Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 65 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے ، فچ کی رپورٹ

    پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے ، فچ کی رپورٹ

    اسلام آباد: معاشی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کر رہا ہے۔فچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساختی اصلاحات میں پیشرفت اس کے قرض پروفائل کے لیے اہم ہے، مشکل اصلاحات پر پیشرفت آئی ایم ایف جائزے، دوطرفہ اور کثیر جہتی فنانسنگ کے لیے کلیدی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 12 فیصد کرنا، صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کی دلیل ہے، اوسط مہنگائی جون تک 24 فیصد تھی، جو جنوری میں 2 فیصد سے کچھ زائد رہی۔فچ کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیاں استحکام اور شرحِ سود میں کمی سے بہتر ہو رہی ہیں، معاشی نمو 3 فیصد رہنے کے اندازے ہیں، ترسیلات، زرعی برآمدات اور سخت مانیٹری پالیسی سے کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 1.2 ارب ڈالر سر پلس رہا۔عالمی ایجنسی نے مزید بتایا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہیں، زرِ مبادلہ کے یہ ذخائر مالی ضرورت سے کم ہیں، مالی سال 2025ء میں 22 ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی سطح پر بہتر پیشرفت ہوئی ہے، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف کے ہدف سے زیادہ رہا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی آئی ایم ایف کے ہدف سے کم رہی۔فچ کے مطابق صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر قانون سازی کر لی ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھنے اور بیرونی فنانسنگ ضرورت میں کمی جولائی میں مثبت ریٹنگ کا سبب ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف کے جائزے میں تاخیر منفی ریٹنگ کا سبب ہو سکتی ہے۔

  • ٹرمپ کی پالیسیوں کا دباؤ برقرار رہنے سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    ٹرمپ کی پالیسیوں کا دباؤ برقرار رہنے سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    اسلام آباد: سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی کی جانب سے مارچ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے بعد جمعرات کو ایشیائی ٹریڈنگ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں لیکن یہ اضافہ پچھلے دن کی سب سے بڑی کمی کے مقابلے میں بہت معمولی تھا، جب برینٹ کے بینچ مارک تیل کی قیمتیں تقریباً تین ماہ کی سب سے بڑی کمی کا شکار ہوئیں۔برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ اضافے سے 74.69 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 15 سینٹ اضافے سے 71.18 ڈالر فی بیرل رہی۔یاد رہے کہ بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی تھی کیونکہ امریکا میں خام تیل اور پٹرولیم اسٹاکس میں بڑی مقدار میں اضافہ ہوا جس سے کمزور طلب کا اشارہ ملا، اور سرمایہ کاروں نے امریکا اور چین کے درمیان نئے تجارتی محصولات کے اثرات کا جائزہ لیا، جن میں توانائی کی مصنوعات پر عائد ٹیکس بھی شامل ہیں۔قیمتوں میں 15 جنوری کو 2025 کی بلند ترین سطح سے تقریباً 10فیصد کی کمی آئی ہے جو کہ پانچ دن قبل کی بات ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

  • قائم مقام چیئرمینسینیٹ کی برطانوی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    قائم مقام چیئرمینسینیٹ کی برطانوی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اسلام آباد: قائم مقام سینیٹ چیئرمین سیدال خان نے برطانوی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔آج اسلام آباد میں برطانوی نائب اسپیکر اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران، سیدال خان نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔سیدال خان نے برطانوی تاجروں اور کمپنیوں کو پاکستان کے توانائی، ٹیکنالوجی، اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔انہوں نے برطانوی وفد کو گوادر پورٹ کے تجارتی مرکز کے طور پر کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ یہ پورٹ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔برطانوی نائب اسپیکر نے پاکستان کی جموکری ترقی کی تعریف کی۔

  • اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع‘سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

    اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع‘سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

    اسلام آباد: خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع کی وجہ سے سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔تاجروں کے مطابق اس عائد کی اس ڈیوٹی کی وجہ سے خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی وجہ سے تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

  • پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    بیجنگ: پاکستان اور چین نے قابل تجدید توانائی، کھاد اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں۔پاکستان کی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے کنگ گونگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی یومیہ پیداوار میں 5 ہزار ٹن اضافے کے لیے پروڈکشن لائن قائم کی جائے گی۔سندھ کے محکمہ توانائی اور چین کی منگ یانگ رینیوایبل انرجی کمپنی کے درمیان ایک اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون بڑھایا جائے گا۔ مزید برآں، حکومت سندھ اور ایک چینی کمپنی نے کوئلے کی گیسفیکیشن اور یوریا پیدا کرنے کے پلانٹ کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شرکت کی۔یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دیگر سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ منگل کو پانچ روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے تھے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

  • پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے معاہدوں پر دستخط

    پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے معاہدوں پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے فنڈ برائے ترقی کےدرمیان 1.61ارب ڈالرز کے 2معاہدے طے پا گئے۔سعودی فنڈ برائے ترقی تیل کی درآمد پر ایک سال کیلئے1.2ارب ڈالر کی موخر ادائیگی کی سہولت دےگا،مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 4کروڑ10لاکھ ڈالر رعایتی نرخوں پر قرضے کی فراہمی ہو گی۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے ملاقات کی،وزیراعظم نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد کا خیرمقدم کیا،وفد نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔وفد نے وزیراعظم کو مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا،گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،مالاکنڈ ریجنل ڈ ویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی،سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کیے گئے دیگر منصوبوں میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے گرین انرجی سمیت دیگر منصوبوں کی رفتا رکو تیز کرنے کی ضرورت پرزور دیا،انہوں نے کہا منصوبوں سے ملکی پائیدار ترقی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔چیف ایگزیکٹو ایس ایف ڈی نے مشترکہ منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،سلمان بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کریں گے،وزیر اعظم شہبازشریف نے سی ای او اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

  • کینیڈا کے بعد چین کا بھی جوابی وار ، امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا

    کینیڈا کے بعد چین کا بھی جوابی وار ، امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا

    بیجنگ: کینیڈا کے بعد چین نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے امریکا کے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں ، امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈین کے لیے بھی ٹیرف کو فی الحال نہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

  • پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز جون میں شروع ہونے کا امکان

    پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز جون میں شروع ہونے کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز رواں سال جون میں شروع ہونے کا امکان ہے۔اس ضمن میں پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سبین غوری نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسٹار لنک نے تین سال قبل لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھا، رواں سال جون میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں شروع ہوجائیں گی۔چیئرمین پی ٹی اے نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سال سے حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔جبکہ گزشتہ 6 سال میں پی ٹی اے نے سترہ سو ارب ریونیو کی صورت میں حکومت کو دیا ہے۔بھارت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کنیکٹوٹی پر13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جبکہ ہماری حکومت نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔

  • سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

    سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: عالمی سیاسی اور معاشی تشویش پر سونا خرید کر سرمایہ محفوظ کرنے کے رجحان پرگولڈ کا بھاؤ تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 800 کی بلند ترین سطح پر ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار171 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 792 کی بلند ترین سطح پر ہے۔واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں یہ مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے، گذشتہ روز 1600 روپے، اس سے قبل 2300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے سے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پیٹرول 2 سے 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود حکومتی ٹیکس اور درآمدی لاگت کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔