Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 61 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • نیب نے بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں اکاؤنٹس، گاڑیاں اور جائیدادیں منجمد کردیں

    نیب نے بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں اکاؤنٹس، گاڑیاں اور جائیدادیں منجمد کردیں

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کے سیکڑوں اکاؤنٹس، گاڑیاں اور جائیدادیں منجمد کردیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تکٹ پڑی، نیو مری، گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ رہائشی، کمرشل جائیدادوں کو سربمہر کیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر کے خلاف دھوکہ دہی کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔نیب کے مطابق مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں ملک ریاض کی مجرمانہ اعانت کے لیے اپنی رقوم دبئی منتقل کررہے ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملک ریاض اور اس کے حواریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے بھی مضبوط شواہد نیب کے پاس موجود ہیں۔پاکستان سے ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ کے لیے کوئی بھی رقم منی لانڈرنگ تصور کرتے ہوئے بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نیب کے مطابق عوام بحریہ ٹاؤن کی پرکشش آفرز کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جمع پونجی کا تحفظ کریں۔ نیب نے مفرور ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے بھی بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

  • حکومت نے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرلی

    حکومت نے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرلی

    اسلام آباد:موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔وزیر تجارت نے بتایا کہ مارچ 2024ء سے جنوری 2025ء تک 3 ہزار 140 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی، چینی کی درآمد پر 3 ملین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ چینی ملائشیا جرمنی، تھائی لینڈ، یو اے ای، امریکا، برطانیہ، ڈنمارک، چین فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا سے درآمد کی گئی جب کہ پاکستان نے بھارت سے بھی 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی۔

  • آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا، وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا، وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے بیان میں پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بارے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نتیجہ خیزمشاورت آئندہ ہفتے جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بارے وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد مضبوط رہا ہے، ہم نے مذاکرات میں بہت اچھی پیشرفت کی آئی ایم ایف مشن کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی نتیجہ خیز مشاورت جاری رہے گی۔

  • پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، آئی ایم ایف

    پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، آئی ایم ایف

    اسلام آباد: پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، بات چیت مثبت رہی، نیتھن پورٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔نیتھن پورٹر نے کہا کہ قرض کو کم کرنے کے لئے مالی پالیسی میں سختی کی گئی، اعلامیے میں کہا گیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے مانیٹری پالیسی مضبوط کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام آن لائن رابطے میں رہیں گے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے، بہتری، صحتِ عامہ کی بہتری، تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔موسمیاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی، اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسمیاتی اصلاحات کا مقصد قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنا ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مفید بات چیت اور مہمان نوازی کے لیے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین 3 لاکھ ، 14 ہزار پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین 3 لاکھ ، 14 ہزار پر پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکی ٹیرف اقدامات سےعالمی تجارت اورگولڈ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ،عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر بڑھ کر 2988 ڈالر پر جا پہنچی۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4700 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ ، 14 ہزار روپے ہو گئی۔اس کےعلاوہ دس گرام سونے کی قیمت 4030 روپے بڑھنے سے 2 لاکھ ، 69 ہزار 204 روپے پر پہنچ گئی۔اِسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 3 ہزار 530روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 77روپے کے اضافے سے 3 ہزار 26 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

  • اماراتی گروپ نے کرپٹو کرنسی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کرکے تاریخ رقم کردی

    اماراتی گروپ نے کرپٹو کرنسی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کرکے تاریخ رقم کردی

    یو ای اے: اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کر دی، جس سے متحدہ عرب امارات اور کرپٹو مارکیٹ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ معاہدہ کرپٹو انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، جسے بائنانس نے اپنی پہلی ادارہ جاتی سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔اس ڈیل کے تحت ایم جی ایکس، بائنانس کا اقلیتی شیئر ہولڈر بن جائے گا اور اسٹیبل کوائن میں سرمایہ کاری کرے گا، جو ڈالر جیسی روایتی کرنسی سے منسلک ایک مخصوص کرپٹو کرنسی ہے۔ بائنانس اور ایم جی ایکس دونوں نے سرمایہ کاری کے مکمل حجم اور گورننس رائٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ شراکت داری کرپٹو ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید مالیاتی نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔2017 میں چینی ارب پتی چانگ پینگ ژاؤ المعروف سی زیڈ کے ذریعے قائم کیا گیا بائنانس، بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیز کی عالمی طلب کو پورا کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج بن چکا ہے۔ تاہم، سی زیڈ کو گزشتہ سال امریکی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے اعتراف پر کئی ماہ جیل میں گزارنے پڑے۔

  • آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

    آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

    اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔واضح رہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان میں موجود ہے۔آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔اس حوالے سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، وفد نے اب تک معاشی ٹیم کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو تمام اہداف پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ قرض پروگرام میں رہتے ہوئے کسی اہداف کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

  • جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

    جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے۔درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں،پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لئے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی،بتایا گیا کہ غیر ملکی ٹیم جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ اپریل میں مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید تیز ہو گا۔

  • رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں

    رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں

    اسلام آباد: رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مسلسل پندرہویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مزید ہو گئی۔ اسی طرح ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 21 روپے37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، برائلر مرغی 30 روپے64 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی جب کہ حالیہ ہفتے میں کیلے 12 روپے 18 پیسے فی درجن اور بیف 6 روپے کلو مہنگا ہوا۔ علاوہ ازیں ایک ہفتے میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر 46 روپے19 پیسے مہنگا ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 15 اشیا سستی اور 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 97کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے آلو 5روپے 16 پیسے فی کلو، لہسن 35 روپے فی 63 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ اسی طرح ایک ہفتے میں دال چنا 6 روپے تک، دال ماش 2 روپے28 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ ان کے علاوہ انڈے ،دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

  • وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنیکا اعلان

    وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنیکا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی ملازمین کو قبل از وقت تنخواہ اور پنشن دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پنشنرز کو مارچ کی پنشن بھی اسی روز ادا کی جائے گی۔وفاقی وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے متعلق کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو بھی مراسلہ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں بھی سرکاری ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کرچکی ہیں۔