Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 34 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • گردشی قرض کے نئے منصوبے پر وفاقی چیمبرکا اطمینان

    گردشی قرض کے نئے منصوبے پر وفاقی چیمبرکا اطمینان

    کراچی :وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے شعبے میں گردشی قرض کے خاتمے کے لیے نئے مالیاتی منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ گردشی قرض پاکستان کی معیشت کے تمام وسائل کو نگل رہا تھا اور یہ مستقل طور پر بڑھتا جا رہا تھاجس سے بجلی کا شعبہ شدید متاثر ہورہا تھا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا اور وہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق ٹاسک فورس نے آزاد پاور پروڈیوسرزکے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور گردشی قرض کا یہ منصوبہ تمام اداروں کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں لائن لاسز بھی ایک بڑا چیلنج ہیں اور اگلے مرحلے میں اس مسئلے پر توجہ دی جانی چاہیے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، دو نئے ریکارڈ بن گئے

    اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، دو نئے ریکارڈ بن گئے

    کراچی:حکومت کاتوانائی کے گردشی قرضوں کو کم کرنے کامعاہدہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر اوراسٹاک سرمایہ کاروں کو نہال کرگیا ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس مسلسل چار ٹریڈنگ سیشن میں تیزی سے چار ہزار سے زائد پوائنٹس پلس ہوگیا ۔ بینچ مارک 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 612 پوائنٹس اضافے سے 1لاکھ 58 ہزار 850 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا ،اسکے بعد دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پربند ہوا ۔یوں انڈیکس نے آج بھی دو نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 1300 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 59 ہزار 537 پوائنٹس کی ریکارڈ حد تک ٹریڈ ہوا ۔دن بھر اسٹاک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا جسکے باعث 100 انڈیکس ایک بار بھی ریڈ زون میں داخل نہیں ہوا ۔میوچل فنڈز ، انشورنس کمپنیوں اور مقامی سرمایہ کاروں کی بدولت بینکنگ ،سیمنٹ ، آئل اینڈ گیس ، ریفائنری ، آٹو اور فارما کمپنیوں کے شیئرز کابول بالا رہا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1043 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 59 ہزار 280 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پربند ہوا۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 76ارب کا منافع ہوا ۔مجموعی طور پر 486 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 208 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 237میں کمی اور41 میں استحکام رہا۔

  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

    عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 740ڈالر کی سطح آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
    رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 53 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 5 کروڑ 76 لاکھ ڈالر بڑھ گئے، ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر اضافے کے بعد 19 ارب 79 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

  • نئی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ متعارف

    نئی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ متعارف

    کراچی:حکومتِ پاکستان نے کم آمدنی اور متوسط طبقے کیلئے گھر کے خواب کو حقیقت بنانے کی غرض سے نئی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میرا گھر میرا آشیانہ نام سے اسکیم متعارف کرا دی ہے ۔اس اسکیم کے تحت پہلی بار گھر خریدنے والے شہری مکان، فلیٹ یا پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لئے آسان شرائط پر قرض حاصل کرسکیں گے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی مالیت 20لاکھ روپے سے 35 لاکھ روپے تک ہوگی جبکہ قرض کی مدت زیادہ سے زیادہ 20 سال تک مقرر کی گئی ہے تاہم قرض پر حکومتی سبسڈی 10 سال تک فراہم کی جائے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سہولت کی فراہمی تمام کمرشل بینکوں،اسلامی بینکوں، ئیکروفنانس بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے ذریعے ممکن ہوگی۔ قرض کی پرائسنگ ایک سالہ کائی بورپلس 3 فیصد پر کی جائے گی۔صارفین کیلئے مقررہ شرحِ سود ٹائر ون پر 5 فیصد جبکہ ٹائر ٹو پر 8 فیصد رکھی گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کے حصول کیلئے صارفین پر کوئی پروسیسنگ فیس عائد نہیں کی جائے گی اور نہ ہی قبل از وقت ادائیگی پرکوئی جرمانہ ہوگا ۔اسکیم سے استفادہ کرنے والے صرف وہ شہری ہوں گے جو پہلی مرتبہ اپنا ذاتی گھر خرید رہے ہیں اور جن کے نام پر پہلے سے کوئی رہائشی یونٹ رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ماہرین معاشیات کے مطابق یہ اسکیم کم آمدنی والے طبقے کورہائشی سہولت فراہم کرنے اور ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

  • ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا،سونا مستحکم

    ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا،سونا مستحکم

    کراچی: نٹربینک میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ رک گیا۔ادھرعا سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی تنزلی سے 281.43 روپے پر جاپہنچا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.45 روپے پرمستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہیں۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3770 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 398800 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 341906 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 5100 روپے کے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 398800 روپے تک جا پہنچی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4637 روپے پر برقرار رہی۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں 291پوائنٹس کی تیزی،62ارب منافع

    اسٹاک ایکسچینج میں 291پوائنٹس کی تیزی،62ارب منافع

    کراچی:وزیرا عظم کا دورہ امریکا ، آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ، سعودی عرب کے تجارتی وفد کی آئندہ ہفتے آمد ، سی پیک فیز ٹو کے معاہدے اور مثبت معاشی اشاریے اسٹاک ایکسچینج کو تیزی کی جانب گامزن کئے رکھے ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ریکارڈ 95 ارب روپے سے زائد لیورج ادائیگیوں کے باوجود انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون کے ساتھ 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس ، ریفائنری ، انرجی ، آئی ٹی اور سیمنٹ سیکٹر سے وابستہ حصص کے لین دین کی وجہ سے 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 291 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 236 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو 62ارب روپے کا منافع ہوا ۔مجموعی طور پر484 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 194کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،252 میں کمی اور 38 میں استحکام رہا۔

  • روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • اربن فلڈنگ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی پر فوکس، کمشنر

    اربن فلڈنگ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی پر فوکس، کمشنر

    راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے 44ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس ان لینڈ سٹڈی ٹور کے افسران نے ملاقات کی، اجلاس میں سٹڈی ٹور پر افسران کو راولپنڈی ضلع کی پروفائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کا اس وقت فوکس اربن فلڈنگ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، ماحولیاتی مسائل، الیکٹرک بس، انسداد تجاوزات اور ستھرا پنجاب ہیں۔ پارکنگ کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے اس اے ڈی پی میں پانچ پارکنگ پلازوں کی تعمیر شامل ہے۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دودوچھہ ڈیم کی تعمیر شامل ہے۔ لئی ایکسپریس وے، کچہری چوک، سنگل فری کاریڈور، پارکنگ پلازہ، ڈریمز واٹر سپلائی پراجیکٹ، بنیادی مراکز صحت کی رویمپنگ و دیگر شامل ہیں۔