Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 26 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • اسٹاک ایکسچینج:1241پوائنٹس کی مندی ،103ارب خسارہ    حصص کی فروخت کا دباؤ، 100انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس پر بند 484کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ،174میں اضافہ،269کی قیمتیں گرگئیں

    اسٹاک ایکسچینج:1241پوائنٹس کی مندی ،103ارب خسارہ حصص کی فروخت کا دباؤ، 100انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس پر بند 484کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ،174میں اضافہ،269کی قیمتیں گرگئیں

    کراچی:پاک افغان کشیدگی کی شدت میں اضافہ اور انشورنس سیکٹر کی جانب سے بڑے پیمانے پر حصص فروخت کرنے کا رجحان کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کو تیزی سے مندی کی جانب دھکیل گیا۔ 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز 593 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 66 ہزار 280 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا، انڈیکس کی بڑھتی رفتار کے باعث ایک موقع پر 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 864 پوائنٹس کی یومیہ بلند حد تک ٹریڈ ہوا، تاہم افغانستان سے سرحدی ، سفارتی اور تجارتی تعلقات کا پیچ انڈیکس کی تیز رفتار کو پہلے سست روی کا شکار کرگیا اور اسکے فوری بعد ہی مندی میں مبتلا کرگیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1241 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 64 ہزار 444 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 456 پوائنٹس گر کر 50467 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 522 پوائنٹس کمی سے 100263 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو 103ارب روپے کاخسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 19 ہزار 75 ارب روپے رہ گیا۔ شیئرز کاروبار تاریخ میں پہلی بار 3 ارب روپے میں ہوا جس کا کاروباری حجم 50 ارب روپے سے زائد رہا ۔مجموعی طور پر484 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 174 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،269 میں کمی اور 41 میں استحکام رہا۔

  • پاک ،ترکیہ زیرِسمندر تیل و گیس کی تلاش کامعاہدہ طے پاگیا

    پاک ،ترکیہ زیرِسمندر تیل و گیس کی تلاش کامعاہدہ طے پاگیا

    کراچی :پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کا نیا باب رقم کردیا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان زیرِسمندر تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے اہم معاہدہ طے پاگیا۔جسے ملکی توانائی تحفظ اور معاشی استحکام کے حوالے سے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے ۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)اور ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ماری انرجیز)نے مشترکہ طور پر اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ ان کمپنیوں نے ترکیہ پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (ٹی پی او سی)کے ساتھ آف شور انڈس بلاک ایسٹرن آف شور انڈس بی میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے معاہدہ کرلیا ہے ۔ یہ منصوبہ اسٹریٹجک انرجی کوآپریشن فریم ورک کے تحت شروع کیا گیا ہے ۔

  • ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ،تولہ سونا5800روپے مزیدمہنگا  تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 900،دس گرام 3لاکھ 78 ہزار کی بلند سطح پرجاپہنچا

    ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ،تولہ سونا5800روپے مزیدمہنگا تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 900،دس گرام 3لاکھ 78 ہزار کی بلند سطح پرجاپہنچا

    کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ادھر سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، بدھ کوبھی ہوشربا اضافے کے بعد قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 281.12 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 15 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 58 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4198 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5800 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا ۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4972 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5337 روپے پر جاپہنچیں۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 210پوائنٹس بڑھ گیا  منافع خوری سے تیزی کی رفتار محدود،100انڈیکس 165686پوائنٹس پر بند

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 210پوائنٹس بڑھ گیا منافع خوری سے تیزی کی رفتار محدود،100انڈیکس 165686پوائنٹس پر بند

    کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی رہی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا۔ آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی خبر پر سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس زبردست تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار کی بلند سطح عبور کرگیا،بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آگیا جس سے تیزی کی رفتار محدود ہوگئی۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 100 انڈیکس 210 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار 686 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 459 پوائنٹس کے اضافے سے 100,785.80 پوائنٹس پر بند ہواتاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 111.59 پوائنٹس کی کمی سے 50,923 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر489کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہواجس میں سے 249کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،204میں کمی اور36میں استحکام رہا۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1 لاکھ ڈالرز بڑھے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 19 ارب 61 کروڑ ڈالر ہو گئے، ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر تک 19.81 ارب ڈالرز رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.07 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 14.44 ارب ڈالرز رہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 5.36 ارب ڈالرز رہے۔

  • پاک ،ویتنام تجارتی حجم حقیقی صلاحیت سے کم ،وفاقی چیمبر  ٹیکسٹائل، زراعت، سی فوڈاور حلال فوڈمیں تعاون کے وسیع امکانات موجود

    پاک ،ویتنام تجارتی حجم حقیقی صلاحیت سے کم ،وفاقی چیمبر ٹیکسٹائل، زراعت، سی فوڈاور حلال فوڈمیں تعاون کے وسیع امکانات موجود

    اسلام آباد:وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ تجارتی حجم دونوں ممالک کی حقیقی صلاحیت سے کہیں کم ہے ، دونوں ممالک میں ٹیکسٹائل، زراعت، سی فوڈ، حلال فوڈ، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ پاک ویتنام بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے ۔فورم میں ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت نیگان ہونگ ڈائن، وزیر تجارت جام کمال خان، سیکریٹری تجارت جواد پال ، ویتنام کی سفیر، ایس آئی ایف سی حکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان ٹیکسٹائل، زراعت، سی فوڈ، حلال فوڈ، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بی ٹو بی سطح پر روابط کو مستحکم اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

  • ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،تولہ سونا6900روپے مہنگا   تولہ سونا4لاکھ 35ہزار 100،دس گرام 3لاکھ 73ہزار 28پر جاپہنچا

    ڈالر کی قدر میں معمولی کمی،تولہ سونا6900روپے مہنگا تولہ سونا4لاکھ 35ہزار 100،دس گرام 3لاکھ 73ہزار 28پر جاپہنچا

    کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر1پیسے کی کمی سے 281.15 روپے پر بند ہو ا۔ یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 281.16 روپے پر بند ہوئی تھی ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 69 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4140 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 916 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 247 روپے پر مستحکم رہی۔

  • آر ڈی اے میں سرمایہ کاری 11.10ارب ڈالر سے تجاوز  ستمبر میں 19کروڑ ڈالر جمع ،مزید 10601 نئے کھاتے کھولے گئے ،اسٹیٹ بینک

    آر ڈی اے میں سرمایہ کاری 11.10ارب ڈالر سے تجاوز ستمبر میں 19کروڑ ڈالر جمع ،مزید 10601 نئے کھاتے کھولے گئے ،اسٹیٹ بینک

    کراچی:اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں سرمایہ کاری 11 ارب 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی، ستمبر 2025 میں مزید 10 ہزار 601 نئے کھاتے کھولے گئے جس سے مجموعی تعداد 8 لاکھ 62 ہزار 357 ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 19 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے جبکہ اسی عرصے میں 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر نکلوائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے ستمبر 2025 تک روشن اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 1 ارب 87 کروڑ ڈالر نکلوائے جاچکے ہیں جبکہ اسی مدت میں 7 ارب 11 کروڑ ڈالر پاکستان میں خرچ کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صرف ستمبر 2025 کے دوران 11.7 کروڑ ڈالر مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاریوں پر صرف ہوئے ۔اسٹیٹ بینک کی مزید تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب الادا ڈپازٹس کی مالیت 2 ارب 11 کروڑ ڈالر ہے ۔ علاوہ ازیں بینک ماہرین کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سرمایہ کاری، ادائیگیوں اور بچت کے مواقع پہلے سے زیادہ آسان ہوگئے ہیں۔

  • کسانوں کیلئے ریلیف،آسان زرعی قرض پروگرام متعارف  75 فیصد قرض بیج، کھاد و فیول،25فیصدنقد رقم کی صورت میں دیا جائے گا این ایس ایف ایس آئی کی موبائل ایپ زرخیر کے نام سے لانچ ،اسٹیٹ بینک

    کسانوں کیلئے ریلیف،آسان زرعی قرض پروگرام متعارف 75 فیصد قرض بیج، کھاد و فیول،25فیصدنقد رقم کی صورت میں دیا جائے گا این ایس ایف ایس آئی کی موبائل ایپ زرخیر کے نام سے لانچ ،اسٹیٹ بینک

    کراچی:حکومت نے چھوٹے کسانوں کیلئے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے آسان زرعی قرضہ پروگرام متعارف کرادیا ہے جس کے تحت کسان اب گھر بیٹھے آن لائن درخواست کے ذریعے بغیر کسی ضمانت کے قرض حاصل کرسکیں گے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے اس اسکیم کو نیشنل سبسسٹنس فارمرز سپورٹ انیشی ایٹویا این ایس ایف ایس آئی کے نام سے تیار کیا ہے جس کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافے اور چھوٹے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔سرکلر کے مطابق اس اسکیم کے تحت کسانوں کو زرعی قرض کا 75 فیصد حصہ نقد رقم کے بجائے بیج، کھاد، زرعی ادویات اور فیول جیسی ضروری اشیاء کی صورت میں فراہم کیا جائے گا جبکہ باقی 25 فیصد رقم نقد دی جائے گی۔اس پروگرام کے ذریعے کسانوں کو مالی معاونت کے ساتھ ایگری کلچرل سروسز بھی فراہم کی جائیں گی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق این ایس ایف ایس آئی سسٹم کی موبائل ایپ کو زرخیر کے نام سے لانچ کیا گیا ہے جس کے ذریعے چھوٹے کسان قرض کیلئے درخواست دے سکیں گے اور اپنی فائل کی پیش رفت باآسانی ٹریک کرسکیں گے ۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کے تحت قرضوں پر 10 فیصدفرسٹ لاس کوریج فراہم کی جائے گی جبکہ ہر قرض پر 10 ہزار روپے کی سبسڈی بھی دی جائے گی تاکہ کسان مالی دباؤ سے محفوظ رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو اس اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی اور عملدرآمد باضابطہ ہدایات جاری کردی ہیں ۔

  • یورپی ممالک سے ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ  پہلی سہ ماہی میں ترسیلات کا حجم 1.281ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ،رپورٹ

    یورپی ممالک سے ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ پہلی سہ ماہی میں ترسیلات کا حجم 1.281ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ،رپورٹ

    لاہور:یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یورپی یونین میں شامل ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 1.281ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 17فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حجم 1.092ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ستمبر میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 424ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ سال ستمبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 366ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اگست کے مقابلے میں ستمبر میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اگست میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 433ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو ستمبر میں کم ہو کر 424 ملین ڈالر ہو گیا۔