Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 30 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • اسٹاک ایکسچینج:مندی،انڈیکس 1578پوائنٹس گنوابیٹھا

    اسٹاک ایکسچینج:مندی،انڈیکس 1578پوائنٹس گنوابیٹھا

    کراچی:عالمی کشیدگی ،سیاسی تناؤ ، آئی ایم ایف اہداف اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا استقلال سے بھرپور اعتماد بالآخر متزلزل ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 546پوائنٹس اضافے سے1 لاکھ 68 ہزار 299 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا، تاہم دوران ٹریڈنگ حصص کی مسلسل فروخت سے انڈیکس فورا ہی مثبت زون سے نکل منفی زون میں داخل ہوگیا اور یکے بعد دیگرے 1 لاکھ 68 ہزار ، 1 لاکھ 67 ہزار ، 1 لاکھ 66 ہزار کی تین نفسیاتی حدیں گنوا کر ایک موقع پرانڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 65 ہزار 997 کی یومیہ کم ترین حد تک ٹریڈ ہوا ۔دن بھر انشورنس سیکٹر کے علاوہ آئل اینڈ گیس ، انرجی ، ریفائنری ، فرٹیلائزر ، سیمنٹ اور آٹو سیکٹرز کے حصص میں مندی کا سماں رہا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1578 پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 66 ہزار 173 پوائنٹس پربند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30 اورآل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی،اس دوران سرمایہ کاروں کو132ارب کاخسارہ ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 19 ہزار 258 ارب رہ گیا۔

  • روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک میں آج امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباوری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا

  • سٹاک مارکیٹ میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 907 پوائنٹس کی کمی

    سٹاک مارکیٹ میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 907 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 947 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر 907 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 266 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1578 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 173 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • اعداد و شمار میں ترمیم کاتجارتی یا کرنٹ اکاؤنٹ پراثرنہیں پڑیگا

    اعداد و شمار میں ترمیم کاتجارتی یا کرنٹ اکاؤنٹ پراثرنہیں پڑیگا

    ڈیٹا بینکوں سے موصول حقیقی مالی ادائیگیوں کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ،اسٹیٹ بینک کراچی:اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ ادارہ شماریات کی جانب سے حالیہ تجارتی اعداد و شمار میں کی گئی ترامیم سے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تجارتی یا کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار پر نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔مرکزی بینک نے زور دیا کہ اسٹیٹ بینک کا تجارتی ڈیٹا بینکوں سے موصول ہونے والی حقیقی مالی ادائیگیوں کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے ، اس لیے پی بی ایس کے اعداد و شمار میں ردوبدل کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کے نتائج میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔ترجمان کے مطابق ادارہ شماریات کا تجارتی ڈیٹا اشیاء کی ترسیل پر مبنی ہوتا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کا ڈیٹا ادائیگی کے عمل پر منحصر ہوتا ہے ، اس لیے دونوں اداروں کے اعداد و شمار میں تکنیکی فرق پایا جانا فطری ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور تجارتی اعداد و شمار میں معمول کے مطابق معمولی نوعیت کی ترامیم عمل میں آسکتی ہیں، تاہم کوئی بڑی تبدیلی یا ترمیم درکار نہیں ہے ۔

  • تجارتی خسارہ بڑھ کرخطرناک حد تک پہنچ چکا، ایس ایم تنویر

    تجارتی خسارہ بڑھ کرخطرناک حد تک پہنچ چکا، ایس ایم تنویر

    موجودہ صورتحال معیشت میں بنیادی کمزوریوں کو ظاہر کرتی ہیں ،یوبی جی کراچی:وفاقی چیمبر کے سینئر رہنما اور یوبی جی کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے ستمبر 2025 کے اعداد و شمار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ کر 3 ارب 34 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 45.8فیصدزیادہ ہے ، موجودہ صورتحال ملک کی معیشت میں بنیادی کمزوریوں اور پالیسی سطح پر تسلسل کے فقدان کو ظاہر کرتی ہے ۔ایس ایم تنویر کے مطابق برآمدات میں 11.7 فیصد کمی اور درآمدات میں 14 فیصد اضافہ اس بحران کی بنیادی وجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا مجموعی تجارتی خسارہ 9.37 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو 32.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔ ان کے بقول یہ اعداد و شمار پاکستان کی بیرونی کھاتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، جنہیں فوری پالیسی اقدامات کے ذریعے قابو میں لانا ہوگا۔ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو بلند شرحِ سود اور غیر معمولی توانائی لاگت کے باعث برآمدی مسابقت مزید کمزور ہو جائے گی۔

  • ڈالرکی قدرکم،سونا،چاندی تاریخ کی بلند سطح پر

    ڈالرکی قدرکم،سونا،چاندی تاریخ کی بلند سطح پر

    تولہ سونا5400روپے مہنگا ہوکر4لاکھ 15ہزار 278پر جاپہنچا کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی،ادھرسونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے ، مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی بہتری سے 281.25 پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 5400 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر جاپہنچا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے پر پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4949 روپے پر جاپہنچیں۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا شدیدمندی سے آغاز

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا شدیدمندی سے آغاز

    1,237پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 167,752پر بند ہوا منافع خوری کا رجحان،487کمپنیوں میں سے 384کی قیمتیں گرگئیں کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں پیر کو شدید پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 68 ہزار کی سطح گنوابیٹھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 326 کی بلندی پر پہنچا جبکہ جب کہ ایک لاکھ 65 ہزار 997 تک کی نچلی سطح تک بھی گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1,237.67 پوائنٹس یا 0.73 فیصد کی کمی سے 167,752.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 474پوائنٹس کی کمی سے 51786پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس 904پوائنٹس کی کمی سے 101770پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طو رپر487کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،384میں کمی اور31میں استحکام رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ٹریڈنگ کے اختتام پر 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔ ماہرین نے پرافٹ ٹیکنگ کو مندی کی وجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ فروخت کے دباؤ کی وجہ سے ہے ، اس کے علاوہ تجارتی خسارہ اور متوقع مہنگائی کی شرح میں اضافہ بھی مارکیٹ پر دباؤ ڈال رہا ہے ۔تاہم انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں نتائج سیزن کا آغاز ہوتا ہے جس سے مارکیٹ کو سہارا ملنے کی توقع ہے ۔

  • روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

    روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • ادارہ شماریات کے ڈیٹا میں تبدیلی کرنٹ اکاؤنٹ پر اثر انداز نہیں ہوگی: سٹیٹ بینک

    ادارہ شماریات کے ڈیٹا میں تبدیلی کرنٹ اکاؤنٹ پر اثر انداز نہیں ہوگی: سٹیٹ بینک

    کراچی:ادارہ شماریات کے ڈیٹا میں تبدیلی سےکرنٹ اکاؤنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے آگئی۔سٹیٹ بینک کےترجمان کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے حال ہی میں تجارتی اعدادوشمار میں ترامیم کی تھی، ترامیم سے ٹریڈ اور کرنٹ اکاؤنٹ کھاتوں پر نمایاں فرق نہیں پڑے گا۔ترجمان نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کا تجارتی ڈیٹا بینکوں سے موصول ادائیگیوں کی بنیاد پر تیار ہوتا ہے، ادارہ شماریات کا تجارتی ڈیٹا مال کی ترسیل اور سٹیٹ بینک کا ڈیٹا مال کی ادائیگی پر انحصار کرتا ہے۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی ،سونے کی قیمت میں استحکام

    ڈالر کی قدر میں کمی ،سونے کی قیمت میں استحکام

    کراچی :انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 281.26روپے کاہوگیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 281.27 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3865 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا4لاکھ 7 ہزار778روپے پر مستحکم رہا،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی3لاکھ 49ہزار 603روپے پر برقراررہی ۔ یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2,500 روپے کی کمی سے 407,778 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4,839 روپے پر برقرار رہی۔