1432پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس ایک لاکھ 63ہزار 98پر بند ہوا 479کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار، 145میں اضافہ،302کی قیمتیں گرگئیں ،کراچی:ایشیائی خطے میں کشیدگی کے اثرات ،عالمی کساد بازاری ، آئی ایم ایف سے قسط ملنے میں تاخیر اور دیگر مالیاتی منڈیوں میں پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاگئے ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز 546 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 63 ہزار 948 پوائنٹس سے ہوا،تاہم حصص کی مسلسل فروخت سے انڈیکس کا منفی درجہ حرارت بڑھتا گیا اور دوران کاروبار یکے بعد دیگرے 1 لاکھ 65 ہزار ، 1 لاکھ 64 ہزار اور 1 لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی تین نفسیاتی حدیں گنوا کر ایک موقع پر 2ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 62 ہزار 411 پوائنٹس کی یومیہ کم ترین حد تک ٹریڈ ہوا ۔دن بھر انشورنس ، فرٹیلائزر ، انرجی سیکٹرز کے علاوہ آئل اینڈ گیس، بینکنگ ، ریفائنری، سیمنٹ اور آٹو سیکٹرز کے حصص میں مندی کا سماں رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1432 پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس پر ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 450 پوائنٹس کی کمی سے 50184 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 801 پوائنٹس گھٹ کر 99276 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 154ارب روپے کا خسارہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 18 ہزار 910 ارب روپے ر ہ گیا۔مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 302 میں کمی اور 32 میں استحکام رہا ۔
Category: کاروبار
-

روباری حضرات، صنعتکار پا کستا نی معیشت کے اہم ستون، وفاقی محتسب اعجاز احمد
اسلام آباد:وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ کا روباری حضرات اور صنعتکار پا کستا نی معیشت کے اہم ستون ہیں جو لوگوں کو بڑ ی تعداد میں روزگار فرا ہم کر تے ہیں۔انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار گزشتہ روزگو جرا نوا لہ چیمبر آف کا مر س کے دورے کے موقع پر ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا پا کستا ن کی معا شی تر قی میں صنعت و تجارت کے اہم کردار کے پیش نظر ہم کاروباری افراد کے مسائل کے فو ری حل پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں۔ وفاقی اداروں کی بد انتظا می کے خلاف کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کے لئے ہما رے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔
-

600 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی چینی حکام کے ساتھ رجسٹریشن مکمل
سلام آباد:چین میں مختلف شعبوں سے وابستہ 600 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے چینی حکام کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔جو چین میں پاکستان کی تجارتی موجودگی اور منڈی تک رسائی میں نمایاں توسیع کی علامت ہے ۔ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ 25 آموں کے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، 21 کینو کولڈ ٹریٹمنٹ پلانٹس اور 103 چاول کمپنیوں کی باضابطہ رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے ۔
-

ڈالر کی قدر میں کمی ،سونامستحکم، چاندی تاریخ کی بلند سطح پر
چاندی کی فی تولہ قیمت 82روپے کے اضافے سے 5 ہزار66 روپے ہوگئی ،کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا،ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا تاہم چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 281.20 روپے کا ہوگیا۔یار ہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.21روپے پر بند ہوئی تھی ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4039ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا4لاکھ25ہزار178روپے پر مستحکم رہا،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3لاکھ64 ہزار521 روپے پر برقرار رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 82 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار66روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی
-

پائیدار کلی معاشی استحکام ضروری ہے ،گورنر اسٹیٹ بینک
مشکل پالیسی وضوابطی اقدامات سے نتیجہ معاشی استحکام کی صورت میں نکلا مہنگائی وسط مدتی ہدف 5تا 7فیصد کی حد میں رہیگی،جمیل احمد،نفرنس سے خطاب
کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ شمولیت پر مبنی معاشی نمو کے حصول کیلئے پائیدار کلی معاشی استحکام ضروری ہے ، جو مختلف کمیونٹیز کی حالت بہتر بنانے اور تمام افراد کی خوشحالی میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے نویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہی۔پاکستان مائیکروفنانس بینک کی میزبانی میں اس کانفرنس کا مرکزی موضوع مائیکروفنانس میں نشاۃ ِثانیہ تھا چنانچہ شمولیتی معاشی ترقی کیلئے مائیکروفنانس کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کی گئی۔ جمیل احمد نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران مشکل لیکن ضروری پالیسی اور ضوابطی اقدامات کیے گئے ، جن کا نتیجہ معاشی استحکام کی صورت میں نکلا ہے۔پاکستان کے کلی معاشی اظہاریوں میں بہتری کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے ، اور حالیہ سیلاب کے باعث قیمتوں میں کچھ عارضی اضافے کے باوجود تخمینہ لگایا گیا ہے کہ مہنگائی حکومت کے وسط مدتی ہدف 5 تا 7 فیصد کی حد میں رہے گی۔ انہوں نے بیرونی شعبے کے متعلق اس بات کی نشاندہی کی کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر جنوری 2023ء کی سطح کے مقابلے میں آج تقریباً پانچ گنا بلند سطح پر ہیں، جس سے زرمبادلہ کے بفرز بڑھانے کے لیے زرمبادلہ کی انٹربینک سے ہماری اسٹریٹجک خریداریوں کی عکاسی ہوتی ہے ، اگر ہم انٹربینک سے اپنے زرمبادلہ ذخائر کو بڑھانے کیلئے خریداری نہ کرتے تو قرضے بروقت واپس کرنے کے لیے حکومت کو خاصی بھاری مقدار میں اور بلند شرح سود پر قرض لینا پڑتا۔ -

اسٹاک ایکسچینج،مندی برقرار،انڈیکس 735پوائنٹس گرگیا پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان،100انڈیکس 164,530.80پوائنٹس پر بند
کراچی:کستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعرات کو کاروبار کے دوران غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھا گیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان غیر حتمی مذاکرات کے تناظر میں منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی۔ دن کا آغاز مثبت انداز میں کیا ،ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر بلند ترین سطح 166,729.97 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ تاہم دورانِ سیشن حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور آخری گھنٹوں میں منافع سمیٹنے کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 164,306.76 پوائنٹس گر گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 735.94 پوائنٹس کی کمی سے 164,530.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 181 پوائنٹس کی کمی سے 50635پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 436پوائنٹس کی کمی سے 100077پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 17.27 ارب کے سودے طے پائے ۔مجموعی طور پر 481کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 84کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،264میں کمی اور33میں استحکام رہا۔
-

سٹاف لیول معاہدہ کیلئے وزارت خزانہ کے آئی ایم ایف سے ورچوئلی مذاکرات جاری
اسلام آباد: سٹاف لیول معاہدہ کیلئے وزارت خزانہ حکام کے آئی ایم ایف سے ورچوئلی مذاکرات جاری ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ پر مذاکرات ہو رہے ہیں، کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ پبلش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔ذرائع نے کہا کہ کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ میں تبدیلیاں کر کے پبلش کی جائے گی،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ایم ای ایف پی پر اتفاق ہونے پر ہو گا۔دوسری جانب ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں نرمی اور تبدیلیوں کیلئے آئی ایم ایف سے درخواست کی ،آئی ایم ایف مشن کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر ورچوئلی مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔
-

روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کراچی:انٹربینک میں آج بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
-

سونا ہزاروں روپے سستا، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 44 ڈالر کمی کیساتھ 3 ہزار 995 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 578 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 924 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے ہوگئی۔دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 1 سو روپے کی ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔
-

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار کی پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔بعدازاں کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1432 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 735 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 530 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
