Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 37 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • اسٹاک ایکسچینج میں 3پوائنٹس کی مندی،26ارب خسارہ

    اسٹاک ایکسچینج میں 3پوائنٹس کی مندی،26ارب خسارہ

    کراچی: سٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ۔ عالمی کشیدہ صورتحال اور منی بجٹ کی آمد سے متعلق زیر گردش خبروں سے مارکیٹ میں جاری تیزی کی شرح پہلے کم ہوئی اور پھر مندی میں تبدیلی ہوگئی ۔100 انڈیکس کی ٹریڈنگ کا آغاز 700 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا،انڈیکس جلد ہی 1 ہزار پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ 57 ہزار کی حد پار کرتا ہوا یومیہ 1 لاکھ 57 ہزار 196 پوائنٹس کی حد تک ٹریڈ ہوا ،تاہم مذکورہ تیزی کی رفتار مدھم پڑتی رہی اور انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار اور 1 لاکھ 56 ہزار کی دو نفسیاتی حدوں کو گنواتا ہوا یومیہ 1 لاکھ 55 ہزار 960 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک ٹریڈ ہوا ۔ دن بھر آئل اینڈ گیس ، فارما اور سیمنٹ سیکٹرز کے حصص میں کاروبار ہوا تاہم سرمایہ کاری کے انخلاء سے مندرجہ بالا سیکٹرز کے حصص بھی منفی زون میں آگئے اور انڈیکس پرافٹ ٹیکنگ کے باعث معمولی نوعیت کی مندی کا شکار ہوگیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس3.13 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 56 ہزار 177 پوائنٹس پر بند ہو ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 26ارب روپے کا منافع ہواجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم گھٹ کر 18 ہزار 357 ارب روپے رہا ۔مجموعی طور پر485 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 235 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ،219میں کمی اور 31 میں استحکام رہا۔

  • سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کردیئے

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار جاری کردیئے

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔اعداد و شمار کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ اگست 2025 میں 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خسارے کی زد میں رہا۔سٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشہ ماہ جولائی 2025 میں 37 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر تھا۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 کے مقابلے اگست 2025 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 35 فیصد کمی ہوئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ گزشتہ سال اگست 2025 میں 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر تھا۔رواں مالی سال کے دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا مجموعی حجم 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔اعداد و شمار کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں 43 کروڑ ڈالر پر تھا۔

  • روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک میں آج مسلسل چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر

  • ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کیلئے سپلائی بڑھانے کی ہدایت

    ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کیلئے سپلائی بڑھانے کی ہدایت

    لاہور: ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور افغانستان سے محدود سپلائی قرارہے۔ پرائس کنٹرول مراسلہ کے مطابق تمام مارکیٹ کمیٹی سیکرٹریز کو کمیشن ایجنٹس کے ساتھ ہنگامی اجلاس بلانے اور سپلائی بڑھانے کی ہدایت،ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹیوں کو مشترکہ مانیٹرنگ کی ہدایت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ ،افغانستان کے طورخم اور چمن بارڈر سے آنے والے ٹماٹر کے ٹرکوں کی بروقت کلیئرنس بھی یقینی بنائی جائے۔ سپلائرز اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ رابطہ رکھنے کا حکم۔

  • کم از کم اجرت 40 ہزا ر کے بعد کٹوتیوں میں اضافہ

    کم از کم اجرت 40 ہزا ر کے بعد کٹوتیوں میں اضافہ

    لاہور: پنجاب میں کم از کم تنخواہ کے حالیہ نوٹیفکیشن نے مزدوروں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد کٹوتیوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ورکرز کو اصل تنخواہ محض 33,600 روپے ملے گی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کھانا، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی مد میں صرف 558 روپے کٹوتی کی اجازت تھی، مگر نئے نوٹیفکیشن کے تحت یہ کٹوتی بڑھا کر 6,400 روپے کر دی گئی ہے ۔ اس اقدام کو مزدور تنظیموں نے تنخواہ میں اضافے کے بجائے کمی قرار دیا ہے ۔مزدور اتحاد کے مطابق اس نئی پالیسی کے تحت اعلان شدہ 40 ہزار روپے کی کم از کم اجرت عملاً 33,600 روپے تک محدود ہو گئی ، جو پچھلے سال کی 37 ہزار روپے اجرت سے بھی کم ہے ۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب کا یہ فیصلہ دیگر صوبوں سے متصادم ہے جہاں اس نوعیت کی کٹوتیاں نہیں کی جاتیں۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر، امریکی ڈالر سستا

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر، امریکی ڈالر سستا

    کراچی: نٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ ادھر ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 281.51 روپے کا ہوگیا،تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر283.55روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 4700 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 91 ہزار روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4443 روپے پر مستحکم رہی۔

  • اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،88ارب منافع

    اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،88ارب منافع

    کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ۔ پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان میں کمی سے بلوچپ کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کا تسلسل بحال رہا جس کے باعث 100 انڈیکس دن بھر گرین زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا ۔ سرمایہ کاروں نے سیمنٹ ، فرٹیلائزر اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ،تاہم دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں پالیسی ریٹ میں اضافے کی خبر نے سرمایہ کاری کے تسلسل کو محدود کردیا اور ایک موقع پر جاری تیزی کی رفتار انتہائی سست ہوگئی تاہم مانیٹری پالیسی کے اعلان میں شرح سود کو 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کے فیصلے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 944 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 55 ہزار 384 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 88ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر18 ہزار 276 ارب ہوگیا۔مجموعی طور پر 481 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 242 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 205 میں کمی اور 34 میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری

    کراچی: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ

    مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود کو 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رواں سال میں دوسرا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی صدارت میں آج ہوا جس میں شرح سود اپنی موجود سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کا گزشتہ اجلاس 30 جولائی کو ہوا تھا، اس میں کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ توانائی کی قیمتوں، خاص طور پر گیس ٹیرف میں اضافے کے باعث مہنگائی کا منظرنامہ متاثر ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد کئی اہم اقتصادی پیش رفتیں ہوئی ہیں، روپے کی قدر 0.5 فیصد بڑھ گئی ہے جب کہ پٹرول کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں گزشتہ ایم پی سی اجلاس کے بعد تقریباً 10 فیصد گرچکی ہیں اور موجودہ وقت میں تقریباً 63 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اگست 2025 کے دوران سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصد رہی جو جولائی 2025 کے مقابلے میں کم ہے جب یہ 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔مزید برآں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ جولائی 2025 میں 254 ملین ڈالر کے خسارے میں رہا جب کہ جون 2025 میں 328 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ جولائی 2024 میں 350 ملین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں ہے۔اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 34 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 5 ستمبر 2025 تک 14.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔مجموعی طور پر ملک کےمجموعی زرمبادلہ ذخائر 19.68 ارب ڈالر رہے جبکہ تجارتی بینکوں کے پاس نیٹ زرمبادلہ ذخائر 5.34 ارب ڈالر تھے۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان مالی سال 26-2025 کے لیے مانیٹری پالیسی کے اعلانات کا شیڈول جاری کر چکا ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال میں اسٹیٹ بینک 8 بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔

  • سبزیاں، پھل من مانے نرخوں پر فروخت : انتظامیہ قابو پانے میں ناکام

    سبزیاں، پھل من مانے نرخوں پر فروخت : انتظامیہ قابو پانے میں ناکام

    لاہور:پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 80 روپے کلو مقرر، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 120 روپے تک ٹماٹر سرکاری قیمت 125 روپے کلو مقرر۔تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 180 روپے فی کلو تک لہسن 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 290 روپے کلو مقرر ، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 440 روپے فی کلو تک ادرک سرکاری قیمت 470 روپے مقرر کردی گئی ، ـ مارکیٹ میں ادرک 600 روپے کلو تک ،سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 160 روپے کلو کردی گئی ، مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو تک ،لیموں سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں 200 روپے کلو تک ،ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے مقرر، مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 350 روپے کلو تک ، آلو کچا چھلکا سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 80 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو تک ،کھیرا سرکاری ریٹ لسٹ میں 80 روپے مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 120 روپے کلو تک ،کریلے سرکاری ریٹ لسٹ میں 190 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 250 روپے کلو تک ،پالک ریٹ لسٹ میں 60 روپے کلو مقرر ،ـ پالک کی مارکیٹوں میں فروخت 150 روپے کلو تک ،بند گوبھی سرکاری قیمت 120 روپے کلو مقرر کردی گئی تاہم فروخت 180 روپے تک ،سیب گاچہ سرکاری قیمت 305 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 420 کلو تک ہونے لگے ـ۔آڑو سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 310 روپے مقرر، مارکیٹ میں فروخت 400 روپے کلو تک ، انگور گولہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 295 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک، چاپانی پھل سرکاری ریٹ لسٹ میں150 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں300 روپے کلو تک ،پیپتا سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 320 روپے کلو مقرر،بازاروں میں 480 روپے کلو تک، گرما سرکاری ریٹ لسٹ میں 170 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں فروخت 250 روپے کلو تک ،ناشپاتی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 310 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 360 روپے کلو تک، کھجورایرانی سرکاری قیمت 510 روپے کلو مقرر، مارکیٹوں میں فروخت 600 روپے کلو تک ہونے لگی۔