Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 39 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • چھوٹے صوبے بنائے بغیر معیشت نہیں چل سکتی: ایس ایم تنویر

    چھوٹے صوبے بنائے بغیر معیشت نہیں چل سکتی: ایس ایم تنویر

    فیصل آباد:پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبے بنائے بغیرمعیشت نہیں چل سکتی۔پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ دیگر ملکوں میں جوطریقہ کار ہے اِس کے مطابق ہمیں بھی صوبے بنانے چاہئیں۔اُنہوں نے کہا کہ 100 بلین کی ایکسپورٹ کا نیا ہدف مقرر کیا گیا، 40 روپے والا یونٹ 31 روپے کا ہو گیا ،22 فیصد جو سود تھا 11 فیصد پر آگیا ہے، ابھی سفر طویل ہے، صدرِمملکت اور وزیر اعظم معاشی ترقی چاہتے ہیں۔پیٹرن انچیف یو بی جی کا کہنا تھا کہ412 بلین ڈالر جی ڈی پی ہے، ہم نے اِس ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے، ڈویژن میں 16 ملین کی آبادی ہے اور ہائی کورٹ کیلئے لاہور جانا پڑتا ہے،لاہور ہائی کورٹ ہفتے میں دو دن دیتی ہے۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ 21 ہسپتال ہیں ڈویژن میں، سات لاکھ سے زائد افراد کیلئے ایک ہسپتال ہے،22 ہزار 500 سکولز ہیں، کیا یہ سکول پرفارم کر رہے ہیں؟ کیا سرکاری سکولز میں پڑھنے والے بچے دُنیا سے مقابلہ کر سکیں گے؟اُن کا کہنا تھا کہ سالانہ 40 بلین ڈالر کا تجارتی خسارا ہے، چالیس فیصد بے روزگاری کی شرح ہے، ہم بجلی کی قیمت کیلئے 9 سینٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں،80 ٹریلین روپے کی مقامی بورنگ ہے، جس پر 11 فیصد سود دے رہے ہیں جو چھ فیصد ہونا چاہیے۔پیٹرن انچیف یو بی جی نے کہا ہے کہ مشیر وزیراعظم ہارون اختر خان کے کہنے پر انڈسٹریل پالیسی بنا رہے ہیں، آئی ایم ایف کا قرض واپس نہیں ہو سکتا تو بجلی سستی نہیں ہو سکتی، جس قدر زائد سود دے رہے ہیں کیا اِس سے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کا قرض ادا کر سکتے ہیں؟ایس ایم تنویرکا کہنا تھا کہ ہم گلگت سکردو میں فروٹ ضائع کرتے ہیں، چنیوٹ میں فرنیچر ہے، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں انڈسٹری ہے،36 ڈویژن ہے ہر کسی پر محنت کرنا پڑے گی،120 بلین کا فارن ڈیڈ کیوں ہے؟ 180 ٹرین کا مقامی قرضہ کیوں ہے؟اُنہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں جتنے بھی ڈویژن ہیں ان کو ایمپاور کیا جائے، ایڈمنسٹریٹو یونٹ کہیں،صوبہ کہیں جس کی ڈی سینٹرلائزیشن لازم ہے،انڈیا میں آج 36 صوبے ہیں، ہمارے 4 ہی ہیں ،کوریا میں 1994 میں، چائنہ 1980 میں تقسیم ہوا۔پیٹرن انچیف یو بی جی کا کہنا تھا کہ جب تک چھوٹے صوبے نہیں بنائیں گے اکانومی نہیں چل سکتی، حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اِسے سنجیدہ لیا جائے۔ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے ہمیں آگے جانا ہے،اِس کو ایڈمنسٹریٹو یونٹ بولیں یا صوبہ، بس کر دیں، اگر یہ نہیں کرتے تو ترقی نہیں کر سکتے۔

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 14 ارب 30 کروڑ سے بڑھ کر 14 ارب 33 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔مرکزی بینک نے بتایا کہ ملکی مجموعی ذخائر 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 19 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

  • روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان

    آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان

    اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات کئے جائیں گے، وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، سٹیٹ بینک کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔اس کے علاوہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے، جبکہ آئی ایم ایف وفد چاروں صوبوں سے الگ الگ مذاکرات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ ستمبر 2024 میں طے پانے والے 37 ماہ کے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے تحت ہونے جا رہا ہے، اس پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے پاکستان کو 2 اقساط میں اب تک 2 ارب ڈالر سے زائد فنڈز موصول ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے، جس کے تحت 28 ماہ میں پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ملیں گے۔حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئندہ مذاکرات نہ صرف قسط کی فراہمی کیلئے اہم ہوں گے بلکہ اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور ملکی معیشت کو سہارا دینے میں بھی مدد ملے گی۔وزارتِ خزانہ پرامید ہے کہ معاہدہ کامیابی سے آگے بڑھے گا اور پاکستان کو پروگرام کے مطابق مزید فنڈز دستیاب ہوتے رہیں گے۔

  • پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ

    پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ کیلئے معاہدہ

    ہانگ کانگ: پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔وزارتِ قانون و انصاف اور ہانگ کانگ کے محکمہ انصاف کے درمیان دسویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے موقع پر تعاون کی مفاہمتی یادداشتِ پر دستخط کیے گئے۔ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب میں ہونے والے اس معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف راجا نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری برائے انصاف پال ٹی کیلام نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں فریق قانونی امور میں تعاون کو فروغ دیں گے اور قانونی معاملات میں افراد کی تربیت و صلاحیت سازی کے لیے اقدامات کریں گے، معاہدے کے تحت ہانگ کانگ پاکستان کو کاروباری تنازعات کے حل کے لیے ثالثی اور متبادل حل کے نظام کو فروغ دینے کے لیے تربیت اور تعاون کرے گا۔علاوہ ازیں ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن میں بھی تعاون کریں گے۔بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے راجا نعیم اکبر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے قانونی شعبے میں جدید اصلاحات متعارف کروانے ، ادارہ جاتی اصلاحات اور علم کے تبادلے میں معاون ثابت ہو گا۔

  • ٹرمپ کا بڑا اعلان: یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف کا مطالبہ

    ٹرمپ کا بڑا اعلان: یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف کا مطالبہ

    واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک، چین اور بھارت، پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ہی اٹھایا جائے گا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اس وقت بھی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرچکا ہے، تاہم روس سے تیل خریدنے اور تجارتی ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے ان دونوں ممالک پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر اتفاق

    اسلام آباد(سنگ میل نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت میں ماضی کا اشتراک انتہائی مثبت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان معاشی تعاون کی تجدید نو کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستان خاطر خواہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان کے بڑے معاشی اور ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کم لاگت والی افرادی قوت سرمایہ کاروں کو مسابقتی ماحول فراہم کرتی ہے اور حکومت ملک کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر جاپان کے بین الاقوامی تعاون بینک کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے حکومت پاکستان اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کی پاکستان میں معاشی منصوبوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور جاپان تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

  • پاکستان کا ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ توانائی ٹرانزیشن، ٹرانسپورٹ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پاکستان کا ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ توانائی ٹرانزیشن، ٹرانسپورٹ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اسلام آباد (سنگ میل نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کانڈا کی ملاقات ہوئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کے ساتھ مضبوط شراکت داری پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان نے حالیہ سیلاب کے بعد موسمیاتی لچک اور ڈیزاسٹر تیاری کو ترجیح قرار دیا۔محمد اورنگزیب نے معیشت میں استحکام، مہنگائی میں کمی اور کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پر آگاہ کیا، وسائل کے حصول، خواتین کی مالی شمولیت اور کلین انرجی میں اے ڈی بی تعاون کو سراہا۔اس موقع پر اے ڈی بی کیساتھ توانائی ٹرانزیشن، ٹرانسپورٹ پر تعاون بڑھانے، انسانی وسائل اور سرمایہ جاتی مارکیٹس میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔وزیر خزانہ نے گرین بانڈز، پانڈا بانڈز جیسے اقدامات میں شراکتداری کی پیشکش کی اور کہا کہ ٹیکس اصلاحات، ٹیرف ریویو اور ریگولیٹری ماڈرنائزیشن کیلئے پُرعزم ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو سراہا۔صدر اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کے پانڈا بانڈ کے اجرا اور جدید فنانسنگ میں تعاون کیلئے تیار ہیں، ملاقات میں پاکستان اے ڈی بی ترقیاتی شراکتداری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔

  • وفاقی حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا‘کابینہ نے منظوری دے دی

    وفاقی حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا‘کابینہ نے منظوری دے دی

    اسلام آباد(سنگ میل نیوز) وفاقی حکومت نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹروہیکل ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ملک بھر میں پرائیویٹ، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دی تھی جس میں دہائیوں پرانے مغربی پاکستان موٹر وہیکلز ٹیکسیشن ایکٹ 1958 میں ترمیم کی تجویز دی گئی تھی جس کے تحت فی الحال ٹوکن ٹیکس عائد ہیں۔کابینہ کے فیصلے کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ فیس میں اضافے کا اختیار وفاقی وزارت داخلہ کو حاصل ہوگا۔وزارت داخلہ کے مطابق سال 2019 سے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس نہیں بڑھایا گیا جس کی وجہ سے سی ٹی او آفس کی کارکردگی متاثر ہورہی تھی۔ کابینہ نے سی سی ایل سی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ترمیم کی منظوری دی ہے۔

  • وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد(سنگ میل نیوز)وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تحلیل کرنے کی سمری منظور کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اکتیس جولائی سے ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورز کا آپریشن ختم کر دیا گیا ہے ، تحلیل کےعمل کے دوران وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ملازمین کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا ۔ وزیرِ اعظم نے عمل کو شفاف طریقے سے حتمی شکل دینے اور ملازمین کے حقوق کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر ضابطوں کو مد نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔ وفاقی کابینہ نے ملکی صنعتی ترقی اور نئی صنعتوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قانون دو ہزار بارہ میں ترمیم کی اصولی منظوری بھی دی۔ نئی ترامیم کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کو مزید کاروبار و سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جائے گا۔