Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 58 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    اسلام آباد:صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی۔ نیپرا اتھارٹی کل درخواست پر سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔بجلی کی فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ فروری کے لیے بجلی کی ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔فروری میں پانی سے 27.12، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد اور گیس سے 10.32 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فروری میں درآمدی ایل این جی سے 14.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے فروری میں 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • گندم اگائو مہم ، پنجاب میں ایک ہزار کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر فراہم کرنے کا اعلان

    گندم اگائو مہم ، پنجاب میں ایک ہزار کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر فراہم کرنے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ این سینٹیو پروگرام شروع ہو گیا ، منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بٹن دبا کر ”گندم اگاؤ“ انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی، ’’گندم اگاؤ‘‘ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کاشتکار کوثر پروین کا نکلا۔مریم نواز نے خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی، جس پر کاشتکار نے شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ گندم کی فصل ان شاءاللہ اچھی ہو گی، میری دعائیں کاشتکار بھائیوں کیساتھ ہیں۔مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ”گندم اگاؤ“ مہم میں مفت ٹریکٹر کیلئے ساڑھے بارہ ایکڑ سے 57733 زائد اراضی مالک کاشکاروں نے اپلائی کیا، جانچ پڑتال کے بعد 21496 کاشتکار قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار پائے۔وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب ایک ہزار کاشتکاروں کو 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی فراہمی تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گی۔

  • حکومت کا سرمایہ کاری کیلئے متحدہ عرب امارات کو پانچ اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پرغور

    حکومت کا سرمایہ کاری کیلئے متحدہ عرب امارات کو پانچ اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پرغور

    اسلام آباد: حکومت کا 8 ٹریلین ڈالر مالیت کےمعدنی وسائل سے استفادہ،سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپریل میں معدنی کانفرنس کا انعقادکیا جائےگا۔ایس آئی ایف سی کےتعاون سےریکوڈک منصوبہ 2028 تک فعال، 5.5 بلین ڈالر سرمایہ کاری، سالانہ 2.8 بلین ڈالرکی برآمدات متوقع ہے،سرمایہ کاری کے لیےمتحدہ عرب امارات کو پانچ اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پرغورجاری ہے۔چاغی،وزیرستان، گوادر اور”بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ”کےکاپر بلاکس سمیت 80 ہزار ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت کاپر اسمیلٹر منصوبہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر اورچاغی کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا منصوبہ، معدنی نقل و حمل میں بہتری متوقع ہے۔ماڑی پٹرولیم اورحکومت بلوچستان کا معدنی شعبےمیں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار797 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 439 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 6 پیسے کا ہو گیا۔

  • 29 آئی پی پیز سےمعاہدوں پر نظر ثانی حکومتی بات چیت مکمل، آئندہ ہفتوں میں معاہدے کا امکان

    29 آئی پی پیز سےمعاہدوں پر نظر ثانی حکومتی بات چیت مکمل، آئندہ ہفتوں میں معاہدے کا امکان

    اسلام آباد: معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔نمائندہ نشاط پاور نے نیپرا سے استدعا کی کہ ہماری درخواست مشروط ہے ، ںظرثانی کی درخواست ہمارے خلاف تمام کیسز کے ختم کرنے سے مشروط ہے، آئی پی پیز نے نیپرا کے تمام نوٹسز کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔نمائندہ پاورٹیک نے مطالبہ کیا کہ ہمارے خلاف سوموٹو پروسیڈنگز کو واپس لیا جائے۔رپورٹ کے مطابق معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آآئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔نیپرا میں دوران سماعت سی پی پی اے کی اتھارٹی کو معاہدوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے، نمائندہ نارووال انرجی نے کہا کہ فرنس آئل کی قیمتوں کا بھی کوئی میکانزم ہونا چاہئیے۔سی پی پی اے نے کہا کہ 7 آئی پی پیز کی وجہ سے قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے، یہ کمی گزشتہ سال کی ریفرنس ویلیو کی جنریشن پر مبنی ہے۔ صارفین نے سوال کیا کہ تقریبا 20 سے زائد آئی پی پیز کے ساتھ مزاکرات ہوئے ہیں، کتنا ریلیف ملے گا، اس وقت بھی 2 ہزار ارب کی کپیسٹی پیمنٹ دے رہے ہیں،کتنی کم ہوگی۔ سی پی پی اے نے تصدیق کی کہ اس وقت تک 29 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں، جن کے ساتھ مزاکرات ہوئے ان حکومت کی آئی پی پیز بھی شامل ہیں۔سوال کیا گیا کہ 10 آئی پی پیز نے وزیر اعظم کو خط لکھا کہ زور زبردستی کی جا رہی ہے، سی پی پی اے نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کرنا حکومت وقت کا حق ہے، کسی آئی پی پیز کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی گئی ہے۔

  • آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی

    آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی

    اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق مارچ 2025ء کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں ہوا جبکہ ٹیکس میں کمی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ایف بی آر کی ودہولڈنگ ٹیکس میں 2 فیصد کمی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی۔ تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس میں نرمی سے بھی انکار کر دیا گیا۔اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان کو مزید یقین دہانیاں کروانی ہوں گی جبکہ صوبوں کو گندم کی خریداری میں مداخلت سے روکنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانس کو فنڈ سہولت میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، ریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے تحت کلائمیٹ فنانس کی پیشکش کی جائے گی۔

  • چین اور اسلام آباد کے درمیان پہلی بار کارگو پروازوں کا آغاز

    چین اور اسلام آباد کے درمیان پہلی بار کارگو پروازوں کا آغاز

    اسلام آباد:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہوگیا، چائنہ کی جانب سے پہلی بار اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چائنہ کے دیرینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کارگو پروازوں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کے ساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

  • رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں برآمدات میں 2.67 ارب ڈالر اضافہ

    رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں برآمدات میں 2.67 ارب ڈالر اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران گاڑیوں، مشینری، خوراک، پیٹرولیم مصنوعات سمیت متعدد اشیاء کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی درآمدی بل 7.60 فیصد اضافے کے ساتھ 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، جولائی تا فروری ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے صرف موبائل فون بیرون ملک سے منگوائے گئے، پاکستان نے دودھ، مکھن، کریم سمیت 5 ارب ڈالر سے زیادہ کی غذائی اشیاء بھی بیرون ملک سے درآمد کیں۔موجودہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ہی 2 ارب 67 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ درآمدات 37 ارب 87 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں درآمدات کا حجم 35 ارب 19 کروڑ ڈالر تھا، آٹھ ماہ میں 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا دودھ، مکھن اور کریم بیرون ملک سے منگوائی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مشینری کی درآمدات کا حجم 15 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 5 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، پاور، ٹیکسٹائل، آفس، تعمیراتی اور الیکٹریکل میشنری کی درآمد میں اضافہ ہوا، البتہ موبائل فون کی امپورٹ میں 13 فیصد کمی کے باوجود حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم کی امپورٹ 1.20 فیصد اضافے سے 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، زرعی آلات، کیمیکلز کی امپورٹ میں 2.52 فیصد اضافہ ہوا اور 5 ارب 87 کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی درآمدات 24.33 فیصد اضافے سے ایک ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، گاڑیوں اور پرزہ جات کی امپورٹ میں 23 فیصد تک اضافہ ہوا، جولائی تا فروری 75 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی کاریں اور پرزے درآمد کیے گئے۔

  • قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری بار اضافہ

    قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری بار اضافہ

    اسلام آباد:نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری بار اضافہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا، شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 روپے، ویگن سے 150 روپے اور بس سے 250 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گانیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ایم 35 پر ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کردیا۔ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 500 سے بڑھا کر 550 روپے کردیا گیا ہے، لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 700 روپے سے بڑھا کر 800 روپے کردیا گیا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 950 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس ایک ہزار 1100 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے مقرر کردیا گیا، ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے ایم چودہ پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس 600 روپے بڑھا کر 650 کردیا گیا ہے۔ حسن ابدال، حویلیاں، مانسہرہ ای 35 پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس 250 روپے بڑھا 300 روپے ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا۔اسی طرح ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 850 سے لے کر5750 روپے تک کردیا گیا۔

  • مذاکرات آخری مراحل میں ہیں ، آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی ، وزیر خزانہ

    مذاکرات آخری مراحل میں ہیں ، آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی ، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، جلد خوشخبری ملے گی۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہیں، مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔دریں اثناء لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔