Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 63 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • سٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ:

    سٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ:

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی، لیکن سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔

  • آئی ایم ایف کیساتھ تکنیکی و سٹریٹجک لیول پر ڈسکشنز ہو رہی ہیں: محمد اورنگزیب

    آئی ایم ایف کیساتھ تکنیکی و سٹریٹجک لیول پر ڈسکشنز ہو رہی ہیں: محمد اورنگزیب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ تکنیکی و سٹریٹجک لیول پر ڈسکشنز ہو رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ افتتاحی ملاقات ہوئی ہے، ای ایف ایف کے تحت 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم میکرو اکنامک استحکام کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہیں، ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں جو موقع ملا ہے اسے دانشمندانہ استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آگے جا کر شمولیت کی بنیاد پر پائیدار معاشی ترقی ممکن ہوسکے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اگلے دو ہفتے جاری رہے گی۔

  • آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت

    آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس میں وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی، کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے آئندہ ماہ متوقع دورہ پاکستان سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ آذربائیجان سمیت ایسے تمام ممالک، جہاں پاکستان کے ساتھ تجارت کی وسیع استعداد موجود ہے، میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی ہدایت بھی کر دی۔اجلاس سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم کو باکو میں منعقدہ مشترکہ بزنس فورم کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ فورم میں 83 پاکستانی جبکہ 101 آذربائیجان کی کمپنیوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے 13 مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جام کمال خان، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

  • وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات مکمل‘وفد کو8ماہ کارکردگی پر بریفنگ

    وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات مکمل‘وفد کو8ماہ کارکردگی پر بریفنگ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے، معاشی ٹیم نے رواں مالی سال کے پہلے8ماہ کی کارکردگی پر وفد کوبریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت جائزہ مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور آئی ایم ایف کو پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی، وزارت خزانہ نے جولائی سے فروری تک معاشی صورتحال پربریفنگ دی۔مالیاتی خسارہ، پرائمری بیلنس، صوبوں کا سرپلس اور ریونیو کلیکشن پر تفصیلات پیش کی گئیں، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے رواں مالی سال کیلئے جولائی سے جنوری تک ریونیو پر بات ہوئی۔اکنامک، بجٹ ونگ، ایکسٹرنل فنانس، ریگولیشنز ونگ اورڈی جی ڈیٹ نے بھی بریفنگ دی، بریفنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ جولائی سے دسمبرتک مالیاتی خسارہ ایک ہزار 537 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال بھی مذاکرات میں شریک ہوئے، انہوں نے وفد کو ریونیو کلیکشن پر بریفنگ دی، ایف بی آر بورڈ ممبران نے بھی وفد سے ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز دے گا، پاکستان کی جانب سے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھی گئی۔

  • ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی

    ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی

    اسلام آباد: ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی،سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.83 فیصد کمی آئی،شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد،جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ماہ میں دال چنا اورچائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا،گندم 3 فیصد،دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصدسستا ہوا،چکن،دال مسور،مونگ، مچھلی، دودھ کی مصنوعات کےدام کم ہوئے،ایندھن،ٹرانسپورٹ سروسز،تعمیراتی سامان، بجلی، اسٹیشنری بھی سستی ہوئی۔گزشتہ ماہ ٹماٹر 57 فیصد اورپیاز 32 فیصد سستا ہوا، آلو 20 فیصد، سبزیاں 17 فیصد تک سستی ہوئیں،انڈوں کی قیمت میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔گزشتہ ماہ پھل 15 فیصد،چینی 9.35 فیصد،مکھن 5.61 فیصدمہنگا ہوا،مصالحے 1.59 فیصد، بیکری آئٹمز 1.19فیصدمہنگےہوئے،مشروبات 1.16 فیصد،شہد 1.12فیصد تک سستا ہوا،خوردنی تیل،گھی، گوشت،چاول، ریڈی میڈ فوڈ بھی مہنگی اشیاء میں شامل ہیں،خشک دودھ، رہائشی سہولیات،ڈاکٹر فیس،مکینکل سروسز بھی مہنگی ہوئیں۔ خیال رہے کہ حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔

  • آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان نے ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کےلیے مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے میں پالیسی سطح کی بات چیت ہو گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ کردیا، جس پر حکام نے پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا، پراپرٹی کی غلط مالیت ظاہر کرنے پر قید اور جرمانے کی سزائیں ہوںگی۔ذرائع کے مطابق رجسٹریشن نہ کرانے والے ایجنٹس پر 5 لاکھ روپے مالیت تک جرمانہ عائد ہوسکے گا، ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو 3 سال تک قید کی سزا کا اختیار مل سکتا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ اتھارٹی غلط معلومات پر ایجنٹ کا لائسنس منسوخ کرسکے گی، اتھارٹی کو غلط معلومات دینے پر 2 سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اتھارٹی غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرسکتی ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کو مطلوبہ دستاویز فراہم نہ کرنے پر 2 لاکھ تک جرمانہ عائد ہوسکے گا۔دوسری جانب پاکستان آنیوالا آئی ایم ایف کا وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز دے گا، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں سے بھی مذاکرات ہوں گے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کریگا، دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول کے مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کریگا، پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریگا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف وفد کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائے گی، عالمی مالیاتی ادارے کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر بھی عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

  • قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ ، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

    قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ ، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

    اسلام آباد: پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آوٴٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی۔ پاکستان اور وفد کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ بھی مذاکرات کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد اور رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کرے گا، اس کے علاوہ زرعی آمدن پر ٹیکس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وفد کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا۔

  • ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا

    ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا

    اسلام آباد: لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی، فی کلو قیمت میں 5 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈیلرزکی مرضی کے بغیر ڈی ریگولیٹ نہیں ہونگی: وزارت پٹرولیم حکام

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈیلرزکی مرضی کے بغیر ڈی ریگولیٹ نہیں ہونگی: وزارت پٹرولیم حکام

    اسلام آباد: مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا جس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پالیسی اور ڈیلرز کے تحفظات کا معاملہ زیر غور آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ارکان قائمہ کمیٹی نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے اس پر تحفظات ہیں، ان کو بلایا جائے۔ وزارت کے حکام نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہوں یا ہفتہ واراس پر بات چیت جاری ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہوئیں تو کچھ علاقوں کو نقصان ہوگا۔وزارت پٹرولیم حکام کا کہناتھا کہ حکومت 12روپے فی لیٹر مارجن دیگر قیمتوں کو یکساں رکھتی ہے، ڈی ریگولیشن پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیئرمین اوگرا نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال کی اپیل غلط فہمی کا نتیجہ ہے، ڈیلرز کو خطرہ ہے،آئل کمپنیاں ان کو مارجن نہیں دیں گی ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز پر چیئرمین اوگرا اور ڈیلرز کو طلب کر لیا گیا ۔ حکام نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوڈیلرزکی مرضی کے بغیر ڈی ریگولیٹ نہیں کرے گی۔

  • ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب‘ آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوگی

    ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب‘ آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوگی

    اسلام آباد: ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے جدید آلات نصب کردیے گئے، جن سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹس پر جدید ای ڈی ایس سی ٹی سیکیورٹی اسکینرز لگا دیے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جائیکا منصوبے کے تحت جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائے گی، جدید سیکیورٹی اسکینرز کی مدد سے آتشی مواد کی نشاندہی ممکن ہوسکے گی۔ترجمان کے مطابق جائیکا جاپان فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی کامیاب ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے، ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کی تقریب میں پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی وفد نے شرکت کی۔