Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 59 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری آڈٹ کے بعد ہوگی، 6 ہزار ملازمین فارغ کریں گے، ایم ڈی

    یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری آڈٹ کے بعد ہوگی، 6 ہزار ملازمین فارغ کریں گے، ایم ڈی

    اسلام آباد:ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔انہوں ںے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن حکومت کی سیکنڈ نجکاری لسٹ پر ہے، اس وقت یوٹیلٹی اسٹورز کے پانچ ہزار ملازمین ریگولر ہیں، چھ ہزار کے قریب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں، مستقل ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجا جائے گا، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو کوئی پیکیج نہیں دیا جائے گا، جب ادارہ پرائیویٹ ہوگا تو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 3 ہزار 20 0سے زائد اسٹورز ہیں، منافع میں نہ چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہوں گے، پرائیویٹ کرنے کے بعد صرف 1500 سٹورز کیلئے اسٹاف درکار ہوگا، ایک ہزار کے قریب اس وقت فرنچائزز ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کا ماہانہ خرچہ 1ارب 2کروڑ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ نقصان میں چلنے والے اسٹورز بند کرنے کے بعد ماہانہ خرچہ 52 کروڑ روپے رہ گیا ہے، ایک ماہ میں یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے سے ماہانہ نقصان 22 میں کروڑ میں کمی آئی ہے۔کمیٹی کے ارکان نے معاون خصوصی ہارون اختر اور سیکرٹری کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے کردار اور فنکشنز پر بریفنگ مانگی تھی۔ قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس مسابقتی کمیشن کو طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی عون عباس بپی نے کہا کہ اس وقت ملک میں 44 فیصد شوگر ملز سیاسی خاندانوں کی ہیں، حکومت نے اس مالی سال 7 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی،جب چینی ملک میں سرپلس تھی تو ہی برآمد کی اجازت دی ہوگی پھر بتایا جائے ملک میں چینی کی قیمتیں کیوں بڑھیں؟ عون عباس نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کرشنگ سیزن کے آخر میں قیمتیں بڑھا لیتے ہیں، ہم کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان اور شوگر مل مالکان کو بلائیں گے اور پوچھیں گے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیسے ہوا؟

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی، وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔عالمی یومِ گلیشیئرز پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ترقیاتی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 3,000 سے زائد گلیشیائی جھیلیں ہیں، جن میں سے 33 انتہائی خطرناک ہیں جب کہ 70 لاکھ سے زائد افراد گلیشیائی جھیلوں کے ممکنہ پھٹنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سمیت موسمیاتی آفات کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ پاکستان گلیشیئر پروٹیکشن اینڈ ریزیلینسی اسٹریٹیجی عوامی جائزے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں 2022ء کے تباہ کن سیلاب اور بڑھتی آلودگی خطرے سے بہت نقصان ہوا۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ قومی سطح پر موسمیاتی حکمت عملی کا فریم ورک موجود ہے مگر اس پر عملدرآمد بڑا چیلنج ہے۔بعد ازاں وزیر خزانہ نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے ٹارگٹ حاصل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں ہیں، جو جلد ہی تکمیل کو پہنچیں گے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے سے جلد خوش خبری ملے گی۔

  • سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر‘ فی تولہ 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپےکا ہوگیا

    سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر‘ فی تولہ 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپےکا ہوگیا

    کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے ہو گئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کے اضافے سے 3050 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی ”ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ“ کو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری دیدی گئی، اس فیصلے سے برآمدات کا آغاز اور سرمایہ کاروں کی گوادر فری زون میں دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔چمڑے اور معدنیات کی پراسیسنگ سمیت دیگر صنعتوں کی جانب سے بھی گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہوگئے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے تحت ای ای سی سی نے ”ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ“ کو سالانہ 10 ہزار ٹن یا اپنی پیداوار کا 50 فیصد پوٹاشیم سلفیٹ کھاد برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ فیصلہ نہ صرف برآمدات کے نئے راستے کھولے گا بلکہ گوادر فری زون میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ کرے گا۔2025 تک پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات سے 7 ملین ڈالر کی سالانہ آمدنی حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔یہ اقدام ملکی معیشت کے استحکام کیلئے انقلابی ثابت ہو سکتا ہے،اگر کمپنی کو مزید برآمدی سہولیات فراہم کی گئیں تو اس کے پلانٹ کی توسیع کے ساتھ ساتھ اگلے 2 سے 3 سال میں برآمدات 80 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے گوادر فری زون کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، شپمنٹ کی حد اور ڈیٹا نگرانی کے ذریعے موثر ضابطہ کاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے باعث گوادر فری زون کو ایکسپورٹ پالیسی آرڈر سے استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے، جس سے برآمدات پر مبنی کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اس کے علاوہ صرف کھاد ہی نہیں، بلکہ چمڑے اور معدنیات کی پراسیسنگ سمیت دیگر صنعتوں کیلئے بھی گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں۔ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے گوادر پورٹ سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، جس سے اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات

    ریاض: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہبا زشریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری نے ملاقات کی۔ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے توانائی، انفراسٹرکچر، زراعت اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی وسیع صلاحیت پر زور دیتے ہوئے سعودی کاروباری اداروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت کاروبار ی مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔سعودی وزیر خالد الفالح اور ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں سعودی عرب کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے باقاعدہ اور منظم رابطوں اور مشترکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے ذریعے پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں طویل مدتی اور باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا گیا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی‘ ایک لاکھ 19 ہزار 273 پوائنٹس کو چھو گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی‘ ایک لاکھ 19 ہزار 273 پوائنٹس کو چھو گیا

    کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اچانک کاروبار کا مثبت رجحان اور تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی کو چھو گیا ہے۔آج کاروباری روز کے آغاز ہی سے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 273 پوائنٹس کو چھو گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 959 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس رہی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے اور کاروباری ماحول پچھلے ایک سال کے دوران حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مثبت ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

  • ایک ماہ تک چینی کی ایکس مل قیمت 159، ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی، نائب وزیراعظم

    ایک ماہ تک چینی کی ایکس مل قیمت 159، ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی، نائب وزیراعظم

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159روپے ہوگی، چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی۔انہوں نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےچینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگرملزمالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا، قیمتوں میں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں بارباراضافہ ہورہاہے، رانا تنویرحسین کی سربراہی میں قیمتوں کاجائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159روپے ہوگی، چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلوہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 274سستے بازاروں میں چینی 130روپے فی کلوفراہم کی جارہی ہے، ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ ملزمالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے، آئندہ سال کرشنگ سیزن یکم نومبرسے شروع ہوگا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

  • برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس، پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان

    برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس، پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان

    کراچی: برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر 5 سال سے عائد پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قومی ائیرلائن سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن حکام کا بتانا ہے کہ برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دےگی اور برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کی منظوری بھی دی جائے گی۔ یاد رہے کہ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ نے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملے کی وجہ سے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگائی تھی۔

  • خیبرپختونخوا گندم سکینڈل: محکمہ خوراک کے 2 افسران کی ضمانت مسترد

    خیبرپختونخوا گندم سکینڈل: محکمہ خوراک کے 2 افسران کی ضمانت مسترد

    پشاور: اینٹی کرپشن عدالت نے گندم سکینڈل میں ملوث محکمہ خوراک کے 2 افسران کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت پشاور میں محکمہ خوراک کے افسران عاطف خان اور جنید باچا کی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے دونوں افسران کی درخواست مسترد کر دی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان اضاخیل کے سرکاری گودام میں تعینات تھے اور دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کر کے گودام سے 30 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب کیں، جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے بعد چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد دونوں درخواست گزاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

  • طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ

    طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ

    پشاور: پاکستان اور افغانستان کی طورخم تجارتی گزرگاہ آج 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سیکورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ختم ہوگئی، طورخم تجارتی گزرگاہ آج شام 4 بجے دو طرفہ تجارت کےلئے کھول دیا جائے گا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر کو مریضوں کے لئے بھی آج کھول دیا جائے گا، بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے دو دن بعد کھولا جائےگا۔جرگہ ذرائع کے مطابق متنازع تعمیرات بند کرنے کے فیصلے پر افغان حکام نے رضامندی ظاہرکی ہے، جے سی سی اجلاس تک فائر بندی اور متنازع تعمیرات پر کام بند ہوگا۔ جرگہ ممبر کے مطابق 2 روز قبل پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان حتمی نشست ہوئی تھی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق 21 فروری کو افغان فورسز کی پاکستانی حدود میں تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوئی تھی، کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کےلئے بند کردی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نےآج عملہ کو طلب کرلیا، امیگریشن عملہ، پولیس سمیت تمام سرکاری عملہ کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیاہے۔خیال رہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کار گو گاڑیاں پھنس گئی ہے۔ واضح رہے کہ تین ہفتوں سے زائد عرصے قبل طورخم سرحد کے متصل افغان فورسز کی طرف سے تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کےلیے بند کردی گئی تھی۔کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے یومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ طورخم بارڈر کی بندش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا۔