اسلام آباد: وزیر خزانہ محمداورنگزیب آئی ایم ایف وفد کو آج افطار ڈنر دیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے کل اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آخری دور ہو گا، مذاکرات ختم ہونے سے پہلے وزیرخزانہ کیساتھ یہ انفارمل سیشن ہو گا۔وفد کیساتھ افطار ڈنر پر وزارت خزانہ سے افسران بھی شریک ہوں گے، آئی ایم ایف وفد کو شام 6 بجے نجی ہوٹل میں افطار ڈنر دیا جائے گا۔
Category: کاروبار
-

پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ، رجسٹرین کا فیصلہ
لاہور: پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں تمام چھوٹے بڑے فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ، رجسٹریشن اور غیرمحفوظ پلانٹس کو جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے پہلے گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین گورننگ باڈی چوہدری زاہد اکرم نے کی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے پنجاب میں صاف پانی اتھارٹی کے کامیاب منصوبوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں صاف پانی کمپنی کے اثاثہ جات پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں منتقل کرنے کی باضابطہ منظوری اور پنجاب میں تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی رجسٹریشن کرنے کا پروگرام مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صاف پانی اتھارٹی ایکٹ کی روشنی میں تمام چھوٹے اور بڑے فلٹریشن پلانٹس کی لائسنسنگ کرنے، غیر محفوظ پانی فراہم کرنیوالے فلٹریشن پلانٹس کو جرمانے کرنے اور واٹر فلٹریشن سے منسلک مشینری پر درآمدی کسٹم ڈیوٹی کم کرنے پر ورکنگ پیپر تیار کرنے کی منظوری دی گئی۔
-

اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان ، 100انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کرگیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو پھربور خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار کی بلند سطح پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ مثبت رہی، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 115,247.39 کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1009.70 پوائنٹس یا 0.89 فیصد اضافے سے 15094.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، حبکو، اے آر ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے حصص کے حصص میں مثبت رجحان رہا۔ماہرین کے مطابق خریداری کا یہ رجحان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق مثبت پیش رفت کے باعث دیکھنے میں آیا۔جے ایس گلوبل کے ہیڈ آف ریسرچ وقاص غنی نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کے سرکلر ڈیٹ کے تصفیہ منصوبے کی منظوری کی خبروں کے بعد پی ایس او اور ایس این جی پی ایل میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی گئی۔
-

آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسلیٹر پر پاؤں رکھ دیا گیا، احسن اقبال
پشاور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح 2 فیصد سے 9 فیصد پر آ چکی ہے، آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھ دیا گیا ہے۔اڑان پاکستان سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا یہ ملک بنا تو وسائل نہیں تھے لیکن آج ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج 250 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ ہر صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے مراکز قائم کریں۔ان کا کہنا تھا آج چین کی فی کس آمدنی 16 ہزار ڈالر اور ہماری فی کس آمدنی 1600 ڈالر ہے، دیگر ممالک نے حالات کے مطابق اصلاحات کیں، جس ملک کے اندر امن اور یکجہتی نہیں ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، جو نظام امن کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوگا وہ کھبی آگے نہیں بڑھ سکتا، ہم دنیا کے ساتھ مل کر 1960 کے بعد آگے نہ چل سکے، چین، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ بہت آگے چلےگئے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان کے بارے میں مشہور ہے کہ ہم زیادہ ذہین ہیں، تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک بات مشترکہ ہے وہ امن اور ہم آہنگی ہے، ہمیں یہ جاننا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ سب ممالک آگے نکل گئے اور ہم پیچھے رہ گئے، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، اگر باعزت مستقبل بنانا ہے تو اگلے 22 سالوں میں تیزی سے آگے بڑھنا ہے، ترقی کیلئے امن، یکجہتی، سیاسی استحکام اور اصلاحات پر عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 2017 تک پاکستان سے بجلی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو گیا تھا، سی پیک کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، 2018 میں جو تبدیلی آئی، اس سے ہم پیچھے رہ گئے، ہمیں یہ سبق سیکھنا ہے کہ ہم نے اس ملک کی پالیسی کے ساتھ سیاست نہیں کرنی، ہم جس دور میں داخل ہو چکے ہیں، انسانی تاریخ میں ایسی تبدیلیاں نہیں دیکھیں، ہمیں اپنے نوجوانوں کو نئی اسکلز دینی ہیں، جو یہ تبدیلیاں مینیج کر سکیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا ہمارے ہمسایہ ملک کی سافٹ ویئر برآمدات 200 ارب ڈالرز تک چلی گئیں، اگر ہمسایہ ملک برآمدات 200 ارب ڈالرز کر سکتا ہے تو ہم 100کیوں نہیں کر سکتے، پنجاب اور مرکز میں حکومت آئی تو ہم نے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دیے، لیپ ٹاپ اس لیے دیےکہ ہمارے نوجوان کا ہتھیار گالی گلوچ نہ ہو بلکہ لیپ ٹاپ ہو۔ان کا کہنا تھا پاکستان کے 5 چیلنجز کو ٹھیک کرنا ہے، انٹرپرینیور شپ اینڈ ایکسپورٹ مینجمنٹ کو ٹھیک کرنا ہے، ورلڈ مارکیٹ کے اندر میڈ ان پاکستان کو اچھی کوالٹی کے ساتھ لانا ہے، ہم ایک ایکسپورٹ لیڈ گروتھ میں جائیں تو ہم کامیاب ہو سکیں گے، ہم نے اپنی یونیورسٹیوں کو آئیڈیل بنانا ہے تاکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔
-

خیبرپختونخوا میں گندم اسکینڈل سامنے آ گیا، گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب
پشاور : خیبرپختونخوا میں گندم اسکینڈل سامنے آ گیا، اضاخیل گودام سے 1700 میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے گودام سے گندم غائب ہونے کی تصدیق کی ہے، ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محکمہ خوراک کے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج درج کر لیا گیا ہے۔2 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے، ترجمان کے مطابق اضاخیل گودام سے 17 ہزار تھیلے غائب ہوئے تھے، گندم میں خورد برد سے خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ روپے کانقصان پہنچا۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ گودام سے 33 خالی بوریاں بھی غائب ہوئیں۔
-

موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کر دیا
اسلام آباد: موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آؤٹ لک مستحکم سے مثبت قرار دے دیا۔انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیکی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آؤٹ لک مثبت کیا گیا، موڈیز کے مطابق مثبت آؤٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی، قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی بڑے معاشی چیلنجز ہیں۔رواں مالی سال پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستانی معاشی نمو 2.50 فیصد تھی۔
-

آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنی کا مطالبہ مسترد کردیا۔ایک ارب ڈالر قسط کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ پاکستان نے چاغی سے گوادر تک ریلوے ٹریک منصوبے پر ٹیکس استثنی کا مطالبہ کیا تھا تاہم آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنی کا مطالبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک سے نکلنے والی معدنیات کی گوادر تک لے جانے کیلئے ریلوے ٹریک چاہئے، معدنیات کی منتقلی کے لیے ریکوڈک سے گوادر تک نئی ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔ چاغی گوادرریل منصوبے پر فزیبیلٹی اسٹڈی وزارت خزانہ، ریلوے اور ایس آئی ایف سی نے کی، مختلف سرمایہ کار ممالک اس منصوبے میں سرمایہ کاری پر سرکاری گارنٹی مانگ رہے ہیں تاہم قرض پروگرام میں رہتے ہوئے حکومت پاکستان ہر سرمایہ کاری پر ریاستی گارنٹی نہیں دے سکتی۔ایس آئی ایف سی حکام نے آئی ایم ایف وفد کو سرمایہ کاری، گورننس، اسٹرکچر پر بریفنگ دی، ساورن ویلتھ فنڈ میں ترمیم کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف مشن کو ایس آئی ایف سی کے امور پر بریفنگ دی گئی، وفد کو بتایا گیا کہ آئی ایس ایف سی سرمایہ کاری کیلئے ایک پل کا کردار ادا کررہا ہے۔
-

ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے‘گزشتہ روز آنے والے زرمبادلہ کے نمبرز ریکارڈ ہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ روز آنے والے زرمبادلہ کے نمبرز ریکارڈ ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور کابینہ کو گزشتہ ہفتے معاشی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری میں 31 ارب ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ اور اس سال 36 ارب ڈالر ترسیلات زر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں 52 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔ اور اسٹاک ایکسچینج نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ گزشتہ روز آنے والے زرمبادلہ کے نمبرز بھی ریکارڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے چینی کی مانیٹرینگ شروع کر دی ہے۔ اور ایف بی آر نے شوگر ملز میں مانیٹرنگ نظام قائم کیا ہے۔ جبکہ اب تک 6 شوگر ملز کو سیل کیا جا چکا ہے۔ جن پر ساڑھے 12 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سرحدوں پر بھی سخت نظر رکھی ہوئی ہے۔ اور پہلی بار سرحد پر بھی شوگر کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ رواں سال 24 ارب سیلز ٹیکس شوگر ملز سے اکھٹا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی افغانستان اسمگل نہیں ہوئی بلکہ وہ ایکسپورٹ ہوئی ہے۔ اور پاکستان میں ضرورت کے مطابق چینی موجود ہے۔ اس سیزن گنے کی کاشت 5.7 ملین ٹن ہے۔
-

زرعی ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر ، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا
پاکستان نے آئی ایم ایف کو زرعی شعبے میں انکم ٹیکس عائد کرنے کی شرح سے آگاہ کر دیا۔عالمی مالیاتی ادارے کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کے لیے قانون سازی کی ، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر رکھی گئی ہے، زرعی شعبے میں سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔دستاویز کے مطابق سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر 15 فیصد ، 12 سے 16 لاکھ تک 90 ہزار فکس ٹیکس جبکہ 12 سے 16 لاکھ روپے کے سلیب میں 12 لاکھ سے زائد آمدن پر 20 فیصد ٹیکس ہو گا۔اس کے علاوہ سالانہ 16 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر ایک لاکھ 70 ہزار فکسڈ ٹیکس ، 16 سے 32 لاکھ روپے کے سلیب میں 16 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد ، 32 سے 56 لاکھ روپے آمدنی پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے فکس ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔دستاویز کے مطابق سالانہ 32 سے 56 لاکھ روپے کے سلیب میں 32 لاکھ سے زائد آمدن پر 40 فیصد ، سالانہ 40 سے 56 لاکھ روپے تک زرعی آمدنی پر 16 لاکھ 10 ہزار ، 56 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 45 فیصد ٹیکس ہو گا۔
-

پٹرول 13 ، ڈیزل 10 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضح رہے یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔
