Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 35 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • روپیہ کی سبقت 33 ویں روز بھی برقرار، سونا 5100 روپے مہنگا

    روپیہ کی سبقت 33 ویں روز بھی برقرار، سونا 5100 روپے مہنگا

    کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے گھٹ 281 روپے 20 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن سیشن کے وسط میں معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 282روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5100 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4372 روپے بڑھ کر 3لاکھ 41 ہزار 906 روپے ہوگئ

  • تاجر وں کا سعودیہ کے ساتھ نئے معاشی باب پر اعتماد کا اظہار

    تاجر وں کا سعودیہ کے ساتھ نئے معاشی باب پر اعتماد کا اظہار

    کراچی:یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل نے کہا ہے کہ یو بی جی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے،کہ نجی شعبے کے روابط مضبوط ہوں اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید فروغ مل سکے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے حالیہ کامیاب دورۂ سعودی عرب اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے ۔زبیر طفیل کے مطابق اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں نہ صرف باہمی اعتماد کو مستحکم کریں گی بلکہ تجارت، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے ٹھوس بنیاد بھی فراہم کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں خالص غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) فی الحال 74.5 ملین امریکی ڈالر ہے ، جبکہ پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات 4.5ارب ڈالر اور برآمدات تقریباً 710 ملین ڈالر ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے تجویز دی کہ تجارتی نمائشوں کا اہتمام ایک دوسرے کی منڈیوں میں کیا جائے ،تاکہ تجارتی و کاروباری مواقع کو مزید اجاگر کیا جا سکے۔

  • اسٹاک ایکسچینج :تیز ی، 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس اضافہ

    اسٹاک ایکسچینج :تیز ی، 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس اضافہ

    کراچی:وزیراعظم پاکستان کا دورہ امریکا اور سعودی عرب کے تجارتی وفد کی اگلے ہفتے آمد کے ساتھ مثبت معاشی اشاریوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو تیزی میں گامزن کر دیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ریکارڈ 95 ارب روپے سے زائد لیورج ادائیگیوں کے باوجود انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مثبت زون میں کھلا۔اسٹاک سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس، ریفائنری، انرجی، آئی ٹی اور سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی خریداری سے 100 انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 831 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔دوران کاروبار پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کی رفتار سست پڑ گئی اور انڈیکس منفی زون میں داخل ہو کر 1 لاکھ 57 ہزار 416 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا،تاہم اختتامی لمحات میں حصص کی دوبارہ خریداری سے مندی تیزی میں تبدیل ہوئی اور 100 انڈیکس 390 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 118 پوائنٹس بڑھ کر 48,152.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایم آئی 30 انڈیکس 291 پوائنٹس بڑھ کر 234,407 پوائنٹس تک پہنچا۔آل شیئر انڈیکس 366.38 پوائنٹس بڑھ کر 97,239.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے باعث سرمایہ کاروں نے ایک دن میں 70 ارب روپے منافع کمایا۔اسی طرح مارکیٹ کے کل سرمائے کا حجم بڑھ کر 18,632 ارب روپے ہو گیا جب کہ مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں 195 کی قیمتوں میں اضافہ، 261 کی قیمتوں میں کمی اور 30 کمپنیوں کے حصص میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔حصص کا کاروبار مالیت کے اعتبار سے 1 ارب 52 کروڑ 15 لاکھ 17 ہزار 383 روپے رہا، اور 58 ارب 72 کروڑ 54 لاکھ 7 ہزار 892 روپے کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

  • سونا، چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر سستا

    سونا، چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ڈالر سستا

    کراچی:سونے کے ساتھ چاندی کو بھی پر لگ گئے، مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3719 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3400 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2915 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کے نمایاں اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4595 روپے پر جاپہنچیں۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 281.45 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ 9 پیسے یا 0.03 فیصد کی بہتری سے 281.46 روپے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

  • اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،12ارب خسارہ

    اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا منفی آغاز،12ارب خسارہ

    کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں جاری تیزی کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بریک لگ گیا ۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔تاہم تقریبا 95 ارب روپے کے حصص سودوں کی ادائیگیوں کے دباؤ اور ان کی فروخت کے رجحان سے 100 انڈیکس دوران کاروبار مندی کا شکار ہوکر 1 لاکھ 58 ہزار کی حد سے گر کر 1 لاکھ 57 ہزار کی حد پر آگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 482 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 57 ہزار 554 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 217 پوائنٹس کی کمی سے 48034پوائنٹس اور آل شیئر انڈیکس 44 پوائنٹس کی کی سے سے 96873 پوائنٹس پر بند ہوا۔پرافٹ ٹیکنگ اور ٹیکنیکل کریکشن سے مجموعی سرمائے کی مالیت 12 ارب کی کمی سے 18 ہزار 562 ارب روپے پر آگئی۔مجموعی طو رپر 483 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 252 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔گزشتہ روز1 ارب 66 کروڑ مالیت کے حصص کا کاروباری حجم 60 ارب 90 کروڑ رہا۔

  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

    کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 390 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 945 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 482 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 554 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
    سٹاک مارکیٹ میں آج 40 ارب 67 کروڑ 7 لاکھ 68 ہزار 191 روپے مالیت کے 77 کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار 990 شیئرز کا لین دین ہوا۔

  • پاکستان میں غربت دوبارہ بڑھنے لگی، کمزور طبقات کا تحفظ کیا جائے: عالمی بینک

    پاکستان میں غربت دوبارہ بڑھنے لگی، کمزور طبقات کا تحفظ کیا جائے: عالمی بینک

    نیویارک: عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح جو 02-2001 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 18.3 فیصد تک آگئی تھی، 2020 سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔
    عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں غربت کے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی موجودہ شرح 25.3 فیصد ہے اور گز شتہ 3 سال میں غربت کی شرح میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا، 2022 میں پاکستان میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق 24-2023 میں غربت کی شرح بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی اور 25-2024 میں غربت کی شرح 25.3 فیصد ہو گئی، 2001 سے 2015 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں سالانہ 3 فیصد کمی ہوئی۔2015 سے 2018 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں سالانہ ایک فیصد کمی ہوئی اور 2022 کے بعد غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، 2020 میں غربت کی شرح میں کورونا کے بعد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 19-2018 کے بعد ہاؤس ہولڈ سروے نہیں کیا گیا، زرعی انکم کے علاوہ دیگر ذرائع آمدن سے غربت کی شرح کم ہو رہی ہے، اور 57 فیصد نان ایگری انکم سے غربت کم ہوئی جبکہ 18 فیصد زرعی آمدن سے غربت کم ہوئی۔ترسیلات زر اور دیگر شعبوں میں آمدن بڑھنے سے غربت کم ہوئی، 2011 سے 2021 میں لوگوں کی آمدن میں صرف 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کم آمدن شعبوں میں 85 فیصد لوگ ملازمت کرتے ہیں اور غیر رسمی شعبوں میں 95 فیصد لوگ ملازمت کرتے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی 60 سے 80 فیصد شہری علاقوں میں مقیم ہے اور 39 فیصد آبادی شہروں میں مقیم ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی کا سلسلہ برقرار رہا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • ایف بی آر نے ٹیکس چھپانے والے جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سخت کارروائی کا فیصلہ

    ایف بی آر نے ٹیکس چھپانے والے جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سخت کارروائی کا فیصلہ

    لاہور: ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں۔پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں، کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے، ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، کسی تاجر اور صنعت کار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیں گے، ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے گا تو ملک چلے گا۔خیال رہے کہ 2 روز قبل ایف بی آر نے سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، شادیوں پر بڑے اخراجات کرنے والے نان فائلرز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، شادیوں پر 20، 20 ہزار ڈالر کے سوٹ استعمال کرنے والے پکڑ میں آئیں گے۔

  • پاک،سعودی اسٹریٹجک معاہدے کی نظیر کہیں نہیں ملتی،وفاقی چیمبر

    پاک،سعودی اسٹریٹجک معاہدے کی نظیر کہیں نہیں ملتی،وفاقی چیمبر

    کراچی: فاقی چیمبر کی قیادت نے پاک سعودی تاریخی معاہدے کی اہمیت پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدور امان پراچہ، ناصر خان اور۔ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تحریری دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی، یہ معاہدہ خطے میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو نمایاں کرے گا ،سعودی عرب کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری پاکستان میں آنے والی ہے اور بزنس کمیونٹی اس تاریخی پیش رفت پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودیہ کے بعد دیگر خلیجی ممالک بھی جلدپاکستان کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کرنے والے ہیں جس سے خطے میں اقتصادی اور دفاعی شراکت داری کو فروغ ملے گا۔ قائم مقام صدر کے مطابق اس معاہدے سے اسلحے کی برآمد، ترسیلات زر اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے ۔