Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاروبار – Page 64 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Category: کاروبار

  • 22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکرٹری پاور

    22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکرٹری پاور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت نے 22 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کیپسٹی پیمنٹس بند کر دی ہیں، کیپسٹی پیمنٹس کی بندش سے مجموعی طور پر 1500 ارب کی بچت ہوگی، صارفین کو 4 سے 5 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کااجلاس محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا، سیکریٹری پاور نے اجلاس کو بتایا کہ 14 آئل اور 8 بگاس آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس بند کر دی ہیں، مزید آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس بھی ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں، کپیسٹی پیمنٹس ختم ہونے سے مجموعی طور پر1500 ارب کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کو 4 سے 5 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کچھ آئی پی پیز نے کہا کہ گن پوائنٹ پر معاہدے ختم کرائے گئے، سیکریٹری پاور نے کہا کہ کچھ آئی پی پیز نے معاہدوں کی خلاف ورزیاں کیں جو انہیں بتائی گئیں، ہماری ٹیموں نے ان کے سامنے ثابت کیا کہ آپ نے یہ یہ غلطیاں کی ہیں، ہم نے آئی پی پیز کو کہا کہ یا راضی ہوجائیں یا پھر نیپرا فنانشل آڈٹ کرے گا۔سیکریٹری پاور نے بتایا کہ دو آئی پی پیز راضی نہیں ہوئیں تو نیپرا کو ان کا آڈٹ کرنے کا کہا، راضی نہ ہونے والی آئی پی پیز کے آڈٹ پر نیپرا نے اشتہار لگا دیے ہیں۔اجلاس میں پاور ڈویژن کی رپورٹ میں لیسکو صارفین پر 78 لاکھ اضافی یونٹس کے بوجھ کا معاملہ زیرغور آیا،قائمہ کمیٹی نے اضافی 78 لاکھ یونٹس کے معاملے پر ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی کے رکن رانا محمد حیات نے کہا کہ 4،3 سال سے بل اور واپڈا کے اخراجات بھی بڑھتے جا رہے ہیں، ہماری حکومت ہے ہم لوگوں کو کیا جواب دیں گے، بتائیں تو سہی کہ لوگوں پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ریلیف کب دیں گے، قوم کو پتا چلنا چاہئیے کہ مقامی کوئلے سے بجلی کتنی سستی پڑے گی؟پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی لاگت 4 روپے فی یونٹ آئے گی، اس وقت درآمدی کوئلے سے بجلی کی لاگت 16 روپے فی یونٹ ہے، فرنس آئل سے بجلی بنانے پر فی یونٹ 30 سے 32 روپے لاگت آتی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ ہائیڈل اور تھرمل بند کرکے کوئلے پر جائیں گے تو آگے منصوبہ کیا ہوگا، اگر آگے چل کر کوئلے کے پلانٹس کا بھی مسئلہ ہوا تو کیا کریں گے؟سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ کوئلے کے پلانٹس ہم مختصر وقت میں لگا سکتے ہیں، پاور پلانٹس کے لیے اگلے 10 سال کی جدید فورکاسٹنگ کر رہے ہیں، اگلے 3 سالوں میں فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس میں سے بہت سے بند ہو جائیں گے۔

  • ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا مشن،آئی ایم ایف وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا

    ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا مشن،آئی ایم ایف وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد: 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط لینے کے مشن کے لیے آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق آئی ایم ایف کےساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلےمرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلےمیں پالیسی سطح کےمذاکرات ہوں گے،نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریبا 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کیلئے تجاویز بھی دے گا،رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دارطبقے کو ریلیف مل سکے گا،وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بنک کے ساتھ مذاکرات ہوں گے،ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے،کلائمیٹ فنانسنگ پر تکنیکی وفد آج پنجاب اور بلوچستان سے مذاکرات کرے گا۔

  • پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات کےایجنڈے پرعمل پیرا ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات کےایجنڈے پرعمل پیرا ہیں،وفاقی وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ثمرات مل رہے ہیں،پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات کےایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔ایف بی آرمیں جدید ٹیکنالوجی سے انسانی مداخلت کم کررہےہیں،ٹیکس پالیسی کا اختیاراب ایف بی آر سے فنانس ڈویژن کومنتقل ہوچکا ہے۔برآمدات پرمبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے،حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے ،آئندہ بجٹ کیلئے تاجروں سے تجاویز لے رہے ہیں ،کسی بھی تجویز کو رد نہیں کیا جائےگا سب کو دیکھا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کامشن اگلے ہفتے پاکستان پہنچ رہاہے،آئی ایم ایف کا مشن پہلے 6ماہ کا ریویو کرے گا،کوشش ہے کہ سسٹینبل گروتھ کی جانب جائیں۔معاشی استحکام پہلے بھی ملک میں آیا، یہ فلم پہلے بھی دیکھی ہوئی ہے ،ہم بوم اینڈ بسٹ کی طرف نہیں جا سکتے،کیونکہ ہم درآمدات پر انحصار کرتے ہیں اس لیے پیمنٹ کا مسئلہ بھی ہوتا ہے ،ہم بار بار آئی ایم ایف کے پاس ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے جاتے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر نے برآمدات کا کوئی ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ،ہر سیکٹر کو برآمدات میں اضافے کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

  • طورخم سرحد پانچویں روز بھی بند ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

    طورخم سرحد پانچویں روز بھی بند ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

    پشاور: پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث طور خم بارڈر آج پانچویں روز بھی بند ہے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طورخم زیرو پوائنٹ پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔طورخم سرحد تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد ورفت کے لیے بھی بند ہے، سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ، تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔واضح رہے افغان فورسز سرحد کے متنازع حدود میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں ، پاکستانی فورسز کے روکنے پر حالات کشیدہ ہوئے تھے۔

  • ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت‘ خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے کی جانب اہم پیشرفت‘ خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    پشاور: خیبرپختونخوا وزیرستان بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے۔ تیل و گیس کی وزیرستان بلاک میں نئی دریافت ماڑی انرجیز کی جانب سے کی گئی، ماڑی انرجیز کے مطابق سپنوام ون کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ گیس دریافت کی گئی جبکہ 20 بیرل خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔اس کنویں پر کھدائی کا آغاز 28 مئی 2024ء کو کیا گیا تھا، وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز آپریٹر کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے، وزیرستان بلاک میں بطور آپریٹر کمپنی 55 فیصد شیئرز ہولڈر ہے۔ ماڑی انرجیز کے ساتھ جوائنٹ ایڈونچر میں او جی ڈی سی ایل اور او پی آئی بھی شامل ہیں، ماڑی انرجیز کے مطابق نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں کردار ادا کرے گی۔

  • دوطرفہ  کاروباری سرگرمیوں سے معیشت مستحکم ہو گی، وزیراعظم کا پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب

    دوطرفہ کاروباری سرگرمیوں سے معیشت مستحکم ہو گی، وزیراعظم کا پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب

    باکو: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کاروباری سرگرمیوں سے معیشت مستحکم ہو گی، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، دونوں ممالک کے تاجروں کو پرکشش تجارتی مراعات سے استفادہ کرنا چاہئے، نارتھ ساؤتھ راہداری کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اخلاص، باہمی اعتماد اور احترام اور عوام کی سطح پر محبت پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، آذری قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران وسیع تناظر میں تعمیری بات چیت ہوئی، ہم نے آگے بڑھنے پر دوٹوک اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے کاروباری طبقہ سے خطاب کرکے خوشی ہوئی، ہماری دوطرفہ تجارت 14 ملین ڈالر ہے، ہم اسے جلد 2 ارب ڈالر تک لے جائیں گے، اس بارے میں معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان سے باسمتی چاول برآمد کئے جائیں گے، آذربائیجان کے صدر نے درآمدی ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا ہے، اس طرح ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، ان شعبوں کا جائزہ لیں گے جن میں ٹیرف کم ہے تاکہ درآمدات اور برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی بھی تجارتی اشیاء میں شامل ہے، اگر ہم مل کر کوشش کریں گے تو 2 ارب ڈالر تجارتی ہدف کا حصول ممکن ہو گا۔ ان معاہدوں پر اپریل میں پاکستان میں دستخط کئے جائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے دونوں ممالک کے نمائندوں پر مشتمل مستقل انفارمیشن بیورو قائم کیا جائے گا جو جدید سہولیات پر مشتمل ہو گا جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو بروقت اور حقائق پر مبنی معلومات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مضبوط دفاعی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ڈیفنس مینو فیکچرنگ فیسیلٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابل بھروسہ، سستی ٹرانسپورٹیشن اور روابط کے فروغ کیلئے نارتھ ساؤتھ کوریڈور اہم ہے، اس حوالہ سے مفید بات چیت ہو گی، گوادر پورٹ ہماری تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، یہ گیم چینجر منصوبہ ہے، ہماری توجہ اس پر مرکوز ہے، آذربائیجان چیمبر آف کامرس اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالہ قائم کیا گیا ہے، یہ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان چیمبر آف کامرس باکو سمیت آذربائیجان کے مختلف شہروں میں کام کر رہا ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی، آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مفاہمت سب کے مفاد میں ہے، آذربائیجان نے اسلام آباد میں ماہرین کی ٹیم بھیجی جو وفاقی دارالحکومت کی تزئین و آرائش کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو پہنچ گئے

    پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو پہنچ گئے

    اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کا اہم کردار کی بدولت پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔آئی ٹی خدمات کی سعودی عرب کو برآمدات کا ہدف 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے اندراج کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔سعودی عرب کی مشہور فوڈ چین “البیک” نے بھی پاکستان میں اپنے شاخیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پاکستانیوں نےمتحدہ عرب امارات میں ایک سال میں آٹھ ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں

    پاکستانیوں نےمتحدہ عرب امارات میں ایک سال میں آٹھ ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں

    اسلام آباد: پاکستانیوں نےمتحدہ عرب امارات میں ایک سال میں آٹھ ہزار سے زائد نئی کمپنیاں بنا لیں،سال 2024 میں سب سے زیادہ نئی کاروباری کمپنیاں بنانے والے پاکستانیوں کا نمبردوسرا ہے۔متحدہ عرب امارات میں مجموعی طورپرپاکستانیوں کی سنتالیس ہزار کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں،دبئی چمبرآف کامرس میں سب سے زیادہ یعنی ساڑھے سولہ ہزارسے زائد بھارتیوں کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ پانچ ہزارتین سو نئی کمپنیاں مصری شہریوں کی ملکیت میں رجسڑڈ ہوئیں،چھبیس سوسے زائد برطانوی شہریوں نے بھی نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔سترہ سو اٹھارہ کمپنیاں عراقی شہریوں کے نام سے رجسٹرڈ ہوئی،متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال تیرہ سو چودہ کمپنیاں ترک شہریوں نے رجسٹرڈ کرائیں۔پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔یادہ پاکستانیوں کا دبئی میں کاروبارکیلئے آنا دونوں ملک کیلئے بہترہے،زیادہ سرمایہ کاری ملک کوواپس زیادہ ترسیلات بھیجنے میں مدد دے گا۔

  • ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی، 16 سستی ،24 کی قیمتیں مستحکم

    ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی، 16 سستی ،24 کی قیمتیں مستحکم

    اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.27 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 1.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتے 11 اشیاء مہنگی،16 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بریڈ،خشک دودھ سمیت 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 20 روپے تک مہنگے ہو گئے،زندہ مرغی بھی فی کلو 20 روپے مہنگی ہوئی،لہسن کی فی کلو قیمت میں 8 روپے،چینی کی فی کلو قیمت میں مزید ایک روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 1 روپے 58 پیسے ،پیاز فی کلو ایک روپے تک سستے ہوئے،دال چنا کی فی کلو قیمت میں 4 روپے ،دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3 روپے تک کی کمی ہوئی،ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے تک سستا ہوا۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ، قیمت 150 روپے پہنچ گئی

    یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید 5 روپے فی کلو مہنگی ، قیمت 150 روپے پہنچ گئی

    اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے ، چند دن قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر تھی۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پچھلے سال اگست میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔