Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 36 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • ٹیکس و کسٹمز میں بے ضابطگیوں کا حجم 92 ہزار 59کروڑ رہا،اوورسیزانوسٹرز

    ٹیکس و کسٹمز میں بے ضابطگیوں کا حجم 92 ہزار 59کروڑ رہا،اوورسیزانوسٹرز

    کراچی: اوورسیز انویسٹرز چیمبر نے اعلامیے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ آڈٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں ٹیکس اور۔ کسٹمز میں مجموعی بے ضابطگیوں کا حجم 92 ہزار 59 کروڑ رہا جس میں 64 ہزار 30 کروڑ روپے براہِ راست اور بلاواسطہ ٹیکسز کی کمی اور 1 ہزار 900 کروڑ روپے کسٹمز اور دیگر اخراجات میں غیر معمولی کمی شامل ہے۔ ادارہ شماریات کی تفصیلات کے پیش نظر پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جی ڈی پی کے ایک فیصد کے قریب رہی۔

  • سیمنٹ کی برآمدات میں98فیصدکانمایاں اضافہ

    سیمنٹ کی برآمدات میں98فیصدکانمایاں اضافہ

    اسلام آباد: سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر98.11فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو72.71ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو 98.11 فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 36.70ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

  • اگست:بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں کمی ریکارڈ

    اگست:بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں کمی ریکارڈ

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اگست 2025ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماداور خطے کی معاشی صورتِ حال پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ماہانہ بنیادوں پر 30 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کم ہو کر 11 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہی۔ جولائی 2025ء میں یہ سرمایہ کاری 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی جبکہ اگست 2024ء میں 20 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کے پہلے دو ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں 51 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا اگست مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 27 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں نمایاں طور پر زیادہ تھی۔ اگست 2025ء میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی شدید دباؤ کا شکار رہی۔ براہ راست سرمایہ کاری ماہانہ بنیادوں پر 25 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد کم ہو کر 15 کروڑ 62 لاکھ ڈالر تک محدود رہی جبکہ اگست 2024ء میں یہ حجم 27 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا۔

  • اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،33ارب منافع

    اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،33ارب منافع

    کراچی: سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کارجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز بھی تاریخی انداز سے ہوا۔ایک موقع پر 100انڈیکس 1384پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 59 ہزار 337 پوائنٹس کی ریکارڈ حد تک ٹریڈ ہوا۔ دن بھر اسٹاک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا جس کے باعث بینکنگ ، سیمنٹ ، آئل اینڈ گیس ، ریفائنری ، آٹو اور فارما اسٹاکس کے شیئرز کا بول بالا رہا ۔ماہرین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک معاہدہ ،ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، سی پیک فیز ٹو منصوبے پرمثبت پیشرفت، ریکوڈک پر حکومت کی مثبت کاوشیں اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ تیزی کی وجہ قرار ردیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 83پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 52 پوائنٹس بڑھ کر 48251 پوائنٹس اور آل شیئر انڈیکس 177.13 پوائنٹس اضافے سے 96918.34 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 33ارب روپے کا منافع ہو اجس کے نتیجے میں حجم بڑھ کر 18 ہزار 574 ارب ہوگیا۔مجموعی طو رپر 485 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 188 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ،266 میں کمی اور 31 میں استحکام رہا ۔دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ میں دوسری بار 2ارب 4 کروڑ 78 لاکھ 12 ہزار 574روپے مالیت کے سب سے زیادہ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

  • تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری : وفاقی وزیر پٹرولیم

    تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری : وفاقی وزیر پٹرولیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ شفافیت بڑھانے اور خامیاں دور کرنے کیلئے تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے۔اوگرا پٹرولیم سیکٹر کی پائیداری کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے یکساں مواقع اور مضبوط انفورسمنٹ میکانزم مہیا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ وفاقی وزیر کوآئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہاکہ اوگرا آرڈ یننس کو مکمل نافذ کریں گے۔ پالیسی سازی میں وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر کے سیکٹر کے استحکام کو یقینی بنائیں گے۔

  • وفاقی چیمبر کاجنوبی ایشیا میں اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور

    وفاقی چیمبر کاجنوبی ایشیا میں اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور

    کراچی: وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ سارک تجارتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ جنوبی ایشیا میں اقتصادی تعاون اور علاقائی انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کے سب سے متحرک اور متنوع خطوں میں سے ایک ہے جس میں 1.8 بلین سے زائد لوگ آباد ہیں ،یہ خطہ ثقافتوں، زبانوں اور سب سے اہم اقتصادی صلاحیتوں کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے ۔

  • ڈالر کی قدرمیں کمی ،تولہ سونا 3لاکھ 88ہزار 600روپے پرمستحکم

    ڈالر کی قدرمیں کمی ،تولہ سونا 3لاکھ 88ہزار 600روپے پرمستحکم

    کراچی:اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 281.47روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3668 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3لاکھ 88ہزار 600 روپے پر مستحکم رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3لاکھ 33 ہزار 161روپے پر مستحکم رہی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت31 روپے سے 4,418روپے ہوگئی۔

  • سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار کی حد عبور کر گیا

    سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار کی حد عبور کر گیا

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی آئی۔پاکستان سٹاک ایکسچیبج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 3 نئے ریکارڈ قائم ہو گئے، انڈیکس پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 800 پوائنٹس تیزی سے پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 775 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 337 پوائنٹ تک پہنچا، پھر حصص کے فروخت کے دباؤ سے 330 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 57 ہزار 622 پوائنٹس پر واپس آگیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 83 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں باہمی دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 58 ہزار 82 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1775 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔سٹاک ماہرین تیزی کی وجہ پاکستان کے سفارتی اور معاشی میدان میں ہونے والی پیش رفت کو قرار دیتے ہیں جس میں سب سے نمایاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹرٹیجک دفاعی معاہدہ ہے۔دوسری طرف آئی ایم ایف کا مشن آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کے مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے پاکستان کے لیے اگلی قسط کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ماہرین کے مطابق پاکستان اور پولینڈ کے درمیان گیس و تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں بھی ایک پیش رفت سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے تیل و گیس کی کمپنیوں کے حصص اور کاروبار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گی ہے۔

  • وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری، منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ

    وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف سے ریلیف لینے کی تیاری، منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مذاکرات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ریلیف لینے کی تیاری کر لی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے اہداف میں ریلیف حاصل کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں منی بجٹ نہ لانے، ریونیو اہداف میں نظرثانی اور میکرواکنامک فریم میں تبدیلیوں پر بات چیت ہو گی، حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا جائے گا کہ منی بجٹ کے بجائے ٹیکس اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کر کے آمدن بڑھائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اگر آئی ایم ایف ریونیو اقدامات سے متفق نہ ہوا تو فلڈ لیوی کی تجویز زیر غور آئے گی، اس کے ساتھ ساتھ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو سیلابی نقصانات کے پیش نظر ریلیف دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گی، مذاکرات میں معاشی ترقی کی شرح کے ہدف میں معمولی کمی پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک بارے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک بارے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: ریکوڈک معاہدوں بارے بڑی پیشرفت، ای سی سی نے حتمی معاہدوں کی منظوری دے دی۔وزارت ریلوے اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے درمیان ریل ڈویلپمنٹ معاہدہ منظور ہو گیا، 390 ملین ڈالر کی برج فنانسنگ سے 1,350 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ریکو ڈک کی معدنیات بلوچستان سے برآمد کرنے کے لیے ریل منصوبہ اہم قرار دیا گیا، وزارت ریلوے کو معاہدوں کی دستاویزات وزارت خزانہ سے شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت خزانہ اور ریلوے کو آئندہ سال مارچ تک ای سی سی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے ریکو ڈک منصوبے کے حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری دی۔اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے معاہدوں کی سمری ای سی سی اجلاس میں پیش کی گئی، حتمی دستاویزات میں بڑی تبدیلی کی صورت میں دوبارہ ای سی سی سے منظوری لازمی ہوگی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی معاشی تصویر بدل دے گا، منصوبہ روزگار کے مواقع اور انفراسٹرکچر میں ترقی لائے گا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریکو ڈک سے خطے میں طویل المدتی سماجی و معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔اجلاس میں وفاقی وزراء علی پرویز ملک، رانا تنویر حسین، قیصر احمد شیخ، متعلقہ وزارتوں اور ریگولیٹری اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔