آزاد کشمیر میں بھی ڈینگی بے قابو، مزید174 نئے مریض ،تعداد 1698 تک جا پہنچی راولپنڈی،مظفر آباد: راولپنڈی میں ایک دن میں ڈینگی کے مزید 30مریض ہسپتال داخل ہوئے ،راولپنڈی شہر میں کل مریضو ں کی تعداد 865 تک پہنچ گئی ۔ اس وقت مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے ۔ رواں سیزن میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 87لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی صورت میں حکومتی خزانے میں جمع ہوئے ۔ آزاد کشمیر میں بھی ڈینگی بے قابو ہو گیا، 174 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کل تعداد 1698 تک جا پہنچی۔
Category: کاروبار
-

سرمایہ کاری کی بنیاد پر تعلقات مزید مضبوط بنائینگے:شہباز شریف کی سعودی وفد سے گفتگو
مل کر کام کریں تو دنیامیں مضبوط مقام پیدا کر سکتے ہیں، سعودیہ پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے ظہرانے سے خطاب سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ، مذاکراتی کمیٹی کی آزادکشمیر پرشہبازشریف سے مشاورت :اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گےٖ ۔وزیراعظم ہاؤس میں سعودیہ پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی زیر قیادت سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے کی بنیاد باہمی بھائی چارہ ہے ، مل کر کام کریں تو عالمی برادری میں مضبوط مقام پیدا کر سکتے ہیں ، ہم مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ کے لئے محافظ رہیں گے ۔ شہزادہ منصور بن محمد بن آل سعود نے کہا کہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔قبل ازیں شہباز شریف سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان و سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت کی ہے ۔آزاد کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا، سیاسی بیانات کی بنا پر پیپلز پارٹی سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم کا آئندہ ماہ روس کا دورہ متوقع ہے ، شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
-

قیمتوں میں مصنوعی اضافے پر دو نجی اسٹیل کمپنیوں پرجرمانہ
کمپنیوں کو 60 روز کے اندر جرمانے کی رقم خزانے میں جمع کرانیکی ہدایت کراچی:کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل سیکٹر میں قیمتوں کے غیر قانونی گٹھ جوڑ (کارٹلائزیشن) کو بے نقاب کرتے ہوئے دو بڑی کمپنیوں عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ اور انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ پر مجموعی طور پر 1 ارب 50 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے ۔کمیشن کے مطابق دونوں کمپنیوں نے اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر اضافہ کیا اور جولائی 2020 سے دسمبر 2023 تک فعال کارٹل کے ذریعے مارکیٹ میں قیمتوں کا گٹھ جوڑ برقرار رکھا جو کہ کمپیٹیشن ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عائشہ اسٹیل ملز پر 64 کروڑ 83 لاکھ روپے جبکہ انٹرنیشنل اسٹیل ملز پر 91 کروڑ 42 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے دونوں کمپنیوں کو 60 روز کے اندر جرمانے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ، بصورت دیگر1 لاکھ روپے اضافی جرمانہ عائد ہوگا۔
-

ناقص بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر پابندی کا مطالبہ
122 ارب روپے کی سبسڈی پالیسی پر نظرثانی کی جائے ، آٹو موٹیو مینو فیکچررز کراچی: پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فروخت ہونے والی غیر معیاری اور ناقص بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے ، کیونکہ یہ گاڑیاں نہ صرف صارفین کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو وہیکل الیکٹریفکیشن قومی پروگرام کے تحت دی جانے والی 122 ارب روپے کی سبسڈی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے ،مارکیٹ میں فروخت ہونے والی گرافین کوٹیڈ بیٹریاں دراصل پرانی ٹیکنالوجی کی نئی شکل کے طور پر پیش کی جا رہی ہیں، جو صارفین کے ساتھ ٹیکنالوجی کے نام پر دھوکہ ہے ۔ ان بیٹریوں کی کارکردگی محدود ہے جبکہ مینوفیکچررز ان پر 24 ماہ سے زائد وارنٹی دینے سے گریز کرتے ہیں۔ لیتھیم آئن بیٹریاں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔ ان بیٹریوں کی عالمی سطح پر 5 سال یا اس سے زائد کی وارنٹی دی جاتی ہے۔
-

ڈالرمزید سستا،تولہ سونا8ہزار400روپے مزید مہنگا
تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 ،دس گرام3لاکھ 64 ہزار 521 پرجاپہنچا،کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 281.21 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 281.22 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 84 ڈالر کے بڑے اضافے سے پہلی بار 4 ہزار ڈالر کی بلند سطح عبور کرکے 4039 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 8400 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7202 روپے بڑھ کر 3لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی۔مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کے اضافے سے 4984 تک جا پہنچی ہے ۔
-

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 735 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 530 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 907 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 266 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں آج 37 ارب 7 کروڑ 87 لاکھ 95 ہزار 159 روپے مالیت کے 69 کروڑ 88 لاکھ 65 ہزار 320 شیئرز کا لین دین ہوا۔
-

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر مستحکم
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4039 ڈالرز پر مستحکم رہی جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بغیر کسی دروبدل کے برقرار رہے۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر برقرار جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بنا ردو بدل کے 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پر مستحکم رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 400 روپے کے بڑے اضافے کیساتھ 4لاکھ 25 ہزار178روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔
-

پاکستان اوراردن کااقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیر سرمایہ کاری سے اردنی سفیر کی ملاقات ، زراعت، آئی ٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال۔ اسلام آباد: وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سے اردن کے سفیر ڈاکٹر مائن خریسات نے ملاقات کی، جس میں زراعت، انفراسٹرکچر اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اردنی سفیر نے بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اقتصادی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
-

ٹیکسٹائل برآمدات کیلیے عالمی معیار پرعملدر آمد ناگزیر، مائیکل آریٹز
کراچی:پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو عالمی مارکیٹوں کی ترجیحات میں شامل کرنے کیلئے ایل کے ایس جی،کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ ڈائریکٹیو اور ای سی جی معیارات پر عملدرآمد ناگزیر ہوگیا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے گرین پاکستان پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل آریٹز نے گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت منعقدہ تیکنکی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
-

ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 1500روپے مہنگا
انٹربینک میں ڈالر281.22،اوپن مارکیٹ میں282.25روپے کا ہوگیا۔کراچی:انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا تاہم چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی بہتری سے 281.22 کا ہوگیا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی281.25 روپے پر بند ہوئی تھی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3955 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1500 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار 4319 روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی قیمت فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 4,929 روپے ہوگئی۔
