا برآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان سے پاکستان کو کوئلہ، سوپ سٹون، خشک اور تازہ پھل اور دیگر اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔ سرحدی علاقے میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم گزرگاہ سے یومیہ اوسطا ً 83 کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے جس میں 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ اور 25 کروڑ روپے کی درآمد ات شامل ہیں۔

  • مہنگائی کی ذمہ دار حکومت، تاجروں کا کوئی قصور نہیں، اجمل بلوچ  چھوٹے تاجروں کے خلاف کسی قسم کا انتظامی ایکشن سخت زیادتی ہوگی

    مہنگائی کی ذمہ دار حکومت، تاجروں کا کوئی قصور نہیں، اجمل بلوچ چھوٹے تاجروں کے خلاف کسی قسم کا انتظامی ایکشن سخت زیادتی ہوگی

    اسلام آباد : آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری اور آبپارہ ٹریڈرز یونین کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی لہر حکومت کی پیدا کردہ ہے اس میں تاجروں کا کوئی قصور نہیں، چھوٹے تاجروں کے خلاف کسی قسم کا انتظامی ایکشن سخت زیادتی ہوگی۔ شوگر ملوں نے مارکیٹ میں چینی کی سپلائی روک رکھی ہے جبکہ تاجروں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ سرکاری ریٹ پر چینی فروخت کریں۔درآمد شدہ چینی مارکیٹ میں عنقریب پہنچنے والی ہے شوگر ملز مالکان کا خیال ہے کہ یہ چینی مہنگی ہوگی اس لئے وہ اپنی چینی کی قیمت درآمدی چینی کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ اس عمل میں چھوٹے تاجروں کا کوئی قصور نہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہیں ہونا چاہئے۔ آج تک کسی مل مالک کے خلاف کبھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ مہنگائی کی نئی لہر سیلاب اور حالیہ افغان وار کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

  • بینکوں کی نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 14.7فیصد اضافہ  ستمبر میں نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9682ارب روپے رہا

    بینکوں کی نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 14.7فیصد اضافہ ستمبر میں نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9682ارب روپے رہا

    اسلام آباد:بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2025 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9682ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو 14.7فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال ستمبر کے اختتام پر نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8438 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر 2.1فیصد اضافہ ہوا ہے ، اگست کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9484ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8366 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو 15.2فیصد زیادہ ہے ۔

  • قالین نمائش میں توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں ملیں،میاں عتیق    برآمدی آرڈرز کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ،چیئرمین مینو فیکچرر

    قالین نمائش میں توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں ملیں،میاں عتیق برآمدی آرڈرز کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ،چیئرمین مینو فیکچرر

    لاہور:چیئرمین کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میاں عتیق الرحمن اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے 3 روزہ عالمی نمائش کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمائش میں توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں ملی ہیں،طے پانے والے برآمدی آرڈرز کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ہیں ،نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی بھرپور شرکت انتہائی حوصلہ افزا ہے ، بھرپور تعاون فراہم کرنے پر ٹڈاپ کے بھی شکر گزار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں لاہور میں اختتام پذیر ہونے والی تین روزہ عالمی نمائش کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کے شرکاء نے چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد اورچیف آرگنائزر اعجاز الرحمان کی سربراہی میں تمام منتظمین کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

  • ملکی مجموعی ذخائر ریکارڈ سطح پر

    ملکی مجموعی ذخائر ریکارڈ سطح پر

    کراچی:ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے کہا ہے کہ رواں سال 2025ء میں اب تک سونے کی عالمی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ پاکستان کے ذخائر کے لیے خوش آئند ثابت ہو رہا ہے۔ اور سرکاری تخمینوں کے مطابق پاکستان کے سونے کے ذخائر کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہے ۔محمد سہیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اس اضافے نے ملک کے کل ذخائر جن میں نقد غیرملکی زر مبادلہ بھی شامل ہے کو تقریباً 23 ارب ڈالر تک پہنچا دیا ہے جو کہ تاریخی سطح کے قریب ہے ۔