Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 25 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • انجمن تاجران کا ایس ایم ایز کیلئے خصوصی پالیسی بنانے کامطالبہ حکومت اڑان پاکستان پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرے ،صدراشرف بھٹی

    لاہور:آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے پانچ سالہ پروگرام’’اڑان پاکستان‘‘پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرے ،بڑے پیمانے پر روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار وں کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کی جائے اور اس حوالے سے منصوبوں کو اس طرز کے قومی پروگراموں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کی ترقی کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے اور ہر آنے والی حکومت برآمدی صنعتوں کو کئی طرح کی مراعات اور یلیف بھی دیتی ہے لیکن حکومت چھوٹے کاروبار کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے کیونکہ یہ بھی وسیع پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چھوٹے کاروباروں ،ایس ایم ایز کے لئے خصوصی پالیسی بنائے اورانہیں بھی مراعات دی جائیں ،تاجروں کو یوٹیلیٹی بلز میں خصوصی رعایت دی جائے اور صفائی کے نام پر کارپوریشن کی غیر ضروری فیسوں سے چھٹکارا دلایا جائے۔

  • یورپ میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا اندیشہ    بھارتی تاجروں نے ڈھائی سو سے لے کر300 ڈالر تک فی ٹن کم ریٹ دیے

    یورپ میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا اندیشہ بھارتی تاجروں نے ڈھائی سو سے لے کر300 ڈالر تک فی ٹن کم ریٹ دیے

    کراچی:بھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی سے یورپین یونین میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا خطرہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس سال جرمنی کے شہر کولون میں لگنے والی خوراک کی بڑی نمائش انوگا میں بھارت کے چاول کے تاجروں نے یورپی خریداروں کو پاکستانی تاجروں کے مقابلے میں ڈھائی سو سے لیکر 300 ڈالر تک فی ٹن کم ریٹ دیے ہیں جس سے خریداروں کو فی کنٹینر 6 سے 7 ہزار یورو تک کا فائدہ پہنچتا ہے ، اس عمل سے یورپ میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا اندیشہ ہے ۔ اس کی بنیادی وجوہات پر اگر غور کیا جائے تو بھارتی تاجر امریکی منڈی میں چیلنج کے باعث اب یورپ کی مارکیٹ پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں۔ تاکہ وہ نہ صرف اپنے اسٹاکس کی فروخت کو یقینی بنا سکیں بلکہ پاکستان سے یورپی مارکیٹ میں اپنی وہ جگہ بھی واپس حاصل کر سکیں جو یورپ میں بھارتی چاول پر پابندی کے دوران پاکستانی چاول نے لے لی تھی۔

  • پہلی سہ ماہی میں 141.41 ارب کے موبائل فونز درآمد   ستمبر میں درآمدات 56.35ارب روپے تک پہنچ گئیں،اسٹیٹ بینک

    پہلی سہ ماہی میں 141.41 ارب کے موبائل فونز درآمد ستمبر میں درآمدات 56.35ارب روپے تک پہنچ گئیں،اسٹیٹ بینک

    کراچی:پاکستان نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران تقریباً 141.41 ارب روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کیے ، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 68.63 ارب روپے کی درآمدات کے مقابلے میں 106.05 فیصد زیادہ ہے ۔ماہانہ بنیادوں پر بھی موبائل فونز کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ستمبر 2025 میں یہ درآمدات 56.35 ارب روپے تک پہنچ گئیں، جو اگست 2025 میں 43.91 ارب روپے تھیں۔اس طرح 28.45 فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر موازنہ کیا جائے تو ستمبر 2025 کی درآمدات 56.35 ارب روپے رہیں جو ستمبر 2024 کی 29.01 ارب روپے کی درآمدات کے مقابلے میں 94.44 فیصد زیادہ ہیں۔تاہم مکمل مالی سال 2024-25 کے دوران موبائل فونز کی مجموعی درآمدات 417.35 ارب روپے رہیں، جو مالی سال 2023-24 کی 535.69 ارب روپے کی درآمدات کے مقابلے میں 22.09 فیصد کمی ظاہر کرتی ہیں۔ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی درآمدات بھی مالی سال 2024-25 میں کم ہو کر تقریباً 594 ارب روپے رہ گئیں۔

  • 1.2ارب ڈالرکی قسط ملنے سے زر مبادلہ ذخائر مستحکم ہونگے ،میاں زاہد

    1.2ارب ڈالرکی قسط ملنے سے زر مبادلہ ذخائر مستحکم ہونگے ،میاں زاہد

    کراچی:پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے اعلان پر اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس سسٹینبلٹی فیسلٹی آرایس ایف کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل ہے ، جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر پاکستان کو1.2 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوگی۔

  • اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مندی پراختتام،107ارب خسارہ   638 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 806 پر بند کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی ،حجم18968ارب رہ گیا

    اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مندی پراختتام،107ارب خسارہ 638 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 806 پر بند کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی ،حجم18968ارب رہ گیا

    کراچی:پاک افغان کشیدگی کی شدت میں اضافہ اور انشورنس سیکٹر کی جانب سے بڑے پیمانے پر حصص فروخت کرنے کا رجحان کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کو تیزی سے مندی کی جانب دھکیل گیا۔100انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز 538 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 64 ہزار 983 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا۔ انڈیکس کی بڑھتی رفتار کے باعث ایک موقع پر 586 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 30 پوائنٹس کی یومیہ بلند حد تک ٹریڈ ہوا ،تاہم افغانستان سے سرحدی ، سفارتی اور تجارتی تعلقات کا پیچ انڈیکس کی تیز رفتار کو پہلے سست روی کا شکار کرگیا، اسکے فوری بعد ہی مندی میں مبتلا کرگیا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس 1300سے زائد پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 65 ہزار اور 1 لاکھ 64 ہزار کی دو نفسیاتی حدوں سے گر کر یومیہ 1 لاکھ 63 ہزار 118 ہوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 63 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 343 پوائنٹس گر کر 50123 پوائنٹس اور آل شیئر زانڈیکس 417 پوائنٹس کی کمی سے 99845 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 107ارب کا خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم18 ہزار 968 ارب رہ گیا۔مجموعی طو رپر 483 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 277 میں کمی اور 40 میں استحکام رہا۔

  • سونے اور چاندی کی اونچی اُڑان تھم گئی، قیمتوں میں بڑی کمی

    سونے اور چاندی کی اونچی اُڑان تھم گئی، قیمتوں میں بڑی کمی

    کراچی: سونے اور چاندی کی بڑھتی قیمتوں کو بالآخر بریک لگ گئی، فی تولہ نرخ ہزاروں روپے کم ہو گئے۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹس میں قیمتیں کم ہونے سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 10 ہزار 6 سو روپے سستا ہوگیا۔24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 3 سو روپے کی سطح پر آگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 88 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے ہوگئی۔ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ چاندی بھی 231 روپے کی گراوٹ سے 5 ہزار 273 روپے پر آگئی۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 106 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 252 ڈالر پر آگیا۔

  • پاکستان بندرگاہوں کی جدید کاری میں سوڈان کی مدد کیلئے تیار   وفاقی وزیر بحری امور سے سوڈانی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبالہ خیال

    پاکستان بندرگاہوں کی جدید کاری میں سوڈان کی مدد کیلئے تیار وفاقی وزیر بحری امور سے سوڈانی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبالہ خیال

    کراچی:پاکستان نے سوڈان کی بندرگاہوں کی جدیدیت میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اس کے بحری ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور خطے میں تجارتی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے یہ پیشکش سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق سے ملاقات کے دوران کی۔ملاقات میں بحری ترقی، بندرگاہوں کی جدید کاری، لاجسٹک نظام کی بہتری اور صنعتی منصوبوں میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سوڈانی سفیر نے کہا کہ خرطوم پاکستان کی بندرگاہوں کے ساتھ براہِ راست شپنگ لائن قائم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و لاجسٹک روابط مزید مضبوط بن سکیں۔جنید انوار چوہدری نے سوڈان کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بندرگاہوں کی جدید کاری میں سوڈان کی مدد کے لیے تیار ہے ۔

  • ستمبر میں ملکی برآمدات 11 فیصد گر گئیں

    ستمبر میں ملکی برآمدات 11 فیصد گر گئیں

    کراچی:چیئرمین پی ٹی سی نے فواد انور کہا کہ ستمبر میں برآمدات 11 فیصد گر گئیں، جبکہ ملکی برآمدات پہلی ششماہی میں 3.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی سی نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 فیصد کمی ہوئی، کاٹن برآمدات میں 7.8 فیصد کمی، نِٹ فیبرکس 29.5 فیصد گر گئیں، پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے ۔چیئرمین پی ٹی سی نے کہا کہ حکومت نے اقدام نہ کئے تو برآمدی معیشت ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار ہو گی۔

  • بھاری گیس بلوں سے صنعتکاروں کافیکٹریوں کو تالا لگانے کا فیصلہ    اربابِ اختیار ہوش کے ناخن لیں،معیشت ہڑتالوں کی متحمل نہیں ہوسکتی،ریحان حنیف

    بھاری گیس بلوں سے صنعتکاروں کافیکٹریوں کو تالا لگانے کا فیصلہ اربابِ اختیار ہوش کے ناخن لیں،معیشت ہڑتالوں کی متحمل نہیں ہوسکتی،ریحان حنیف

    کراچی:کراچی چیمبر نے غیر منصفانہ، غیر شفاف اور بھاری گیس بلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری اصلاحی اقدامات نہ کیے گئے تو ملکی صنعت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔کراچی چیمبر کے نو منتخب صدر ریحان حنیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے بھاری بل صنعتکاروں پر بجلی بن کر گرے ہیں، کئی ایکسپورٹرز نے مجبوراً اپنی فیکٹریوں کو تالا لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت مزید ہڑتالوں اور دھرنوں کی متحمل نہیں ہوسکتی، اربابِ اختیار ہوش کے ناخن لیں، ورنہ اس بحران کا خمیازہ پوری معیشت کو بھگتنا پڑے گا ۔پریس کانفرنس میں سابق صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے انکشاف کیا کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں جبکہ ایک معروف پاکستانی ایکسپورٹر کمپنی نے اپنا اپیرل سیکشن بند کر دیا ہے ، محسوس ہوتا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حکومت صنعتوں کو نقصان میں مبتلا کرنا چاہتی ہے ۔

  • ڈالر کی قدر کم ،تولہ سونا1900روپے مزید مہنگا   تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 800،دس گرام لاکھ 79 ہزار 629 پرجاپہنچا

    ڈالر کی قدر کم ،تولہ سونا1900روپے مزید مہنگا تولہ سونا 4 لاکھ 42 ہزار 800،دس گرام لاکھ 79 ہزار 629 پرجاپہنچا

    کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی ایک اور نئی بلند سطح پر جاپہنچی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 281.11 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.12 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے بڑے اضافے سے 421 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہوگئی ۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 337 روپے پر مستحکم رہی۔